جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین میں سائنسدانوں اور انجینئروں کی ایک ٹیم نے ایسا تھری ڈی بایو پرنٹر تیار کرلیا ہے جس سے انسانی کھال کی نقل تک ’’چھاپی‘‘ جاسکتی ہے۔ یہ تھری ڈی بایو پرنٹر ہسپانوی جامعات، تحقیقی مراکز اور نجی اداروں کا مشترکہ کارنامہ ہے جو متوقع طور پر جلد ہی مارکیٹ میں دستیاب بھی ہوجائے گا اور اس کی مدد سے کاسمیٹکس، کیمیکلز اور دواؤں کی جانچ پڑتال کے لیے انسانوں کی ضرورت بھی ختم ہوجائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مزید بہتری اور پختگی کے بعد اسی بایو پرنٹر سے جلی ہوئی یا متاثرہ کھال والے مریضوں کے لیے ان ہی کے جسمانی خلیات سے تیار کردہ جیتی جاگتی مصنوعی کھال تک چھاپی جاسکے گی۔

ریسرچ جرنل ’’بایو فیبریکیشن‘‘ کے تازہ آن لائن شمارے میں اس ٹیم نے اپنے کارنامے کی مکمل تفصیلات شائع بھی کروادی ہیں۔ اس تھری ڈی پرنٹر کو انسانی کھال چھاپنے کے قابل بنانے کے لیے خاص طرح کی ’’حیاتی روشنائی‘‘ (بایو اِنک) تیار کی گئی جس میں وہ تمام ضروری خلیات شامل تھے جو انسانی کھال میں شامل ہوتے ہیں۔ کھال چھاپنے والے تھری ڈی بایو پرنٹر کو کامیاب بنانے کے لیے اسے اضافی طور پر براہِ راست چمڑہ چھاپنے کے قابل بھی بنالیا گیا ہے جس کی بدولت چمڑہ سازی میں جانوروں کی ضرورت کم رہ جائے گی۔

واضح رہے کہ پتلی جھلی کی طرح دکھائی دینے والی قدرتی کھال میں بھی کئی پرتیں (layers) اوپر تلے ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہوتی ہیں اور اسی وجہ سے کھال اپنا کام درست طور پر کرسکتی ہے۔ ہسپانوی ماہرین کے سامنے اصل چیلنج بھی یہی مرحلہ تھا جسے پورا کرنے کے لیے ہر باریک پرت سے تعلق رکھنے والے خلیات اور مادّوں پر مشتمل بایو اِنک کو جداگانہ پرتوں کی شکل میں ترتیب وار ایک دوسرے کے اوپر جمایا گیا۔ اس وقت دواؤں اور طبّی آلات کی منظوری دینے والے مختلف اداروں میں مذکورہ بایو پرنٹر کا جائزہ لیا جارہا ہے جن سے منظوری کے بعد پہلے پہل یہ یورپی ممالک میں دستیاب ہوجائے گا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(راولپنڈی)موسم کی خرابی کے باعث بے نظیر ایئرپورٹ پر9پروازیں منسوخ کردی گئیں جب کہ متعددپروازوں کی آمدورفت متاثرہوئی ۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہورجانے والی پی آئی اے کی پروازپی کے655، سکردو جانے والی پی کے591،کابل جانے والی پی کے 249، سکردوجانے والی پرواز پی کے451،گلگت جانے والی پی کے605،اورلاہورسے آنے والی پی کے656،کابل سے اسلام آباد آنے والی پی کے 250،سکردوسے آنے والی 652اور گلگت سے آنے والی پرواز پی کے 606منسوخ کردی گئیں۔

جب کہ اسلام آباد سے لاہور ، دبئی، کویت،کراچی،کوئٹہ،دوہا،مانچسٹراور ملتان جانے والی پروازوں کی روانگی جبکہ دبئی،دوہا،جدہ،ملتان اور جدہ سے اسلام آباد آنے والی پروازوں کی آمد میں تاخیر ہوئی جس سے مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب کو مشکلات کا سامناکرناپڑا۔

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)نوکیا نے اسمارٹ فونز کے علاوہ ٹیبلٹ پیش کرنے کی بھی پوری تیاری کرلی ہے جو اپنی جسامت اور کارکردگی میں ’’ایپل آئی پیڈ پرو‘‘ کے ہم پلہ ہوگا۔ موبائل ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ایک معتبر ادارے ’’جی ایف ایکس بینچ‘‘ کے مطابق نوکیا نے اپنے اگلے ٹیبلٹ کمپیوٹر کو حتمی شکل دے دی ہے جس کی چوڑائی 18.4 انچ ہوگی یعنی وہ جسامت میں ایپل کارپوریشن کے ’’آئی پیڈ پرو‘‘ جتنا بڑا ہوگا؛ لیکن بات صرف یہیں پر ختم نہیں ہوجاتی۔

مذکورہ ادارے کا کہنا ہے کہ بظاہر اس نئے نوکیا ٹیبلٹ میں اوکٹاکور اسنیپ ڈریگن پروسیسر کے ساتھ آرڈینو 540 جی پی یو (گرافیکل پروسیسنگ یونٹ) بھی ہوگا۔ اس ٹیبلٹ کی دوسری ممکنہ خصوصیات میں 4 جی بی ریم، 64 میگابائٹ انٹرنل اسٹوریج اور 12 میگا پکسل والے فرنٹ اور بیک کیمروں کے علاوہ ہر وقت انٹرنیٹ سے مربوط رہنے کےلئے ’’سم‘‘ کا اضافی آپشن بھی شامل ہوگا۔

واضح رہے کہ نوکیا کا پچھلا ٹیبلٹ کمپیوٹر ’’نوکیا سی ون‘‘ 2015 میں پیش کیا گیا تھا لیکن اندازہ ہے کہ اگلا نوکیا ٹیبلٹ اس سے کہیں زیادہ مختلف اور جدید ہوگا جسے آئندہ ماہ (فروری 2017 میں) ’’موبائل ورلڈ کانفرنس‘‘ کے موقع پر عوامی نمائش کے لئے رکھا جائے گا۔ یہ تمام باتیں اسی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کی دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنے کے لئے نوکیا کس قدر شدت سے کوششوں میں مصروف ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (لاہور)لارڈمئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نےلاہور میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے شروع کیے جا نے والے پراجیکٹـ" کلین لاہور پراجیکٹ "کے سلسلے میں یونین کونسل186 دھرمپورہ اوریونین کو نسل 224لیاقت آباد کے علاقوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر یوسی چیئر مین اور وائس چیئر مین بھی موجود تھے۔مئیر لاہور نے صفائی ستھرائی پر مامور سٹاف کے کام کاجائزہ لیا ۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)باکسر عامرخان کے خاندانی جھگڑے میں نیا موڑ آگیا ۔ایک طرف بڑا بھائی دوسری طرف چھوٹا بھائی،عامر خان کی شادی کی تقریب میں عدم شرکت پر بھائی ہارون ناراض ہوگئے اورمیڈیا کے سامنےسے شکووں کا ڈھیر لگا دیا ۔ ایک طرف مسٹر اینڈ مسز عامر دوسری طرف ہارون اینڈ فیملی،شادی کی تقریب میں شرکت نہ کرنے پر بڑے بھائی اور چھوٹے بھائی کے تعلقات کشیدہ ہوگئے ۔

دسمبر دوہزار پندرہ میں اسلام آباد میں عامر خان نے اپنے بھائی ہارون کی شادی میں بھرپور انداز میں شرکت کی،دولہا گھوڑی چڑھا تو گود میں عامرخان کی ننھی پری بھی نظر آئی،بھائیوں نے گھر والوں کے ساتھ خوب ہلا گلا کیا اور سیلفیز بھی بنوائیں ۔ ہارون نے اپنی شادی کا جشن لندن میں منایا،دوستوں عزیزوں کو بلایا لیکن تقریب میں بڑا بھائی اور بھابھی شریک نہ ہوئے۔ ہارون نے بڑے بھائی سے تو نہیں لیکن میڈیا سے اس بات کا شکوہ کر ڈالا اوردل کی بات کہہ دی ۔انہوں نے کہا کہ عامر خان کے رویے سے دوست اور گھر والے صدمے میں ہیں ہارون نے کہا کہ انہیں اس بات کا بے حد افسوس ہوا کہ بھائی نے مبارک باد کا کوئی پیغام تک بھی نہ بھیجا۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت)درمیانی عمر کے افراد مغرب کے بعد کھانا چھوڑدیں تو عمر بڑھتی ہے، امراض دور رہتے ہیں اور بدن کی چکنائیاں کم ہوتی ہیں۔ماہرین نے درمیانی عمر کی خواتین و حضرات کے لیے وزن کم کرنے ، سمارٹ بننے اور امراض سے دور رکھنے کا ایک سادہ نسخہ بیان کیا ہے جسے 15 گھنٹے کا فاقہ کہا جاسکتا ہے یعنی شام 5 سے 6 بجے کے بعد کوئی کھانا نہ کھائیں۔ جرنل نیچر میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق درمیانی عمر مغرب کے بعد کھانا چھوڑدینے سے عمر بڑھتی ہے، امراض دور رہتے ہیں اور بدن کی چکنائیاں کم ہوتی ہیں۔ تجرباتی طور پر اسے بندروں پر آزمایا گیا اور انہیں شام 5 بجے سے لے کر صبح 8 بجے تک کچھ نہیں کھلایا گیا اور اس کے بہترین اثرات مرتب ہوئے۔یونیورسٹی آف وسکانسن کے پروفیسر روزالن اینڈرسن کا کہنا ہے کہ کیلوریز کم کرنے سے عمر رسیدگی کو دور کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ کم خوراکی سے امراضِ قلب اور کینسر کو بھی دور کیا جاسکتا ہے

انہوں نے بتا یا کہ گزشتہ سات آٹھ برس سے یہ بحث جاری تھی کہ کیا خوراک میں حرارے کم کرنے سے جسم پر کوئی فرق پڑتا ہے یا نہیں اور اب نئی تحقیق سے یہ معاملہ بہت حد تک طے پاگیا ہے۔ وہ ایک چیز جو پاکستانیوں کو بے حد پسند ہے، صرف ایک مرتبہ کھانے سے بھی جگر کی بیماری لاحق ہوسکتی ہے، جرمن سائنسدانوں نے خبردار کردیا 2009 میں یونیورسٹی آف وسکانسن کے ماہرین نے رہیسس بندروں پر کچھ تجربات کئے اور ان کی خوراک میں 20 فیصد کمی کردی گئی۔ جنہوں نے کم کھایا وہ اپنی اوسط عمر 26 سال کے مقابلے میں اوسطاً 9 سال زیادہ زندگی پائی۔

ان بندروں میں امراضِ قلب اور کینسر کی شرح بھی کم تھی جس کے بعد ماہرین نے اندازہ لگایا کہ حرارے کم کرنے سے بڑھاپے کو روک کر عمر بڑھائی جاسکتی ہے ۔ اب ایک اور مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ اگر درمیانی عمر کے بندروں میں خوراک کو 20 فیصد تک کم کردیا جائے تو وہ زیادہ عمر پاتے ہیں اور بیمار کم ہوتے ہیں لیکن جوان اور نوعمر بندروں پر اس کے مثبت اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر درمیانی عمر والے خواتین و حضرات شام 5 سے صبح 8 بجے تک کچھ نہ کھائیں تو اس کے بہت مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں اور عمر دراز ہوسکتی ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) ملک میں کرپشن میں کمی کے باعث پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری آگئی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے انڈیکس میں پاکستان ایک سو سولہ ویں نمبر پر آگیا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2016 جاری کر دیا، اکیس سال میں پہلی بار پاکستان دنیا کے ایک تہائی کرپٹ ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے وسط درجے کے ممالک میں شامل ہوا ہے۔

کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق سال 2016 میں پاکستان کا اسکور دو پوائنٹس اضافے کے بعد بتیس پوائنٹس ہوگیا ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹر نشنل کے رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے مگر اس میں ابھی بھی مزید بہتری کی گنجائش ہے۔ خیال رہے کہ سال 2015 میں انڈیکس میں پاکستان کا نمبر ایک سو ستر واں تھا۔ ایشیاء پیسکف کے بارے میں کرپشن واچ ڈاگ کا کہنا ہے کہ خطے کے بیشتر ممالک میں حکومت کی جانب کرپشن کے خاتمے کو سائڈلائن کر دیا گیا، بیشتر ممالک میں کرپشن کے باعث معاشرتی عدم مساوات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اورسابق عالمی نمبر ایک سیرینا ولیمزآسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ثانیہ مرزا نے اپنے ساتھی ایوان دودگ کےساتھ روہن بوپنا اور ڈبراوسکی کوہرادیا۔

ثانیہ مرزا اور ایوان کی کامیابی کا اسکور چھ چار ، تین چھ اور بارہ دس رہا ۔ امریکا کی سرینا ولیمز نے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کی جوہانہ کونٹا کو ہرایا ۔ان کی کامیابی کا اسکور چھ دو اور چھ تین رہا ۔

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)آئندہ ماہ بارسلونا میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس میں اس بار سام سنگ کا فلیگ شپ فون تو سامنے نہیں آرہا مگر ایل جی 26 فروری کو اپنے جی سیریز کے نئے فون کو ضرور متعارف کرائے گی۔ ایل جی کے اس نئے اینڈرائیڈ فلیگ شپ فون کی پہلی تصویر سامنے آگئی ہے۔ایل جی جی سکس 5.7 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہوگا جو کو کسی حد تک ایج لیس ہوگا اور فی الحال مارکیٹ میں اس کے مقابلے میں کوئی فون نہیں صرف شیاﺅمی کا می مکس قریب تر کہا جاسکتا ہے۔

می مکس کی طرح جی سکس کا ڈسپلے خم کھائے کونوں کے ساتھ ہوگا۔گزشتہ سال کے موڈیولر ڈیزائن کو ترک کرکے اس بار ایل جی نے اپنے فوج کے ڈیزائن پر خصوصی توجہ دی ہے اور اسے گلاس اور میٹل سے تیار کیا ہے۔ جی سکس میں ہیڈ فون جیک بھی ہوگا اور یہ ممکنہ طور پر واٹر پروف ہوگا جبکہ اس کی بیٹری کو بدلا نہیں جاسکے گا۔ڈوئل رئیر کیمرہ، فنگر پرنٹ سنسر بھی جی سکس کا حصہ بنیں گے۔گزشتہ برسوں کے دوران ایل جی کے اسمارٹ فونز کی فروخت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے مگر جنوبی کورین کمپنی کو توقع ہے کہ اس بار اس کا فلیگ شپ فون کامیابی حاصل کرسکے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی( فیصل آباد) ایم پی اے محمدنوازملک نے کہاہے کہ عمران خان پانامہ کیس کافیصلہ آنے کے بعدبنی گالہ میں شام غریباں منائیں گے۔وہ قبل ازوقت مفروضے پرمبنی گفتگوکرکے عوام کوبے و قوف اورہمدردی حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ عدلیہ آزاداورخودمختارہے جہاں سب کوقانون اورآئین کے مطابق ہی فیصلوں کی توقع رکھنی چاہئے۔وقت ثابت کرے گاکہ عمران خان نے الزامات کی سیاست میں قوم کاوقت ضائع کیا۔میاں نوازشریف پانامہ سے بھی سرخروہوں گے اور2018ءکے انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کونہ پہلے کوئی سیاسی فائدہ ہوانہ آئندہ ہوگا۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ہاتھ کرپشن سے پاک ہیں قوم کوان پرمکمل اعتمادہے ۔

عمران خان اوران کے ٹولے کوشکست در شکست کاسامناکرناپڑے گا۔ حکومت نے توانائی بحران سمیت ملکی تعمیروترقی اورعوام کی خوشحالی کے لئے جواقدامات کئے ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ نشستیں جیت کراقتدارمیں آئے گی۔