جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(رپورٹ)امریکی تحقیق کار نئے ایک نئے دریافت ہونے والے ایک کیڑا دریافت کیا ہے جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر سائنسی نام دے دیا گیا ہے جبکہ یہ کیڑا ایک قسم کا پروانہ ہے۔170117 neopalpa donaldtrumpi f4c9eb791248756846576c9279fc504f.nbcnews ux 2880 1000 
کیڑے کا مکمل سائنسی نام ’’نیوپالپا ڈونلڈٹرمپی‘‘ (Neopalpa donaldtrumpi) ہے جس کی دریافت اور شناخت کا سہرا ڈاکٹر وزرک نذاری کے سر ہے جو امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک آزاد تحقیق کار ہیں یعنی ان کا کسی تحقیقی ادارے سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔
Donald Trump 640x431 
انہوں نے اس نودریافتہ کیڑے کی مکمل سائنسی وضاحت ’’زُوکیز‘‘ نامی آن لائن ریسرچ جرنل میں شائع کروائی ہے جس کے مطابق یہ پروانہ جنوبی کیلیفورنیا اور میکسیکو میں پایا جاتا ہے جب کہ اب تک اسے پروانوں کی ایک اور متعلقہ نوع کا فرد سمجھا جاتا تھا۔ البتہ زیادہ باریک بینی کے ساتھ کیے گئے تفصیلی مطالعات سے انکشاف ہوا کہ یہ ایک جداگانہ نوع ہے جس کے سر کی رنگت سفیدی مائل پیلی ہے جو دیکھنے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بالوں جیسی لگتی ہے۔aa Cover bmgi6aknveskuh6ss6qdpq9h20 20170118122105.Medi

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے تیل اور گیس کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ 'شمعون وائرس' دوبارہ آچکا ہے، جو کمپیوٹر پر حملہ کرکے اس کی ڈسک (disc) کو نقصان پہنچاتا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس وائرس نے ایک کیمیکل کمپنی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اس کے نیٹ ورک میں خرابی پیدا ہوئی۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹیلی کام اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے الرٹ میں متعلقہ کمپنیوں کو وائرس 'شمعون 2' سے خبردار کیا گیا ہے، جو اس سے قبل 2012 میں بھی سعودی عرب کی تیل اور گیس کمپنیوں کے ہزاروں کمپیوٹرز کو ناکارہ بنا چکا تھا۔ شمعون وائرس، کمپیوٹر کے ماسٹر بوٹ ریکارڈ پر اثرانداز ہوکر (اوور رائٹنگ کرکے) اسے اتنا ناکارہ بنادیتا ہے کہ وہ پھر اسٹارٹ ہی نہیں ہوکر دیتا۔یہ وائرس نیٹ ورک کمپیوٹرز تک رسائی حاصل کرسکتا ہے اور ان میں موجود تمام فائلوں اورڈیٹا کو ختم کرسکتا ہے۔

سابق امریکی ڈیفنس سیکریٹری لیون پنیٹا کے مطابق 2012 کا شمعون وائرس، نجی شعبے میں سب سے تباہ کن سائبر حملہ تھا۔2012 میں سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو اور قطر کی قدرتی گیس پیدا کرنے والی کمپنی راس گیس سمیت دیگر کمپنیوں کے سسٹمز کی ڈرائیوز کو متاثر کرنے کے لیے جلتے ہوئے امریکی پرچم کا سہارا لیا گیا تھا۔ امریکی سیکیورٹی محققین کے مطابق حالیہ حملوں میں گذشتہ برس ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 3 سالہ شامی مہاجر بچے ایلان کردی کی تصویر کا استعمال کیا جارہا ہے۔2012 میں امریکی حکومت کے عہدے داروں نے یقین ظاہر کیا تھا کہ 'خلیجی ممالک کی کمپنیوں پر حملے کرنے والے ہیکروں کو ایرانی حکومت کی حمایت حاصل تھی، تاہم ایران نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کردیا تھا۔

ایران کے قومی مرکز برائے سائبر اسپیس کے سیکرٹری مہدی بہاآبادی کا کہنا تھا کہ 'ایران پرسائبر حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات سیاسی بنیاد پر لگائے جارہے ہیں اور ان کا تعلق امریکہ کے داخلی معاملات اور صدارتی انتخابات سے ہے'۔دوسری جانب کراؤڈ اسٹرائیک نامی سیکیورٹی کمپنی کے نائب صدر ایڈم میئرز کا کہنا ہے کہ 'اس بات کا امکان ہے کہ شمعون ہیکرز 2012 میں مبینہ طور پر ایرانی حکومت کی ایماء پر کام کر رہے تھے اور اس بات کا امکان ہے کہ یہ جاری رہیں گے

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) چینی سفیر سن وی ڈونگ نے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی اور سی پیک کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پاک، چین دوستی مزید مضبوط ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق چینی سفیر سن وی ڈونگ نے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی جس دوران سی پیک کی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چینی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے سی پیک کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ خطے میں امن کے استحکام سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی
قومی سلامتی کے مشیر جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا کہ سی پیک ایک بین العلاقائی منصوبہ ہے جس کے تحت پاکستان دنیا کو ملانے والے پل کا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک، چین دوستی آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہو گی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)دورہ آسٹریلیا میں ناقص کارکردگی کے باعث اظہر علی کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی ہے اور انہیں ہٹائے جانے کا قوی امکان ہے جبکہ وکٹ سرفراز احمد نئے کپتان کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اظہر علی کو کپتانی سے ہٹانے اور ان کی جگہ سرفراز احمد کو کپتان بنانے کا فیصلہ ہو چکا ہے جو اس وقت ٹی 20 کی قیادت بھی کرتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بس مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کا انتظار ہے اور اگر انہوں نے مارچ سے پہلے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تو اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا جائے گا جبکہ سرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی جائے گی اور ٹی 20 کے کپتان بھی وہی رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق بورڈ نے اظہر علی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ آسٹریلیا کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کا معاملہ مصباح الحق پر چھوڑ دیا ہے اور وہ جو چاہیں کر سکتے ہیں۔ تاہم اس کیساتھ ہی انہوں نے دورہ آسٹریلیا کے اختتام پر اظہر علی کی کپتانی کے بارے میں سوچنے کا اشارہ بھی دیا تھا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دورہ ایسٹ انڈیز سے قبل کئی پرانے کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکال کر نوجوان اور چاک و چوبند کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم بنائی جائے گی تاکہ فیلڈنگ کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

 

 

 
ایمزٹی وی(اسلام آباد/تجارت)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے عدالت کی تسلی ہوجانے تک یوٹیلٹی اسٹورز میں گھی اور تیل کی فروخت روکنے کا حکم جاری کردیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ کوالٹی کنٹرول کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کے گھی اور تیل کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے غیر معیاری گھی اور تیل کی فروخت کے خلاف لیے گئے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت یوٹیلٹی اسٹورز کے وکیل مصطفی رمدے نے عدالت کے سامنے یوٹیلٹی اسٹورز پر موجود گھی اور تیل کی رپورٹ جمع کرائی۔جسٹس ثاقب نثار نے مصطفی رمدے کو ہدایت کی کہ وہ عدالت کو زمینی حقائق سے آگاہ کریں اور رپورٹ میں شامل تھیوری کو نہ دہرایا جائے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اداروں پر بھروسہ ہے مگر انسانی حقوق کی خلاف ورزی برادشت نہیں کی جائے گی۔
اس موقع پر جسٹس مقبول باقر نے یوٹیلٹی اسٹورز کے وکیل سے استفسار کیا کہ اسٹورز پر غیرمعیاری مصنوعات کیوں فروخت کی جارہی ہیں اور سنی بناسپتی، انمول گھی، شمع تیل اور راج بناسپتی نامی برانڈز کہاں فروخت ہوتے ہیں؟جس پر مصطفی رمدے نے جواب دیا کہ چھوٹے شہروں کے مقامی افراد ان برانڈز کے گھی اور تیل خریدنا پسند کرتے ہیں۔عدالت نے حکم جاری کیا کہ ملک بھر میں فروخت ہونے والے تمام برانڈز کے گھی اور تیل کی کوالٹی رپورٹ 10 دن میں جمع کرائی جائے اور ساتھ ہی پاکستان میں ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی موجودگی اور ان کی استطاعت کے بارے میں بھی رپورٹ پیش کی جائے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ایک ڈاکٹرز کے وفد نے دوران ملاقات انہیں بتایا کہ غیر معیاری گھی کا استعمال بچوں میں دل کے امراض میں اضافے کی وجہ ہے۔
چیف جسٹس نے وکیل سے مزید استفسار کیا کہ کیا نمک کی قسم اجینوموتو انسانی صحت کے لیے شدید نقصان دہ ہے؟ اور کیا اس کے استعمال سے دل کے امراض اور بلڈ پریشر سمیت الرجی میں اضافہ ہوتا ہے؟ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کوالٹی کنٹرول کو ہدایت دی کہ وہ اجینو موتو کی جانچ کرکے اس کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی ٹیٹراپیک، پلاسٹک پاؤچ اور پلاسٹک کی پانی کی بوتلوں پر بھی نوٹس لیں گے کیونکہ یہ پلاسٹک کی بوتلیں دھوپ میں پڑے رہنے پر مضرِصحت ہو جاتی ہیں۔جس کے بعد کیس کی سماعت کو 2 ہفتے کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
 

 

 

ایمزٹی وی(تجارت)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 49ہزار 968پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔
تفصیل کے مطابق منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 92پوائنٹس کے اضافے کے بعد کے ایس ای 100انڈیکس49ہزار968پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 22کروڑ 63لاکھ 87ہزار 420شیئرز کا کاروبار کیا گیا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 20ارب 53کروڑ78لاکھ 60ہزار 729روپے تھی ۔
کے ایس ای 100انڈیکس میں آج 410کمپنیوں نے کاروبار کیا جن میں سے 198کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں کمی ،194کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں اضافہ جبکہ 18کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں کوئی ردو بدل نہ ہوا ۔اس سے قبل آج دن کے آغاز میں کے ایس ای 100انڈیکس 50ہزار کی نفسیاتی سطح بھی عبور کرگیا تھا

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی) پاکستان نے 2200 کلومیٹر تک مار کرنے والے ابابیل میزائل کا پہلا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم نواز شریف نے کامیاب تجربے پر قوم اور مسلح افواد کو مبارکباد پیش کی ہے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ زمین سے زمین پر مار کرنے والے ابابیل میزائل کا پہلا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے۔ زمین سے زمین پر مار کرنے والا یہ میزائل 2200 کلومیٹر تک کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ میزائل ملٹی پل انڈیپنڈنٹ ری انٹری وہیکل کا حامل ہے اور متعدد جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ دشمن کے ریڈار کو بھی باآسانی دھوکہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میزائل کے کامیاب تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، نیول اور فضائیہ کے سربراہان نے کامیاب تجربے پر قوم، مسلح افواد اور انجینئرز کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے بھی پاک فوج کی جانب سے کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اور مسلح افواج کامیاب تجربے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (ٹیکنالوجی)سعودی عرب کے کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ مختلف وائرسز کے ذریعے ادارے کے ڈیٹا کو تباہ کرنے اور وسیع پیمانے پر سائبر حملوں کا خطرہ ہے۔غیرملکی میڈی کے مطابق سعودی کمیونیکیشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ انتباہی بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ وائرس شمعون 2 اوررین سوموئیرنامی وائرس کے ذریعے انفارمیشن اور اس کے پورے ڈیٹا کو ختم کرنے کی سازش کا خطرہ ہے۔ انتباہی بیان میں سعودی عرب کے تمام اداروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور سائبر حملوں سے بچنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

خیال رہے کہ سعودی کمیونیکیشن کمیشن کی جانب سے یہ انتباہی بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب حال ہی میں سعودی وزارتوں اور بعض دیگر محکموں کے کمپیوٹر ڈیٹا پر سائبر حملوں کی کوششیں کی گئی ہیں۔ حکومت نے سائبر حملوں سے بچا اور کم سے کم نقصان کے لیے متعلقہ اداروں کو ضروری تدابیر کی ہدایات کی ہیں۔کمیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کمپیوٹر میں داخل کیے جانے والے جدید مواد کی پوری طرح چھان بین کی جائے۔ اس کے علاوہ شیئرڈ ڈرائیو کے ذریعے بھی کمپیوٹر ڈیٹا تک وائرس پھیلایا جاسکتا ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے بھی مشکوک صفحات کے کھلنے پر سخت احتیاط کرنے کی تاکید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کسی بھی ادارے کے کمپیوٹر سسٹم میں انٹرنیٹ کے استعمال کے دوران پیدا ہونے والے خلل کا فوری حل نکالا جائے اور مشکوک صفحات کی برازنگ نہ کی جائے۔

 

 

ایمزٹی وی(سندھ) کراچی میں فلیٹوں اور پلاٹوں پرقبضوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے،جائیداد پرقبضوں میں ملوث پولیس اہلکاروں کی فہرستیں بھی تیارکی جارہی ہیں۔
قائم مقام کراچی پولیس چیف ثنااللہ عباسی کے مطابق اسٹریٹ کرائمزکی روک تھام میں ناکامی پرایس ایچ اوٹیپوسلطان راجہ تنویر کو معطل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملیرکینٹ تھانے میں زیرحراست بے گناہ شہری کو بھی رہا کرادیا گیا ہے۔پولیس اہل کاروں نے شہری کو حراست میں رکھ کربھاری رقم کا تقاضہ کیاتھا۔ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (صحت)الزائمر بڑھاپے میں دماغ کو اپنا نشانہ بنانے والی ایک عام بیماری ہے جو یادداشت کی کمزوری کا باعث بنتی ہے۔ اس مرض میں انسان اپنے آپ سے متعلق تمام چیزوں اور رشتوں کو بھول جاتا ہے اور غائب دماغ رہنے لگتا ہے۔ حال ہی میں ماہرین نے الزائمر کے لیے ایک انوکھا علاج دریافت کیا ہے۔ اس طریقہ علاج کے لیے ٹمٹماتی اور جلتی بجھتی ایل ای ڈی روشنیاں استعمال کی گئیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے دماغ میں بیٹا ایملوائیڈ پلاک نامی وہ مادہ کم ہوسکتا ہے جو الزائمر اور یادداشت کی خرابی کا سبب بنتا ہے۔ ماہرین نے اس طریقہ علاج کی فی الحال چوہوں پر کامیاب آزمائش کی ہے، تاہم وہ تذبذب میں ہیں کہ آیا یہ طریقہ انسانوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ چونک ممالیہ ہونے کے باعث چوہوں کے جسم کے کئی افعال انسانوں سے ملتے جلتے ہیں، لہٰذا امید کی جاسکتی ہے کہ چوہوں پر کیے جانے والے طبی تجربات کا انسانوں پر ویسے ہی یکساں اثر ہوگا۔ البتہ ماضی میں کئی بار ایسا ہوا کہ کچھ طبی تجربات چوہوں پر تو کامیاب ہوگئے پر جب انہیں انسانوں پر آزمایا گیا تو وہ ناکام ہوگئے۔ سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب دماغ میں ان روشنیوں کو ٹمٹاتے ہوئے داخل کیا گیا تو اس سے دماغ میں برقی حرکت میں اضافہ ہوگیا اور صرف ایک گھنٹے کے اندر بیٹا ایملوائیڈ پلاک مادے میں کمی دیکھی گئی۔ ماہرین کے مطابق ایک ہفتے تک لگاتار اس طریقہ علاج کے بعد اس مادے میں خاصی کمی دیکھی گئی اور مجموعی طور پر یادداشت میں بہتری آئی۔

یاد رہے کہ ماہرین کے مطابق الزائمر موت کی وجہ بننے والی بیماریوں میں چھٹے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ 60 سال کی عمر کے افراد میں ہر 9 میں سے ایک شخص الزائمر کا مرض کا شکار ہے۔ اس سے قبل کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق زیادہ درجہ حرارت پر پکائے جانے والے کھانوں میں بھی ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو الزائمر کا باعث بنتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق تیز آنچ پر زیادہ دیر تک پکائے ہوئے کھانے میں گلوکوز اور پروٹینز پر مشتمل ایڈوانس گلائیکیشن اینڈ پروڈکٹس نامی پیچیدہ مرکب تشکیل پاتا ہے، جسے سائنسی زبان میں اے جی ای بھی کہا جاتا ہے۔ یہ مرکب انسانی یادداشت کو متاثر کرتا ہے۔ ایسے تمام کھانے جن میں نمک کی بڑی مقدار استعمال کی جاتی ہے وہ بھی دماغی صحت کو متاثر کرتے ہیں اور اس سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت پر بھی برا اثر پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ نمکین کھانے ذہانت کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق فضائی آلودگی بھی انسانی دماغ پر اثر انداز ہوتی ہے اور یہ مختلف دماغی بیماریوں جیسے الزائمر وغیرہ کا سبب بن سکتی ہے۔