جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(راجن پور) راجن پوراورملحقہ علاقوں میں ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں ملوث چھوٹو گینگ سے تعلقات کے شبے میں بہاول نگر کےعلاوہ ضلع راجن پورکے مختلف تھانوں کےافسران سمیت 10سےزائد اہلکاروں کوبرطرف کردیاگیا ۔
برطرف افسران میں ڈی ایس پی اورایس ایچ او رینک کے افسران شامل ہیں ۔ ان اہلکاروں کو جےآئی ٹی اورانٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ پر نوکری سے برطرف کیاگیا۔
رپورٹ میں برطرف اہلکاروں کےخلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
 

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی کی رینکنگ میں بہتری کے لیے آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ جیتنا لازمی ہے ۔ پاکستان اور آسٹریلیا پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ کے لیے کل ایڈیلیڈ میں آمنے سامنے ہورہے ہیں قومی ٹیم کے میچ جیتنے کی صورت میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے پوائنٹس برابرہوجائیں گے۔
زرائع کے مطابق شاہین اور کینگروز پانچویں ون ڈے کے لیے ایڈیلیڈ کے میدان پر آمنے سامنے ہونگے میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ بج کر بیس منٹ پر شروع ہوگا پاکستان۔ اس وقت قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں 90 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔
میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان اور بنگلادیش کے پوائنٹس کے برابر ہوجائیں گے ۔ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہونے والی ایک روزہ سیریز میں پاکستان فتح یاب ہو کر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرسکتا ہے۔
کینگروز کے خلاف ہونے والے آخری میچ میں جنید خان کی جگہ راحت علی یا وہاب ریاض کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے کہا ہے کہ سیریز ہا ر چکے لیکن دورے کا اختتام جیت کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں ،فائنل الیون کا فیصلہ پچ دیکھنے کے بعد کریں گے ۔ان کاکہنا تھا کہ خراب فیلڈنگ سے کبھی میچ نہیں جیتے جا سکتے ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق کپتان اظہرعلی نے کہا کہ چوتھے میچ میں خراب فیلڈنگ کی جس کی وجہ سے میچ میں شکست ہوئی ،خراب فیلڈنگ سے میچ نہیں جیتے جا سکتے ۔
ان کا کہنا تھا کہ کوچ پریکٹس سیشن کے دوران فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کل کا میچ بہت اہمیت کا حامل ہے اس لیے ہاربھلا کر آخری ون ڈے کے لیے میدان میں اتریں گے ۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ایک انٹر ویومیں کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرتے وقت صرف خود کو نہیں دیکھنا ہوتا،بلکہ ٹیم کو بھی دیکھنا پڑتا ہے، جسے آپ نے بنایا ہو۔
ایک انٹریو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ مجھ سے زیادہ کھیلے ہوئے سابق کرکٹرز کی تنقید پر غصہ آتا ہے، سمجھ اور تجربے کے باوجود مجھے ٹارگٹ کیا جاتا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ جاری رکھنے یا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ پی ایس ایل کے بعد کروں گا۔
مصباح الحق نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کے دوران یہ اندازہ کریں گے کہ اُن میں کتنی کرکٹ باقی ہے؟ اور وہ کتنا کھیلنا چاہتے ہیں؟
مصباح کا کہنا تھا کہ وہ 2015ء میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد کرکٹ چھوڑ سکتے تھے لیکن اگر اُس وقت وہ ریٹائرمنٹ لیتے تو یہ اچھا طریقہ نہ ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ جب کھلاڑی پینتیس، چالیس کا ہوجاتا ہے تو اُسے اپنی ترجیحات طے کرنی ہوتی ہے کہ وہ مزید کتنا گیم میں رہ سکتا ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے چار ملکی سیریز کے لئے پاکستان ، بھارت اور جنوبی افریقا کو مدعو کیا ہے۔
اس کے بعد امکان پیدا ہوگیا ہےسری لنکا اگلے سال اپنے ملک کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر چار قومی کر کٹ ٹورنامنٹ کرانے کا خواہش مند ہے۔
اس نے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے آئندہ سال سر لنکن سرزمین پر دونوں ایشیائی حریفوں کے مد مقابل آنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
ابھی تک کسی بھی بورڈ کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت آخری مرتبہ پچھلے سال ورلڈ ٹی میں ایک دوسرے کے ساتھ میدان میں آئے تھے۔ سری لنکن بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام معاملات طے ہونے پر وینیوز اور تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹراسماعیل شاہ نے کہاہےکہ اکہترفیصد موبائل فون سمزکی بائیومیٹرک تصدیق ہو چکی ہے۔ دو ہزار انیس میں عوام بذریعہ موبائل فون بینک اکاؤنٹس کھلواسکیں گے ۔ اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹراسماعیل شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کے ستاسی فیصدعوام کوموبائل فون سروسز دستیاب ہیں۔ بلوچستان کے بعض علاقوں میں تاحال موبائل فون کی سہولت نہیں پہنچی ۔

اکہتر فیصد موبائل فون سمزکی بائیومیٹرک تصدیق ہو چکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ معذورافراد کیلئے ایک خاص موبائل اپلیکیشن تیار کی گئی ہے۔ معذورافراد بھی عام افرادکی طرح انٹرنیٹ سروس استعمال کرسکیں گے۔ پاکستان نے تھری جی،فورجی اورایچ ڈی ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کرلی ہے۔انھوں نے مزید بتایاکہ موبائل ڈیٹاپر انیس اعشاریہ پانچ فیصد ٹیکس ختم کردیا گیا ہے۔ انھوں نے خوشخبری سنائی کہ دو ہزار انیس میں عوام بذریعہ موبائل فون بینک اکاؤنٹس کھلواسکیں گے ۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت)ہیروئن سے مہنگا اور خطرناک نشہ ’’آئس‘‘ پشاور میں باآسانی دستیاب ہے۔ نوجوان اور پڑھا لکھا طبقہ ہی نہیں خواتین بھی اس نشے کی لت میں مبتلا ہو رہی ہیں۔اس لت میں مبتلا افراد میں ہائی اسکولوں، کالجز، یونیورسٹیز اور ہاسٹلز میں رہائش پزیر طلباء و طالبات کی بڑی تعداد شامل ہے۔ منشیات کے عادی افراد کا علاج کرانے والے مراکز میں آئس سے چھٹکارا پانے کے خواہش مند مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس مرض میں مبتلا مریضوں کی معالج ڈاکٹر پروین اعظم کا کہنا ہے کہ آئس کے نشے میں مبتلا افراد میں 18 سے 30 سال کی عمر کے نوجوانوں کی اکثریت ہے۔ یہ وقتی طور پر توانائی تو فراہم کرتا ہے تاہم انسان کو جسمانی اور نفسیاتی طور پر نقصان پہنچاتا ہے۔

مارکیٹ میں آئس کی قیمت 1500 روپے فی گرام ہے جبکہ درآمدی آئس 2500 روپے فی گرام فروخت ہوتا ہے۔ آئس استعمال کرنے وا لے نوجوان لقمان کا کہنا ہے کہ سپلائر کو ایک ٹیلی فون کال کرنے پر آئس گھر پہنچایا جاتا ہے۔ کچھ نوجوان اسے خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود بازارسے خرید کرلاتے ہیں۔ پولیس نے ابھی تک جتنے بھی سپلائر گرفتار کئے۔ انہیں عدالت نے دو دن سے زیادہ کی سزا نہیں ہوتی۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاورسجاد خان نے کہا ہے کہ طبی ماہرین آئس کوپارٹی ڈرگ مانتے ہیں جس کا استعمال کرنے والوں میں ہر طبقہ فکر کے افراد شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق والدین کی لا پرواہی کے باعث بچے اس نشے کے عادی ہوتے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی فاونڈیشن کے ذریعے دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کے لئے کام کرنا شروع کردیا ہے،پہلے مرحلے میں 30 پاکستانیوں کو دبئی کی جیلوں سے رہائی مل گئی۔
 
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ ہم نے دبئی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستانیوں کی رہائی کا معاملہ اٹھایاہے،اگلے مرحلے میں 100 پاکستانی دبئی کی جیلوں سے رہا ہوجائیں گے۔
 
ان کا مزید کہنا تھا کہ کاغذی کارروائی کی وجہ سے مزیدپاکستانیوں کی رہائی میں تاخیرہورہی ہے جسے جلد یقینی بنایا جائے گا۔پاکستانیوں کی رہائی کے لئے میں دبئی کے ڈپٹی پولیس چیف آفیسرخلفان تمیم کا شکرگزار ہوں

 

 

ایمزٹی وی(پشاور)خیبر پختونخوا کابینہ نے ارکان اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کی منظور ی دے دی ہے۔
میڈیاذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ نے ارکان اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کی منظور ی دے دی ہے،ارکان اسمبلی کو وفاق سے10فیصد کم تنخواہ دی جائے گی۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی نے پولیس آرڈیننس بل کی منظوری دی ہے،اجلاس شروع ہوتے ہی خواتین ارکان ایوان سے باہر چلی گئیں۔
اس موقع پر جو خواتین ممبران اسمبلی موجود تھیں انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ سے ہمیں مراعات نہیں مل رہیں۔
وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون ساز ادارے کی حیثیت سے سسٹم دینا ہمارا کام ہے،ہم نے اداروں کو بااختیار نہ بنایا تو پسندیدہ لیڈر نہیں بن سکتے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہاہے کہ مریم نواز پی ٹی آئی والوں کے دماغ پر طاری ہوچکی ہیں ،جبکہ انہوں نے الزامات کی بنیادپرطوفان بد تمیزی برپا کیا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دانیال عزیز کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہناتھا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے جو درخواست پیش کی ہے اس میں مریم نواز کا ذکر تک نہیں ہے، لیکن یہ لوگ عدالت سے باہر آکر مریم نواز پر الزامات لگانا شروع کر دیتے ہیں کہ 31.5 لاکھ کاتحفہ مریم بی بی کے شوہر کے ٹیکس رٹرن میں شامل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی ساکھ بچانے کے لیے پتلی گلی تلاش کررہے ہیں تاکہ اپنی بری شکست کو چھپا سکیں اسی لئے پرانے کاغذات کو نئے نئے طریقے سے سوشل میڈیا پر پیش کیا جارہا ہے ۔جبکہ میری میڈیا کے کچھ لوگوں سے اپیل سے جو بہت آگے نکل چکے ہیں ،انہوں نے اس کیس میں کمپین بنا لی ہے اور ہر نیوز بولٹن میں مریم نواز کی طرح طرح کی تصاویر رپورٹ دکھاتے ہیں اس بات سے گریز کریں ۔