جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) معروف اداکار ہمایوں سعید کے والد مختصر علالت کے بعد اتوار کو انتقال کر گئے، انتقال کی خبر سنتے ہی عزیز و اقارب سمیت شوبز کی نامور شخصیات کا اتوار کی صبح سے ہی تعزیت کیلئے ہمایوں سعید کے گھر تانتا بندھارہا۔
مرحوم کی نماز جنازہ ڈیفنس کی سلطان مسجد میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں بہروز سبزواری،جاوید شیخ ،عدنان شاہ،فہد مصطفیٰ، ساحر لودھی، بلال اشرف ،عدنان صدیقی، جبران صدیقی سمیت شو بزنس اور سماجی شخصیات کی کثیر تعداد شریک تھی،بعد ازاں مرحوم کو طارق روڈ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ میں بائیو پکس ری مِکس کے ساتھ ساتھ سوانح عمری لکھنے کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے جیسا کہ بالی وڈ اپنی بھیڑ چال کیلئے مشہور ہے۔ اب جسے دیکھو وہ اپنی زندگی پر کتاب شائع کرنے میں مصروف ہے اور ظاہر ہے ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کتاب کو پڑھیں۔ اس لیے کتاب میں بھر پور مصالحہ بھی ڈالا جاتا ہے اور اپنے بارے میں زبردست انکشافات بھی کیے جاتے ہیں۔ جیسا کرن جوہر نے اپنی کتاب” ان سوٹ ایبل بوائے“ میں اپنے اور اپنے دوستوں کے بارے میں کئی انکشافات کئے۔
 
اس دوڑ میں رشی کپور سب سے آگے نکل گئے۔ انھوں نے اپنی کتاب ”کھلم کھلا“میں کچھ بھی پردے میں نہیں رکھا۔
انھوں نے اپنے بارے میں تو چھوڑیے اپنے پاپا راج کپور تک کے عشق کے قصے کھل کر بیان کر ڈالے،اب چاہے وہ نرگس کے ساتھ ہوں یا پھر وجینتی مالا کے ساتھ انھوں نے راج کپور کی رنگین زندگی پر کھل کر روشنی ڈالی۔رشی کپور اپنی چرب زبانی کیلئے خاصے مشہور ہیں اب ان سے کوئی یہ پوچھے کہ کیا وہ راج کپور کی زندگی میں کھلم کھلا یہ انکشافات کرنے کی جرات کر سکتے تھے۔اپنی سوانح حیات ” کھلم کھلا“ میں بالی وڈ اداکار رشی کپور نے لکھا ہے کہ امیتابھ بچن کی کامیابی میں ان کے ساتھی فنکاروں کا برابر کا تعاون رہا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق رشی کپور نے امیتابھ بچن کے ساتھ ”کبھی کبھی، امر اکبر انتھونی، قلی، نصیب اور عجوبہ“ جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے۔رشی کپورکا کہنا ہے کہ امیتابھ کی کامیابی میں ان تمام جونیئر فنکاروں کا بھی اہم کردار رہا ہے جن کے ساتھ انہوں نے کام کیا ہے۔اپنی سوانح حیات ” کھلم کھلا“ میں لکھا ہے کہ ششی کپور، شتروگھن سنہا، دھرمیندر اور ونود کھنہ جیسے فنکاروں نے امیتابھ کے ساتھ سیکنڈری رول نبھا کر ان کے کرداروں کو تقویت بخشی۔رشی نے کہا کہ کبھی کبھی فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کی امیتابھ سے زیادہ بات نہیں ہوتی تھی، ”امر اکبر انتھونی“ کے دوران دونوں نے آپس میں بات چیت شروع کی تھی۔
انہوں نے اپنے من کی یہ بات بھی شیئر کی ہے کہ امیتابھ عظیم فنکار ہیں لیکن ہم بھی کم نہیں تھے۔ہمارامقابلہ ہمیشہ امیتابھ کی قابلیت سے کیا جاتا تھا۔اس دور میں ایکشن ہیرو کی ڈیمانڈ تھی رومانوی ہیرو کی نہیں اور امیتابھ تو دونوں ہی طرح کے کردار بخوبی کر لیتے تھے، لیکن امیتابھ نے ان فلموں میں کام کیا ہے، جس میں دوسرے آرٹسٹ بھی ہوتے تھے، وہ بھی سب بہترین اداکاری کرتے تھے ، لیکن مکمل کریڈٹ امیتابھ کو ہی جاتا تھا۔
 

 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)ایمزٹی وی (اسلام آباد)سپریم کور ٹ میں پاناما کیس کی سماعت میں جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم پہلے کہتے تھے کہ ہر چیز کلیئر کرنا چاہتا ہوں ۔عدالت آنے کے بعد سب کچھ بدل گیا ۔ وزیرا عظم نے اپنا کیس وکیل سمیت بچوں سے الگ کر دیا ۔ دستاویزات پیش کرنے کی بجائے استحقاق کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے تقریر میں منی ٹریل پیش نہیں کی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ وزیر اعظم کے وکیل نے کہا کہ فلیٹ نوازشریف کے نہیں ، اس لیے منی ٹریل نہیں دے سکتے تو جماعت اسلامی کے وکیل نے کہا وزیراعظم نے کروڑوں کے تحائف لیے اور دیے ۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے وکیل نے ثبوتوں کا ذکر ہی نہیں کیا، قانونی نکات کا انبار لگایا ۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم پانچواں اورآخری ایک روزہ میچ کھیلنے کے لئے ایڈیلیڈ پہنچ گئی۔
آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان کے خلاف پانچ میچز کی سیریز میں تین۔ ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔ ایڈیلیڈ میں کھیلا جا نے والا پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ رسمی کارروائی ہے ۔
پاکستان ٹیم سیریز کا اختتام جیت کے ساتھ کرنے کے عزم کے ساتھ ایڈیلیڈ پہنچ گئی ہے ۔ آج کھلاڑی آرام کریں گے جبکہ کل سہ پہر میں آپشنل ٹریننگ سیشن رکھا گیا ہے ، 25 جنوری کو کھلاڑی بھرپور ٹریننگ کریں گے ۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے میچ 26 جنوری کو کھیلا جا ئے گا ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) جنوبی افریقی اسپنرعمران طاہر نے سری لنکا سے میچ میں وکٹ کے حصول پر جنید جمشید کو منفرد انداز میں خراج تحسین ادا کیا۔
سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیسے ہی ایسلا گونارتنے کو امپائر نے ایل بی ڈبلیو قرار دیا خوشی سے بے قابو پاکستانی نژاد پروٹیز اسپنر نے شرٹ اوپر اٹھائی جس کے نیچے ٹی شرٹ پر مرحوم پاکستانی نعت خواں و مذہبی شخصیت جنید جمشید کی تصویر بنی ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پر شائقین نے ان کے اس انداز کو بیحد سراہا۔
یاد رہے کہ جنید جمشید گزشتہ دنوں طیارہ حادثے میں چل بسے تھے، دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمںٹ) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی کم عرصے میں فلم انڈسٹری میں شہرت کی بلندیوں کو چھولیا اور اپنی اداکاری سے مداحوں کے دل میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں ہیں اور اس کی ایک مثال ٹوئٹر پر اداکارہ کے بڑھتے ہوئے فالوورز ہیں۔
عالیہ بھٹ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر کے ذریعے اپنے مداحوں سے ہمیشہ رابطے میں رہتی ہیں اور اب ٹوئٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔
عالیہ بھٹ کا ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اپنے تمام چاہنے والوں کی شکرگزار ہیں جب کہ انہیں صبح شوٹنگ کے لیے جلدی اٹھنا ہے اور صبح اٹھنے کے لیے انہیں جلدی سونا پڑے گا تاہم ان کے مداحوں کا پیار ان کے ساتھ ہے۔
عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے مد مقابل ورون دھون ہیں جب کہ گزشتہ دنوں فلم فئیر میں انہوں نے بہترین اداکارہ کا بھی ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) خوف اور دہشت سے بھرپور نئی ہالی ووڈ فلم’ اسپلٹ‘نے آتے ہی باکس آفس پر دیگر فلموں پر خوف طاری کردیا ۔ صرف تین دنوں میں چار ارب اکیس کروڑ روپے کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔
فلم ’اسپلٹ‘ کی ہدایت کاری منوج شیامالن نے دی ہے جس کی کہانی ایک پر اسرار مرض میں مبتلا شخص کے بارے میں ہے جو تین لڑکیوں کو اغوا کرتا ہے اور حکام انہیں تلاش کرنے کی سرتوڑ کوشش کرتے ہیں ۔
فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں اداکار جیمز میکوئے نے چوبیس مختلف کردار نبھائے ہیں ۔
ایکشن کے دلداہ افراد کی امیدوں کو پورا کرتی فلم ’ریٹرن آف زینڈر کیچ ‘آتے ہی باکس آفس پر چھاگئی اور دو ارب دس کروڑ روپے کماکر دوسرے نمبر پر رہی۔
فلم میں معروف اداکار وین ڈیزل ایک بار پھر ایکشن میں نظر آرہے ہیں جس میں اس بار انہیں سامنا ہے ایک ایسے گینگ کا جن کے پاس ایک ایسا آلہ ہے جس سے وہ دنیا بھر کے فوجی سیٹلائٹ کو کنٹرول کرسکیں گے ۔ فلم میں بھارتی اداکارہ دپیکانے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ۔
گزشتہ ہفتے ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی فلم ’ہڈن فگرز‘ اس ہفتے تیسرے نمبر پر آگئی ۔
’ہڈن فگرز‘ ناسا کے اولین دنوں میں تین افریقی امریکن خواتین ریاضی دانوں کی ایک شخص کو خلا میں بھیجنے کی کوششوں پر مبنی ہے ۔ فلم اس ہفتے صرف ایک ارب ستر کروڑ روپے کماسکی ۔
 
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان سے پانچویں پوزیشن چھین لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی ہے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کو سیریز میں کلین سویپ کر کے پانچویں نمبر پر آ گئی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق بھارت تاحال پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ آسٹریلیا دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے، انگلینڈ چوتھے اور نیوزی لینڈ ایک درجہ بہترین کیساتھ پانچویں نمبر پر آ گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج نے کہا کہ باہر جا کر گالیاں دینا مناسب نہیں، ہم ان کی اس بات کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ تحریک انصاف نے نا پہلے کبھی غلط زبان استعمال کی ہے اور نا آئندہ کرے گی۔اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے باہر گفتگو روکنے کیلئے سپریم کورٹ کی سماعت کو لائیو کر دیا جائے تاکہ لوگ براہ راست ہی دیکھ سکیں، ہمارا فرض ہے کہ اپنے ان رہنماﺅں اور کارکنان کو س سے باہر رکھیں جو یہاں موجود نہیں ہیں اور یہ کام میڈیا کے ذریعے ہی ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ میڈیا پیسے لے کر پانامہ لیکس کے معاملے پر کوریج دے رہا ہے اور یہ میڈیا کو دباﺅ میں لانے کی کوشش ہے تاکہ مقدمے کی سماعت 20 کروڑ لوگوں تک نہ پہنچے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ جماعت اسلامی کے وکیل نے دلائل دئیے کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں استثنیٰ نہ لینے کی بات کی تھی لیکن ان کے وکیل نے سپریم کورٹ میں استحقاق اور استثنیٰ کی باتیں کی ہیں۔ جج صاحب نے بھی کہا کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ثبوتوں کے انبار ہیں لیکن یہاں تکنیکی پہلوﺅں کے انبار لگ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل کل شروع ہوں گے جس اور وزیراعظم کے بچوں کو یہ بتانا ہو گا کہ انہوں نے اپنے والد کو جو تحائف دئیے ان کا ذریعہ کیا تھا اور یہ بھی بتانا ہو گا کہ قطری کے ساتھ جو معاملات طے ہوئے تھے ان کے ثبوت کہاں ہیں؟ انہیں یہ بھی واضح کرنا ہو گا کہ حسن، حسین اور مریم نواز شریف کے درمیان اربوں روپے کے تحائف کا تبادلہ ہوا، یہ کیسے اور کہاں سے آئے۔
2006ءمیں اگر حسین نواز ان اپارٹمنٹس کے مالک بنے تو 2004-05 ءاور میں مریم نوز شریف نیسکول اور نیلسن کے معاملات کیسے چلا رہی تھیں اور ان کی مالکہ کیسے تھیں۔ اسی کے ساتھ مریم نواز کے اس جواب کی وضاحت بھی کرنا ہو گی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی دادی کی زیر کفالت ہیں اور دادی ان کے والد کے زیر کفالت ہیں۔
وزیراعظم اور ان کے خاندان کو منی ٹریل کے بارے میں بتانا ہو گا کیونکہ پوری قوم جاننا چاہتی ہے کہ اربوں روپے باہر کیسے گئے اور پھر واپس کیسے آئے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار اینڈی مرے آسٹریلین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میلبورن میں کھیلے جا رہے سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں دوسرا بڑا اپ سیٹ گزشتہ روز اس وقت دیکھنے کو ملا جب برطانیہ کے اینڈی مرے جرمنی کے میشا زویرو کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔
63 منٹ تک جاری رہنے والے پہلے سیٹ میں مرے کی سروس تین مرتبہ بریک ہوئی اور وہ 5-7 سے سیٹ ہار گئے۔
دوسرے سیٹ میں بھی دونوں کھلاڑیوں کے مابین سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا اور زویریو نے چار سیٹ پوائنٹ بچائے لیکن عالمی نمبر ایک اسٹار اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے بیک ہینڈ ریٹرن کے ذریعے سیٹ جیت کر مقابلہ 1-1 سیٹ سے برابر کردیا۔
اس کے بعد جرمن کھلاڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور تیسرا سیٹ 6-2 اور چوتھے سیٹ میں مرے کو 6-4 سے آٹ کلاس کر کے ایونٹ کے مردانہ مقابلوں میں دوسرا بڑا اپ سیٹ کردیا۔عالمی درجہ بندی میں 50ویں نمبر پر موجود اویریو نے میچ میں 7-5، 5-7، 6-2 اور 6-4 سے کامیابی سمیٹی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل دفاعی چیمپیئن اور عالمی نمبر دو نوواک جوکووچ بھی تیسرے رانڈ میں اپ سیٹ شکست کھا کر باہر ہو گئے تھے۔ایسا گرینڈ سلیم مقابلوں میں 13 سال بعد ہوا ہے کہ کوارٹر فائنل مقابلوں سے قبل ہی فرسٹ اور سیکنڈ سیڈ کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہو گئے ہوں۔
اس سے قبل 2004 میں راجر فیڈرر اور لیٹن ہیوٹ فرنچ اوپن کے تیسرے رانڈ میں باہر گئے تھے جبکہ پندہ سال بعد آسٹریلین اوپن میں ٹاپ سیڈ کھلاڑی باہر ہو گئے ہیں جب 2002 کے ایونٹ میں لیٹن ہیوٹ اور گستاوو کوئرٹن کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔