جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(ملتان)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ملتان کے شہریوں کے لیے میٹرو بس سروس کا افتتاح کردیا ،اب ملتان کے شہری انتہائی کم پیسوں میں ائیر کنڈیشنڈ بسوں میں سفر کر سکیں گے ۔ رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے ملتان میں میٹرو بس سروس کا افتتاح کردیا ،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ ،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اورحنیف عباسی بھی موجود ہیں ۔منصوبے سے 25لاکھ افراد مستفید ہو نگے جبکہ اس کی سیکیورٹی کے انتظامات بھی فول پروف کیے گئے ہیں جس کے تحت 200کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں ۔ملتان میٹرو بس سروس منصوبہ 28ارب 88کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ۔میٹرو بس سروس میں شہری صرف 20روپے میں ائیر کنڈیشنڈبس کی سہولت سے مستفید ہونگے ۔افتتاح کے موقع پر وزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر رہنماﺅں نے بس کا سفر بھی کیا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ہالی ووڈ جا کر بھی بالی ووڈ کڑی نہیں بدلی، پریانکا چوپڑا کہتی ہیں ہالی ووڈ پہنچ کر بھی ان کا مزاج نہیں بدلا وہ اب بھی دیسی پنجابی گرل ہیں۔
بھارتی ٹی وی ٹاک شو میں ہدایت کار کرن جوہر کو انٹرویو دیتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے اپنی ذاتی زندگی کے کئی راز افشا کئے، انہوں نےاداکار ڈائے نےجانسن کو ہالی ووڈ کا سلمان خان قرار دیا۔
کہتی ہیں وہ جلد فلم "بے واچ" کی تشہیر کے لئے بھارت آئیں گے۔ پریانکا چوپڑانے یہ بھی کہا کہ انہیں اس بات پر یقین ہے کہ نظر لگتی ہے اس لئے اپنی خوبیوں کو چھپا کر رکھنا چاہیے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران بینچ کے
جسٹس عظمت سعید شیخ نے جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس عدالت میں غلطی کی گنجائش نہیں ، فیصلے میں دیکھ لیں گے ۔
 
جماعت اسلامی کے وکیل نے دلائل کے آغاز میں ظفر علی شاہ کیس کا حوالہ دیا اور کہا کہ ظفر علی شاہ کیس میں نوازشریف کو فریق بنایا گیا تھا اور اس پر عدالت نے اعتراض کیا تھا مگر بات درست تھی جس پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے فیصلے میں مبینہ کرپشن کا ذکر کیا ، مبینہ کرپشن کو فیصلہ نہیں کہہ سکتے ۔آپ نے فیصلہ بھی نہیں پڑھا اور حوالہ دے رہے ہیں ۔
 
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ رولز کے مطابق درخواست میں غلط بیانی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، دیکھنا ہے کہ جماعت اسلامی نے اپنی درخواست میں غلط بیانی تو نہیں کی ۔”
جماعت اسلامی کے وکیل نے جوا ب دیا کہ ”ظفر علی شاہ کے فیصلے کو پڑھوں گا “۔فیصلے میں ذکر ہے کہ لندن فلیٹس شریف خاندان کے تھے ۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارت جائے گی یا نہیں ، اس کا فیصلہ تو نہیں ہو سکا لیکن پاکستان بلائنڈ بھارت میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئےبھرپور تیاریاں کر رہی ہے۔
بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتیس جنوری سے بھارت کے مختلف شہروں میں کھیلا جانا ہےلیکن پاکستان بلائنڈ ٹیم تاحال بھارت اور پاکستان کی حکومتوں کی جانب سے کلیئرنس کی منتظر ہے ۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے انتظار اپنی جگہ لیکن بھرپور ٹریننگ جاری ہے ۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بھی بھارت میں مقابلے کے منتظر ہیں ،کہتے ہیں کہ بھارت میں شکست کسی کو برداشت نہیں ،اس لئے کھیل کے ہر شعبے پر توجہ دے رہے ہیں ۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی پاکستانی ٹیم کو بھارت جانے کے لیے انتظار کی سولی پر لٹکنا پڑا ہو ۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ کل تک بھارت روانگی کے لئے کلیئرنس کا معاملہ حل ہو جائے گا ۔
 
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی چیپل ہیڈلی ٹرافی کے لیئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نائب کپتان ڈیوڈ وارنر آرام کریں گے۔
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان چیپل ہیڈلی ٹرافی کے لیئے تین ایک روزہ میچز کھیلیے جائیں گے۔ 30جنوری کو آکلینڈ، 2فروری کو نیپئیر اور 5فروری کو ہیملٹین میں میچز کھیلے جائیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف حصہ لینے والی ون ڈے ٹیم میں 2تبدیلیاں کی ہیں۔ نائب کپتان ڈیوڈ وارنر آرام کریں گے ایرون فنچ کو ان کی جگہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
عثمان خواجہ دورہ بھارت سے قبل دبئی میں لگائے جانے والے کیمپ میں شریک ہوں گے۔ ان کی جگہ شان مارش لیں گے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جاری ہے جہاں جماعت
اسلامی کے وکیل توفیق آصف اپنے دلائل دے رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ ، جسٹس اعجا ز الاحسن ، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز افضل پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بینچ پاناما کیس کی آج پھرسماعت کررہا ہے جہاں وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جماعت اسلامی کے وکیل دلائل جاری رکھے ہوئے ہیں جو آج تیسرے روز اپنے دلائل مکمل کریں گے۔
سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف ، جماعت اسلامی ، عوامی مسلم لیگ اور دیگر فریقین نے وزیرا عظم نوازشریف کی نااہلی کے لیے درخواستیں دائر کر رکھیں ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں۔ جماعت اسلامی کے وکیل کے بعد مریم ، حسین اور حسن نواز کے وکلاءاپنے دلائل دیں گے جس کے بعد ملک کی سیاسی نوعیت کے سب سے اہم ترین کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی( اسپورٹس) اے جے اسٹائلز دنیا بھر میں معروف ریسلر اور ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن ہیں جو رنگ میں اپنے مخالفین پر قہر بن کر برستے ہیں مگر وہ بھی خود کو لٹنے سے بچا نہیں سکے۔
جی ہاں واقعی امریکی شہر جونزبورو میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن کو لوٹ لیا گیا۔
یہ واقعہ گزشتہ ہفتے اس وقت پیش آیا جب وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایک لائیو ایونٹ شو میں ریسلنگ میچ کا حصہ بنے ہوئے تھے اور چور ان کا بیگ چرا کر لے گئے۔
آرکنساس اسٹیٹ یونیورسٹی پولیس کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن کا بیگ ایک کانووکیشن سینٹر سے چرایا گیا جہاں اسمیک ڈاﺅن کا ایک لائیو ایونٹ ہورہا تھا۔
اے جے اسٹائلز کے مطابق بیگ میں ایک ہزار ڈالرز، سات ہزار ڈالرز کے لگ بھگ جاپانی ین اور متعدد الیکٹرونکس مصنوعات جیسے آئی فون، بیٹس ہیڈ فونز، ایک چھوٹی اسکرین کا ٹی وی اور ایکس باکس 360 ویڈیو گیم سسٹم موجود تھا۔
پولیس تاحال چوروں کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔
اس شو کے دوران اے جے اسٹائلز جان سینا اور بورن کوربن کے مدمقابل آئے تھے اور کامیاب رہے تھے۔
خیال رہے کہ اے جے اسٹائلز 29 جنوری کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ رائل رمبل میں چیمپئن شپ مقابلے میں اپنے اعزاز کا دفاع جان سینا کے مدمقابل کریں گے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کیلئے متبادل کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ڈرافٹ کا عمل مکمل ہو گیا ہے جس میں معین علی، رلی روسو اور جیسن رائے کئی نامور کھلاڑی لیگ کا حصہ بن گئے ہیں۔
عالمی سطح پر ٹیم کے ساتھ مصروفیات، انجریز اور دیگر وجوہات کی بنا پر کم و بیش دس کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت سے معذرت کر لی تھی جس کے باعث فرنچائز ٹیموں کیلئے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب ممکن بنانے کیلئے باقاعدہ ڈرافٹ کا انعقاد کرنا پڑا۔
پیر کو لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ ڈرافٹ میں کراچی کنگز کے علاوہ لیگ کی بقیہ چاروں فرنچائز ٹیموں کے نمائندے ڈرافٹنگ کے عمل میں موجود تھے کیونکہ خوش قسمتی سے کراچی کنگز کے کسی غیر ملکی کھلاڑی نے عدم دستیابی ظاہر نہیں کی۔
ڈرافٹ کی تقریب میں موجود فرنچائز کی مینجمنٹ نے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کیا اور گزشتہ ایونٹ کی فائنلسٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سب سے زیادہ چار کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد نبی کی جگہ جنوبی افریقہ کے اسٹار بلے باز رلی روسو، ویسٹ انڈین کپتان کارلوس بریتھ ویٹ کی جگہ انگلش آل راؤنڈر معین علی، انگلینڈ کے ڈیوڈ ولی کی جگہ نیوزی لینڈ کے ناتھن میک کولم اور ویسٹ انڈین روومین پاول کی جگہ سری لنکن آل راؤنڈر تھسارا پریرا کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور قلندرز کو بھی اپنے اسکواڈ میں کئی تبدیلیاں کرنا پڑیں اور ڈیوین براوو زخمی ہونے کے سبب ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے لیکن ان کی جگہ انگلینڈ کے جیسن رائے لیں گے جنہوں نے حال ہی میں انڈیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین میچوں میں 220 رنز بنائے ہیں۔
لاہور قلندرز نے اسپیڈ اسٹار شان ٹیٹ کی جگہ کرسٹوفر گرین اور نیوزی لینڈ کے ایٹن ڈیوچک کی جگہ ان کے ہم وطن جیمز فرینکلن لیں گے۔ پشاور زلمی نے انگلینڈ کے ایلکس ہیلز کی جگہ تجربہ کار ویسٹ انڈین آل راؤنڈر مارلن سیمیولز کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جبکہ افغانستان کے محمد شہزاد کی جگہ آندرے فلیچر نے لی۔
اسی طرح بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بھی دوسرے ایڈیشن میں زلمی کو دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ سری لنکا کے تلکارتنے دلشان اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔
پشاور زلمی کی جانب سے ایک اور تبدیلی کا بھی امکان ہے اور وہ آئندہ 24 گھنٹوں میں اس کا اعلان کر سکتے ہیں۔
ڈوپنگ کا شکار آل راؤنڈر آندرے رسل کی قسمت کا فیصلہ آئندہ 15 دن میں کیس سماعت کے بعد متوقع ہے اور اسی لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے انہیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اگر رسل کے خلاف فیصلہ آتا ہے اور ان پر پابندی عائد ہوتی ہے تو اسلام آباد یونائیٹڈ فوری طور پر متبادل کھلاڑی کا اعلان کر دے گی۔
یاد رہے کہ ہر ٹیم کو کم از کم پانچ غیر ملکی کھلاڑیوں کو لازمی اپنے اسکواڈ کا حصہ بنانا ہے اور متبادل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان اسی صورت میں ہو سکتا ہے اگر کوئی غیر ملکی کھلاڑی کسی وجہ سے لیگ میں اپنی فرنچائز کی نمائندگی نہ کر سکے اور غیرملکی کھلاڑیوں کی تعداد پانچ سے کم ہو جائے۔

 

 

ایمزٹی وی(رپورٹ)ہانگ کانگ میں ایک ایسا کیفے روز بروز مقبول ہوتا جارہا ہے جہاں آپ خرگوشوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاسکتے ہیں۔
اس ہوٹل میں واقع کیفے کو ریبٹ لینڈ کا نام دیا گیا ہے جو ہانگ کانگ میں ہے۔ صرف 2 ماہ کے دوران یہ ریسٹورنٹ بہت مقبول ہوا ہے۔
rabbit5 640x427 
ریسٹورنٹ میں 2 درجن سے زائد خوبصورت خرگوش رکھے گئے ہیں جو مختلف اقسام سے تعلق رکھتے ہیں۔ چائے، کافی اور بسکٹ سے لطف اندوز ہونے کے علاوہ آپ یہاں سے خرگوش بھی خرید سکتے ہیں۔
 
 
اس ریسٹورنٹ کی مقبولیت کی اہم وجہ یہ ہےکہ ہانگ کانگ کے لوگ خرگوشوں سے محبت رکھتے ہوئے انہیں اپنے گھروں میں بھی پالتے ہیں۔ اسی لیے یہ ہوٹل عام افراد کے لیے کسی انوکھی شے کا درجہ نہیں رکھتا۔
بڑوں کے ساتھ آنے والے بچے بھی ان بے زبان اور خوبصورت جانوروں کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔ ریسٹورنٹ میں آپ اپنا خرگوش بھی رکھواسکتے ہیں اور ہوٹل انتظامیہ اس کا بھرپور خیال رکھتی ہے۔
 
rabbit cafe hong kong 1 data
ڈاکٹروں نے ہوٹلوں میں خرگوش کے ساتھ بیٹھ کر کھانے پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ جانوروں کے ماہرین کا بھی خیال ہے کہ بار بار خرگوشوں کی جگہ بدلنے سے ان پر دباؤ بڑھتا ہے اور جانور شدید متاثر ہوسکتا ہے۔
image
ہوٹل کے مالک کا کہنا ہے کہ خرگوشوں کے کان کھینچنے اور انہیں ہاتھوں میں لینے کی سختی سی ممانعت ہے، وہ ہر دو گھنٹے بعد خرگوشوں کی جگہ بدلتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہوٹل کے تمام عملے کے لیے بھی خرگوشوں سے اچھے برتاؤ کی سخت ہدایات دی جاتی ہیں۔

 

 

 

ایمزٹی وی(گلگت بلتستان)وزیراعظم نواز شریف 6فروری کو گلگت بلتستان کے دورے کے موقع پر گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا اعلان کریں گے۔
قریبی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے طے شدہ دورے کا مقصد گلگت بلتستان کونسل کے بجٹ اجلاس کی صدارت کرنا اور ٹمبر پالیسی کی منظوری دینا ہے، گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت طے کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے سفارشات مرتب کر کے وزیراعظم کو ارسال کر دی ہیں جبکہ سرتاج عزیز کمیٹی نے سمری تیار کرنے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی ہے ۔ وزیراعظم ان سفارشات کو عملی شکل دیں گے، سفارشات میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے ، قومی اسمبلی سینیٹ میں نمائندگی ، این ایف سی ایوارڈ سمیت تمام وفاقی اداروں میں نمائندگی دینے کے علاوہ قانون سازی اور عدالتی اختیارات شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسئلہ کشمیر کی وجہ سے گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ نہیں بنایا جا سکتا ہے، تا ہم وہ تمام اختیارات گلگت بلتستان کے عوام کو دیئے جا رہے ہیں جو ملک کے دیگر صوبوں کو حاصل ہیں۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کو قوانین بنانے اور ان میں ترمیم کا اختیار بھی حاصل ہو گا۔
گلگت بلتستان کونسل سے اختیارات قانون ساز اسمبلی کو منتقل کیے جا رہے ہیں، کمیٹی نے سفارشات قانون ساز اسمبلی کی ان قراردادوں کی روشنی میں تیار کی ہیں جو علاقے کی آئینی حیثیت کے تعین کیلئے متفقہ طور پر منظور کی گئی ہیں ابھی تک اس حوالے سے قانون ساز اسمبلی نے 8قراردادیں پاس کی ہیں ، سرتاج عزیز کمیٹی نے ان قراردادوں کا بھی مطالعہ کیا ہے حکومتی اراکین بھی اس انتظار میں ہیں کہ وزیراعظم کے دورے سے ان پر ہونے والی تنقید میں بھی کمی آ جائے گی۔