جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(تجارت)فیول کی کمی محکمہ داخلہ نے سی پیک کیلئے ملنے والی گاڑیاں بند کردیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے سی پیک کیلئے ملنے والی گاڑیاں بند کردیں،محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے فیول کابجٹ نہ ملنے پرگاڑیاں بند کی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے سی پیک کی سیکیورٹی کےلیے 22 ڈبل کیبن گاڑیاں دے رکھی ہیں ۔
سیکرٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے خنجراب بارڈرکھولنے تک گاڑیاں بندرکھنے کی ہدایت کی تھی، گاڑیوں کیلیے الگ اکاونٹ کھولنے کاخطلکھاجاچکا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(چمن)چمن میں شدید بارش ،پہاڑی علاقے میں طغیانی ،کار ریلے میں بہہ گئی ،1شخص جاں بحق،2افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چمن شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش سے طغیانی آگئی ہے،بوغرہ ندی میں طغیانی کے باعث کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہے۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ کار میں سوارایک شخص جاں بحق، 2زخمی ہوگئے ہیں،مقامی افراد نے لاش او زخمیوں کو نکالا، زخمی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(بزنس)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کار سرگرم ہوگئے اور ہنڈرڈ انڈيکس 50 ہزار پوائنٹس سے صرف 100 پوائنٹس کےفاصلے تک پہنچ گیا، جس کے بعد مارکیٹ 49 ہزار 876 کی سطح پر بند ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان دیکھا گیا اور 100انڈیکس میں531 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 49 ہزار 900 کی سطح کو بھی عبور کرگیا۔
معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ حکومت نے اسٹیل کی مصنوعات کولڈ رول پر اینٹی ڈپمپنگ ڈیوٹی لگائی ہے جس کی وجہ سے اسٹیل کے شیئرز میں تیزی آئی اور ساتھ ہی چینی کنسورشیم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 40 فیصد شیئرز خریدنے کے بعد ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف

 

 

 
ایمزٹی وی(روالپنڈی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی فوج اپنے سپاہیوں سے پہچانی جاتی ہے اور مجھے بہادر، نڈر اور انتہائی پیشہ ور فوج کا سربراہ ہونے پر فخر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا اور یادگارشہدا پر پھول چڑھائے،
 
 
C22pxQ4WgAAWuOR
اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فوج اپنے سپاہیوں سے پہچانی جاتی ہے اور مجھے بہادر، نڈر اور انتہائی پیشہ ور فوج کا سربراہ ہونے پر فخر ہے، پاکستان کی فورسز کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے، پاک فوج کے جوان بہادر اور نڈر ہیں، جوان ہرطرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری تیاری رکھیں۔
 
C22pxR8XUAEiuK7
آرمی چیف نے فاٹا اور کے پی میں جاری آپریشن میں ملتان کورکے جوانوں کےکردارکو بھی سراہا انہوں نے کہا کہ جوانوں کا روایتی جنگ کے چیلنجز کا سامنا قابل تعریف ہے ہمارا انسداد دہشت گردی کا تجربہ عملی میدان میں مزید پختہ ہوا ہے اور انسداددہشت گردی کی صلاحیتوں سے پیشہ وارانہ صلاحیت مزید بڑھی ہیں۔

 

ایمزٹی وی(گوجرانوالہ)گوجرانوالہ میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت میں کوئی بادشاہت نہیں ہے ۔ مریم نواز ہماری چھوٹی بہن ہے ”باس “نہیں ۔ ہم لوہے کے چنے ہیں جو ہمیں چبانے کی کوشش کرے گا ا س کے دانت ٹو ٹ جائیں گے ۔ نوازشریف کی حکومت نے بلوچستان میں امن قائم کیا ۔ سندھ حکومت کو کراچی آپریشن نے رکاوٹیں ڈالی اور ساتھ بھی چلتی رہی ۔ ماضی میں لٹو اور پھٹو کی پالیسی تھی ۔ پی پی دور میں نندی پور کی مشینری کراچی پورٹ پر پڑی گلتی سڑتی رہی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز نے تین سالوں میں ملک کی کایا پلٹ دی ۔ بلاول کے بابا اور مشرف نے ملک کا ستیا ناس کر دیا اور کنگال پاکستان ہمارے حوالے کیا گیا تھا ۔ضرب عضب آپریشن سے دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑا ۔ ہم ایک دن میں چاردن کا سفر طے کر رہے ہیں ۔اگرعدالتی فیصلہ ان کی مرضی کا نہ آیا توعمران خان باہر ٓاکر گند ڈالے گا اسی لئے عدالت کو دباﺅمیں لانا چاہتا ہے ۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو نوازشریف اچھا نہیں لگتا ہمیں پتہ ہے ۔ نوازشریف نے کراچی کو پھر روشنیوں کا شہر بنایا اور ملک کا امن لو ٹ رہا ہے ۔دھرنے والے ہمیں کام کیوں نہیں کرنے دیتے ۔ یہ پیپلز پارٹی نہیں کہ 28سال کا لڑکا بڑوں کی قیادت کرے اور وہ سر جھکا کر کھڑے ہو جائیں اور نہ ہی یہ بنی گالا کا دربار ہے ۔نواز شریف پاکستان کو قدموں پر کھڑا کرنے کی بات کرتا ہے۔ دھرنے سے ملک کی ترقی کے منسوبے ایک سال لیٹ ہو گئے ۔

 

 

ایمزٹی وی(گوجرانوالہ) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جھوٹے الزامات لگانے والوں کو عدالتیں انصاف نہیں دیتی ۔ وزیر اعظم نوازشریف پاکستان کی ضرورت ہیں ۔
گوجرانوالہ میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نوازشریف کے ایک اشعارے سے عوام کا سمندر آمد آتا ہے ۔ عمران خان کا کام الزام لگانا اور ہمار ا کام عوام کی خدمت کر نا ہے ۔
نوازشریف کو تین بار ملک کا وزیر اعظم بننے کا اعزاز حاصل ہے ۔”عمران خان وزیر اعظم کو کس طرح نااہل کرا سکتے ہیں “۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھاکہ اقتصادی راہداری منصوبہ بھی وزیر اعظم نوازشریف کا ویژن ہے ، پاکستان کے عوام ہی نوازشریف کی طاقت ہیں ۔ نوازشریف نے ملک کو موٹر ویز اور ایٹم بم کا تحفہ دیا۔ گوجرانوالہ کے عوام نوازشریف سے محبت کرتے ہیں ۔ جھوٹ الزامات لگانے سے کوئی نااہل نہیں ہو جاتا ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کے خلاف تحریک التواء جمع کروا دی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروادی، تحریک التواء پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی غلام سروس خان نے جمع کرائی جس میں انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے عوامی اجتماع سے خطاب کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا اور اپنے حلقے کے نجی دورے میں پبلک فنڈزاور اتھارٹی کا استعمال کیا، یہ عوا می اہمیت کا معاملہ ہے لہذا ایوان اس پر فوری بحث کرے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل چوہدری نثار نے اپنے حلقہ انتخاب میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی، جس میں وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچے تھے جب کہ انہوں نے کہا تھا کہ راستے خراب ہونے کی وجہ سے وہ ہیلی کاپٹر میں آئے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)جرمن اخبار نے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزاری مریم نواز کے پاناما پیپرز میں شامل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کچھ شواہد پیش کئے ہیں۔
جرمن اخبار ’’دی جرمنی ڈیلی‘‘ نے ٹویٹر پر اپنے سوشل میڈیا پیچ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جن لوگوں کو مریم نواز کے پاناما پیپرز میں شامل ہونے پر شبہ ہے ان کے لئے کچھ ثبوت بھی پیش کئے جا رہے ہیں۔ جرمن اخبار کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ٹویٹ کے مطابق مریم نواز پاناما پیپرز میں بتائی گئی آف شور کمپنیز کی بینیفشل آنر ہیں
اس کے علاوہ کتاب پاناما پیپرز کے مشترک مصنف اور آئی سی آئی جے کے تفتیشی صحافی فریڈرک اوبرمیئر نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں کیس زیر سماعت ہونے کے باوجود اگر کچھ لوگوں کو مریم صفدر کا نام پاناما پیپرز میں شامل ہونے پر شبہ ہے تو، ان کا نام پاناما پیپرز میں موجود ہے۔
 
واضح رہے کہ وزیراعظم اور ان کے بچوں کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے تحریک انصاف اوردیگر جماعتوں کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی ( صحت) بلوچستان میں موسم کی شدت کے باوجود پولیو مہم جاری رکھنے کے فیصلے کے بعد آج سے کوئٹہ سمیت صوبے کے 13اضلاع میں پولیو مہم شروع کردی گئی ہے۔ایمرجنسی اپوزیشن سینٹر حکام کے مطابق صوبے کے13اضلاع میں پولیو مہم آج سے شروع کردی گئی ہے، مہم کوئٹہ،بارکھان،بولان،جھل مگسی،قلعہ عبداللہ،خاران،خضدار،لورالائی،موسی خیل،پشین ،شیرانی ،سبی اور واشک میں چلائی جارہی ہے۔

مہم میں 13لاکھ سے ز ائد بچوں کو پولیو سے بچاوکی ویکسین پلائی جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،مہم کے دوران ڑوب کی کچھ یونین کونسلوں میں بھی بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلائے جائیں گے۔صوبے کے13اضلاع میں پولیو مہم موسم کی وجہ سے ملتوی کردی گئی تھی جبکہ صوبے کے دیگر گیارہ اضلاع میں پولیو مہم پہلے مکمل کی جاچکی ہے

 

 

 

ایمز ٹی وی ( کراچی) فنگشنل لیگ کی رکنی سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر امداد پتافی کو معاف کر دیا ۔ایک گھنٹہ قبل خودسوزی کی دھمکی دینی والی اپوزیشن رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی نے چیمبر میں آنے والے الفا ظ بولنے پر امداد پتافی کو معاف کر دیا ۔
امداد پتافی نے سندھ اسمبلی میں اپنی نشست سے اٹھ کر نصر ت سحر عباسی کو اجرک پہنائی اور معافی بھی مانگی جس کے بعد خاتون رکن اسمبلی نے کہا کہ بہن کہنے اور چادر کے صدقے بات یہی ختم کر تی ہوں اور امداد پتافی کو بڑا دل کر کے معاف کرتی ہوں ۔سندھ کی چادر اور روایت میرے سر پر ڈال کر عزت دی گئی ۔
امداد پتافی نے اسمبلی کے فلور پر نصرت سحر عباسی سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ آپ میری بہن ہیںاور دل آزاری پر صدق دل سے معافی چاہتا ہوں۔نصرت سحر عباسی نے بلاول اور بختاور کا معاملہ سنجیدہ لینے پر شکریہ بھی ادا کیا ۔