جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) عامر خان کی فلم دنگل کا بھارت میں 400کروڑ روپے کا مشن ہے،لیکن اس کی راہ میں رکاوٹ بننے کے لئے رئیس اور قابل آرہی ہیں۔
بالی ووڈ فلم دنگل نے بھارت میں 380کروڑ کمالئے ہیں جبکہ دنیا بھر سے اس کمائی 730کروڑ ہوگئی ہے،جس کے بعد صرف بھارت سے 400کروڑ کمانے کے ہدف سے 20کروڑ کی دوری باقی رہ گئی ہے۔
لیکن ہدف کا حصول 2دن بعد ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس ‘اور رتھک روشن’ قابل‘ کے بعد مشکل ترہونے کا امکان شدید ہوگیا ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) اب رنبیر کپور سب کو کروڑ پتی بنائیں گے ۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ رنبیرآئندہ سیزن میں بگ بی کی جگہ لیں گے ۔
بھارت کے مقبول ترین گیم شو میں رنبیر کپور کی میزبانی کی خبر کتنی درست ہے اور کتنی نہیں یہ تو وقت بتائے گا لیکن موصوف کے لیے بگ بی کی جگہ لینا بھی کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) بنگلا دیش میں پولیس نے کرکٹر عرفات سنی کو مبینہ طور پر ان کی گرل فرینڈ کی ذاتی تصاویر شائع کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
مقامی پولیس کے سربراہ جمال الدین میر نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ کرکٹر عرفات سنی کے خلاف ان کی گرل فرینڈ نے دو ہفتے پہلے درخواست جمع کرائی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے بنگلادیشی کرکٹر سنی کو اُن کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔
عرفات سنی کی گرل فرینڈ کا کہنا ہے کہ عرفات سنی نے ان کے نام کا جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنایا اور اس پر ان دونوں کی ذاتی تصاویر شائع کر دیں۔
جرم ثابت ہونے پر عرفات سنی کو 14 سال جیل یا ایک لاکھ چھبیس ہزار ڈالر یعنی ایک کروڑ بتیس لاکھ پاکستانی روپے جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سڈنی میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں پاکستانی کرکٹرز کی خراب پرفارمنس پر قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کا صبر جواب دے گیا اور کھلاڑیوں سے برہمی کا اظہار کیا۔
آسٹریلیا نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 354 رن کا مشکل ہدف دیا تھا، اتنے بڑے اسکور میں پاکستانی کرکٹرز کی ناقص فیلڈنگ کا بھی اہم کردار تھا۔
میچ کے دوران مکی آرتھر ٹیم کی پرفارمنس سے نالاں نظر آئے اور میچ کے بعد انہوں نے کرکٹرز سے ناقص فیلڈنگ کا شکوہ کیا اور خوب گرجے برسے۔
ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا جیسی ٹیم کا مقابلہ نہیں کیاجاسکتا جب کھلاڑی کینگروز کو اتنے مواقع مہیا کریں گے۔ یہ بالکل ناقابلِ قبول ہے۔
مکی آرتھر کا کہنا تھا کرکٹ ٹیم کی حیثیت سے جس معیار کا تعین کیا گیا تھا پاکستانی کرکٹرز اس معیار پر پورے نہیں اترے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاناما کیس کے دوران بینچ کے رکن جسٹس عظمت سعید شیخ نے جماعت اسلامی کے وکیل سے استفسار کیا ہے کہ کیا جس دن گوشت کا ناغہ ہوتا ہے اس دن اسمبلی میں تقریر نہیں ہو سکتی ۔
سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران جماعت اسلامی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اسپیکر منگل کے روز قواعد معطل کر سکتا ہے ، وزیر اعظم کی تقریر اسمبلی کا حصہ ضرور ہے مگر اسکو استحقاق نہیں جس پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا جس دن گوشت کا ناغہ ہوتا ہے اس دن تقریر نہیں ہو سکتی ؟

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) فلموں کے دیکھنے کے شوقین وہ کون فرد ہوگا جو ہارر موویز کا شوقین نہ ہو مگر کیا آپ یہ فلم دیکھ سکتے ہیں جسے بیشتر ناقدین نے رواں سال کی سب سے خوفناک پیشکش قرار دیا ہے۔
یہ ہے 'اے ڈارک سونگ' (A Dark Song) جس میں ایک خاتون کو اپنے مردہ بچے سے دوبارہ بات کرنے کے لیے کالے جادو کے ایک ماہر کی مدد لیتی ہے اور اس فلم نے گزشتہ سال کئی فلم فیسٹیولز میں دیکھنے والوں کو دنگ کرکے رکھ دیا تھا۔
اس میں یہ انفرادیت بھی ہے کہ اکثر ہارر فلموں میں لوگ بری روحوں یا چیزوں کو دور رکھنا چاہتے ہیں مگر اس میں انہیں خود آنے کی دعوت دی جاتی ہے۔
ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک غم زدہ ماں اپنے مرحوم بیٹے سے رابطے کی خواہشمند ہوتی ہے اور جب یہ کوشش امیدوں کے برخلاف ثابت ہوتی ہے تو اسرار بھی بڑھتا چلا جاتا ہے۔
اس فلم کی ڈائریکشن لیام گیون نے دی ہیں جنھوں نے اسے تحریر بھی کیا اور گزشتہ سال اسے دیکھنے والوں نے اسے حیران کن قرار دیا ہے جو دیکھنے والوں کو اپنی نگاہیں اسکرین سے ہٹانے نہیں دیتی۔
فلمی ناقدین نے کہا ہے کہ اگر تو آپ ہارر فلموں کے شوقین ہیں تو اس کو ضرور دیکھیں مگر یہ انتباہ بھی کیا ہے کہ اسے کمزور دل کے مالک افراد نہ دیکھیں تو بہتر ہے۔
ایک آسیب زدہ گھر، دو کرداروں کی مردے کو واپس لانے کی کوششیں اور پراسرار واقعات سب اسے صحیح معنوں میں ہارر فلم بناتے ہیں۔
اب یہ واقعی جسم میں سرد لہر دوڑا دینے والی یا ڈرا دینے والی فلم ہے یا نہیں، اس بارے میں فیصلہ تو آپ اسے دیکھ کر ہی کرسکتے ہیں۔
ابھی اس کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے اور یہ رواں سال کسی وقت سینما گھروں میں پیش کردی جائے گی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پاناما کیس کی سماعت جاری ہے جہاں جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف اپنے دلائل دے رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ ، جسٹس اعجا ز الاحسن ، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز افضل پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بینچ پاناما کیس کی آج پھرسماعت کررہا ہے جہاں وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جماعت اسلامی کے وکیل دلائل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف ، جماعت اسلامی ، عوامی مسلم لیگ اور دیگر فریقین نے وزیرا عظم نوازشریف کی نااہلی کے لیے درخواستیں دائر کر رکھیں ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں۔ جماعت اسلامی کے وکیل کے بعد مریم ، حسین اور حسن نواز کے وکلاءاپنے دلائل دیں گے جس کے بعد ملک کی سیاسی نوعیت کے سب سے اہم ترین کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی مومنہ مستحسن کے حوالے سے ایک نئی افواہ انٹرنیٹ پر گردش کررہی ہے۔
اس افواہ میں دعویٰ کیا گیا کہ معروف گلوکارہ نے صرف چار ماہ بعد ہی علی نقوی سے اپنی منگنی ختم کردی ہے۔
خیال رہے کہ علی نقوی اور مومنہ مستحسن کی منگنی ستمبر 2016 میں ہوئی تھی۔
اس افواہ کے بعد مومنہ مستحسن کے مرد پرستاروں نے کافی خوشی کا بھی اظہار کیا۔
مگر مومنہ نے فیس بک پر اپنے پیغام کے ذریعے اس افواہ کی تردید کرتے ہوئے اسے پھیلانے والی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز پر شدید تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پیجز ان کی ذاتی زندگی کا احترام کریں ' ہر ایک کی طرح میری بھی ذاتی زندگی ہے جس اپنی حد تک رکھنے کا مجھے حق حاصل ہے، خدارا اسے مذاق اور تفریح کا ذریعہ نہ بنائیں'۔
ان کا کہنا تھا 'اگر دنیا سے کچھ شیئر کرنے کے لیے ہوگا تو اس کا اعلان میں خود کروں گی، لہذا اندازوں پر مبنی کہانیاں پھیلانا روک دیں، خصوصاً جب آپ کا اس سے کوئی تعلق نہ ہو'۔
انہوں نے زور دیا ' میری ذاتی زندگی کو کلکس اور ویورز کو فروخت کرنے کے لیے استعمال نہ کریں'۔
 

 

 

 
ایمزٹی وی(کراچی)کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4، سو کوارٹر کے رہائشی کا 3 ماہ کا بچہ پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا، ڈائریکٹر شعبہ ایمرجنسی جناح اسپتال سیمی جمالی کے مطابق 3 ماہ کے احمد رضا کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچے کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے ذریعے ہی معلوم ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب مذکورہ جاں بحق ہونے والے بچے کے دادا نے میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ بچے کو قطرے پلائے گئے تھے، جس کے 5 منٹ بعد اس کے منہ سے جھاگ نکلنا شروع ہوئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بچہ کو فوری طورپرقریبی اسپتال لے کر گئے، تاہم ڈاکٹر نے دیکھتے ہی کہا کہ بچے کا انتقال ہوگیا ہے

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر داخلہ چوہدری نثار نے افسوس کا اظہار کردیا۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پوری سیاسی زندگی میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندگی ہو، مخالفین کی تقریروں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن غلط بیانی سے افسوس ضرور ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہیں پیدا ہوئے اور یہیں دفن ہوں گے، کہیں سے بھی اسلام اور پاکستان کے خلاف آواز اٹھتی ہے تواس کا جواب دینا لازمی ہوتا ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے بلا تفریق کام کر رہے ہیں اور خواہش ہے کہ پسماندہ علاقے بھی ترقی یافتہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں منافق نہیں ہوں جبکہ کرپشن کے ریکارڈ بنانے والی پارٹی آج کرپشن کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر داخلہ اسلام آباد آیا تواس کو دلائل سے بھگایا۔