جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(تجارت) کراچی ایکسپوسینٹر میں بی ٹوبی ٹیکسٹائل مشینری برانڈ کی 3 روزہ جی ٹیکس بین الاقوامی نمائش کا آغاز ہوگیا ہے۔ جی ٹیکس ایکسپو کی کراچی اور لاہورمیں گزشتہ سال کی مسلسل اور بڑی کامیابی کے بعد اس باردوبارہ کراچی میں منعقد کی گئی ہے۔
ایکسپو سینٹر میں آج پہلے ہی دن ٹیکسٹائل صنعتکاروں، کاروباری افراد اور غیر ملکیوں کی ایک بڑی تعداد نے نمائش کا دورہ کیا۔ دنیا کی پہلی آٹوسائز چینجنگ آئی لیٹ ہول مشین، سی ایس اے 3630-02 بھی پاکستان میں پہلی بار یونائیٹڈ مشینری کی جانب سے اس نمائش میں متعارف کرائی گئی ہے۔ مقامی اور غیر ملکی افراد نے اس مشین میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔
نمائش کے منتظم گلوبل انٹرپرائزکے سی ای او مجیب صدیقی نے بتایا کہ جی ٹیکس خطے میں اپنی نوعیت کا سرفہرست کامیاب ایکسپو ہے جس میں ٹیکسٹائل، گارمنٹس، لیدر، ڈیجیٹل پرنٹنگ، ایمبرائیڈری مشینری، آلات، کیمیکل، ڈائیز، انرجی سیکٹرز کے عالمی برینڈزاپنی جدید پروڈکٹس کی نمائش کی جارہی ہے۔
دوسری جانب نمائش میں چین، جاپان، آسٹریلیا، تائیوان، اٹلی، ترکی، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، اسپین، سوئیڈن، نیدرلینڈز، زچ ری پبلک، بھارت، ہانگ کانگ، فرانس، آسٹریا، ایران، کوریا، آئرلینڈ، ملائشیا، بیلجیئم، برطانیہ، امریکا اور سنگاپور کی کمپنیاں اپنی جدید مشینری اور مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔
گلوبل انٹرپرائز کی جنرل منیجرغوثیہ نے بتایا کہ جی ٹیکس ایکسپو میں تینوں دنوں کے دوران 40ہزار کے قریب کاروباری افراد کی شرکت متوقع ہے۔ایکسپو کا باقاعدہ افتتاح آج (ہفتہ) زبیرطفیل اور ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے صبح 11 بجےکیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنا لئے ہیں اور اسے مزید 29 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر نے 77 اور ٹام لیتھم نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے اننگز کا آغاز کیا اور کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے جبکہ مزید 29 رنز کا خسارہ باقی ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر نے 77 اور ٹام لیتھم نے 68 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر بلے بازوں میں جیت راوال 16، ولیم سن 2، مچل سینٹنر 29، بی جے واٹلنگ 1 سکور بنانے میں کامیاب ہو سکے جبکہ گرینڈہوم کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ ہینری نکولس 56 اور ٹم ساﺅتھی 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جو تیسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور قمر الاسلام رابی نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ تسکین احمد اور مہدی حسن مرزا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ٹم ساﺅتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچائے رکھا۔ سومیا سرکار، نور الحسن اور شکیب الحسن کے علاوہ کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ صرف 7 کے مجموعی سکور پر گری اور تمیم اقبال 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دوسری وکٹ 38 کے مجموعی سکور پر گر ی اور محمود اللہ بھی 19 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔
ابتدائی دو وکٹیں گرنے کے بعد سومیا سرکار اور شکیب الحسن نے ذمہ داری بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں 127 رنز جوڑ کر مجموعی سکور کو 165 پر پہنچا دیا تاہم اس موقع پر سومیا سرکار بھی ہمت ہار گئے اور 86 رنز بنا کر ٹرینٹ بولڈ کی گیند پر گرینڈہوم کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ دیگر بلے بازوں میں شکیب الحسن نے 59، صابر رحمان نے 7، نظم الحسین شنتو نے 18، نور الحسن نے 47، مہدی حسن مرزا نے 10، تسکین احمد نے 8، قمرالاسلام رابی نے 2 اور روبیل حسین نے 16 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساﺅتھی اور ٹرینٹ بولڈ نے تباہ کن باﺅلنگ کے ذریعے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو مشکل میں ڈالے رکھا۔ دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 5 اور 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نیل ویگنر نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
 

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارا چنار دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارا چنارکی سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ہر محاذکر ناکامی ہو گی ۔
 
C2rypayXUAA u X
 
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرددوبارہ سر اٹھانے کی کوشش میں ناکام ہو چکے ہیں اور وہ اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔ ”دہشتگرداپنے عزائم میں ناکام ہونگے “۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیا ت فراہم کی جائیں ۔

 

 

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سیلولر کمپنی زونگ نے واٹس کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت صارفین کیلئے زبردست پیکیج متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت زونگ صارفین صرف 15 روپے کے عوض دن بھر واٹس ایپ کے ذریعے پیغامات بھیج سکتے ہیں اور وائس، ویڈیو کالنگ کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔
جاز اور وارد کے صارفین اب ایک ہی سکریچ کارڈکے ذریعے بیلنس ری چارج کرسکتے ہیں
کمپنی کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کے ساتھ معاہدہ اپنے صارفین کو مناسب ریٹس پر بہترین سہولیات فراہم کرنے کے عزم کی جانب اور قدم ہے۔ واٹس ایپ کے پارٹنرشپ اور گروتھ ڈائریکٹر مبارک امام کا کہنا ہے کہ ”زونگ کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے کے ذریعے وائس اور ویڈیو کالنگ کیلئے سب سے بہترین ایپلی کیشن کا پاکستان میں استعمال اور بھی آسان اور باسہولت ہو جائے گا اور ناصرف خطے کے لوگوں میں روابط بڑھیں گے بلکہ ملک بھر میں رابطہ کرنے میں آسانی ہو گی۔“
زونگ اور واٹس ایپ کے اشتراک سے صارفین کو مہیا کیا جانے والا یہ پیکیج حاصل کرنے کیلئے *4# ڈائل کریں اور روزانہ لاتعداد پیغامات بھیجیں اور وائس یا ویڈیو کالز کریں۔ اس پیکیج کے استعمال پر فیئر یوزیج پالیسی کااطلاق ہو گا جس کے مطابق صارف 24 گھنٹوں میں 300 ایم بی تک استعمال کر سکے گا۔ یہاں یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ یہ پیکیج صرف اور صرف واٹس ایپ کے استعمال کیلئے ہے اور اس کے علاوہ انٹرنیٹ استعمال کرنے پر ریگولر چارجز لاگو ہوں گے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) یونین کونسل چوہان سے پی ٹی آئی کے ناظم راجہ اورنگزیب مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔
ناظم راجہ اورنگزیب نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی موجودگی میں ہفتہ کو راجڑ میں منعقد جلسہ عام میں اپنے تمام ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) محمد نبی کی عمدہ باؤلنگ اور محمد شہزاد کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت افغانستان نے آئرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے ہرا کر ڈیزرٹ ٹی ٹونٹی چیلنج کپ جیت لیا، فاتح ٹیم نے 72 رنز کا آسان ہدف 7.5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کیا، شہزاد 52 اور کپتان نوروز مینگل 17 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ محمدنبی میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں آئرلینڈ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 13.2 اوورز میں 71 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، افغانستان کے باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے آئرش بلے باز زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے رہے، 9 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، پال سٹرلنگ 17 اور گریگ تھامسن 10 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمدنبی نے 4 جبکہ امیرحمزہ، فریداحمد اور کریم جنت نے دو، دو وکٹیں لیں، جواب میں افغانستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 8ویں اوور کی پانچویں گیند پر بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، شہزاد 52 اور مینگل 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بھارت سرکار نے بالاخر ایک طویل انتظار کے بعد پاکستانی اداکاروں عدنان صدیقی اورسجل علی کو ویزے جاری کردیے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سجل علی اور عدنان صدیقی سری دیوی کی فلم ’’موم‘‘ میں کام کررہے ہیں ۔ جس میں سجل نے سری دیوی کی بیٹی اور عدنان نے داماد کا کردار ادا کیا ہے ۔


فلم کی شوٹنگ تقریبا ًمکمل ہوچکی تھی تاہم لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باعث اختتامی سین فلمانا باقی تھے کہ کام رک گیا ۔ تاہم اب چار ماہ بعد دونوں آرٹسٹوں کو ویزا جاری کردیا گیا ہے ۔ جس کے بعد امید ہے کہ دونوں اپنا بقیہ کام مکمل کرانے جلد ہی بھارت روانہ ہوجائیں گے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’موم‘‘ اس سال مئی میں ریلیز کیے جانے کی توقع ہے ۔
 
 
 

 

 

ایمزٹی وی(کراچی / تعلیم)وفاقی جامعہ اردو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد سے اکیڈمی آف سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر جیان لِن، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آف ساؤتھ چائنا سی انسٹیٹیوٹ آف اوشیانولوجی کی سربراہی میں چھ رکنی چائنیز وفد نے ملاقات کی اور اہم تعلیمی امور پر گفتگو کی.
اسوقت مذکورہ چائنا ا نسٹیٹیوٹ میں دنیا بھر کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباء تحقیق میں مصروف عمل ہیں جبکہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کی تعداد محض پانچ ہے۔ ان کے پاس دنیا بھر کے اساتذہ اور طلباء کے لئے200تعلیمی وظائف ہیں جنہیں پاکستان کی جامعات کے طلباء بھی حاصل کرکے متعلقہ مضمون پر تحقیقی عمل میں حصہ لے سکتے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر جیان لن کا کہنا تھا کہ وفاقی جامعہ اردو کی انتظامیہ جن اساتذہ اور طلباء کو نامزد کرے گی وہ انہیں انسٹیٹیوٹ میں تحقیق کے لئے وظائف دیں گے۔اس کے علاوہ جلد ان کے دو بحری جہاز کراچی، سمندری تحقیق کے لئے لائے جائیں گے
ملاقات کے دوران رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم، شعبہ ارضیات کی چیئرپرسن سیما ناز صدیقی،استاد سہیل انجم و دیگر اساتذہ بھی موجود تھے

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کیلئے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب حکومت کی تجویز پر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی فروری کے آخری ہفتے میں شیڈول پنجاب گیمز 22 مارچ تک موخر کر دی گئی ہیں۔
پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) اور اسپورٹس بورڈ پنجاب کو 25 فروری سے 9 مارچ تک صوبے میں دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں نہ رکھنے کا مشورہ دیا اور پنجاب گیمز کو ملتوی کرنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے اس فیصلے سے پی سی بی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے تاہم حکام کسی ناخوشگوار واقعے کے بغیر پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنانے کے خواہاں ہیں۔
پاکستانی کرکٹرز کی سڈنی میں پولیس کے چیریٹی ایونٹ میں شرکت، بچوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں
پنجاب حکومت کا یہ فیصلہ قائداعظم گریڈ ٹو ٹرافی اور ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کی پیٹرنز ٹرافی پر بھی اثرانداز ہو گا جو بالترتیب یکم مارچ اور 4 مارچ کو طے ہیں۔
واضح رہے کہ پی سی بی اس سال کھیلی جانے والی پاکستان سپرلیگ کا فائنل ہر صورت لاہور میں کرانے کا عزم ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے پر رضامند نہ ہوئے تو بھی فائنل لاہور میں ہی ہو گا اور اس مقصد کیلئے ضرورت پڑنے پر ٹورنامنٹ سے باہر ہوجانے والی ٹیموں سے بھی کھلاڑی لئے جائیں گے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)پاک فوج نے جان بوجھ کر ایل او سی عبو رکرنے والے بھارتی فوجی کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی چندو بابو لال چوہان کو بھارت کے حوالے کیا جا رہا ہے اور یہ اقدام جذسہ خیرسگالی کے تحت اٹھایا جا رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مذکورہ سپاہی مقبوضہ کشمیر میں تعینات تھا جس نے افسران کے غلط روئیے اور تحفظات کی بنیاد پر جان بوجھ کر ایل او سی عبور کی اور 29 ستمبر 2016ءکو خود کو پاک فوج کے حوالے کیا تھا۔
بھارتی فوج واپس جانے کیلئے تیار نہیں تھا تاہم اسے قائل کیا گیا جس کے بعد وہ واپس جانے کیلئے تیار ہو گیا۔ چندو بابو لال خان کو آج واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔