جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمراکمل کو ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 13 رنز درکار ہیں، وہ یہ اعزاز پانے والے 19ویں پاکستانی بلے باز بن جائیں گے۔ گرین شرٹس کی جانب سے ایک روزہ میچز میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز انضمام الحق کو حاصل ہے جنہوں نے 11701 رنز بنا رکھے ہیں۔
عمراکمل نے 2009ء میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے اب تک 114 میچز میں 2987 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 2 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں اور توقع ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں شیڈول چوتھے ون ڈے میچ میں 3 ہزار رنز مکمل کر لیں گے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ کراچی نے ایم بی بی ایس کے نتائج کااعلان کردیا۔
 
جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2016 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نتائج کے مطابق امتحانات میں کل 159طلبہ شریک ہوئے،130 طلبہ کو کامیاب جبکہ 29طلبہ کو ناکام قراردیاگیا

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات2016 ء کے ایسے طلبا وطالبات جنہیں تاحال ایڈمٹ کارڈ موصول نہیں ہوئے انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ آج بروز ہفتہ 21 جنوری2017ء کو صبح 11:00 تا پانچ بجے شام تک ڈپلی کیٹ ایڈمٹ کارڈ اور امتحانی پروگرام شعبہ امتحانات ایکسٹرنل یونٹ واقع سلور جوبلی گیٹ کمرہ نمبر01سے حاصل کرلیں۔
ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لئے امتحانی فارم کی اوریجنل رسید،دوعدد پاسپورٹ سائز تصاویر،اصل رجسٹریشن کارڈ اوراصل قومی شناختی کارڈ بھی لازماً ساتھ لائیں

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمدقیصر نے صدر انجمن اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر شکیل فاروقی اور ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر خالدعراقی کے ہمراہ جامعہ کراچی میں واقع داخلہ کیمپ کا دورہ کیا ۔ اس موقع ہر ان کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی میں نوواردان کو بہتر سے بہترسہولیات مہیا کرناجامعہ کراچی ضروری خیال کرتی ہے،ڈائریکٹر داخلہ کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر خالدعراقی کی جانب سے حسب سابق کامیاب طلبا و طالبات اور والدین کے لئے نشستوں کا انتظام ممکنہ طورپر بہت اچھا کیا گیا تھا اس کے علاوہ طلبہ کی سہولت کے لئے 20انفارمیشن ڈیکس اورہیلپ لائن کا اہتمام قابل تحسین انتظام ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ’’بینک بوتھ‘‘ بھی اسی کیمپ آفس میں قائم کرکے طلبہ کو تمام مطلوبہ سہولت کے ساتھ فیس کی ادائیگی کی سہولت ایک اضافی اور قابل ستائش اقدام ہے جس کی تحسین کی جانی چاہیے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے شیخ الجامعہ کو بتایا کہ اس سال صبح کے پروگرام میں بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام کیلئے مختلف کلیہ جات میں داخلوں کیلئے 23295فارم جاری کئے گئےجن میں 8222داخلے دیئے گئے ہیں جس میں 1737داخلے بیچلرز پروگرام میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر جبکہ 3314داخلے اوپن میرٹ کی بنیاد پر دیئے گئے، اسی طرح 704داخلے ماسٹرزپروگرام میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر اور 1967 اوپن میرٹ کی بنیاد پر دیئے گئےجبکہ 500داخلے فارم۔ ڈی (مارننگ وایوننگ ) میں دیئے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں ایوننگ پروگرام میں داخلوں کیلئے 6504داخلہ فارم جاری کئے گئے جبکہ 3538طلبا و طالبات کو داخلے دیئے گئے۔شیخ الجامعہ نے دورے کے دوران طلبہ اور والدین سے بھی داخلوں اوردیگر معاملات پر تفصیلی گفتگو کی جس پر والدین وطلباء نے تمام انتظامات کو سراہتے ہوئے شیخ الجامعہ کو بتایا کہ داخلوں کے حوالے سے رہنمائی کے علاوہ مشاورت کے لئے بھی جامعہ کا بہ اخلاق عملہ موجود ہے یہ ایک اچھا اقدام ہے۔
واضح رہے کہ داخلوں کے عمل کو پرسکون اورپرامن بنانے کیلئے 20کائونٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں فارم کے حصول سے لیکر جمنازیم ہال میں قائم بینک کائونٹر میں فیس جمع کروانے تک تمام مراحل بحسن وخوبی طے کئے جارہے تھے

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے جائیداد ضبط کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست پر دلائل آئندہ سماعت پر دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن کی عدالت میں عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت ہوئی جس دوران پرویز مشرف کی جائیداد ضبطگی کی رپورٹ جمع کرائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کو اشتہاری ملزم قرار دینے اور ان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست بھی عدالت میں جمع کرائی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت کواشتہاری ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا مکمل اختیار ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے استفسار کیا کہ عدالت کی رہنمائی کریں کہ کس قانون کے تحت وزارت داخلہ کو حکم جاری کیا جائے۔
انہوں نے ریڈوارنٹ کے اجراءدرخواست پر مدعی مقدمے کے وکیل کو دلائل آئندہ سماعت پر دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمشن نے سیاسی جماعتوں سے اکاؤنٹس کی رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات اور انٹراپارٹی انتخابات کرا کر الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں بصورت دیگر انہیں آئندہ انتخابات میں انتخابی نشان الاٹ نہیں کئے جائیں گے۔
کمیشن کے ذرائع کے مطابق پولیٹیکل آرڈر2002کے تحت ہر سیاسی جماعت کے لئے ضروری ہے کہ وہ مرکزی،صوبائی اور مقامی سطع پر انٹرا پارٹی الیکشن کرا کر کمیشن کو آگاہ کرے۔
اگر کوئی پارٹی ایسا کرنے میں ناکام رہی تو اس کا نام سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکال دیا جائے گا اور ان کو الاٹ شدہ انتخابی نشانات آئندہ انتخابات میں دیگر اہل پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کو الاٹ کئے جائیں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا چوتھا ون ڈے کل سڈنی میں کھیلا جائےگا۔ میچ کی تیاری کے لئے قومی ٹیم نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس کی۔
آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ون ڈے کی تیاری کے لئے پاکستان ٹیم نے آج سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس کی۔شعیب ملک ،محمد عامر ،محمد رضوان اور حسن علی نے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیاجبکہ ملک،رضوان اور حسن علی ٹیم کے ہمراہ میدان میں بھی نہ آئے۔
بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ٹیم چوتھا ون ڈے جیت کر سیریز برابر کرنے کی صلاحیت ر کھتی ہے،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے کل کھیلا جائےگا۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پارا چنار دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔
یاد رہے آج صبح پارا چنار سبزی منڈی میں دھماکہ سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد خمی ہوگئے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) سندھ میں سردی بڑھتے ہی گیس کی طلب میں اضافے کی وجہ سے سی این جی کی بندش کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔
پبلک ٹرانسپورٹ والوں کیلئے پریشانی کی بات ہے کہ موسم سرد ہونے اور گیس کی طلب بڑھنے پر سندھ میں سی این جی اسٹیشنز اتوار 22 جنوری کی صبح 8 بجے سے 48 گھنٹوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سی این جی اسٹیشنز منگل کو صبح آٹھ بجے کھلیں گے،سندھ میں سی این جی اسٹیشنز منگل کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔
سوئی سدرن گیس حکام کا کہنا ہے کہ موسم سرد ہونے کی وجہ سے گیس کی طلب بڑھ گئی ہے اور گیس پریشر میں کمی کا بھی سامنا ہے، جس کہ وجہ سے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔
اگلی بندش بدھ 25 جنوری کوصبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے ہوگی اور جمعہ 27 جنوری کو صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لیے سی این جی نہیں ملے گی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) ویسٹرن یونین نے اپنے اوپر لگے انسانی اسمگلروں کو رقم کی ادائیگی کا الزام مان لیا، 58 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا ہوگا۔
امریکی اتھارٹیز کے مطابق امریکا آئے چینی مہاجرین ویسٹرن یونین کے ذریعے انسانی اسمگلروں کو رقم بھیجتے آئے ہیں، فیڈرل رپورٹنگ سے بچنے کےلئے رقم چھوٹی مالیت میں بھیجی جاتی تھی۔
اسکے علاوہ انعامات اور نوکریوں کا لالچ دے کر کئی صارفین کے ساتھ 2004 سے 2012 کے دوران ویسٹرن یونین کے ذریعے جعل سازی کی گئی۔
ویسٹرن یونین کے ایجنٹس کو رقوم کی منتقلی کے بارے میں علم تھا اور وہ اس پر کمیشن بھی لیتے رہے لیکن کارروائی نہیں کی۔ 2004 سے 2015 کے دوران ساڑھے پانچ لاکھ شکایتیں موصول ہوئیںجن میں سے 80 ہزار امریکا سے موصول ہوئیں۔