جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(پشاور)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی نے پاراچنار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا ۔
 
انہوں نے کہا کہ پشاور کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ زخمیوں کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
 
مشیر اطلاعات کے مطابق دھماکہ رش میں کیا گیا تاکہ جانی نقصان زیادہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہیں۔یاد رہے پارا چناراسبزی منڈی دھماکے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) شاہ رخ اور سلمان خان کی دوستی روز بروز بڑھتی جارہی ہے، گذشتہ برس بھی شاہ رخ، دبنگ خان کے رئیلٹی شو 'بگ باس 9' میں شریک ہوئے تھے اور رواں سیزن میں بھی انھوں نے سلمان خان کے شو کی رونق بڑھائی۔
کنگ خان 'بگ باس 10' میں اپنی آنے والی فلم 'رئیس' کی تشہیر کے لیے موجود تھے، جہاں انھوں نے شو کے میزبان سلمان خان کے ساتھ مل کر شائقین کو خوب محظوظ کیا۔
اس شو میں سلمان خان نے پولیس اہلکار چلبل پانڈے اور شاہ رخ نے معصوم چور کا روپ دھارا، جہاں 120 گرام کی پھول گوبھی چرانے پر سلمان خان نے کنگ خان کو جیل میں بند کردیا۔
اس موقع پر جب سلمان خان سے سوال کیا گیا کہ اگر وہ اور شاہ رخ 'بگ باس' کے گھر میں بحیثیت امیدوار شریک ہوتے تو آپ کیا کرتے؟ دبنگ خان کا کہنا تھا کہ 'ہم کنچے کھیلتے'۔
شو کی قسط آج بروز ہفتہ (21 جنوری) کو آن ایئر کی جائے گی۔
شاہ رخ اور سلمان نے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے، جن میں ’کرن ارجن‘ اور ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ شامل ہیں۔
دونوں کی دوستی میں دراڑ اُس وقت آئی جب 2009 میں کترینہ کیف کی جانب سے منعقد کی گئی ایک تقریب میں سلمان اور شاہ رخ کا جھگڑا ہوا۔
اس کے بعد دونوں نے کافی عرصے تک ایک دوسرے سے تعلق نہیں رکھا تاہم اس سرد جنگ کا اختتام 2014 میں سلمان خان کی بہن ارپیتا کی شادی کے دوران ہوا۔
شاہ رخ خان نے اپنی فلم 'دل والے' کی تشہیر کے لیے سلمان خان کے رئیلٹی شو ’بگ باس 9‘ میں بھی شرکت کی تھی، جسے پورے سیزن کی سب سے کامیاب قسط قرار دیا گیا تھا اور اب وہ اپنی فلم 'رئیس' کی تشہیر کے لیے 'بگ باس 10' میں آئے۔
25 جنوری کو ریلیز ہونے والی فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان نے ایک گجراتی گینگسٹر کا کردار ادا کیا ہے، فلم میں ماہرہ خان اور نوازالدین صدیقی بھی اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز میں فائٹ بیک کا عزم لیے سڈنی پہنچ گئی ہے، گرین کیپس آج بھرپور ٹریننگ کریں گے ، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے اتوار کو ہوگا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ون ڈے سیریز میں کبھی ہوم ٹیم حاوی ہوئی تو کبھی ٹیم پاکستان بازی مار گئی ،لیکن سیریز میں ابھی پلڑا ہوم ٹیم کا بھاری ہے جسے دو ایک کی برتری حاصل ہے۔
سیریز کا چوتھا ون ڈے اتوارکو سڈنی میں ہوگا،گرین کیپس صبح کے سیشن میں ٹریننگ کریں گے ۔اظہر علی ٹیم کے ساتھ ہیں اورہلکی پھلکی ٹریننگ بھی کر رہے ہیں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) ایم کیو ایم لندن کا کارکن پولیس حراست میں مبینہ تشدد سے دم توڑ گیا ۔
زرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ لندن کاکارکن امین پولیس حراست میں جاں بحق ہو گیا ، ملزم کو 7ماہ قبل کورنگی شاہ فیصل فلائی اوور سے گرفتار کیا گیا تھا ۔
ذرائع کے مطابق کارکن امین کو دوران قید مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اورتشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(پارا چنار) عیدگاہ مارکیٹ میں دھماکہ ہونے سے10افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ,10 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ مزید ہلاکتو ں کا خدشہ ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکہ پرانی سبزی منڈی میں اس وقت ہوا جب وہاں پر لوگوں کا سبزی خریدنے کیلئے رش لگا ہوا تھا۔
زرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ ریسکیو آپر یشن بھی جاری ہے۔
دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عید گاہ مارکیٹ میں تین دھماکے ہوچکے ہیں اور یہ چوتھا دھماکہ ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی میں مختلف کاروائیوں کے دوران پولیس نے 2زخمی ملزمان سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس پی لانڈھی عارف رائو کے مطابق زمان ٹائون کے علاقے میں پولیس اورملزمان میں فائرنگ کے تبادلے بعد دو زخمی ملزمان سمیت تین اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون ملے ہیں، ملزمان کی شناخت محمد آصف نعمان اور سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
بلدیہ ٹائون کی مدینہ کالونی میں پولیس نے 2ملزمان کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن ملیر ملک الطاف کے مطابق بچی کے اہلخانہ کی نشاندہی پر 3مشتبہ ملزمان کو تفتیش کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔ مشتبہ ملزمان کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا، ملزمان کی شناخت متاثرہ کے بچی ذریعے کرائی جائیگی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب46 فیصد ہے، شمال مشرقی علاقوں سے ہوائیں 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اشرف نے کہا ہے کہ منشیات کا مسئلہ صرف قائد اعظم یونیورسٹی تک محدود نہیں ہے،چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے ہم منفی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو روکنے میں سو فیصد کامیاب نہیں ہوسکتے، 200سیکیورٹی گارڈ ہیں جو تین شفٹوں میں کام کرتے ہیں ، اس لیے پورے کیمپس کی مکمل طور پر حفاظت ممکن ہی نہیں ہے ،یونیورسٹی کے ترجمان میں میرے علم میں لائے بغیر بیان جاری کیا ،یونیورسٹی کے طلبہ میں تصادم کی وجہ سے حالات ہاتھ سے نکلنے کا خدشہ تھا جس کی وجہ یونیورسٹی کو بند کیا گیا، یونیورسٹی میں ہر ترقی و تقرری رولز کے مطابق ہوئی ہے،مخالفت کرنے والے ہمیشہ الزامات لگاتے ہیں۔
میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہم ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے ہمیں چاردیواری کی تعمیر کیلئے 5 کروڑ 50 لاکھروپے کا فنڈ دیا ہے ، دیوار کا 1/3حصہ بن چکا ہے اس رقم سے 35ہزار فٹ دیوار بنے گی جبکہ 50فیصد دیوار کی تعمیر بچ جائے گی ، باقی دیوار کو تعمیر کرنے کیلئے صدر پاکستان نے فنڈز فراہم کرنے کا کہا ہے، چاردیواری کی مکمل تعمیر سے ہم منفی سرگرمیوں کو روکنے میں کامیاب ہوسکیں گے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ یونیورسٹی کی ایلومینائی ایسوسی ایشن انتظامیہ کو استعمال کررہی ہے بلکہ وہ تو یونیورسٹی کی فلاح کیلئے کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے ترجمان نے میرے علم میں لائے بغیر ایک بیان جاری کیا کہ ایچ ای سی کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی میں شامل افراد قبضہ مافیا کے معاون ہیں ، میں اس بیان سے آگاہ نہیں تھا تاہم مجھے یونیورسٹی ترجمان پر مکمل اعتماد ہے ، میں یونیورسٹی کی زمین پر قبضے کے حوالے سے اپنے سے پہلی انتظامیہ پر کوئی الزام نہیں لگاؤں گا ۔ ا
یک اور سوال پرانہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی کم وسائل کے باوجود بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور پاکستان کی نمبر ون یونیورسٹی ہے ، ہمیں بہت سے چیلنجز اور مسائل کا سامنا ہے جن کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں طلبہ کے دوگروپوں میں تصادم ہوا جس کی وجہ سے دو دن کے امتحانات منسوخ کئے ہیں ، جس پر اعتراض کیا جارہا ہے لیکن اگر یہ تصادم مزید پھیلتا اور کوئی ایک طالب علم شدید زخمی ہوجاتا تو یہی لوگ کہتے کہ یہ آپ کی غلطی ہے ، یونیورسٹی کے طلبہ میں تصادم کی وجہ سے حالات ہاتھ سے نکلنے کا خدشہ تھا جس کی وجہ سے اعلی سطحی اجلاس میں فیصلہ کرنے کے بعد یونیورسٹی کو بند کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ لڑائیاں تو ہر جگہ پر ہوہی جاتی ہیں ہماری یونیورسٹی میں ہر صوبے سے طلبہ کی نمائندگی ہوتی ہے کوشش ہوتی ہے کہ یہ طلبہ متحد رہیں اور کوئی تنازع نہ ہو ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سینئر ماہر قانون عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ اسمبلی میں ہمارے نمائندے آئے ہوئے ہیں یا لفنگے آئے ہیں؟
تفصیلات کے مطابق عاصمہ جہانگیرکا میڈیا سے گفتگو کے دوران سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے رہنما امداد پتافی کی جانب سے نصرت سحر عباسی کیساتھ پیش آنیوالے غیر اخلاقی رویے کیخلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھاکہ وفاقی محتسب کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے،ایک عورت کی بے عزتی ہوگی تو وہ سب عورتوں کی بے عزتی ہے
۔انہوں نے کہا کہ امداد پتافی کویہ بھی نہیں معلوم کہ خواتین سے کس طرح بات کرنی ہے، یہ تو عجیب شرمناک صورتحال ہے ۔نامناسب رویہ اختیار کرنے پر ان کو سزا دی جائے،دیکھتے ہیں کون چوں چوں کررہاہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)انٹرنیشنل ایڈ آرگنائزیشنز کے ایک گروپ کے مطابق کینیڈا کی صرف دو کاروباری شخصیات ڈیوڈ ٹھامسن اور گیلن ویسٹن سینےئر کی مجموعی دولت کا تخمینہ 11 ملین کینیڈین غریبوں کی مجموعی دولت کے برابر لگایا گیا ہے۔
اسی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا کی آٹھ امیر ترین شخصیات کی مجموعی دولت دنیا کی نصف غریب ترین آبادی کی مجموعی دولت کے برابر ہے، اس رپورٹ میں دولت اور آمدنی کے فرق کو بھی واضح کیا گیا ہے۔
اس کے مطابق دولت تمام قرضوں اور واجب الادا رقوم کو منہا کرنے کے بعد بچ جانے والی رقم ہے جو بینکوں میں محفوظ رہتی ہے۔ جب کہ آمدنی کسی شخص کے ایک مخصوص عرصہ میں بنائے گئے یا حاصل کئے گئے تمام اثاثوں پر مشتمل ہوتی ہے۔
کسی شخص کا روزگار چلے جانے سے اس کی گزر اوقات اس کے لئے مسئلہ بن جاتی ہے جبکہ دولت کے سلسلہ میں ایسا نہیں ہوتا۔
ایسے ممالک جہاں امیر اور غریب میں تفاوت زیادہ ہو وہاں جرائم کی شرح بھی زیادہ ہوتی ہے۔ دولت مند لوگ حکومت کی ترجیحات تبدیل کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔