جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ارجنٹائن کے سپر اسٹار لائنل میسی کو ایک اور جھٹکا، شہرہ آفاق پرتگالین اور ریال میڈرڈ کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی جیت لیا۔

زیورخ میں منعقدہ فیفا ایوارڈز کی تقریب میں 31 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے حریف لائنل میسی اور ایتھلیٹکو میڈرڈ کے گریز مین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

رونالڈو نے 34.54 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ میسی کو 26.42 اور گریزمین کو 7.53 فیصد ووٹ ملے، رونالڈو نے گزشتہ ماہ بیلن ڈی اور ایوارڈ بھی جیتا تھا.

ہترین خاتون کھلاڑی کا اعزاز امریکا کی کارلی لائیڈ کو ملا، لیسٹر کے کلوڈیو رانیری کو مردوں کے بہترین کوچ کا ایوارڈ ملا جبکہ خواتین کی کوچ کا ایوارڈ سلویا نیڈ کو دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چھ سالوں سے بہترین فٹبال کھلاڑی کو فیفا کے بیلن ڈی اور ایوارڈ سے نوازا جاتا رہا ہے تاہم گزشتہ سال فیفا نے اس اعزاز کو ختم کرتے ہوئے اپنا ایوارڈ متعارف کرایا اور رونالڈو نے کیریئر کا پہلا فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کرلیا

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ سیکیورٹی ٹیم کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے، پی سی بی نے سیکیورٹی کی مکمل ضمانت دی تو ویسٹ انڈیز ٹیم پاکستان جائے گی۔

ویسٹ انڈیز نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کی غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان نہ جانے کی تجویز مسترد کر دی۔

پی سی بی نے پی ایس ایل کے بعد ویسٹ انڈیز کو پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی دعوت دی ہے، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دو رکنی ٹیم پاکستان بھیج رہا ہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) جن لو گو ں کا بلڈ گروپ یہ ہے وہ یہ خبر ضرور پڑھ لیں کیو نکہ او بلڈ گروپ والے افراد بہت خاص ہوتے ہیں اور وہ اس لیے خاص ہوتے ہیں کیونکہ اس بلڈ گروپ کے افراد کسی بھی بلڈ گروپ والے شخص کو خون دے سکتے ہیں، لیکن بلڈ گروپ او کے افراد صرف اپنے ہی بلڈ گروپ کےلوگوں سے خون لے سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ بھی بلڈ گروپ او والے افراد میں کئی خصوصیات موجود ہوتی ہیں، جو ان کو دوسروں سے منفرد بناتی ہیں۔ بلڈ گروپ او والے افراد بہت تخلیفی اور طاقتور ہوتے ہیں۔ یہ لوگ بہت ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دیتے ہیں اور ہر کام بخوبی انجام دیتے ہیں۔

جاپان میں انٹرویو کے دوران لوگوں سے بلڈ گروپ بھی پوچھا جاتا ہے، اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ جاپان میں بلڈ گروپ او والے افراد بہت محنتی تصور کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ لوگ ذمہ دار، سلیقےوالے، اپنے کام پر توجہ دینے والے تصور کیے جاتے ہیں۔

بلڈ گروپ او والے افراد جب ذہنی دباؤکا شکار ہوتے ہیں تو ان کو بے حد غصہ آتا ہے ، جس کی وجہ سے وہ بغیر سوچے سمجھے کام سرانجام دے دیتے ہیں جس کا انہیں بعد میں افسوس بھی ہوتا ہے۔

بلڈ گروپ او والے افراد کا نظام ہاضمہ دوسروں کے مقابلے میں کمزور ہوتا ہے ، جس کی وجہ سے انھیں اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے۔ بلڈ گروپ او والے افراد کو کیفین کم تعداد میں پینی چاہیئے کیونکہ کیفین ان افراد کی صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

اس کے علاوہ بلڈ گروپ او والے افراد کو ہفتے میں 3 سے 4 بار ورزش بھی کرنی چاہیئے۔

 

 


ایمز ٹی وی(اسپورٹس) نیشنل کرکٹ اکیڈمی(این سی اے) الیون نے ملائیشیا کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے کراچی کے مقامی ہوٹل میں کام کرنے والے حنان خان کو منتخب کرلیا ہے۔

این سی اے الیون اور ملائیشین کرکٹ ٹیم کے درمیان 14 جنوری اور 15 جنوری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔

بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے حنان خان نہ صرف کرکٹ میں سخت محنت کرتے ہیں بلکہ وہ کراچی کے مقامی ہوٹل میں پراٹھے بنانے جیسا سخت کام بھی کرتے ہیں، بالآخر انہیں این سی اے الیون نے ملائیشین کرکٹ ٹیم کے خلاف میچوں کے لیے جگہ دی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی میچوں میں منتخب ہونے والے حنان خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'جب لاہور سے انہیں پہلی بار فون آیا تو وہ ایک میچ کھیل رہے تھے، بعد ازاں جب انہوں نے لاہور فون کیا تو انھیں ملائشیا کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے متخب ہونے کی خوش خبری دی گئی'۔

حنان کا کہنا تھا کہ 'انھیں اس فون پر یقین نہیں آرہا تھا اسی لیے تصدیق کے لیے ایک بار پھر لاہور فون کیا'۔

19 سالہ کرکٹر حنان خان اس سے پہلے کوئٹہ میں گریڈ 2 کے دو میچ کھیل چکے ہیں، جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران انھیں منتخب کیا تھا۔

حنان خان نے تعاون کرنے والے تمام افراد اور خصوصا پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کا شکریہ ادا کیا جو بلوچستان سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

نوجوان کھلاڑی کا تعلق بلوچستان کے علاقے چمن سے ہے، جس پر ان کا کہنا تھا کہ اس کا تعلق ایک ایسے علاقے سے ہے جہاں لوگ کرکٹ نہیں کھیلتے مگر پھر بھی سلیکٹر وہاں آتے ہیں اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو دیکھتے ہیں۔

حنان خان کے مطابق انہیں پہلی بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اب دوسری بار این سی اے نے شامل کیا ہے۔

انھوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بتدریج منتخب ہوتے ہوتے ایک دن قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوں گے۔

حنان خان نے کہا کہ ملائشیا کے خلاف 2 میچوں کے دوران ان کا مقصد اپنی بہتر کار کردگی کے ذریعے سلیکٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے۔

بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز نے کہا کہ وہ سلمان بٹ کے بہت بڑے مداح ہیں، وہ سلمان بٹ کے اس وقت سے مداح جب انہوں نے بھارت کے خلاف بہترین شاٹ کھیلے، اور ان کی خواہش ہے کہ وہ بھی ٹاپ کلاس بلے باز بنیں اور بھارت سمیت تمام بڑی ٹیموں کے خلاف بڑا اسکور کریں۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف کی جانب سے ابھی تک این او سی کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی بطور اسلامی ممالک کے اتحا د کے سربراہ تعیناتی پرپالیسی بیان دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سابق آرمی چیف کی طرف سے ابھی تک این او سی کیلئے وزارت دفاع سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی جانب سے کوئی درخواست آتی ہے تو وزارت دفاع سے این او سی کی ضرورت ہوتی ہے ۔

چیئرمین سینیٹ نے خواجہ آصف سے استفسار کیا کہ کیا راحیل شریف نے جی ایچ کیو سے اجاز ت لی تو انہوں نے جواب دیا کہ انہوں نے جی ایچ کیو سے اجازت نہیں لی ، وہ عمرہ کرنے گئے ہیں اور عمرے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ وطن واپسی پر انہوں نے وزارت دفاع اور جی ایچ کیو سے رابطہ نہیں کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے معروف فلپائنی باکسر مینی پیکاﺅ کو کراچی آنے کی دعوت دیدی ۔

فلپائن سے تعلق رکھنے والے معروف باکسر مینی پیکاﺅ کراچی میں لیاری کے باکسرز کی رہنمائی اورحوصلہ افزائی کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دعوت نامہ پاکستان میں موجود فلپائنی سفیر ڈینیل راموس کے ذریعے بھجوایا جائے گا۔فلپائنی سفیر نے کہا کہ ”پیکاﺅ سندھ حکومت کے مہمان ہونگے اور وہ اپنے دورے کے دوران کراچی کے علاقے لیاری کا خصوصی دورہ کریں گے“۔


وزیراعلیٰ سندھ باکسر کو سندھ ٹوپی ،اجرک اور سندھی میوزک کی سی ڈیز بھی بطور تحفہ پیش کریں گے۔یاد رہے مینی پیکاﺅ تین بار ڈبلیو بی او کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر میسی کے ستارے ان دنوں گردش میں دکھائی دیتے ہیں، پہلے ان کی ٹیم نے کوپا کپ کے فائنل میں شکست کھائی ، پھر ان کے ہم عصر فٹبالر کرسٹیانو رنالڈو گولڈن بوٹ کا ایوارڈ لے اڑے اور اب بیونس آئرس میں لگے ان کے مجسمہ سے آدھا دھڑ غائب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اس واقعہ میں شرپسند عناصر ملوث ہیں یا نہیں فی الحال یہ تعین نہیں ہو سکا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس ارجنٹائن کے دا رالحکومت بیونس آئرس میں اسٹار فٹبالر لائنل میسی کے مجسمے کی رونمائی کی گئی تھی، مجسمے کی رونمائی بیونس آئرس کے میئر نے کی تھی۔

واضح رہے کہ میسی کی قیادت میں صرف گزشتہ دو سال کے دوران ارجنٹینا ورلڈ کپ سمیت تین بڑے ٹورنامنٹ کے فائنلز میں شکست کھا چکی ہے۔

 

 


ایمز ٹی وی(اسپورٹس) روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا اپریل میں ڈوپنگ پابندی ختم ہونے کے بعد اسٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔

ماریا شراپووا نے گذشتہ برس جنوری میں آسٹریلین اوپن میں آخری بار حصہ لیا تھا، لیکن اس کے بعد ڈوپنگ کا انکشاف ہوجانے کے بعد انھوں نے کھیل سے دوری اختیار کرلی تھی۔

ان پر 15 ماہ کی ڈوپنگ معطلی اپریل میں مکمل ہوگی، 29 سالہ سابق ورلڈ نمبرون کو مارچ میں دو برس پابندی کی سزا دی گئی تھی تاہم اپیل کیے جانے پر اکتوبر میں یہ سزا کم کردی گئی تھی۔

جرمن ایونٹ 24 اپریل سے شروع ہوگا تاہم ماریا اپنی پابندی کی سزا مکمل ہونے کے بعد 26 اپریل کو پہلا میچ کھیلیں گی. شراپووا کو وائلڈ کارڈ انٹری ملے گی، سابق چیمپئن نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے فیورٹ ایونٹ کے ذریعے کھیل میں واپس آئوں گی ۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی)وفاقی جامعہ اردو کی سنڈیکیٹ کا 33واں اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرسلیمان ڈی محمد کی صدارت میں منعقد ہوا

اجلاس میں مالیاتی کمیٹی کی سفارشات کی بعض تصحیحات کے ساتھ منظوری دی گئی اور شعبہ جات کے صدور اور انچارجز کی منظوری وتوثیق کی گئی۔اجلاس میں گریجوئیٹ ریسرچ مینجمنٹ کونسل کے32اور33ویں اجلاس میں تفویض کردہ13ایم فل.32ایم ایس اور9پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کی توثیق کی گئی اور اردلی الاؤنس اور بعد از ریٹائر منٹ پی ایچ ڈی الاؤنس کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ ہارڈ شپ کیسز اورسلیکشن بورڈ کے انعقاد کے لئے متفقہ قرارداد منظور کرکے سینیٹ کو سفارش کی گئی۔

۔اجلاس میں سنڈیکیٹ کے نمائندے رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق،رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الدین، پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد،انچارج ڈین کلیہ اسلامی تعلیمات ڈاکٹر عبدالغفور، انچارج ڈین کلیہ تعلیمات ڈاکٹر اشرف خرم، انچارج ڈین کلیہ فارمیسی ڈاکٹرعارفہ اکرام، ڈاکٹر اسماعیل موسیٰ،ڈاکٹر محمد علی ویرسانی،انجمن ترقی اردو کے پروفیسر ڈاکٹر سحر انصاری، ٹریژرار دانش احسان، ناظم امتحانات غیاث الدین موجود تھے۔ اجلاس میں سنڈیکیٹ کے سابقہ اجلاس کی کارروائی کی معمولی ترامیم کے ساتھ توثیق کی گئی۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمٹ) پاکستان نے معروف گلوکار بلال سعید عبوری ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار ہوگئے۔

زرائع کے مطابق بلال سعید نے عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دی رکھی تھی اور آج ہونے والی سماعت کے دوران ضمانت کے خارج ہونے پر بلال سعید ساتھیوں سمیت احاطہ عدالت سے رفو چکر ہوگئے۔

گلوکار پر والدہ سے دھوکہ دہی کے الزام ہیں۔واضح رہے کہ بلال سعید ،رضا سعید ،نوشین فاروق پر اپنی والدہ سے دھوکہ دہی کے الزام میں درخواست دائر کی گئی تھی ۔

ملزمان کی عبوری ضمانت کیلئے جسٹس عبدالسمیع خان کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی،تاہم آج عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت کو خارج کردیا۔ جس کے بعد گلوکار بلال سعید اپنے ملوث ساتھیوں سمیت احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے،جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔