جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین شعیب ملک گلے میں انفیکشن کی وجہ سے میچ میں شرکت نہ کر سکے جس کے بعد ان کی جگہ محمد حفیظ کو موقع دیا گیا۔

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز شعیب ملک گلے کے انفیکشن کے باعث شرکت نہ کر سکے جس کے بعد ان کی جگہ محمد حفیظ کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ محمد عرفان کی وطن واپسی کے بعد ٹیم کوجوائن کرنے والے جنید خان کو پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

پاکستان اسکواڈ میں کپتان اظہر علی، شرجیل خان، محمد حفیظ، بابر اعظم، عمر اکمل، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد نواز، محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی شامل ہیں۔

کینگروز کی پلیئنگ الیون ڈیوڈ وارنر، میتھیو ویڈ، ٹریوس ہیڈ، کپتان اسٹیون اسمتھ، کرس لین، شان مارش، گلین میکسویل، جیمز فالکنر، پیٹ کمنز، مچل سٹارک اور بلی سٹین لیک پر مشتمل ہے۔

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)طیبہ تشد د کیس میں اہم پیش رفت ، ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف ہائیکورٹ میں باقاعدہ انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس

میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آبا د میں ایڈیشنل سیشن جج کے گھر کمسن ملازمہ طیبہ پر تشدد کیس کے حوالے سے مبینہ ملزم راجہ خرم کے خلاف ہائیکورٹ میں باقاعدہ طور پر انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں

انکوائری کی سربراہی اسلام آبا د ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کریں گے ۔ جسٹس محسن اختر کیانی آئندہ ہفتے ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیں گے

یاد رہے چیف جسٹس انور کاسی کے نوٹس پر رجسٹراراسلام آباد ہائیکورٹ نے تشدد کیس کی ابتدائی رپورٹ تیار کی تھی جس میں طیبہ پر تشدد کی تصدیق کی گئی تھی۔

 

ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی سپر ہائی وے کاٹھور پر ٹرالر میں لگنے والی آگ نے آٹھ گاڑیوں کو زد میں لے لیا حادثے کے نتیجےمیں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

کراچی سپر ہائی وے پر کاٹھور کے مقام پر تیز رفتار ٹرالر میں یک دم آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آٹھ گاڑیوں کو اپنی زد میں لے لیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچی جنہوں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ٹرالر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


علاقہ مکینوں کے مطابق یہاں غیر قانونی آئل ڈپو موجود ہے جس مقام پر آگ لگی وہاں ایرانی ڈیزل اسمگل ہوتا ہے آتشزدگی کا واقعہ بھی اسی آئل ٹرالر میں پیش آیا پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے طیاروں میں مسافروں کی تفریح اور سہولیات کا نیا نظام متعارف کر ادیا ۔

قومی ایئر لائن کو بالآخر مسافروں کا خیا ل آہی گیا ، پی آئی اے انتظامیہ نے طیاروں میں مسافروں کی تفریح اور آرام کیلئے سہولیات متعارف کر اد ی ہیں جس کے تحت اندرون ملک پروازوں میں مفت انٹرنیٹ سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

ترجما ن کا کہنا ہے کہ پرائم ڈومیسٹیک پروازوں پر آج سے انٹرنیٹ سہولت بھی متعارف کرا دی گئی ہے جس کے بعد نئے سسٹم کے ذریعے مسافر اپنے لیپ ٹاپ، سیل فون اورٹیبلٹ سے منسلک ہوسکتے ہیں۔

ابتدائی طورپرسہولت کراچی ،اسلام آباد اوربراستہ لاہورکی پروازوں پرشروع کی جارہی ہے جبکہ پہلے مرحلے میں 30 گھنٹے دورانیے کا تفریحی مواد شامل کیا گیا ہے جس میں تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبول ،، بچوں کی فلمیں اورپاکستانی ٹی وی ڈراموں کا مواد شامل ہے۔ دوسرے مرحلے میں انگریزی فلمیں، بچوں کیلئے گیمزاور نقشہ جات شامل ہوں گے۔

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی پر فول پروف سیکیورٹی دینے کی درخواست منطورکرلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگری کی عدالت میں دائر درخواست میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف وطن واپس آنا چاہتے ہیں اس لئے ان کو فول پروف سکیورٹی دی جائے۔

سابق صدر نے اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی تھی کہ وہ وطن واپس آ نا چاہتے ہیں۔عدالت آئندہ پیشی پر مشرف کو طلب کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ اگرمشرف پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دیں گے۔

 

ایمز ٹی وی(کراچی) جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران نجی ائیرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث طیارے کا ٹیک آف ملتوی کر دیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران نجی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے البتہ طیارے کا ٹیک آف ملتوی کر دیا گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق نجی ائیرلائن کی مذکورہ پرواز جدہ جا رہی تھی اور اس میں 180 مسافر سوار تھے۔ ٹیک آف ملتوی ہونے کے باعث اب تمام مسافروں کو دوسرے طیارے سے دوپہر کوروانہ کیا جائے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کی زبوں حالی، خوردبرد اور بدعنوانی کی تحقیقات سے متعلق عدالتی کمیشن نے سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کو ہدایت کی کہ وہ زہریلے اور غیر زہریلے صنعتی فضلے کا اخراج کرنے والے صنعتی یونٹس کا 4یوم میں سروے کرکے رپورٹ پیش کریں۔


گزشتہ روز کو ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر بننے والے انکوائری کمیشن کی سماعت کی،کمیشن کو بتایا گیا کہ فیکٹریوں سے نکلنے والا مائع زہریلے اور غیر زہریلے کی تخصیص کے بغیر لیاری و ملیر ندی میں ڈالا جارہا ہے جو سمندر میں جارہا ہے۔


دوران سماعت سیکریٹری جنرل نارتھ کراچی ایسوسی ایشن مرزا محمد حسنین کمیشن کے روبرو پیش ہوئے اور بتایا کہ نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں مختلف نوعیت کے 2200یونٹس قائم ہیں جن کا فضلہ ایک زیڈ ایم کارپوریشن کے توسط سے ایک کنٹریکٹ کے تحت ہٹایا جارہا ہے تاہم انھوں نے اعتراف کیا کہ فیکٹریوں کا زہریلا پانی بغیر کسی ٹریٹمنٹ کے واٹر بورڈ کے نظام کے تحت لیاری ندی میں پھینکا جارہا ہے،20سال قبل گبول ٹاؤن میں ایک ٹریٹمنٹ پلان نصب کیا گیا جو کہ غیرفعال ہے۔


اس موقع پر سی ای او آف فیڈرل بی ایریا انڈسٹریل ایسوسی ایشن رحمن ذیشان نے کمیشن کو بتایا کہ ان کے صنعتی ایریا میں300یونٹس قائم ہیں جن کا فضلہ ایک کنٹریکٹر کے ذریعے ہٹایا جارہا ہے،انھوں نے بھی اعتراف کیا کہ فیکٹریوں کا پانی بغیر کسی ٹریٹمنٹ کے واٹر بورڈ کے پائپ کے ذریعے لیاری ندی میں ڈالا جارہا ہے،دوران سماعت ادارہ ماحولیات کے ڈائریکٹر وقار حسین نے کہا کہ ان صنعتوں کو تین اقسام میں تقسیم کیا گیا جن میں مضرصحت اقدامات کرنے والی اور ٹریٹمنٹ پلان رکھنے والی فیکٹریوں پر مشتمل ہیں تاہم انھوں نے اعتراف کیا کہ ان تینوں اقسام کی کیٹیگری میں شمار ہونے والی فیکٹریوں سے متعلق کوئی سروے نہیں ہے کہ کون سی فیکٹریاں صنعتی فضلہ بغیر ٹریٹمنٹ کے سمندر میں پھینک رہی ہیں۔


سماعت کے دوران رحمان ذیشان ، مرزا محمد حسنین اور وقار حسین نے اس بات کی حمایت کی کہ فیکٹریوں کی جانچ پڑتال کے لیے سروے ہونا چاہیے ، وہ اس سلسلے میں ادارہ تحفظ ماحولیات سے تعاون کے لیے تیار ہیں ، اس موقع پر کمیشن کے روبرو پیش نہ ہونے پر صدر لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اور صدرکورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انھیں آج کمیشن کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی) شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوگیا ہے وہیں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش نے موسم مزید سرد اور خوشگوار بنادیا ہے۔

دوسری جانب سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے درجنوں موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کشمیر روڈ پر موٹر سائیکل پھسلنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔

   یہ خبر بھی پڑھیں:

دوسری جانب بارش کی چند بوندوں کے ساتھ ہی 220 فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں جس کی وجہ سے شہر کا بیشتر علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔ کے الیکٹرک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ادارے کا عملہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں مصروف عمل ہے تاہم فنی خرابیوں کو جلد ہی دور کرلیا جائے گا۔

ملک بھر میں ہونے والی بارشوں اور برفباری سے شدید سردی نے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تاہم کراچی اور بلوچستان کے عوام تاحال مزید بارشوں کے منتظر ہیں ۔


محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج سے ایران سے داخل ہونے والی ہواؤں اور بارشوں کے باعث موسم مزید سرد ہوجائےگا۔ بارشوں کا سلسلہ اتوار کے روز تک جاری رہے گا۔

 

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس) برسبین میں پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 269 رنز کا ہدف دیا ہے ، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے ، آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو ویڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور ناٹ آئوٹ رہے

گلین میکسویل نے 60 اور ٹریوس ہیڈ نے 60 رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 ، محمد عامر اور عماد وسیم نے دو دو جبکہ محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ،ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 38 کے مجموعی اسکور پر اوپنر شرجیل خان 18 رنز بنا کر فالکنر کی گیند پر میکسویل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، انہوں نے اپنی مختصر اننگز میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا ۔,پاکستان کے دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جو 4 رنز بنا کر فالکنر کی گیند پر میتھیو ویڈ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوگیا ہے وہیں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش نے موسم مزید سرد اور خوشگوار بنادیا ہے۔ جن علاقوں میں بارش ہوئی ان میں آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، اولڈ سٹی ایریا، گارڈن، سولجر بازار، کلفٹن، ڈیفنس ، محمود آباد، منظور کالونی، شیر شاہ ، بلدیہ ٹاو¿ن اور شارع فیصل سے ملحقہ علاقے شامل ہیں۔

شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش پر شہریوں کاساحل سمندر پر رش۔برستی بوندوںسے لطف اندوز ہونے کیلئے شہری باہر نکل آئے۔