جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) کراچی میں ہونے والے انٹر ڈسٹرکٹ انڈر نائنٹین کرکٹ ٹورنامنٹ میں نوجوان فاسٹ باؤلر نے صرف 12 رنز کے عوض تمام دس وکٹیں حاصل کر کے انوکھا اعزاز حاصل کر لیا۔

کراچی میں کھیلے جا رہے سہ روزہ کراچی ریجن انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19 ٹورنامنٹ میں زون تھری نمائندگی کرنے والے محمد علی نے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں زون vii کے خلاف صرف 12 رنز کے عوض تمام دس وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت ان کی ٹیم نے اننگز اور 195 رنز سے فتح حاصل کر لی۔

محمد علی کا یہ ریکارڈ فرسٹ کلاس سطح پر ریکارڈ بک میں جگہ نہیں بنا سکے گا لیکن عالمی سطح پر انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جم لیکر نے 1956 کی ایشز سیریز میں پہلی مرتبہ ایک اننگز میں دس وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اس میچ میں انہوں نے 19 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو اننگز اور 170 رنز سے فتح دلائی تھی۔


اس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں صرف انیل کمبلے ہی یہ اعزاز حاصل کر سکے جنہوں نے پاکستان کے خلاف دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم یہ تاریخ رقم کی تھی۔

محمد علی کو اپنی اچھی کارکردگی کا صلہ بھی جلد مل گیا اور انہیں گریڈ ٹو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ کراچی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کی زیر صدارت ڈگری تفویض کا اجلاس منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر مجلس برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے حالیہ اجلاس میں07 طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض کی۔

جن میں سید مصطفیل اثر قادری(انوائرمینٹل اسٹڈیز)،کنیز فاطمہ (پاکستان اسٹڈیز)،محمود احمد شیخ(قانون)، شکیل احمد انصاری(فزکس)، آسٹن (کیمسٹری)، سید شجاع الدین(انٹرنیشنل ریلیشنز)اور طیب (باٹنی ) شامل ہیں۔

 

 


ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نےویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی کرتےہوئےباسط علی کی جگہ سابق ٹیسٹ کرکٹرمحمد الیاس کوچیف سلیکٹرمقررکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی چیئرمین شہریارخان کوقومی ویمنزٹیم کی ناقص کارکردگی پرتحفظات تھےجس پرانہوں نےسلیکشن کمیٹی اورٹیم مینجمنٹ کوتبدیل کرنےکا فیصلہ کیا۔

سابق کپتان عروج ممتاز، ندیم عباسی اورویمن ٹیم کےکوچ بھی سلیکشن کمیٹی کےممبرہوں گے، آئندہ ماہ سری لنکا میں ہونےوالےورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئےباسط علی کی جگہ کبیرخان کوویمن ٹیم کاہیڈ کوچ لگانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شاہد انوربیٹنگ کوچ کےفرائض انجام دیں گے۔

دوسری جانب پی سی بی نےباسط علی کوایک بارپھرجونیئرسلیکشن کمیٹی کےچیئرمین کی ذمہ داری دینےکا فیصلہ کرلیا ۔

عامرنذیر، فرخ زمان اورعلی ضیاء ممبرہوں گے۔ پی سی بی تقرریوں کا باضابطہ اعلان ایک دوروزمیں کرےگا

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وفاقی دارالحکومت میں سیشن جج کے گھر تشدد کا نشانہ بننے والی طیبہ کو سپریم کورٹ میں پیش کردیا گیا۔ کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے طیبہ کو سوئیٹ ہوم کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کمسن ملازمہ طیبہ پر کیے جانے والے تشدد کے از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ تشدد کا شکار طیبہ کو سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بچی گھبرائی ہوئی ہے۔ عدالت کے سوال پر طیبہ کے والد ہونے کے دعوے دار اعظم نے تصدیق کی کہ جب وہ ملی تو جسم پر زخموں کے نشان تھے۔

عدالت کے استفسار پر اعظم نے بتایا کہ ٹی وی چینلز سے طیبہ پر تشدد کا علم ہوا۔ چیف جسٹس نے تمام دعوے دار والدین کے عدالت میں دیے گئے بیانات کو قلم بند کرنے کا حکم دے دیا۔ کیس کے تفتیشی افسر اور ایس ایچ او نائن نے بھی بیان ریکارڈ کروائے۔

بعد ازاں عدالت نے طیبہ کو سوئیٹ ہومز کی تحویل میں دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں فتح پاکستان کو براہ راست ورلڈ کپ 2019 کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

آئی سی سی نے آسٹریلیا اور پاکستان جبکہ بھارت اور انگلینڈ کی سیریز سے قبل ون ڈے انٹرنیشنلز میں ٹیموں کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ گرین شرٹس 89 پوائنٹس کیساتھ 8 ویں نمبر پر موجود ہیں، بنگلہ دیش91 پوائنٹس کیساتھ 7 ویں جبکہ ویسٹ انڈیز87 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں پوزیشن پر ہے، پاکستان ٹیم کا بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز سے 2,2 پوائنٹس کا فرق ہے اور اسکی موجودہ پوزیشن خطرے میں ہے۔


پاکستان کو موجودہ اسٹیٹس برقرار رکھنے کیلئے آسٹریلیا کیخلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں کم از کم ایک میچ میں لازمی فتح درکار ہے، اگر 2 میچز میں کامیابی حاصل کی تو پوائنٹس91 ہو جائیں گے لیکن اسکے باوجود معمولی فرق سے بنگال ٹائیگرز نمبر 7 پر براجمان رہیں گے۔ سیریز میں فتح کی صورت میں پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کو رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دے گی اور ورلڈ کپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے کے مواقع بڑھ جائیں گے۔

رینکنگ میں آسٹریلوی ٹیم 120 پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے، دوسرے نمبر پر 116 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقی ٹیم ہے، بھارت 111 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، نیوزی لینڈ اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ 107 پوائنٹس لیکر 5 ویں، سری لنکا 101 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے، بنگلہ دیش 7ویں، پاکستان 8 ویں، ویسٹ انڈیز 9 ویں نمبر پر موجود ہے، افغانستان 10 ویں، زمبابوے 11 ویں اور آئر لینڈ کی ٹیم 12 ویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ مئی 2019 میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں میزبان انگلینڈ اور7 ٹاپ رینکنگ سائیڈز براہ راست شرکت کریں گی جبکہ باقی 4 ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ کی 6 ٹیموں کے ساتھ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں حصہ لیں گی اور ٹاپ 2 ٹیمیں ورلڈ کپ میں شرکت کی اہل ہوں گی۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیر اعظم نواز شریف نے اسلام آباد کے 422 اسکولوں کو بسوں کا تحفہ دے دیا تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ پاکستان کا مستقبل ہیں،اسکولوں میں بہترین ماحول ہونا چاہئے، چاہتے ہیں اسکول اچھےنظرآئیں اور وہاں تمام سہولیات ہوں۔

اسلام آباد کے 422تعلیمی اداروں کے طلبہ کو بسوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بچے من کے سچے ہوتے ہیں،بچے معصوم ہوتے ہیں، سب بچے نوازشریف کی جان ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مریم کوکہاکہ اسلام آبادمیں 422 اسکول ہیں،تمام عمارتیں بہترین ہونی چاہئیں، ہراسکول کے لیے ایک بس ہونی چاہیے،بچیوں کے اسکولوں میں بسیں پہلے ملنی چاہئیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے بارہ کہو سے آنے والے بچوں کیلئے بائی پاس بنانے کا بھی اعلان کیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے بسوں کی درخواست کی تواگلےہی دن منظوری ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں کی تمام ضروریات پوری کررہےہیں،آئی ٹی ڈپارٹمنٹس اور لیبارٹریز کی اپ گریڈیشن کررہےہیں جس کے بعد سرکاری اور نجی اسکولوں میں کوئی فرق نہیں رہےگا

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین کی جانب سے ایک ایسی نوٹ بک متعارف کرائی گئی ہے جس کو ‘ایور لاسٹنگ نوٹ بک’ کا نام دیا گیا ہے۔

ایور لاسٹنگ کے نام سے یہ نوٹ بک راکٹ بک نےبنائی ہے۔ اس نوٹ بک پرلکھنے کے لئے ماہرین کی جانب سے کچھ مخصوص پینز بھی تیار کئے گئے ہیں۔

اس نوٹ بک پر لکھنے کے بعد پین کی سیاہی خشک ہوجاتی ہے ۔ اگر لکھتے ہوئے کوئی غلطی ہوجائے تو گیلے کپڑے کی مدد سے آپ وہ لفظ ٹھیک کرکے لکھ سکتے ہیں۔

جب نوٹ بک پوری بھر جائے تو نئی نوٹ بک خریدنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ گیلے کپڑے کی مدد سے نوٹ بک پر موجود لکھائی کو مٹایا جاسکتا ہے اور دوبارہ سے نیا بنایا جاسکتا ہے۔

لیکچر یا ہوم ورک کو مٹانے سے پہلے ایپ کی مدد سے اسکین بھی کیا جاسکتا ہے تاکہ وہ محفوظ رہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ایور لاسٹنگ نوٹ بک کی شپنگ اپریل 2017 میں شروع کردی جائے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں جاری جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی سالانہ نمائش ’’کنزیومر الیکٹرونکس شو ’’ میں ہش می نامی ایک ڈیوائس پیش کی گئی ہے` اس آلے کو ہیڈ فون کے بجائے ماؤتھ پیس کہنا چاہئے جسے منہ پر پٹی کی طرح باندھا جاتا ہے البتہ پٹی کے اندرونی حصے میں اتنی گنجائش ہوتی ہے کہ بات چیت کرنے کےلئے ہونٹ ہلائے جاسکتے ہیں۔

اس کا مقصد لوگوں کو اس طرح سے فون پر بات کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے کہ دوسرے ان کی آواز نہ سن سکیں کیونکہ ’’ہش می‘‘ کو خاص طور پر اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ بولنے والے کی آواز اس سے باہر نہ جاسکے اور آس پاس بیٹھے لوگوں کے کام میں خلل نہ پڑے۔


فی الحال یہ ایک پروٹوٹائپ کی شکل میں ہے جسے سی ای ایس میں رکھنے کا مقصد تجارتی پیمانے پر اس کی تیاری کےلئے سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی( صحت) عالمی ادارہ صحت اور امریکہ کے قومی کینسر انسٹیٹیوٹ نے گزشتہ روز شائع کردہ اپنی تازہ مطالعاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ تمباکو نوشی عالمی اقتصادیات پر سالانہ ایک کھرب ڈالر سے زائد کے بوجھ کا باعث بن رہی ہے اور اس سے ہونے والی بیماروں سے اموات کی شرح میں 2030ء تک ایک تہائی اضافہ ہو جائے گا۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے اندازوں کے مطابق عالمی سطح پر سال 2013، 2014 میں تمباکو پر عائد ٹیکسز کی مد میں 296 ارب ڈالر حاصل ہوئے تھے لیکن اس کے منفی اثرات کا تخمینہ اس سے کہیں زیادہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ "تمباکو سے ہونے والی بیماریوں سے اموات 60 لاکھ سالانہ سے 2030ء تک 80 لاکھ سالانہ ہونے کا اندازہ ہے اور ان میں سے 80 فیصد کا تعلق کم اور متوسط آمدن والے ممالک سے ہے۔"

مطالعے کے مطابق دنیا بھر میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی عالمی سطح پر قابل علاج بیماریوں سے ہونے والی اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

اس مطالعے میں 70 سے زائد سائنسی ماہرین سے بھی مشورہ کیا گیا اور اس کے مندرجات کا ان سے تبادلہ کیا گیا۔ اس میں مزید بتایا گیا کہ "ہر سال تمباکو نوشی کے باعث ہونے والی بیماریوں کے علاج پر تقریباً ایک کھرب ڈالر کے اخراجات آتے ہیں۔"

c"حکومتوں کو خدشہ ہے کہ تمباکو نوشی کو ضابطے میں لانے سے اقتصادیات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے لیکن یہ وضاحت کسی طور بھی درست نہیں۔ سائنس بالکل واضح ہے، یہ عمل کرنے کا وقت ہے۔

تمباکو نوشی پر قابو پانے کے لیے اس صنعت پر بھاری ٹیکسز اور اس کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ اس کی ممانعت سے متعلق مہم چلانے پر زور دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ تمباکو پر عائد ٹیکسز سے حاصل ہونے والی رقم کو انسداد تمباکو نوشی کی بھرپور مہم پر خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ طبی سہولتوں میں تعاون کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے اندازوں کے مطابق سال 2013، 2014 میں حکومتوں نے انسداد تمباکو نوشی پر ایک ارب ڈالر سے بھی کم رقم خرچ کی۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ نے طیبہ کیس کا از خود نوٹس لے لیا۔
طیبہ تشدد ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران بچی کے والد اعظم نے کہا کہ وہ اردو نہیں بول سکتے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے ساتھ پنجابی میں بات کروں گا ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ بچی بازیاب ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق طیبہ تشدد کیس کی سماعت سپریم کورٹ کا دورکنی بنچ کررہا ہے ۔بنچ میں چیف جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس عمر عطا بندیال کیس کی سماعت کررہے ہیں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیسے پتہ چلا کہ بچی پر تشدد ہوا ہے؟بچی اسلام آباد کیسے پہنچی؟بچی کے والد اعظم نے جواب دیا کہ ٹی وی چینلز پر دیکھ کر پتہ چلا کہ بچی پر تشدد ہوا ہے۔ نادرہ بی بی بچی کو کام دلوانے کا کہہ کر لے گئی تھی۔ نادرہ نے کہا تھا کہ بچی فیصل آباد سے باہر نہیں جائے گی ،بچی کی ذمہ داری گھر میں بچوں کو کھلانا ہوگی۔اعظم نے سپریم کورٹ میں بتایا کہ وہ جڑانوالہ کے رہنے والے ہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جب بچی ملی تو اس کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے تو بچی کے والد نے جواب دیا کہ جی بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔اعظم نے کہا کہ پڑوسن نادرہ بی بی سے 3 ہزار تنخواہ طے ہوئی تھی اور 18 ہزار روپے ایڈوانس بھی دیئے گئے تھے۔

طیبہ کیس سپریم کورٹ حرکت میں آگئی

چیف جسٹس نے کہا کہ لگتا ہے کہ بچی گھبرائی ہوئی ہے۔طیبہ کو ملازمت کیلئے کب بھیجا گیا۔اعظم نے جواب دیا کہ 14 اگست 2016 ءکو نادرہ بی بی بچی کو لیکر گئی تھی۔نادرہ نے اس دوران دو مرتبہ طیبہ سے ہماری بات کرائی اور کہا کہ فکر نہ کریں جلد ہی طیبہ سے بھی ملاقات کرادے گی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سوال کیا کہ گھر میں ٹی وی ہے تو اعظم نے جواب دیا کہ گھر میں ٹی وی نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں بچی کے والد نے جواب دیا یہ میرے5 بچے ہیں،طیبہ سب سے بڑی ہے اور اس کی عمر 10 سال ہے۔

اسلام آباد پولیس نے طیبہ کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی ہے۔ پولیس کے مطابق طیبہ کا بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا بلکہ بچی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ طیبہ کی پہلی تصویر کا فرانزک جائزہ لیا جارہا ہے۔چیف جسٹس نے اسسٹنٹ کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا بچی ملنے کے بعد نادرہ سے رابطہ کیاگیا،کیا وجہ تھی کہ بچی کا بیان نہیں لیاگیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے جواب دیا کہ پولیس نے بازیابی کے بعد بچی کو میرے پاس بھیجا۔بچی کی میڈیکل رپورٹ آگئی ہے اور بچی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ بچی ہی اصل حقائق بتا سکتی ہے اور بچی کو اپنے والدین کے پاس نہیں رہنا چاہیے تاکہ بچی بغیر کسی خوف کے اپنا بیان ریکارڈ کرائے۔پاکستان سویٹ ہوم نے بچی کو لینے کی استدعا کی اور چیف جسٹس نے کہا کہ آپ سب مشاورت کر لیں کہ بچی کو کس کے حوالے کرنا ہے۔جبکہ ڈی آئی جی اسلام آباد نے تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے دو ہفتوں کی مہلت مانگی جس کو سپریم کورٹ نے مسترد کردیا اور حکم جاری کیا کہ ڈی آئی جی اسلام آباد شفاف تحقیقات کرکہ حقائق کو سامنے لائیں۔ عدالت نے کہا کہ ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد اسی روز سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے۔