جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)فوجی عدالتوں میں توسیع سے متعلق اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں حکومت نے تفصیلی بریفنگ دی لیکن اپوزیشن نے مزید سوالات اٹھا دیئے اور وزیر داخلہ کی عدم شرکت اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ نہ دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ تمام جماعتوں نے فوجی عدالتوں کو ریاستی معاملہ قرار دیتے ہوئے اس پر سیاست نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے نیشنل ایکشن پلان، مدارس و عدالتی اصلاحات اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔
 
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں نے بھی فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی شدید مخالفت کی ہے۔ فضل الرحمان اور محمود اچکزئی نے بھی واضح کر دیا کہ ان عدالتوں کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔ فضل الرحمن نے دینی جماعتوں کا بھی موقف بھی اجلاس میں پیش کردیا ہے کہ حکومت یکطرفہ طور پر اس معاملے میں ترمیم لائی تھی اوراس کے تحت ہونیوالی قانون سازی میں دہشت گردی و انتہاپسندی کو مذہب اور مسلک سے منسلک کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس امتیازی ترمیم کی حمایت نہیں کیا جا سکتی۔ اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کالعدم تنظیموں کے حوالے سے پالیسی پر مطمئن نہیں کر سکی۔اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی توسیع کا مسئلہ ریاست کا مسئلہ ہے یہ اپوزیشن یا حکومت کا مسئلہ نہیں، حکومت سے کچھ سوالات پوچھے ہیں،31 جنوری کو تفصیلات دی جائیں گی۔پارلیمنٹ کو آگاہ کرنا ضروری ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومت کی کارکردگی کیا ہے۔
سوالات ہم نے کردیے ہیں اب حکومت بھی تو بتائے کہ اس نے کیا کیا ہے، آج کی بریفنگ سے مطمئن ہونا نہ ہونا معنی نہیں رکھتا بلکہ اصل مسئلہ دہشت گردی کے چیلنج کو دیکھنا ہے۔اسپیکر ایاز صادق نے کہاکہ تمام پارلیمانی جماعتوں کا رویہ انتہائی مثبت ہے ، اپوزیشن جماعتوں نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومت سے مزید سوالات کے جوابات مانگے ہیں جو فرقہ وارانہ و کالعدم تنظیموںکی سرگرمیوں، مدارس کے معاملات، نظام عدل میں مجوزہ اصلاحات اور دیگر اہم معاملات کے بارے میں ہے۔ ان سوالات کا جواب
دیا جائیگا۔ جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمان نے کہاکہ اجلاس ان کیمرا تھا لہٰذا وہ تفصیلات نہیں بتا سکتے، ہم نے اجلاس میں اپنا نکتہ نظر پیش کردیا ہے۔
 
وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفراللہ نے کہا کہ جب تک تمام جماعتیں اتفاق نہیں کرتیں تب تک کچھ نہیں کریں گے، اپوزیشن نے کچھ مزید سوالات کیے ہیں آئندہ اجلاس میں اس کے جوابات دیں گے، تمام جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ اس مسئلے پر سیاست نہیں کریں گے۔ پی ٹی آٹی کے رہنما شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری نے کہا کہ منگل کی بریفنگ نے کئی مزید سوالات کو جنم دیا ہے، حکومت دہشت گردی پر پارلیمنٹ کا ان کیمرا مشترکہ سیشن بلائے اور حساس ادارے اس میں بریفنگ دیں۔
قوم ضرب عضب کا اعتراف کرتی ہے تاہم معاملات حساس ہیں اس پر ابھی زیادہ بات نہیں کرسکتے۔ ایم کیوایم کے شیخ صلاح الدین نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا جب قیام عمل میں آیا ان دنوں غیر معمولی صورتحال تھی یہ کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ ریاست کا مسئلہ ہے۔اجلاس میں جماعت اسلامی کے رہنما شریک نہیں ہوئے، اجلاس ڈھائی گھنٹے جاری رہا۔ وقفے کے دوران پارلیمانی رہنماؤں نے فضل الرحمان کی امامت میں نماز مغرب ادا کی جبکہ ایاز صادق نے اپنے چیمبر میں جا کر نماز ادا کی۔

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں مسلم لیگ (ن) نے تاریخ کا سب سے بڑا یوٹرن لیا۔ پارلیمینٹ میں خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے اور استثنیٰ نہ لینے کی بات کی گئی لیکن اب استثنیٰ کی باتیں ہو رہی ہیں۔ آج کی سماعت کے دوران آدھا سپریم کورٹ سو رہا تھا اور پہلی مرتبہ شیخ رشید کو بھی خراٹے مارتے سنا گیا۔ قوم منی ٹریل اور قطری خط کی وضاحت کی منتظر ہے۔ نواز شریف کی اخلاقی قوت ختم ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے بلف مارا، ان کے وہم و گمان میں نہیں تھا کہ ان کی تلاشی ہو گی لیکن اب نواز لیگ کو خدشہ ہو گیا ہے کہ نواز شریف نے جھوٹ بولا ہے اور سپریم کورٹ ان کے خلاف ایکشن نہ لے ۔ اس کیس میں مسلم لیگ (ن) نے تاریخ کا سب سے بڑا یوٹرن لیا ، نواز شریف پارلیمینٹ میں کچھ اور باہر کچھ اور کہتے ہیں ۔ نواز شریف نے اسمبلی میں کہا کہ احتساب کیلئے تیار ہیں اور کوئی استثنیٰ نہیں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہمارے پاس کوئی منی ٹریل نہیں، کوئی ثبوت نہیں لیکن قوم تو قطری خط اور منی ٹریل کی وضاحت کی منتظر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2016ءتک ن لیگ تسلیم نہیں کر رہی تھی کہ لندن فلیٹس شریف خاندان کے ہیں لیکن پانامہ پیپرز آنے کے بعد انہیں تسلیم کرنا پڑا۔ حکومت کے گمان میں نہیں تھا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں جائے گا اور اب انہیں خدشہ ہو گیا ہے کہ سپریم کورٹ کارروائی نہ کرے۔ پانامہ پیپرز کا معاملہ سامنے آنے کے بعد انہوں نے منی ٹریل بچوں پر ڈالی اور بچوں نے اس کا بوجھ قطری پر ڈال دیا۔ اگر مریم نواز شریف لندن فلیٹس کی اصلی مالک ہیں تو قطری کا خط فراڈ ثابت ہو جاتا ہے اور قطری کا خط فراڈ ثابت ہوا تو اس کا مطلب ہے کہ فلیٹس حسین نواز کے نہیں ہیں اور اگر مریم نواز شریف کے پاس پیسے نہیں تھے تو پیسہ نواز شریف کا ثابت ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ بے قصور ہیں تو برطانوی نشریاتی ادارے اور آئی سی آئی اے جے کیخلاف عدالت جائیں۔ نواز شریف کی اخلاقی قوت ختم ہو چکی ہے اور ایک ایسے شخص کے پاس وزارت عظمیٰ پر رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم لوگوں کے ٹیکس کے پیسوں کی حفاظت کرتا ہے اور جو ایسا نہیں کرتا لوگ اسے ٹیکس بھی نہیں دیتے

 


ایمزٹی وی(تعلیم)نواحی علاقے ترنول میں ساتویں جماعت کے طالبعلم نے اپنی ٹیچر سے عشق میں ناکامی پر کلاس روم میں ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا جبکہ موقع سے ملنے والے خط میں خودکشی کرنیوالے اسامہ نے انتظامیہ سے درخواست کی کہ خودکشی کیلئے استعمال ہونیوالا پستول کہیں دور پھینک دیں ، نہیں چاہتاکہ اس کام کے لیے میرے اہلخانہ گرفتار ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق ترنول میں نجی سکول کے کلاس روم میں ساتویں جماعت کے طالبعلم 14سالہ اسامہ نے اپنے پیٹ میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی ۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر موقع پر اسامہ کے دوستوں اور اردگردکے لوگوں سے تفتیش کی تو انکشاف ہواکہ مقتول نے خود ہی اپنے والد کا 30بور پستول استعمال کرتے ہوئے پیٹ میں گولی ماری اور اس کی وجہ ٹیچر کا عشق نکلا، اسامہ اپنی ٹیچر کو پسند کرتاتھالیکن ٹیچر کے سمجھانے پر دلبرداشتہ ہوگیا اور زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

سکول پرنسپل کے نام ایک خط بھی ملا جس میں اسامہ نے لکھاکہ وہ نہیں جانتا کہ ایسا کرناچاہیے یا نہیں ، اس کے لیے معافی چاہتاہوں اور آلہ قتل کو دور پھینک دینا تاکہ اہلخانہ کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔پولیس ذرائع کے مطابق اسامہ کے والد یہاں موجود نہیں ، واپسی پر ان سے بھی اسلحہ کے بارے میں تفتیش کی جائے گی ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے پی کے 661 کے عملے کو نشہ آور یا زہریلی اشیا دیئے جانے کے خدشے کے پیش نظر عملے کے تمام ارکین کی قبر کشائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قبر کشائی کے ذریعے میتوں کا میڈیکل ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ طیارے کے عملے کے ارکین کو کوئی نشہ آور یا زہریلی اشیا تو نہیں دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال انتظامیہ کو قبر کشائی کیلئے وزارت کیڈ کے احکامات موصول ہو گئے ہیں۔ قبر کشائی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لی جائے گی جبکہ قبر کشائی کیلئے پمز کے ڈاکٹرز
کا خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے 

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاناما کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہرطلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے موسم سرد ہو رہا ہے عمران خان کے ارمان بھی ٹھنڈے ہوتے جا رہے ہیں اور وہ کیس ہارنے کی طرف جا رہے ہیں ۔ ایک ایک چیز کا جواب اور ثبوت عدالت میں بھی دیں گے او رعوام میں بھی دیں گے ۔

انکا کہنا تھاکہ جن لوگوں نے ثبوتوں کی اے بی سی بھی جمع نہیں کرائی وہ بی بی سی کہہ کر اپنے آپ کو سچا ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔” آپ ہر جلسے میں کوئی فیصلہ سناتے ہیں اور عدالت کے اندر آنکھیں نہیں اٹھاتے کیونکہ عدالت میں جھوٹ جمع کرائے ہیں“ ۔ہمارے وکیل نے قانون کی کتابیں پڑھی ہیں اور آپکے وکیل نے ردی کی کتابیں جمع کرائی ہیں ۔

طلال چودھری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ سے فیصلہ قانون کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف کے حق میں آئے گا۔ ہم عدالت کے اندر بھی مقابلہ کریں گے اور عوامی عدالت میں بھی ۔آپکے الزام دھاندلی کے کیس میں بھی ہارے اورعوامی عدالت میں بھی ہاریں گے ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاناما کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اونگزیب نے کہا کہ عمران خان عدالت سے باہر مقدمہ لڑ رہے ہیں اور انہیں کنٹینر پر کیس لڑنے کی عادت ہے ۔ ”عمران خان ابھی سے مریم نوازسے ڈر رہے ہیں اورانکے وکیل اپنے دلائل سے بھی پیچھے ہٹ چکے ہیں کہ مریم نواز وزیر اعظم کی زیر کفالت نہیں ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں تقریر اور قوم سے خطاب میں کوئی جھوٹ بولا اور نہ ہی وہ جھوٹ کے عادی ہیں ۔

اس موقع پر ان کا مزید کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ وزیر اعظم نوازشریف کا پاناما کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اسی لیے عدالت میں پاناما کا ذکر نہیں ہو رہا ۔ عمران خان ساڑھے تین سال سے ویڈیو گیم کھیل رہے ہیں اور پاناما کیس کے بعد بھی ویڈیو گیمز ہی کھلیں گے ۔

 

 

ا ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ )فلم ’’دنگل ‘‘نے نئے ریکارڈ ز قائم کرتے ہوئے دنیا بھر میں 681کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا۔

فلم دنگل دو ہفتے سے بھی کم وقت میں تین سو کروڑکلب میں شامل ہوگئی تھی ، دنیا بھر میں اس فلم نے ابتک 681کروڑ روپے سے بھی زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

اس فلم کی کہانی بھارت کے معروف ریسلر مہاویر سنگھ پھوگٹ کے گرد گھومتی ہے جو اپنی دو بیٹیوں کو دنیا کے منجھے ہوئے پہلوانوں کے روپ میں دیکھنے کا خواہشمند ہے۔ فلم عامر خان اور ان کی بیوی کرن راؤ نے پروڈیوس کی ہے۔

فلم ’’دنگل ‘‘نے نئے ریکارڈ ز قائم کرتے ہوئے دنیا بھر میں 681کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا۔

فلم دنگل دو ہفتے سے بھی کم وقت میں تین سو کروڑکلب میں شامل ہوگئی تھی ، دنیا بھر میں اس فلم نے ابتک 681کروڑ روپے سے بھی زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

اس فلم کی کہانی بھارت کے معروف ریسلر مہاویر سنگھ پھوگٹ کے گرد گھومتی ہے جو اپنی دو بیٹیوں کو دنیا کے منجھے ہوئے پہلوانوں کے روپ میں دیکھنے کا خواہشمند ہے۔ فلم عامر خان اور ان کی بیوی کرن راؤ نے پروڈیوس کی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(پشاور)تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی اپنی ہی پارٹی کے جانبدارانہ رویے کے باعث
فوکل پرسن برائے میگا پراجیکٹ کے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت یوسفزئی ترقیاتی کاموں میں پشاور کو نظر انداز کرنے پر خیبر پختونخوا میں اپنی ہی پارٹی تحریک انصاف کی حکومت سے نالاں تھے۔ وہ تحریک انصاف کی ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور وزیر صحت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں شاندار اسپیل کیا جس کی مایہ ناز ہندوستانی باؤلر روی چندرہ ایشون بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

عامر نے دن کی صبح عمدہ سوئنگ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت انہوں نے ڈیوڈ وارنر اور آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ کو لگاتار دو گیندوں پر آؤٹ کیا۔

اس شاندار باؤلنگ پر ایشون بھی محمد عامر کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے اور انہوں نے اسے ایک بہترین اسپیل قرار دیا۔


عالمی نمبر ایک ٹیسٹ باؤلر نے ٹوئٹر پرعامر کے اسپیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں بھی کئی مرتبہ گیند بلے کا باہری کنارہ لینے سے بال بال بچی اور عامر نے آج صبح بھی بہت شاندار اسپیل کیا۔


تاہم ابتدا میں اچھے آغاز کا پاکستانی ٹیم فائدہ نہ اٹھا سکی اور میتھیو ویڈ کی سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے 268 رنز بنا لیے۔

محمد عامر نے ابتدا میں کفایتی باؤلنگ کی لیکن اختتامی اوورز میں ان کی لائن و لینتھ بھی خراب ہوئی اور انہوں نے دس اوورز کے کوٹے میں دو وکٹوں کیلئے 54 رنز دیے۔

 

 


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر ) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بی ایس ایف اور آرمی کے جوانوں میں شدید بے چینی کا انکشاف ہوا ہے۔ اچھا کھانا اور شراب نہ ملنے پر متعدد فوجیوں کے اپنے افسران کو شوٹ کرنے کے علاوہ فوج سے بھاگنے کے واقعات منظر عام پر آگئے۔

مقبوضہ کشمیر میں عرصہ دراز سے تعینات انڈین آرمی اور بی ایس ایف 29 بٹالین کے 300 سے زائد جوان ذہنی طور پر مفلوج ہو کر مختلف پاگل خانوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 100 سے زائد جوان خودکشی کر چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لائن آف کنٹرول اوعر برفپوش وادی میں مختلف چوکیوں پر تعینات بھارتی فوجیوں کو 3 کے بجائے صرف 2 وقت ناقص غذادی جا رہی ہے جبکہ سردی سے بچنے کیلئے شراب اور نہ ہی کوئی موثر غذادی جاتی ہے جس کے باعث فوجی مقبوضہ کشمیر میں تعیناتی کو سزا سمجھ کر قبول کرتا ہے ۔