پیر, 07 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

مانیٹرنگ ڈیسک: زمین پر رہنے والے لوگوں کو ہمیشہ ہی اس بات پر تجسس ہوتا ہے کہ خلا کیسی ہے، وہاں کی خوشبو کیسی ہے؟ اور وہ خلا باز کے تجربے کو خود بھی محسوس کرنا چاہتے ہیں۔
حال ہی میں امریکی خلائی ادارے ناسا نے لوگوں کے تجسس کو ختم کرنے کے لیے ایک ایسا پرفیوم تیار کرلیا ہے جس کی خوشبو خلا جیسی ہے۔
یہ پرفیوم خلا بازوں کی مدد سے بنایا گیا ہے جو کہ جلد ہی عوام کو بھی میسر ہوگا اور وہ یہ جان سکیں گے کہ خلا کی فضا اور ماحول میں کیسی خوشبو آتی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پرفیوم 'Eau de Space' کیمیا دان اسٹیو پیئرس نے تیار کیا ہے جب کہ انہیں ناسا نے خلا کی خوشبو بنانے کے لیے 2008 میں پیشکش کی تھی۔
خلا کی خوشبو کے حوالے سے ایک خلاباز پیگی وٹسن نے بتایا ہے کہ خلا میں ایسی خوشبو آتی ہے جیسے گولی چلنے کے فوراً بعد آتی ہے اور یہ خوشبو کسی جلی ہوئی چیز کی خوشبو کی طرح ہوتی ہے۔
'Eau de Space' پرفیوم بنانے والے کیمیا دان اسٹیو پیئرس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس خوشبو کو بنانے کے لیے متعدد خلابازوں کی رائے جانی جنہوں نے انہیں خلا کی خوشبو کی تفصیل بتائی۔
'Eau de Space' پروڈکٹ کے منیجر میٹ رچمنڈ کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ یہ خوشبو سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی سیکھنے میں مزید دلچسپی پیدا کرے گی۔
امریکا: امریکا میں مقیم پاکستانی طالبہ عیشل آفریدی کو شاندار تعلیمی کارکردگی پر صدارتی ایجوکیشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی پاکستانی طالبہ عیشل آفریدی امریکی شہر نیو جرسی کے قریب ولیم شیمن مڈٹاون کمیونٹی اسکول میں زیر تعلیم رہیں، جہاں سے انہوں نے آٹھویں گریڈ کا امتحان شاندار نمبروں سے پاس کیا۔
 
امریکا میں پاکستانی طالبہ کیلئے صدارتی ایجوکیشن ایوارڈ
 
پاکستانی طالبہ عیشل آفریدی کا پورا تعلیمی کیریئر شاندار رہا ہے اور اس کے دوران انہوں نے آرٹ اور سائنس سمیت مختلف مضامین میں آنر رول سمیت کئی اعزازات بھی حاصل کیے ہیں۔
انہیں حال ہی میں لیڈرشپ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
عیشل آفریدی کے مطابق ان کی کامیابی کا سب سے زیادہ کریڈیٹ ان کی والدہ کو جاتاہے، وہ امریکا میں پاکستان اور اپنے آبائی شہر کوئٹہ کا روشن کرنا چاہتی ہین۔
مانیڑنگ ڈیسک : ناسا کی جیٹ پروپلسیون لیبارٹری نے ایک نیکلس یا ہار تیار کیا ہے جو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لوگوں کو خبردار کرتا ہے کہ وہ اپنے چہرے کو چھونے جارہے ہیں۔
ناسا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 'اس ویئرایبل ڈیوائس کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم از کم کرنے میں مدد دینا ہے، جو اس وقت پھیلتا ہے جب کوئی فرد کسی آلودہ سطح کو ہاتھوں سے چھوتا ہے اور پھر اپنی آنکھوں، ناک یا منہ کو چھوتا ہے'۔
 
— فوٹو بشکریہ ناسا
اس میں ایک سنسر لگایا گیا ہے جو اس وقت ارتعاش یا وائبریشن پیدا کرتا ہے جب ہاتھ چہرے کی جانب بڑھتے ہیں۔
ہاتھ چہرے کے جتنا قریب ہوگا ارتعاش اتنا زیادہ طاقتور ہوگا
 
اس ڈیوائس کو پلس (Pulse) کا نام دیا گیا ہے اور اسے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تیار کیا گیا۔
امریکی ادارے کا کہنا تھا کہ یہ ڈیوائس کم قیمت اور آسانی سے کوئی بھی تیار کرسکتا ہے۔
اس کو تیار کرنے کا طریقہ کار اور پرزوں کی فہرست اوپن سورس فراہم کی گئی ہے اور کوئی بھی مفت ان کی مدد سے اس ڈیوائس کو تیار کرسکتا ہے۔
مانیٹرگ ڈیسک: ایسا اکثردیکھاگیاہے کہ ہم کسی دوست یا رشتے دار کو کسی خبر کو فیس بک پر شیئر کرتے دیکھتے ہیں، مگر جب اس لنک کو کھولا جاتا ہے تو پتا چلتا ہے کہ وہ تو 3 سال پرانا ہے اور اس کا مواد بھی ایسا ہے جو پرانا ہوچکا ہوتا ہے۔
 
مگر جلد ایسا ہونے کا امکان بہت کم ہوجائے گا کیونکہ فیس بک نے رواں ہفتے ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو خبردار کرے گا کہ شیئر کیا گیا مضمون 90 دن سے زیادہ پرانا ہے۔
جب صارف کسی پرانے مضمون پر شیئر بٹن کو کلک کرے گاتو یہ نوٹیفکیشن نظر آئے گا
 
مگر یہ واضح نہیں کہ کیا یہ فیچر براہ راست لنک کو کاپی پیسٹ کرنے پر بھی کام کرے گا یا نہیں، ویسے بھی اکثر اوقات کچھ پرانے مضامین ایسے ہوتے ہیں جو ہر وقت اہم معلومات فراہم کرتے ہیں تو صارف ایسے مضامین کو وارننگ کے بعد بھی شیئر کرسکیں گے۔
 
فیس بک کی جان سے دیگر اقسام کے انتباہی لیبلز پر بھی غور کیا جارہا ہے جیسے کووڈ 19 سے متعلقہ مضامین پر اضافی معلومات جس میں لنک کے ذرائع کا پس منظر اور قابل اعتبار طبی معلومات کے لیے فیس بک کے اپنے کووڈ 19 انفارمیشن سینٹر کا لنک شامل ہوگا۔
 
ٹوئٹر نے بھی حال ہی میں بھی ایسے ہی ایک فیچر کا خیال پیش کیا گیا تھا اور اب فیس بک میں بھی یہ اپ ڈیٹ کی جارہی ہے۔
 
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے غلط اطلاعات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مختلف فیچرز پر مسلسل کام ہورہا ہے خصوصاً امریکی صدارتی انتخابات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
لاہور: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اسکولوں میں نئے داخلوں کیلئے مناسب اور مکمل انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ کہا گیا ہے اسکولوں میں بینرز لگائے اور ایڈمیشن ڈیسک قائم کئے جائیں گے ،داخلے کےدوران کورونا وائرس کے حوالے سے مکمل ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
 
ضلع لاہور کے 11 سو سے زائد اسکولوں میں 50 ہزار سے زائدداخلے متوقع ہیں، 15جولائی تک ایڈمیشن کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔ادھر اپ گریڈ ہونے والے اسکولوں کے تعلیمی بورڈ سے
الحاق کے لیے ہدایات جاری کر دی گئیں ۔ لاہور کے 49 اسکولوں کو سیکنڈری کا درجہ دیا گیا تھا ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ہدایت کی کل تک الحاق کے لیے درخواستیں لاہور بورڈ کو بھجوائی جائیں۔
لاہور :لاہور میں نجی پبلشرنے چھٹی جماعت کی اردو کی کتاب میں قائداعظم کا سن پیدائش غلط چھاپ دیا، سرمایہ اردو کی کتاب میں قائد اعظم کا سن پیدائش 1976 لکھا گیا ہے جسے نجی اسکولوں میں پڑھائی جا رہی ہے۔
 
 
اس معاملے پرصوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ایکشن لیتےہوئے کہا کہ معاملہ ایم ڈی کریکولم ٹیکسٹ بورڈ کو بھجوا دیا ہے جسکی باقاعدہ طور پرانکوائری ہوگی۔
اسلام آباد: پاکستان گھر پرسرٹیفکیشن فراہم کر نے والے ممالک کی لیگ میں شامل ہوگیا ۔ مائیکرو سافٹ پاکستان اور ہا ئرایجوکیشن کمیشن کے مابین معاہدہ کے تحت 2000 طلبہ کو مفت سرٹیفکیٹ دئیے جا ئیں گے
تفصیلات کےمطابق مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی ، ا علیٰ تعلیم کے شعبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے گزشتہ ایک دہائی سے اسٹریٹجک شراکت داری میں کام کر رہے ہیں۔
اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تحت طلبہ کو مشق کردہ نصاب روڈ میپ فراہم کرنے کے لئے ایک سرٹیفکیشن پلیٹ فارم شروع کیا گیا ہے جس میں پروڈکٹیویٹی ، کمپیوٹر سائنس ، ڈیٹا سائنس اور آئی ٹی انفراسٹرکچر شامل ہے ۔ کووڈ 19 کے دوران طلبہ گھر بیٹھ کر اپنی پسندکی ٹیکنالوجی کا انتخاب کرسکتے ہیں اور گھر سے ہی آن لائن امتحان دے سکتے ہیں۔
اسلام آباد: : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےآن لائن داخلہ فیس جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کردی۔ اعلامیہ کےمطابق  بی اے ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایڈ، بی ایس، ایم اے، ایم ایس سی اور پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ کے جاری طلبہ کی سہولت کے لئے داخلہ فیس جمع کروانے کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع کردی۔
 
طلبا اپنا آن لائن فیس چالان یونیورسٹی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے مجوزہ بینک میں مقررہ تاریخ تک جمع کروا سکتے ہیں ۔
کراچی : داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے طلبا کو اپنی پریزنٹیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور لاک ڈاؤن کی مدت کو مثبت انداز میں استعمال کرنے کا موقع فراہم کرنے کیلئے پہلے آن لائن لیکچر مقابلوں کا انعقاد کیا
 
کیمیکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ سے عبدالمعیز نے پہلی، پٹرولیم اینڈ گیس انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ سے عطیہ طور رحمن نے دوسری اور الیکٹرونکس ڈپارٹمنٹ سے اسداللہ شیخ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کراچی : جامعہ کراچی کے گرلزہاسٹل ہونےوالے ہراساں کئےجانےوالے واقعہ پر وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر خالد عراقی کا کہناہے کہ گرلز ہاسٹل میں کسی مرد کے داخلے سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہے اس وقت جامعہ کراچی کے گرلز ہاسٹل میں کوئی طالبہ بھی موجود نہیں ہے۔
 
انہوں نے بتایا کہ جامعہ کراچی میں سیکیورٹی کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور رینجرز مکمل تعاون کررہی ہے ۔ ڈاکٹر خالد عراقی نے بتایا کہ گرلز ہاسٹل میں خاتون وارڈنز تعینات ہوتی ہیں، کورونا وبا کی وجہ سے گرلز ہاسٹل کا عملہ کم کیا ہوا ہے۔
 
یاد رہے کہ 23 جون کی رات کو جامعہ کراچی کے گرلز ہاسٹل میں نامعلوم شخص گھس آیا تھا، جس کا مقدمہ خاتون نے 25 جون کو نامعلوم افراد کے خلاف درج کرایا۔
ڈاکٹر خالد عراقی نے بتایا کہ ایف آئی آر درج کرانے والی خاتون جامعہ کی طالبہ نہیں ہے، جامعہ کے ہاسٹل میں اپنی دوستوں کے ساتھ مقیم تھیں۔