پیر, 07 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں مقبول آن لائن گیم پلیئر ان نونز بیٹل گراؤنڈز (پب جی) پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مختلف حلقوں سے ملنے والی شکایات کو دیکھتے ہوئے پی ٹی اے نے پب جی گیم کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ پی ٹی اے کو اس گیم کے خلاف لاتعداد شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ یہ گیم اپنا عادی بنادیتی ہے، وقت کا ضیاع اور بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر نگین منفی اثرات کا باعث بنتی ہے۔
 
پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ حالیہ رپورٹس کے مطابق پب جی گیم کے حوالے سے خودکشی کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے بھی پی ٹی اے کو شکایت کرنے والوں سے بات کرکے اس معاملے کو دیکھنے اور فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
اس حوالے سے ایک سماعت 9 جولائی 2020 کو ہورہی ہے۔
 
پی ٹی اے نے آن لائن گیم کے حوالے سے لوگوں کی رائے جاننے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور عوام کو 10 جولائی تک  This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it. پر رائے دینے کا کہا ہے ۔
 
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران پب جی کھیلنے کے عادی 3 نوجوانوں نے خودکشیاں کرلی تھیں۔
مانیٹرنگ ڈیسک : شیاؤمی کی ذیلی کمپنی ریڈمی نے جون کے شروع میں ریڈمی 9 متعارف کرایا تھا اور اب مزید 2 فونز ریڈمی 9 اے اور 9 سی پیش کردیئے ہیں۔
کمپنی نے ایک پوسٹ میں فیس بک پران دونوں فونزکااعلان کیاتاہم تفصیلی فیچرز ظاہر نہیں کیے تاہم کچھ اہم فیچرز کا ذکر ضرور کیا۔
ریڈمی 9 اے میں 6.53 انچ ڈسپلے واٹر ڈراپ نوچ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ یہ ڈیوائس ہیلیو جی 25 ای او سی پراسیسر سے لیس ہے۔
اس کے علاوہ 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج موجود ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔
مانیٹرنگ ڈیسک : معروف کمپنی لامبورگینی نے ایسی کشتی تیار کی ہے جو پانیوں میں دوڑتی کی سپرکار کی طرح نظر آتی ہے۔
 
اس کمپنی نے اطالوی کمپنی دی اٹالین سی گروپ کے ساتھ مل کر یہ سپریاٹ تیار کی ہے جو لامبورگنی سیان ایف کے پی 37 ہائپر کار سے متاثر ہوکر تیار کی گئی۔
 
فوٹو بشکریہ لامبورگینی
 
اسے ٹیکنومار فار لامبورگینی 63 کا نام دیا گیا ہے، جس میں 63 سے مراد 1963 ہے جب اس کمپنی کا قیام عمل میں آیا تھا۔
 
کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس سپریاٹ کا وزن 24 ٹن ہے جبکہ یہ 63 فٹ لمبی ہے، جس میں 2 ٹی وی 12 انجن دیئے گئے ہیں اور ہر ایک 2 ہزار ہارس پاور کی طاقت رکھتا ہے۔
 
فوٹو بشکریہ لامبورگینی
 
ڈیزائن کے لحاظ سے یہ لامبورگینی کی کسی سپرکار جیسی ہی ہے اور یہ بہت کم تعداد میں تیار کی جائے گی۔
 
مگر اس ٹیکنالوجی 2020 کی ہے جبکہ اس کا اسٹیلتھ گرے رنگ اس سپریاٹ کو کسی تارپیڈو جیسا ظاہر کرتا ہے۔
 
کمپنی کا کہنا ہے کہ کشتی کا ڈھانچا ہائی پرفارمنس شیل سے تیار کیا گیا ہے اور اسے ایک نیول انجنیئر تیار کیا ہے جو ہائیڈروڈائنامک سائنسز میں مہارت رکھتا ہے۔
 
اس کی قیمت بھی ہوش اڑا دینے والی ہے کیونکہ اسے خریدنے کے لیے 34 لاکھ ڈالرز (57 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنا ہوں گے۔
 
یہ کشتی اگلے سال کسی وقت صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔

جامشورو: مہران یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالاجی جامشورو کی انتظامیہ نے کورونا کے بعد پیدا ہونے والے معاشی حالات کو نظر میں رکھتے ہوے 870 طلبا و طالبات کو اسکالرشپ کی رقم جاری کردی۔
مہران یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس فنانشل ایڈ آفس کےفوکل پرسن ڈاکٹرعامر محمود سومروکی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کے یونیورسٹی انتظامیہ نے کورونا کے بعد پیدا ہونے والے معاشی حالات کو نظر میں رکھتے ہوئے مختلف شعبہ جات کے 870 طلبا و طالبات کو اسکالرشپ جاری کی گئی ہے۔جن میں 250 مستحق طلباوطالبات شامل ہیں جب کے620 طلبا کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی میرٹ اسکالرشپ دی گئی ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک: سماجی رابطوں کی مقبول ایپ ’واٹس ایپ‘ نے آئندہ ہفتے تک صارفین کی آسانی کے لیے چند نت نئے فیچرز کی سہولت پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 
بلاگ پوسٹ کے ذریعےواٹس ایپ نے اپنی 5 فیچرز کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ کمپنی ہمیشہ صارفین کی آسانی کے لیے نئے راستے تلاش کرتی رہتی ہے۔
 
ان 5 فیچرز میں اینیمیٹڈ اسٹیکرز، کیو آر کوڈز، ڈارک موڈ فار ڈیسک ٹاپ، گروپ ویڈیو کالز اور اسٹیٹس کمز کائی او ایس شامل ہیں۔
 
ڈارک موڈ
واٹس ایپ کا ڈارک موڈ موبائل ایپ میں تو شامل ہوگیا ہے لیکن اب اس کی سہولت واٹس ایپ ویب میں بھی فراہم کی جائے گی یعنی واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ کے لیے بھی ڈارک موڈ یعنی بلیک اسکرین ہوگی۔
 
اینیمیٹڈ اسٹیکرز
کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین اینیمیٹڈ اسٹیکرز کے ذریعے زیادہ بہتر طریقے سے جذبات کا اظہار کرتے ہیں اس لیے نیو اینیمیٹڈ اسٹیکرز کا پیک شامل کیا جارہا ہے۔
 
کیو آر کوڈز
کیو آر کوڈز فیچر نئے کانٹیکٹس کو آسانی سے ایڈ کرنے کے لیے ہے اور اس کے لیے واٹس ایپ نے نیا کیو آر کوڈ متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے  صارف کسی دوسرے صارف کے کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے کانٹیکٹس میں شامل کرسکے گا، یعنی فون نمبر کو ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
 
گروپ ویڈیو کالز
گروپ ویڈیو کالز کے نئے فیچر کے تحت  صارف کال میں شریک دوسرے صارف کے آئیکون کو کچھ دیر تک دبا کر فل اسکرین میں دیکھ سکے گا۔
اسی طرح گروپ چیٹس میں ایک ویڈیو آئیکون بھی دیا جائے گا تاکہ سنگل کلک سے گروپ ویڈیو کال شروع کی جاسکے لیکن یہ ان گروپس میں ہی نظر آئے گا جس میں لوگوں کی تعداد 8 یا اس سے کم ہوگی۔
 
اسٹیٹس کمز  کائی آپریٹنگ سسٹم
اسٹیٹس کمز کائی او ایس صارفین اس کی مدد سے  اس مشہور فیچر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جو 24 گھنٹوں کے بعد غائب ہوجانے والی اپ ڈیٹس کو شیئر کرے گا۔
واٹس ایپ کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کے لیے یہ تمام فیچرز آئندہ چند ہفتوں میں واٹس ایپ کے جدید ورژن میں شامل کردیے جائیں گے۔
مانیٹرنگ ڈیسک : ویڈیو اسٹریمنگ کی مقبول ترین کمپنی نیٹ فلکس نے امریکا کی افریقی امریکی کمیونٹیز کی براہ راست مدد کرنے والے مالیاتی اداروں اور تنظیموں کے لیے 100 ملین ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 
نیٹ فلکس نے اپنی بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ اس کی شروعات 35 ملین ڈالر سے ہوگی جس میں سے 25 ملین ڈالر ایک نئے فنڈ 'بلیک اکنامک ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو' میں منتقل کیے جائیں جب کہ 10 ملین ڈالر پسماندہ طبقات کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے ہوپ کریڈٹ یونین میں دیے جائیں گے۔
 
نیٹ فلکس کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد نسل پرستی اور عدم مساوات کے خلاف کارروائی کرنے کے حوالے سے کمپنیوں کو سرمایہ کاروں، صارفین اور کارکنوں کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔
 
خیال رہے کہ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر مینی پولس میں 25 مئی 2020 کو سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں 45 سالہ سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ ہلاک ہوگیا تھا۔
 
مینی پولس میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس نے امریکا کے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
کراچی : بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نےجماعت نہم کے ریگولر امیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن کا شیڈول جاری کردیا۔نوٹیفکیشن پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کی روشنی میں کیاگیا۔
بورڈ سے الحاق شدہ تمام ریگولر اور پرائیویٹ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نہم کے ریگولرامیدواروں کی رجسٹریشن 31اگست سے پہلے اپنے لاگ ان آئی ڈی سے بورڈ آفس میں کرائیں اور ہارڈ کاپی 31اگست تک بورڈ کو ارسال کریں۔ 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن کرانے اور بورڈ آفس کو ارسال کرنے کی آخری 15ستمبر ہے۔

کراچی: جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کیلئے ریڈیو ٹیلی اسکوپ کی گرانٹ منظور کرلی گئی

 ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ریڈیو ٹیلی اسکوپ جلد ہی نصب کردی جائے گی۔

پاکستان میں کسی بھی یونیورسٹی میں ریڈیو ٹیلی اسکوپ کی تنصیب پہلی بار ہوگی، ریڈیو ٹیلی اسکوپ کی مدد سے دن میں بھی خلائی مشاہدہ کیا جاسکے گا۔

ریاض: سعودی عرب میں 2 جڑواں بھائیوں نے خود کار سینی ٹائزر روبوٹ تیار کر لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جیسے ہی کوئی شخص گھر میں داخل ہوتا ہے تو روبوٹ سرخ سگنل اور الارم بجاکر آنیوالے کو متنبہ کرتا ہے کہ سینی ٹائزنگ ضروری ہے۔
 
سینی ٹائزنگ سے فارغ ہونے پر روبوٹ گرین سگنل دیتا ہے۔ دونوں بھائی عماد اور معاذ العمودی کی عمر 14 برس ہے ۔ دونوں بھائی ملائشیا میں ذہنی حساب کے بین الاقوامی مقابلے میں مسلسل دو مرتبہ پہلی پوزیشن حاصل کر چکے ہیں۔
عماد اور معاذ کا کہنا ہے کہ کرفیو کے دوران خیال آیا کہ کیوں نہ آن لائن مصنوعی ذہانت کیلئے روبوٹ پروگرامنگ کی تعلیم اور ڈیزائن سیکھی جائے ۔ اس خیال کے آتے ہی پراجیکٹ پر کام شروع کردیا۔
کرفیو کے دوران خود کار سینی ٹائزر روبوٹ پر کئی تجربات کئے ۔ حالات معمول پر آئے تو روبوٹ پر پروگرامنگ کی۔ اس میں کئی ترامیم کیں اب یہ روبوٹ عمدہ طریقے سے کام کرنے لگا ہے۔
کیلیفورنیا: امریکا کی مشہور سوشل میڈیا ویب سائٹ کمپنی فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے موبائل صارفین کیلئے ڈارک موڈ متعارف کرائے گی۔
فیس بک انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپیوٹر پرویب سائٹ کا ڈارک موڈلانچ کرنے کے بعد اب اسے موبائل صارفین کیلئے تیار کیا جا رہا ہے۔ ڈارک موڈ آنے سے فون کی بیٹری کو بھی ممکنہ فائدہ ہوگا۔
 
How to Enable Dark Mode on Facebook Desktop 
خیال رہے کہ انسٹاگرام، واٹس ایپ، فیس بک میسنجر، ٹویٹر اور حتیٰ کے گوگل بھی صارفین کیلئے ڈارک موڈ متعارف کرا چکی ہیں لیکن فیس بک کی جانب سے ابھی تک یہ اقدام نہ اٹھانا حیران کن تھا۔ ایسے صارفین جن کے پاس فیس بک کا ڈارک موڈ موجود ہے وہ سوشل میڈیا پر اس کے اسکرین شاٹس شئیر کر رہے ہیں۔
بہت سے فیس بک صارفین ڈارک موڈ پر منتقل ہونے کے منتظر ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ کچھ لوگوں کو سیاہ رنگ کے پس منظر میں سفید متن کو پڑھنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اندھیرے میں ڈارک موڈ یقینی طور پر چکا چوند کو کم کرتا ہے۔