پیر, 07 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

مانیٹرنگ ڈیسک: رئیل می نے ایک بجٹ اسمارٹ فون رئیل می سی 11 متعارف کرادیا ہے۔
اس فون میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے واٹر ڈراپ نوچ کے ساتھ دیا گیا ہے۔
رئیل می سی 11 میں ہیلیو جی 35 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔
فون میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ دی گئی ہے جس کی مدد سے اسٹوریج کو 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔
یہ رئیل می کا پہلا ایسا فون ہے جس میں نیا کیمرا لے آؤٹ دیا گیا ہے جو ایپل کے آئی فون 11 کے لے آؤٹ سے ملتا جلتا ہے۔
فون میں حیران کن طور پر فنگرپرنٹ اسکینر موجود نہیں مگر فیس ان لاک یعنی چہرے سے ڈیوائس کو ان لاک کیا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جو ریورس چارجنگ اور 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ایک بار مکمل چارج پر اسٹینڈبائی پر یہ بیٹری 40 دن تک رہ سکتی ہے جبکہ مسلسل گیمز کھیلنے پر 12 گھنٹے، مسلسل ویڈیوز دیکھنے پر ساڑھے 21 گھنٹے اور وائس کالز پر لگ بھگ 32 گھنٹے کام کرسکتی ہے۔
فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جن میں 13 میگا پکل مین کیمرا اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا شامل ہے جبکہ ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ لے آؤٹ پر اے آئی کیمرا لکھا ہے۔
فون کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا سیلفی کے لیے دیا گیا ہے۔
یہ فون سب سے پہلے جولائی کے پہلے ہفتے میں ملائیشیا میں 2 رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اس کی قیمت 100 ڈالرز (17 ہزار پاکستانی روپے کے قریب) رکھی گئی ہے
راولپنڈی: فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں انڈر گریجوایٹ، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز( ریگولر، سیلف سپورٹ) کیلئے داخلوں کا آغاز ہو گیا
 
فا رم جمع کرا نے کی آخری 27جو لا ئی 2020ہے۔ کورو نا وا ئرس کی وجہ سے تمام مضامین کی تدریس کیلئے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں آن لا ئن نظام استعمال کیاجا رہا ہے ۔
 
وی سی ڈا کٹر صا ئمہ حامد نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی تعلیم کیلئے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں گلگت بلتستان سمیت 89اضلاع کی خوا تین زیر تعلیم ہیں۔
راولنڈی : محکمہ خزانہ نے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کیلئے 3.5ارب روپے کے فنڈز کا اجراء کر دیا
 
فنڈز کا اجراء منیجنگ ڈائریکٹر پیف شمیم آصف اور سیکرٹری اسکولز سارہ اسلم کی سفارشات پر کیا گیا ہے ۔
 
ترجمان نے بتایا کہ یہ فنڈز الحاق شدہ اسکولوں کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے استعمال کئے جائیں گے ۔
 
واجبات کی ادائیگی سے قبل الحاق شدہ اسکولوں کے طالب علموں کے کوائف کی مکمل تصدیق کرائی جائے گی۔
کراچی: سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کے مرکزی صدرپروفیسر سید علی مرتضیٰ، کراچی ریجن کے صدر پروفیسر منور عباس،پروفیسر امیر علی لاشاری، پروفیسر لیاقت بھٹو، پروفیسرنازیہ سولنگی، پروفیسرعبدالمنان بروہی پروفیسر سعید فاطمہ، پروفیسرآصف منیر، پروفیسر محمد عدیل، پروفیسرحسن میر بحر، پروفیسر عزیزمیمن، پروفیسر عبدالمجید ٹانوری، پروفیسر محمد عامر الحق، پروفیسر صفدر رضا، پروفیسرعبدالرشید ٹالانی، پروفیسر سید عامر علی، سینئر لائبریرین واجد علی چانڈیو، پروفیسرپرکاش، و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیرِ تعلیم سعید غنی اور سیکریٹری کالج ایجوکیشن باقر عباس نقوی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے ایڈہاک ازم کا فوری خاتمہ کیا جائے جس کے لیے فوری طور پر بغیر کسی سفارش کے میرٹ پر قابل اور ایماندار ڈائریکٹر جنرل کراچی ریجن سے تعینات کیا جائے جو اپنے آفس کو مستقل بنیادوں پر وقت دے سکے۔
 
غیر مستقل ڈی جی کے سبب بہت سے معاملات نہ صرف التویٰ کا شکار ہیں جبکہ ڈی جی آفس میں اس وقت صورتحال انتہائی گمبھیر بن چکی ہے، آئے روز کسی نہ کسی افسر پر بے بنیاد الزمات لگاکر اسے عہدے سے فارغ کر دیا جاتا ہے جس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
 
سپلا کے رہنماؤں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ پہلے ایماندار افسر ڈائریکٹر فناس پروفیسر صالح عباس پر الزمات لگاکر فارغ کر دیا گیا اور اب ایک اور ایماندار اور قابل افسر ڈائریکٹر ایچ آر پروفیسر بسمہ شاہ کو بے بنیاد الزمات کی بھینٹ چڑھانے کی تیاری کی جا چکی ہے جو کہ کسی بھی طورقابلِ قبول نہیں ہے۔
 
سپلا کے رہنماؤں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے کئی ایک کالجز میں مستقل پرنسپل تعینات نہ ہونے کے سبب شہر بھر کی مختلف کالجزسے امتحانات سمیت دیگر معاملات کی مد میں طلبا و طالبات سے پیسے وصول کرنے کی شکایات بھی موصول ہو رہی ہیں جبکہ بعض کالجز میں انیس گریڈ کے اساتذہ کو نظر انداز کر کے اٹھارہ گریڈ کے اساتذہ کو انچارج پرنسپل لگایا گیا ہے جو کہ انتہائی نامناسب عمل ہے اس لیے وزیرِ تعلیم اور سیکریٹری کالج ایجوکیشن اس جانب طوجہ دیتے ہوئے کالجز میں مستقل پرنسپلز تعینات کیے جائیں۔
اسلام آباد: ایریسسم مینڈس اسکالرشپ 2020-21 مقابلے میں 126 پاکستانی طلباء نے اسکالرشپ اپنےنام کرلیا۔
 
یورپ میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے ایرس مینڈس جوائنٹ ماسٹر ڈگری (ای ایم جے ایم ڈی) اسکالرشپ کے لئے منتخب ہونے والے پاکستانی طلباء کی تعداد گذشتہ تین سالوں میں تقریبا تین گنا بڑھ چکی ہے۔ یہ تعداد 2017 میں 46 سے تھی جو بڑھ کرتعلیمی سال 2020-21 میں 126 ہوگئی ہےجن میں 64 مرد اور 62 خواتین شامل ہیں۔
 
عالمی سطح پر کل 2،542 سے 126 اسکالرشپس کے ساتھ ، پاکستان اب دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔
 
اس کی ایک بڑی وجہ پاکستان میں ایچ ای سی اور یورپی یونین کے مشن کے مشترکہ طور پر شروع کی جانے والی بیداری مہم ہے۔ پاکستان سے درخواستوں کی کل تعداد (2،919) تھی جودنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ منتخب طلبا 18 یورپی ممالک کے معروف ممالک میں اپنی تعلیم حاصل کریں گے۔
 
ایراسمس منڈوس پروگرام کا مقصد یورپی اور شراکت دار ممالک کے مابین تعلیمی اور ثقافتی تفہیم کو فروغ دینا ہے۔ یہ ہیومن ریسورس کی ترقی کی حمایت کرتا ہے ، نقل و حرکت اور تعاون کو آسان بناتا ہے ، اور دنیا بھر میں اعلی تعلیمی اداروں کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
 
Erasmus Mundus Joint Master پروگراموں میں پاکستان کے لئے دلچسپی کے بہت سے مضامین شامل ہیں ، جن میں سرکلر اکانومی ، مائکروویو الیکٹرانکس اور آپٹکس ، بین الاقوامی انسان دوست عمل ، ویکسینولوجی ، بچوں کے ادب ، میڈیا اور ثقافت ، اور زمینی اور عالمی سطح پر تبدیلی شامل ہیں۔
 
COVID-19 وبائی امراض کی وجہ سے مروجہ غیر یقینی صورتحال کے باوجود ، ایچ ای سی اسکالرشپ ایوارڈز کے ذریعہ ان کے سفری انتظامات سمیت تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کو آسان بنانے کے لئے یورپی یونین کے وفد کے ساتھ بات چیت میں سرگرم عمل ہے۔
اسلام آباد: بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی 2 جولائی کوہونےوالی کانفرنس مؤخرکردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی والدہ کی وفات کی وجہ سے 2 جولائی کوہونےوالی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس اب 7 جولائی کو ہوگی۔ جس میں تعلیمی اداروں کے کھولنے یا نہ کھولنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا.

وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر کا وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیاہے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطاء فرمائے۔

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملےمیں شہید ہونےوالے سیکیورٹی گارڈ خدایار ولد شیر یار کی رہائشگاہ پران کےاہلخانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پرانہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ روز سانحہ اسٹاک ایکسچینج میں شہید ہونے والے سیکورٹی گارڈز اور پولیس کے جوانوں نے شہادت دے کر اس ملک کوایک بڑی دہشتگردی سے بچایا ہے۔ جس طرح ان تینوں سیکورٹی گارڈز اور ساتھ ہی پولیس کے جوانوں نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔سندھ حکومت ان تمام شہداء کے لواحقین کے غموں میں برابر کی شریک ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے پیپلز پارٹی کے ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے فاتحہ خوانی کی اور شہید خدا یار کی بہادری کو سراہا انہوں نے کہا کہ ہم خدا یار سمیت تمام شہداء کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ خدا یار نے ملک کی سلامتی اور ملک کے دفاع کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
بعد ازاں صوبائی وزیرسعید غنی سانحہ کے دوسرے شہید سیکورٹی گارڈ حسن ولد بچو کی رہائش گاہ لیاری کھڈہ مارکیٹ پہنچ گئے۔ اس موقع پر خلیل ہوت سمیت دیگر پارٹی کے رہنماء
بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے شہید حسن بچو کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔
 
بعد ازاں صوبائی وزیر سعید غنی سانحہ کے تیسرے شہید گارڈ افتخار واحد ولد فاضل واحد کی رہائش گاہ این ٹی آر کالونی، ریلوے کالونی پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر نے افتخار واحد ولد فاضل واحد کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم ان شہداء کی ہمت و عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ جس طرح ان تینوں سیکورٹی گارڈز اور ساتھ ہی پولیس کے جوانوں نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام سیکورٹی گارڈز نے ملک کی بقا اور سالمیت پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت ان تمام شہداء کے لواحقین کے غموں میں برابر کی شریک ہے۔
کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیاہے
 
وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کاکہناہےکہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطامرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور شفقت محمود سمیت تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین
اسلام آباد: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی والدہ رضائے الہٰی سےانتقال کرگئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر وفاقی وزیرتعلیم نے اپنی والدہ کےانتقال کےحوالےسے ٹوئیٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میری پیاری والدہ کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ ہمارے خاندان کےلئے چٹان کی مانند تھیں ہمارا پورا گھرانہ گہرےرنج وغم میں مبتلاہے۔ اللہ ہماری ماں کوجنت نصیب کرے۔