بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور:  بنگال ٹائیگرز نے اپنے گرد خوف کا جال بن لیا ،گذشتہ سیریز میں پاکستان کی جانب سے بہترین انتظامات کے

باوجود بد اعتمادی کے خول سے باہر نہ آسکے، بی سی بی کے علاوہ نیشنل سیکیورٹی ایجنسیز کے اہلکار بھی اسکواڈ کے ہمراہ موجود رہیں گے۔

بنگلادیشی ٹیم بدھ کو دورئہ پاکستان کیلیے روانہ ہوگی، ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری کیلیے بنگال ٹائیگرز نے اتوار کو مشقوں کا آغاز کیا، تربیتی کیمپ کے پہلے روز بی سی بی کے صدر نظم الحسن بھی کرکٹرز سے ملاقات کیلیے آئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں کھلاڑیوں کے ساتھ سیکیورٹی کے معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتا تھا، البتہ کچھ تحفظات سامنے آئے، میں نے ان کو بتایا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں، آپ کو صرف کرکٹ پر توجہ دینا چاہیے، اگر انھوں نے سیکیورٹی کے بارے میں زیادہ سوچا تو کارکردگی متاثر ہوگی، کرکٹ ایک مشکل کھیل جس میں ذہنی سکون کے ساتھ میدان میں اترنا ضروری ہے،خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی میچز میں سخت دباؤ اور ہر لمحہ مقابلے کی صورتحال تبدیل ہوتی ہے،میں نے کرکٹرز سے کہا ہے کہ اطمینان رکھیں،ہمارا ایک سیکیورٹی وفد وہاں پہلے سے موجود ہوگا، بنگلادیشی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکار پہلے جائیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل فورسز انٹیلی جنس بھی اسکواڈ کے ہمراہ ہوں گے،اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے،پی سی بی نے اپنے تمام تر سیکیورٹی پلان سے ہمیں آگاہ کردیااس کے باوجود کہیں بھی کوئی واقعہ ہوسکتا ہے، ہمارا اپنا سیکیورٹی وفد بھی پورے ٹور کے دوران صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے موجود ہوگا، بی سی بی کے سیکیورٹی حکام بھی ہمراہ ہوں گے، نظم الحسن نے بتایا کہ میں خود بھی پاکستان میں کھلاڑیوں کو جوائن کر لوں گا، پوری امید ہے کہ کوئی مسائل نہیں ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ صرف باہمی سیریز ہوتی تو معاملہ مختلف ہوتا، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میچز کھیلنا ضروری اور ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں تھا، آئی سی سی کا فل ممبر ہونے کی حیثیت سے ہم پر کھیلنے کیلیے دباؤ تھا،ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل کر واپس آکر وہاں کی صورتحال کو سمجھ سکتے ہیں،اگر کوئی مسئلہ ہوا تو اس پر بات ممکن ہوگی۔ دوسری طرف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے لاہور میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔

قذافی اسٹیڈیم کو سجانے اور صفائی و ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے، چیئرمین باکس، پیٹرنز انکلوژر، میڈیا سینٹر کے شیشے صاف کر دیے گئے ہیں، کرسیوں پر موجود گردو غبار ہٹانے کا کام جبکہ انکلوژرز کے ٹوٹے جنگلوں کی ویلڈنگ کی جا رہی ہے، وی آئی پی شخصیات کیلیے کرسیوں کی منتقلی کا کام بھی جاری ہے،گراؤنڈ میں موجود اضافی گھاس صاف کر دی گئی، پچز کی تیاریاں بھی آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں، لبرٹی چوک سے فیروز پور روڈ تک جانے والی مین شاہراہ کے اطراف میں موجود کوڑا کرکٹ اٹھا کر اسے مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بالترتیب 24، 25 اور 27 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

 

اسلام آباد: آٹے کے بحران کے بعدگیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیارکرلی گئی

اطلاعات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے یکم فروری سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیج دی ہے جس میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ گھریلو صارفین کے لیے گیس میٹر کرائے میں ماہانہ 60 روپے اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

 دستاویز کے مطابق نیا گیس میٹر کرایہ 80 روپے ماہانہ مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے اس کے علاوہ بجلی کارخانوں کے لیے گیس کی قیمت 12 فیصد بڑھانے اور برآمدی صنعتوں کے لیے گیس کی قیمت 6.5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 دستاویز میں بتایا گیا ہےکہ کھاد کارخانوں کے لیے گیس کی قیمت ایل این جی کی قیمت کے برابر ہوگی جب کہ سی این جی کے لیے گیس قیمت میں 15 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسلام آباد : اسلام آباد میں پولیس نےکاروائی کرتےہوئےمنشیات اسمگل کرنےوالی ماں اور بیٹی کو گرفتار کر لیا ہےخواتین کے قبضے سےہیروین اور دیگر منشیات برآمد ہوئی ہے ۔پولیس نے دونوں خواتین کوگرفتار کرتے ہوئے ان سے 2 کلو 50 گرام ہیروین برآمد کی تھی جسے وہ اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں میں اسمگل کرنے والی تھی۔

دونوں خواتین کے خلاف تھانہ گولڑہ شریف میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہیں ۔جس کے بعد دونوں پولیس کی حراست میں ہیں ۔پولیس کی رپورٹ میں بتایاگیا کہ ابتدائی تفتیش میں دونوں نے ا س بات کا اعتراف کر لیا ہےکہ وہ اسلام آبادکے  مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 50 فیصد تعلیمی ادارے ایسے ہیں جہاں منشیات کا استعمال ہو رہا ہے۔

اسلام آباد: وزیر اعظم کی ماحولیات کے لئے کی جانے والی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئےٹائم میگزین میں وزیر اعظم کو ان پانچ عالمی رہنماؤں میں شامل کیا گیا جو ماحول کے لئے کام کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سمیت دنیا کے دیگر 4 بڑے رہنماؤں کی تصاویر ٹائم میگزین نے اپنے سرورق پر شائع کی ہے۔شائع کی گئی تصویر میں ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کو مرکزی موضوع بنایا گیا ہے۔

سرورق پر شائع تصویر میں ڈیووس فورم کا مرکزی مقام عقب میں موجود ہے، برف میں پوشیدہ سوئز الپس کی پہاڑیوں کے آگے چلنے والی چیئر لفٹ میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان، ڈبلیو ای ایف کے بانی کلاوز شوآب، جرمن چانسلر اینجلا مرکل، مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور یورپ سینٹرل بینک کی صدر کریسٹین لوگارڈ موجود ہیں۔اسی تصویر میں ایک دوسری چیئر لفٹ بھی موجود ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ماحولیات کیلئے سرگرم نوجوان کارکن گریٹا تھونبرگ ایک ساتھ موجود ہیں

ایک اندازے کے مطابق ڈیووس کے دورے پر وزیراعظم عمران خان کے اخراجات کا تخمینہ 68000 امریکی ڈالر لگایا گیا ہے، جہاں وہ 3 روز قیام کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، زلفی بخاری اور دیگر حکام موجود ہونگے۔

وزیراعظم عمران سوئٹزر لینڈ آمد پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے۔ ڈیووس کی ابتدائی تقریب 21 جنوری کو ہوگی جہاں ٹرمپ سمیت 53 ممالک کے سربراہان خطاب کریں گے۔

اس سال ہونے والے 50 سالہ گولڈن جوبلی کے موقع پر ایونٹ میں 118 ممالک کے 3000 شرکا چار روز ایونٹ کے دوران یہاں کا رخ کریں گے۔ فورم کا اہتمام ڈیووس کے الپائن ریسورٹ ٹاؤن میں کیا گیا ہے۔

عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں خصوصی خطاب بھی کریں گے جس کی 22 جنوری کو کئی زبانوں میں براہ راست نشریات کی جائیں گی۔

لاہور: ٹی وی میزبان،ماڈل اوراداکارسعدیہ امام نےشوبزچھوڑنےکی تمام خبروں سے انکار کردیا ہےان کاکہناہےکہ وہ جلدایک ڈرامےسےٹی وی پرجلوہ گرہوگی۔

ماڈل اوراداکارسعدیہ امام نےگفتگوکےدوران ان خبروں کےحوالےسےناراضگی ظاہرکی جن میں کہاجارہا ہےکہ وہ اپنے شوہرکےکہنےپرشوبزچھوڑرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ میری فیملی کے حوالے سے قیاس آرائیاں کرتے رہے ہیں۔

سعدیہ کے مطابق میں نے کبھی شوبز چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا، ایسی تمام خبریں افواہوں کے علاوہ کچھ نہیں۔ میرے شوہر نے کبھی بھی میرے کیریئرپراعتراض نہیں کیا اور وہ میری سب سے بڑی سپورٹ ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ جلد ہی ایک ڈراما سیریل میں نظر آئیں گی تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سےگریز کیا۔

سعدیہ نے اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ کے دوران وہ چھٹیوں پر جرمنی سے پاکستان آتے تا کہ ہماری بیٹی اکیلا پن محسوس نہ کرے۔ میرے والدین کے بعد میرے شوہر ہی میری سب سے بڑی سپورٹ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے شادی کے بعد اداکاری سے وقفہ لیا کیونکہ نئے رشتوں کو پورا وقت دینا چاہتی تھی۔

سعدیہ امام کی شادی 2010 میں جرمن نژاد پاکستانی عدنان حیدر کے ساتھ ہوئی تھی اور شادی کے بعد کچھ عرصہ شوہر کے ساتھ جرمنی میں مقیم رہیں۔

اگست 2014 میں اس جوڑے کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے بعد 2015 میں پاکستان واپس آکرسعدیہ نے ٹی شوز کی میزبانی کاآغاز کیا

مانیٹرنگ ڈیسک : گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی کااے آئی ٹیکنالوجی کے لئےنئے قوانین کا مطالبہ کرتے ہوئےاس ٹیکنالوجی کے خطرات جیسے چہرے کی شناخت اور ڈیپ فیکس وغیرہ پر روشنی ڈالی ہے۔

سندرپچائی نے لکھا 'آرٹی فیشل انٹیلی جنس کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے میرے ذہن میں کوئی شک نہیں، یہ بہت اہم ہے، بس واحد سوال یہ ہے کہ یہ کام کیسے کیا جائےان کا کہنا تھا کہ کچھ مصنوعات جیسے خودکار ڈرائیونگ گاڑیوں وغیرہ کے لیے نئے مناسب قوانین متعارف کرائے جانے چاہیے، مگر دیگر پہلوﺅں جیسے طبی سہولیات کے لیے موجودہ فریم ورک کا اطلاق اے آئی پر کام کرنے والی مصنوعات پر ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ مصنوعات جیسے خودکار ڈرائیونگ گاڑیوں وغیرہ کے لیے نئے مناسب قوانین متعارف کرائے جانے چاہیے،الفابیٹ دنیا کی چند اہم ترین اے آئی کمپنیوں میں سے ایک ہے اور سندربچائی نے زور دیا کہ عالمی ضابطوں کی تشکیل کے بارے میں بین الاقوامی ہم آہنگی بھی انتہائی ضروری ہے۔

اس وقت امریکا اور یورپی یونین کے آئی اے کے بارے میں ضابطے کافی حد تک مختلف ہیں، وائٹ ہاﺅس کی جانب سے ایسے قوانین کی حمایت کی جاتی ہے جو اسے آگے بڑھانے میں رکاوٹ نہ بن سکیں جبکہ یورپی یونین کی جانب سے براہ راست مداخلت پر غور کیا جارہا ہے، جیسے چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی پر 5 سال کی پابندی وغیرہ۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجیز کے خطرات اور مثبت پہلوﺅں کے درمیان توازن کی ضرورت ہے۔

لاہور: تعلیم پنجاب کےسرگودہ سمیت تمام اضلاح کے تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

  حکومت پنجاب نے تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے مانٹرننگ کے احکامات جاری کرتے ہوئےاس حکم نامے میں سی ای او کے علاوہ تمام ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کو بھی سرپرائز وزٹ کا پابند کیا ہے۔

سرگودھا سمیت پنجاب کے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ صبح کے وقت تمام اسکولز کے سرپرائز وزٹ کریں تاکہ تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔

 ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے تعلیمی ادروں کی مانٹرنگ کے فیصلہ سے ان سرپرائز وزٹ کا مقصد اساتذہ کی حاضری کو چیک کرنا اور کوالٹی ایجوکیشن کو بہتر بنانا  بھی ہے۔

کراچی: ٹرانسفارمیشن انٹرنشنل سوسائٹی کی جانب سے2020 کا بلا معاوضہ میڈیکل اور ذہنی صحت کا کیمپ بروز اتوار 26 جنوری کو جوفہ ٹاور ،گلشن اقبال میں لگایا جائے گا ـ۔جو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ اس کیمپ میں ماہرین کی جانب سے مفت میڈیکل اور ذہنی امراض کا علاج اور تربیتی اور اگہی سیشن منعقد کیا جائے گا۔

اس کیمپ کے مہمان خصوصی میں پروفیسر ڈاکٹر عضمہ علی، جامعہ کراچی کے شعبہ کلینیکل نفسیات کی ڈائریکٹر، پروفیسر ڈاکٹر قدسیہ طارق جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات کی چائرپرسن اور پروفیسر ڈاکٹر زینب زادے جامعہ بحریہ کی ڈین اور ڈائریکٹر شامل ہیں۔

تربیتی اور اگہی سیشن مختلف سیشنز پر ممنی ہو گا جس میں ماہرین نفسیات، نیورولوجسٹ، ڈرمیٹرولوجسٹ، امراض نسواں، امراض برائے بچوں، فزیوتھراپسٹ، ذہنی امراض، بانجھ پن کا علاج، امراض خود فکری اور دیگر ماہرین آگہی فراہم کریں گے۔ اس سیشن کا حصہ بننے کے لیے اپنی رجسٹریشن  This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it. ای میل ایڈریس پر کریں یا پھر  03223746726 پر رابطہ کریں۔

سنسنی خیزوارڈرامہ فلم ’دی لاسٹ فل میژر‘ 31جنوری 2020کو پاکستان بھر کے سینماؤں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔ یہ ہالی ووڈ میں پاکستانی ایگزیکٹیوپروڈیوسر کی بنائی جانے والی پہلی فلم ہے جو پاکستان میں ریلیز ہورہی ہے۔

اس فلم کے ہدایت کارٹوڈ رابنسن ہیں جب کہ اداکاروں میں سیبسٹین اسٹین ، کرسٹوفر پلمر ، ولیم ہرٹ ایڈ ہیرس ، سیموئل ایل جیکسن اور دیگر فنکار شامل ہیں۔اس فلم کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر حبیب پراچہ ہیں جو ولیم پٹسن بارگر کی سچی کہانی بیان کرتے ہیں جس کا کردار جیریمی اروائن نے ادا کیا ہے جو اعلیٰ ترین مرتبہ کاجنگی ہیرو ہے او ر ائیرفورس میں طبی ماہر کی حیثیت سے کام کررہا ہے، وہ ساٹھ آدمیوں کی جانیں بچاتا ہے۔

فلم کی ریلیزکے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے پروڈیوسر حبیب پراچہ نے کہا کہ میں اس مووی کو پاکستان میں ریلیز کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں، مجھے امید ہے کہ اس پروجیکٹ سے مجھے اور بھی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری بہادر مسلح افواج کے ہیروزکی کہانیاں ہیں اوران کے ذریعہ پاکستانی ناظرین کو اور خاص طور پر پوری دنیا کو معلوم ہوگا کہ ہمارے فوجی جوانوں نے پاکستان کو پرامن، ترقی یافتہ اور مثبت رویّہ کاحامل ملک بنانے کیلئے کتنی بڑی قربانیاں دی ہیں اور دے رہے ہیں۔

فلم ’دی لاسٹ فل میژ‘رہالی ووڈ میں حبیب پراچہ کی چوتھی پروڈکشن ہے،اس سے پہلے وہ دی ٹرسٹ ، ٹرمینل اور اسٹرائیو بناچکے ہیں

 

کراچی:  گلستان اسکائوٹ ٹریننگ سینٹر ،گلشن اقبال کراچی کی جانب سے تین روزہ و نٹر اسکائوٹس کی تربیت کا اہتمام آج21 جنوری بروز منگل شام 4:30بجے سے کیا جا رہا ہے۔

اس ٹریننگ پروگرام میں400اسکائوٹس شرکت کر رہے ہیں،جس میں انہیں اسکائوٹنگ کے طریقے،سردی سے بچائو، بارش و طوفان میں مبتلاافراد کی امداد، آگ اور ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کی تربیت دی جائے گی۔