بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: پولیس نے شیشہ بار پر چھاپہ مارکر ڈانس پارٹی میں مصروف 4 لڑکیوں اور 18 لڑکوں سمیت 22 افراد کو گرفتار کرلیا.

پولیس کے چھاپے پر شیشہ بار میں سراسیمگی پھیل گئی۔ ڈانس پارٹی میں مشغول کئی افراد فرار بھی ہوگئے، چھاپے کے دوران پولیس نے شیشہ بار سے شراب کی درجنوں بوتلیں، کئی اقسام کی منشیات ، ممنوعہ شیشہ کے فلیور  بھی برآمد کرلیے۔

 حیدری پولیس نے جب نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں شیشہ بار پر چھاپہ مارا تو اس دوران ڈانس پارٹی اور رقص و سرور کی محفل جاری تھی اس دوران پولیس نے 4 لڑکیوں سمیت 18 لڑکوں کوگرفتار کرلیا۔

 پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں شراب کی بوتلیں، کئی قسم کی منشیات اور ممنوعہ شیشہ فلیور برآمد کیے گئے ہیں۔

لاہور: قومی کرکٹر بلال آصف جلد اپنا پہلا گانا ریلیز کریں گے جس کی خاص بات یہ ہےکہ یہ گانا انہوں نے خود ہی تحریر کیا ہے۔بلال آصف نے  ٹوئٹر پر اپنے آنے والے گانے کا پوسٹر مداحوں سے شیئر کیا اور ساتھ ہی اپنے پہلے گانے کے حوالے سے کیپشن میں خیالات کا اظہار بھی کیا۔

قومی کرکٹر نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ ’میں آنے والے گانے ’اکھیاں‘ کے لیے بے حد پُرجوش ہوں، امید ہےکہ یہ آپ سب کو پسند آئے گا۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے اسے لائک، کمنٹ اور شیئر کرنے کی درخواست بھی کی

قومی کرکٹر نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ ’میں آنے والے گانے ’اکھیاں‘ کے لیے بے حد پُرجوش ہوں، امید ہےکہ یہ آپ سب کو پسند آئے گا۔سوشل میڈیا پر متعدد کرکٹرز سمیت دیگر شوبز شخصیات اور مداحوں نے بلال آصف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹر بلال آصف کی گلوکاری کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ واضح رہے کہ بلال آصف نے 2015 میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا اور انہوں نے اب تک پاکستان کے لیے تین ون ڈے اور پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں

 

 

اسلام آباد: ملک بھر میں آٹے اورگندم کا بحران ختم نہ ہوسکا، اوپن مارکیٹوں میں 10اور 20کلوکے آٹے کا تھیلا تاحال دستیاب نہ ہوسکا۔

ننکانہ صاحب، خیبرپختونخواکے کئی شہروں میں نانبائیوں نے قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر ہڑتال کردی اور دکانیں بند رکھیں، اطلاعات کے مطابق حکومت کی بھرپور کوششوں کے باوجودپنجاب میں جاری آٹے کے بحران کے اثرات زائل نہیں ہو سکے-لاہورسمیت دیگر اضلاع کی بعض اوپن مارکیٹوں میں 10اور 20 کلو کے آٹے کا تھیلا دستیاب نہیں جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ دوسری جانب عوام کاکہنا ہے کہ کئی دکاندر ایک مقررہ حد سے زیادہ آٹا فروخت نہیں کر رہے جس کی وجہ سے انکی پریشانی تشویش میں تبدیل ہو رہی ہے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ چکی کا آٹا 70روپے فی کلو ہونے کی وجہ سے انکی پہنچ سے دور ہے۔ضلع راولپنڈی میں آٹے کی کمی کا بحران مذید شدت اختیارکرنے لگا ہے،-

فلورملز،آٹا چکیوں کوگندم کی سپلائی میں50 فیصدکمی کے باعث ضلع بھر میں آٹے کی رسد میں بھی50 فیصدکمی ہو گئی ہے جس کے باعث چکی مالکان نے آٹا اضافہ کیساتھ 70 روپے کلو،20 کلوکا تھیلہ مارکیٹ سے غائب ہوگیاجبکہ اس قیمت پر دکانداروں نے 15کلوآٹے تھیلہ کی فروخت شروع کرکے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ہے، پندرہ کلو آٹے کا تھیلہ 805 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہےعلاوہ ازیں آٹے اور میدے کی قلت اورقیمتوں میں اضافے کیخلاف نانبائیوں نے مری روڈ لیاقت باغ چوک میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

دریں اثناء کے مطابق ننکانہ صاحب کے نان بائیوں نے روٹی اورنان کی قیمت نہ بڑھانے پرہڑتال کرتے ہوئے احتجاجاً تندور بندکر دیے۔ پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں نانبائیوں نے غیرمعینہ مدت کیلئے ہڑتال کرتے ہوئے تندوربندکردیے۔

کراچی : ایکٹر، پروڈیوسر، ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ انہیں فون پر درجنوں دھمکیاں اور میسجز موصول ہورہے ہیں، ’’تو کیا میں زندگی تماشا کو ریلیز نہ کروں؟‘‘ انہوں نے اپنے مداحوں سے سوال کیا۔

 واضح رہے کہ سرمد کھوسٹ کی نئی فلم ’زندگی تماشا‘ کی مختلف عالمی میلوں میں خاصی پذیرائی مل چکی ہے تاہم اسے 24 جنوری 2020 کے روز پاکستانی سنیما گھروں میں نمائش کےلیے پیش کیا جائے گا۔ البتہ، بعض حلقوں کو اعتراض ہے کہ اس فلم میں شعائرِ اسلام کا مذاق اُڑایا گیا ہے اور مذہبِ اسلام کو تضحیک کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

 اپنی تازہ ٹویٹ کے ساتھ ہی سرمد کھوسٹ نے ’میرے پیارے پاکستان اور پاکستانیوں کے نام کھلا پیغام‘ کے عنوان سے ایک خط بھی منسلک کیا ہے جو انگریزی میں ہے اور چار صفحات پر مشتمل ہے اس خط میں انہوں نے وضاحت کی ہے کہ ’زندگی تماشا‘ میں ایسا کچھ نہیں جسے مذہبی، سیاسی یا کسی بھی دوسرے سماجی اعتبار سے قابلِ اعتراض قرار دیا جاسکے۔ ’’اگر ڈاڑھی والے کسی شخص کو عموماً مولوی کہا جائے، تو یہ فلم ایک ’اچھے مولوی‘ کے بارے میں ہے،‘‘ سرمد کھوسٹ نے اپنے کھلے خط میں لکھا۔

وہ اس سے پہلے بھی پاکستانی صدر اور وزیرِاعظم سے اپیل کرچکے ہیں کہ انہیں ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے لیکن اس بارے میں حکومت کی جانب سے اب تک کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

سرمد کھوسٹ کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بعض لوگوں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی فلم ’’نیٹ فلکس‘‘ یا پھر یوٹیوب پر جاری کردیں۔

 

پشاور: خیبر پختونخوا میں نان بائیوں کی ہڑتال کا آج دوسرا دن ہے اور بعض علاقوں میں لوگ 60 روپے کی ایک روٹی خریدنے  پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں آٹے کی قلت کے بعد نان بائیوں نے روٹی کی قیمت بڑھانے کے لیے ہڑتال کررکھی ہے۔ جس کی وجہ سے پشاور اور ہزارہ ڈویژن کے بیشتر تندور آج بھی بند ہیں اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پشاور کے چارسدہ روڈ ، فردوس روڈ اور خیبر بازار سمیت بعض نان بائیوں کے تندور کھلے کھلی ہیں تاہم وہاں ایک روٹی 60 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

نان بائیوں کی نمائندہ تنظیم کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے حکومت کے مقررہ نرخ پر روٹی کی فروخت ممکن نہیں ہے۔ اس لئے سرکاری قیمت میں اضافہ کیا جائے۔ روٹی کی قیمت میں اضافے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

پشاور: خیبر پختونخوا میں نان بائیوں کی ہڑتال کا آج دوسرا دن ہے اور بعض علاقوں میں لوگ 60 روپے کی ایک روٹی خریدنے  پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں آٹے کی قلت کے بعد نان بائیوں نے روٹی کی قیمت بڑھانے کے لیے ہڑتال کررکھی ہے۔ جس کی وجہ سے پشاور اور ہزارہ ڈویژن کے بیشتر تندور آج بھی بند ہیں اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پشاور کے چارسدہ روڈ ، فردوس روڈ اور خیبر بازار سمیت بعض نان بائیوں کے تندور کھلے کھلی ہیں تاہم وہاں ایک روٹی 60 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

نان بائیوں کی نمائندہ تنظیم کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے حکومت کے مقررہ نرخ پر روٹی کی فروخت ممکن نہیں ہے۔ اس لئے سرکاری قیمت میں اضافہ کیا جائے۔ روٹی کی قیمت میں اضافے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

مانیٹرنگ ڈیسک: سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون کو 11 فروری کو متعارف کرایا جارہا ہے اور اس کے بارے میں لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔
 
اب تک اس کی تصاویر اور کچھ فیچرز تو لیکس ہوئے مگر اب ایک ٹوئٹر صارف نے گلیکسی 20 (گلیکسی 11 سیریز کو ممکنہ طور پر یہ نیا نام دیا جائے گا)سیریزکے فونز کے تمام فیچرز کی شیٹ ہی لیک کردی ہے۔اگر اس کو درست مانا جائے تو سام سنگ کے نئے فونز میں کافی کچھ نیا آرہا ہے۔
 
اس لیک کے مطابق سام سنگ کی جانب سے 3 فونز گلیکسی ایس 20، ایس 20 پلس اور ایس 20 الٹرا متعارف کرائے جائیں گے اور بظاہر یہ تینوں ہی 5 جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کریں گے، تاہم شیٹ میں اس حوالے سے زیادہ وضاحت موجود نہیں۔
 
ایس 20 اور ایس 20 پلس گزشتہ سال کے ایس 10 سیریز کے فونز کے اپ ڈیٹ ورژن ہوں گے جن میں کچھ نمایاں نئے فیچرز کا اضافہ کیا جائے گا۔ ایس 20 میں 6.2 انچ اسکرین دی جائے گی جبکہ ایس 20 پلس میں 6.7 انچ ڈسپلے موجود ہوگا۔
 
ایس 20 میں 12 میگا پکسل مین کیمرا، 64 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرے کے ساتھ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لینس دیا جائے گا جبکہ ایس 20 پلس میں 3 کیمرے تو یہی ہیں مگر اس میں چوتھا کیمرا ٹائم آف فلائٹ سنسر کی شکل میں دیا جائے گا۔
 
یہ سنسر انفراریڈ لائٹ کو استعمال کرکے فاصلے اور ڈیپتھ کی پیمائش کرتا ہے۔
اس کے علاوہ دونوں میں 3 ایکس آپٹیکل اور 30 ایکس ڈیجیٹل زوم، 8 کے/ 30 فریم فی سیکنڈ ویڈیو ریکارڈنگ (بیک کیمرے) اور 4 کے / 60 فریم فی سیکنڈ ویڈیو ریکارڈنگ فرنٹ کیمرے سے ممکن ہوگی، فرنٹ پر 10 میگا پکسل کیمرا موجود ہوگا۔
 
ایس 20 میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری جبکہ ایس 20 پلس میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی اور 128 جی بی اسٹوریج ہوگی، جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکے گا۔
 
ان دونوں کے مقابلے میں ایس 20 الٹرا بالکل مختلف اور چونکا دینے والے فیچرز سے لیس فون ہے۔ 6.9 انچ ڈسپلے کے ساتھ 5000 ایم اے ایچ بیٹری، 128 سے 512 جی بی اسٹوریج (مائیکرو ایس ڈی سے ایک ٹی اسٹوریج کا اضافہ کیا جاسکے گا) دی جائے گی۔
 
جہاں تک کیمرا سسٹم کی بات ہے تو یہ اس کا سب سے نمایاں فیچر ہے کیونکہ اس میں 108 میگا پکسل مین کیمرا 100 ایکس ڈیجیٹل زوم کے ساتھ دیا جائے گا، اس کے علاوہ 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو، 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور ٹی او ایف کیمرے دیئے جائیں گے۔
 
یہ دنیا کا پہلا فون ہوگا جس میں فرنٹ پر 40 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا جارہا ہے۔
تینوں فونز میں 120 ہرٹز اسکرینز کے ساتھ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم موجود ہوگا، تاہم لیک میں قیمتوں کا ذکر موجود نہیں۔ جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فونز 11 فروری کو سان فرانسسکو میں ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائے جائیں گے۔
 
کراچی :کراچی میں تعینات چین کے قونصل جنرل لی بیجیان Li Bijian کا سچوان نارمل یونیورسٹی سے آئے ہوئے وفد کے ہمراہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے وائس چانسلر سیکریٹ میں ملاقات ہوئی۔
 
دوران ملاقات لی بیجیان Li Bijianنے کہا کہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ جامعہ کراچی میں قائم کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ برائے چینی زبان ملک کا سب سے بڑا نسٹی ٹیوٹ ہے اور اس کی کارگردگی بے حد شاندار ہے جس میں جامعہ کراچی اور سچوان نارمل یونیورسٹی کے اساتذہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں اورمیں انسٹی ٹیوٹ ہذا کے تمام دوستوں کی خدمات کو سراہنا چاہتا ہوں۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس سال جامعہ کراچی میں چینی بیچلرز پروگرام شروع کر رہے ہیں اور ہم جامعہ کراچی کے 20 طلبہ کوماسٹرز کے ڈگری پروگرامز میں صدارتی اسکالرشپ فراہم کریں گے۔جامعہ کراچی اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ سچوان نارمل یونیورسٹی کی اسکالرشپ سے مستفید ہوسکیں گے۔
 
اس کے علاوہ ہم تعلیمی اشتراک اور فیکلٹی واسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام میں بھی معاونت کریں گے۔اسکائی الائنس جس میں سچوان نارمل یونیورسٹی، یونسی یونیورسٹی اور جامعہ کراچی شامل ہیں، کی تشکیل سے تینوں جامعات او رممالک میں باہمی تعلیمی اتحاد و تعاون کی فضا قائم ہوگی۔اس موقع پرچین کی سچوان نارمل یونیورسٹی کی نائب صدر Cai Guangjie اور بارہ رکنی وفد بھی موجود تھا۔
 
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ اس سال ساؤتھ ایشیاء ریجنل کانفرنس آف کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کا انعقاد کرنے جارہے ہیں جو مکمل اسپانسرڈ ہوگااور کے ساتھ ساتھ دونوں جامعات میں سینئر اساتذہ کے لئے لیکچر سیریز کے انعقاد کو بھی یقینی بنایاجائے گا۔
 
اس موقع پر چین کی سچوان نارمل یونیورسٹی کی نائب صدر Cai Guangjie نے جامعہ کراچی کے ساتھ مشترکہ پی ایچ ڈی پروگرامز بالخصوص فزکس، کیمسٹری،میتھمیٹکس،ہسٹری،انٹرنیشنل ریلیشنز اور ایجوکیشن میں شروع کرنے کا اعلان کیا اور اس کے ساتھ ساتھ امپیکٹ فیکٹر جرنلز میں باہمی اشتراک سے اشاعت کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
 
اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ میں چینی قونصل جنرل اور سچوان نارمل یونیورسٹی کے صدر کے تعاون پر بیحد مشکور ہوں۔مجھے خوشی ہے کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ برائے چینی زبان جامعہ کراچی اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا انسٹی ٹیوٹ بن کر ابھراہے اور مجھے امید ہے کہ اس میں مزید بہتری آئے گی۔چینی زبان وثقافت سے ہم آہنگی عصرحاضر کی ضرورت بن چکی ہے اور جامعہ کراچی اس کے فروغ کے لئے کلیدی کردار اداکررہی ہے۔
کراچی :جامعہ کراچی کےشعبہ فعلیات کے دو طلبہ کے لئے چارسالہ ڈگری پروگرام کی تکمیل تک سالانہ بنیاد پر ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کی اسکالرشپ کا اعلان کردیا
 
جامعہ کراچی اور امریکی ریاست ٹیکساس کے رہائشی پاکستانی نژاد اور جامعہ کراچی کے المنائی محمد فیروزموسانی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گذشتہ روز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی ۔مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور محمد فیروز موسانی نے دستخط کئے۔
 
مفاہمتی یادداشت کے مطابق محمد فیروزموسانی کی جانب سے جامعہ کراچی کے شعبہ فعلیات(فزیالوجی) کے دومستحق طلبہ کو میرٹ کم نیڈ کی بنیاد پر ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کے اسکالرشپس فراہم کئے جائیں گے اور یہ رقم ان طلبہ کو چارسالہ ڈگری پروگرام کی تکمیل تک سالانہ بنیادوں پر دی جائے گی۔
 
واضح رہے کہ دوسرے سال ان طلبہ کو 70 فیصد سے زائد مارکس حاصل کرنے کی صورت میں مذکورہ اسکالر شپ فراہم کی جائے گی اور باقی ماندہ دوسالوں میں بھی اسی مجوزہ طریقہ کار کے تحت ان طلبہ کو اسکالر شپ تفویض کئے جائیں گے
کیلیفورنیا: کیا آپ جانتے ہیں ڈیجیٹل گیمزآپ کے ذہنی صلاھیت کوبڑھا سکتےہیں تین ڈجیٹل گیمز ایسے ہیں جو بچوں اور بڑوں کی یادداشت، سوچنے کی قوت اور کسی کام پر ارتکاز یعنی فوکس کو بڑھا سکتے ہیں، اچھی بات یہ ہے کہ سائنس دانوں نے ان گیمز کی افادیت کے سائنسی ثبوت بھی فراہم کیے ہیں۔
 
یہ تمام گیم گوگل پلے اسٹور اور ایپل فون کے لیے بھی بالکل مفت میں دستیاب ہیں۔ گیم سازی میں دماغی ماہرین کو بطورِ خاص شامل کیا گیا ہے اور تینوں گیمز یادداشت بہتر کرسکتے ہیں، کام پر توجہ کو بہتر بناتے ہیں اور سوچنے کے عمل میں دماغی لچک کو جلا بخشتے ہیں۔
یہ تینوں گیمز کئی برس کی تحقیق کے بعد بنائے گئے ہیں جنہیں نیویارک یونیورسٹی میں ڈجیٹل میڈیا کے پروفیسر نے ڈیزائن کیا ہے۔
 
 
All you can ET
اس گیم کا نام ہے آل یو کین ای ٹی، یعنی خلائی مخلوق، اس گیم کا مقصد دماغی لچک کو بڑھانا ہے اور اس میں آپ کو دو مختلف صورتحال میں سے بار بار گزرنا ہوتا ہے۔ یعنی ایک ہی وقت میں مختلف صورتوں پر غور کرنا ہوتا ہے جس سے دماغی وسعت اور لچک بڑھتی ہے۔
گیم میں پیلی اور سبز ایلین کو دیکھا جاسکتا ہے جو ٹاور پر رکھے کپ کیک اور ڈسپلے ٹاور پر منڈلاتی رہتی ہیں۔ گیم میں مخلوقات کو کھانا دے کر انہیں زندہ رکھنا ہوتا ہے لیکن مشکل یہ ہے کہ ہر ایلین کھانے کے بارے میں اپنا موڈ بدل لیتی ہے اور اس کا انحصار ان کی آنکھوں کی تعداد اور جسمانی رنگت پر ہوتا ہے۔
 
GWAKKAMOLÉ
سائنس دانوں کا تیار کردہ یہ گیم توجہ، رویے، خیالات یا جذبات کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ گیم میں ایواکیڈو پھل کو مختلف ٹوپیاں پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔ کسی نے سخت ہیٹ پہن رکھا ہے تو دوسرا کانٹے دار ہیلمٹ کے ساتھ دکھائی دیتا ہے۔
اس گیم میں فروٹ ننجا گیم کی طرح کچھ پھلوں کو توڑنا ہوتا ہے اور ٹوپی والے پھلوں کو چھوڑدینا ہوتا ہے۔ بعض پھل سخت، کانٹے دار یا پھر بجلی والے ہیٹ پہنے ہوتے ہیں، گیم آگے بڑھنے پر ایواکیڈو کی تعداد بڑھتی جاتی ہے اور انہیں مارنے کی رفتار بھی بڑھتی ہے۔
بغیر ہیٹ کے پھلوں کو مارنے کے پوائنٹس ملتے ہیں اور ہیٹ والے پھل کو توڑنے سے پوائنٹس کم ہوجاتے ہیں۔ اس گیم سے ردِ عمل اور فوکس میں مدد ملتی ہے۔
 
 
Crush Stations
کرش اسٹیشن بھی اوپر کی طرح کا ایک گیم ہے جس میں پھل کے بجائے سمندری جانور شامل کیے گئے ہیں۔ یہ گیم عملی (ورکنگ) یادداشت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور دماغی پروسیسنگ کے عمل کو پروان چڑھاتا ہے۔ اس سے انسانوں میں روزمرہ کی معلومات جذب کرنے اور استعمال کرنے کے عمل کو جان کر اسے افزودہ کرکے اسے بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
 
کرنچ اسٹیشن گیم کی اسکرین کے عین درمیان سمندر کی گہرائی میں نارنجی رنگ کی آکٹوپس ہے جس کے ساتھ مچلی، مونگے یا کورال اور اندر رکھا خزانہ بھی ہے۔
گیم میں بھوکے آکٹوپس سے بچانے کے لیے ہر جاندار کی قسم اور رنگ یاد رکھنا ہوتا ہے۔ اس طرح جانور کا رنگ اور قسم یاد رکھ کر آپ اسے آکٹوپس کے چنگل سے نکل سکتے ہیں۔ بصورت دیگر رنگ اور قسم بھول جانے پر آکٹوپس اسے نگل لیتی ہے۔