جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لندن: برطانیہ کے شاہی خاندان نے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن سے باضابطہ طورپر شاہی خطابات واپس لے لئے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی محل سے جاری کئے گئےبیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن اب شاہی خطابات استعمال نہیں کر سکیں گے، جس کے بعد یہ جوڑا اب ملکہ برطانیہ کی نا تو نمائندگی کرسکے گا اور نا ہی انہیں شاہی فرائض کی انجام دہی کے لیے ملنے والے عوامی فنڈز دیے جائیں گے۔ اس کا اطلاق رواں برس سے ہی ہوگا۔
 
اس کے علاوہ ملکہ برطانیہ نے اپنے بیان میں دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہیری اور میگھن کی آزادانہ زندگی گزارنے کی خواہش کی حمایت کرتی ہوں، وہ اور ان کا بیٹا آرچی میرے خاندان کے محبوب رکن رہیں گے۔
 
واضح رہے کہ چند روز قبل شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے سینئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔
لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے جب کہ شائقین بکنگ کا طریقہ کار پیچیدہ ہونے کا شکوہ کرتے رہے۔
 
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ گزشتہ روز نصف گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، ٹکٹوں کی قیمت 500، ایک ہزار، 2ہزار اور 4 ہزار روپے رکھی گئی ہے، ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹ بک کروائے جاسکتے ہیں، 4 سال تک عمر کے بچے والدین کے سsاتھ بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم جاسکیں گے۔
 
دوسری جانب میچز کے انعقاد کیلیے قذافی اسٹیڈیم میں جاری تیاریوں میں تیزی آگئی ہے، گزشتہ روز عملہ نے ٹوٹی ہوئی کرسیاں تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا، رنگ و روغن بھی کیا جارہا ہے، میڈیا باکس کی تزیئن وآرائش کا کام بھی ہورہا ہے۔
 
تماشائیوں کو آئی سی سی کے متعارف کردہ کوڈ آف کنڈکٹ سے آگاہی دینے کیلیے اسٹیڈیم کے داخلی راستوں کیساتھ اسٹینڈز کے قریب بھی فلیکس آویزاں کردیے گئے ہیں، ان پر نسلی منافرت اور سیاسی نعرے بازی سے گریز کرنے کی ہدایات درج کرتے ہوئے شائقین کو خبردار رہنے کا کہا گیا ہے، ایمرجنسی کال نمبرز بھی درج ہیں ، اسٹیڈیم میں اطراف میں موجود دکانوں اور ہوٹلوں وغیرہ کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
 
دوسری جانب سیکیورٹی اداروں نے نشترپارک کے گرد دفاعی حصار قائم کرنے کیلیے اپنی پلاننگ کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے، ٹیموں کی آمد و رفت کے روٹ کو محفوظ بنانے کیلیے متعلقہ حکام سر جوڑکربیٹھ گئے ہیں۔
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کریک ڈاون کا حکم دے دیا۔
 
ذرائع کے مطابق حکومت نے آٹے کی قیمت میں اضافے پر سخت انتظامی اقدامات کرنے پر غور شروع کردیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم آفس کی جانب سے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز سے رابطہ کیا گیا ہے۔
 
ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹا بحران پر ملک گیر گرینڈ آپریشن زیرغور ہے اور وزیراعظم آفس نے چاروں چیف سیکریٹریز کو وزیراعظم عمران خان کا انتہائی اہم پیغام پہنچایا۔
 
وزیر اعظم ہاؤس کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ اس حوالے سے صوبائی حکومتوں، چیف کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔
کراچی: سندھ میں تیار ہونے والا آٹا بلوچستان کے راستے مبینہ طور پر افغانستان اسمگلنگ ہورہا ہے جس کے باعث صوبے میں گندم اور آٹا کا بحران شروع ہوا۔
 
ہفتے کو اوپن مارکیٹ میں فی 100 کلو گرام گندم کی قیمت مزید 8 تا 10 روپے کے اضافے سے 6200 تا 6500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ذخیرہ اندوزوں نے گندم کے ذخائر چھپا دیئے اور تھوک بیوپاریوں نے گندم کی فروخت نئے خریداروں کے بجائے صرف اپنے پرانے اور جان پہچان کے حامل مستقل خریداروں تک محدود کردی۔ اس طرح گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں 100 کلو گرام گندم کی قیمت میں مجموعی طور پر1500 تا 1700 روپے کا اضافہ ہوا۔
 
جوڑیا بازار میں آٹے کے ایک بڑے ڈیلر ایچ ایم ندیم اسلام نےمیڈیا کو بتایا کہ کراچی سے یومیہ آٹا کے 100 تا 150 ٹرک بلوچستان کے راستے افغانستان اسمگل ہورہے ہیں جس پر آٹے کے تیار کنندگان کو فی بوری 200 روپے زائد کا منافع ہوتا ہے لیکن اس اسمگلنگ کی وجہ سے سندھ میں بحران جاری ہے۔
 
انہوں نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزوں نے کراچی اور اندرون سندھ کے خفیہ گوداموں میں گندم کے وسیع ذخائر چھپائے ہوئے ہیں جس کی نشاندہی کے لیے حکومت کو انعام کے ساتھ اسکیم کا اعلان کیا جائے تو یہ خفیہ ذخائر منظر عام پر آسکتے ہیں۔
 
انہوں نے بتایا کہ فلور ملز مالکان بھی گندم کی قلت کا جواز پیش کرکے اپنے ڈیلرز کو محدود پیمانے پر 50 کلو گرام آٹے کی بوری 2850 تا 2900 روپے کے حساب سے فراہم کر رہے ہیں جو ڈیلرز10 روپے فی بوری منافع کے ساتھ فروخت کیا جاتا ہے، آٹے کی اسمگلنگ پر قابو اور گندم کے ذخائر نکلوائے جائیں تو صوبے میں آٹے کا بحران ختم ہوجائے گا۔
 
ریٹیلر نے کہا کہ جوڑیا بازار میں 50 کلو گرام آٹے کی بوری 2900 روپےتا 3000 روپے میں دستیاب ہے لہذا ایک ریٹیلر 58 تا 60 روپے فی کلو گرام آٹاتھوک میں خرید کر کس طرح کم قیمت پر فروخت کرسکے گا؟ لا محالہ ریٹیلر 10 روپے کا منافع لگا کر 68 تا 70 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کرے گا۔
 
کم قیمت پر آٹا خریدنے کی کوشش میں جوڑیا بازار آئے ایک عام شہری محمد زاہد نے کہا کہ عوام پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سامنے بے بس ہوچکی ہے لیکن اب آٹے کی قیمت میں اضافے نے تو ہوش ہی اڑا دیئے ہیں، جوڑیا بازار میں سستا آٹا خریدنے کے لیے آئے لیکن یہاں بھی آٹا 70 روپے کلو مل رہا ہے۔
مانیٹرنگ ڈیسک: دنیا بھر کے سائنسدان کسی بھی تحقیق کے لیے کئی سال لگا دیتے ہیں تاہم بعض اوقات کوئی سائنسی تحقیق یا تلاش اتفاقیہ بھی ہوجاتی ہے۔
 
اور ایسا ہی اتفاق امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’ناسا‘ میں 2 ماہ کی انٹرن شپ کرنے والے 17 سالہ طالب علم کے ساتھ بھی ہوا جنہوں نے اپنی انٹرن شپ کے محض تیسرے دن نیا کارنامہ سر انجام دیا۔
 
امریکا کے 17 سالہ طالب علم وولف کویئر نے اس وقت ناسا کے ماہرین کو حیران کردیا جب اس نے ایک خلائی سیٹلائٹ کے ڈیٹا کے تجزیے کے دوران زمین سے دور ایک نئے سیارے کو دریافت کیا۔
 
طالب علم وولف کویئر نے زمین سے 13 ہزار نوری سال کی دوری پر ایک ایسا سیارہ دریافت کیا جو ہماری زمین سے تقریبا 7 گنا بڑا ہے اور وہاں ایک نہیں بلکہ 2 سورج ہیں۔
 
تاہم طالب علم کی جانب سے تلاش کیے گئے سیارے پر ابتدائی طور پر ناسا کو شک ہوا اس لیے امریکی خلائی ادارے نے اس پر مزید تحقیق کی اور اب ناسا نے تصدیق کی ہے کہ طالب علم درست تھا۔
 
ناسا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وولف کویئر نامی طالب علم گزشتہ برس گرمیوں میں ان کے ہاں انٹرن شپ کرنے آیا تھا جسے واشنٹگن ڈی سی کے قریب واقع گوڈارڈ اسپیس فلائٹ سینٹر میں رکھا گیا تھا۔ انٹرن شپ شروع ہونے کے تیسرے دن ہی طالب علم نے خلا میں بھجوائی گئی سیٹلائٹ کے ڈیٹا کا جائزہ لیتے ہوئے سیارے کو ڈھونڈ نکالا تھا تاہم ابتدائی طور پر طالب علم کی بات کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔
 
ناسا کے مطابق وولف کویئر نے جس سیارے کو تلاش کیا ہے اس کا زمین سے مشاہدہ کرنا مشکل ہے اور وہ ہمارے نظام سے تقریبا 13 ہزار نوری سال کی دوری پر واقع ہے۔
نئے دریافت ہونے والے سیارے میں ہماری زمین کے نظام کے برعکس 2 سورج ہیں اور مذکورہ سیارہ دونوں سورج کے گرد 93 اور 95 دنوں اپنا چکر مکمل کرتا ہے۔
 
ناسا کے مطابق دریافت ہونے والے سیارے کو ٹی او آئی 1383‘ کا نام دیا گیا ہے جسے ابتدائی طور زمین سورج ہی سمجھا گیا تھا اور خیال کیا جا رہا تھا کہ زمین سورج کے گرہن لگنے کا مواد موصول ہوا ہے۔
 
ناسا نے اعتراف کیا کہ انٹرنی کی جانب سے دریافت کیے جانے والے نئے سیارے پر جب مزید تحقیق کی گئی تو اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ زمینی سورج نہیں بلکہ ایک نیا سیارہ ہے جہاں پر 2 سورج موجود ہیں۔
 
ناسا کے مطابق دریافت ہونے والے سیارے کی موجودگی کا انکشاف خلا میں بھیجی گئی سیٹلائٹ سسٹم کے ڈیٹا سے ہوا۔
 
ناسا نے بتایا کہ مذکورہ سیٹلائٹ کو ’ٹیس‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس سیٹلائٹ میں چار کیمرے لگے ہوئے ہیں جو انتہائی بڑے ہیں اور چاروں کیمرے ہر 30 منٹ بعد آسمان اور خلا کی تصاویر لیتے ہیں اور سیٹلائٹ کے کیمرے یہ عمل مہینے کے 27 دن دہراتے ہیں۔
 
مذکورہ سیٹلائٹ تمام مواد کو جمع کرنے کے بعد ناسا کے زمینی سینٹرز کو بھجوا دیتا ہے جہاں اس کا جائزہ لیا جاتا ہے اور جائزے کے دوران ہی سیارے کا انکشاف ہوا تھا۔
اس وقت اگر پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کا کوئی ڈراما سب سے زیادہ مقبول ہورہا ہے تو وہ 'میرے پاس تم ہو' ہے۔
 
اس ڈرامے کی اب تک 22 اقساط سامنے آچکی ہیں جبکہ آخری قسط 25 جنوری کو سامنے آئے گی۔
 
اور اب پروڈیوسرز نے 'میرے پاس تم ہو' کی آخری ڈبل ایپیسوڈ صرف اے آر وائے ڈیجیٹل پر ہی نہیں بلکہ سینما گھروں میں دکھانے کا بھی اعلان کردیا۔
 
اے آر وائے ڈیجیٹل کے فیس بک پیچ کے ذریعے اس خبر کا اعلان کیا گیا۔
 
پوسٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈرامے کا اختتام ہونے جارہا ہے اور اس کی آخری قسط اے آر وائے ڈیجیٹل کے ساتھ ساتھ سینما گھروں میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
 
خیال رہے کہ 'میرے پاس تم ہو' کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کی جبکہ اس کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہے۔
 
خلیل الرحمٰن قمر اور ندیم بیگ کا یہ دوسرا ڈراما ہے جسے سینما گھروں میں بھی دکھایا جائے گا۔ اس سے قبل 2013 میں سامنے آیا ڈراما 'پیارے افضل' کی آخری قسط بھی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔
 
ڈرامے کی آخری قسط کا پرومو بھی انٹرنیٹ پر شیئر کردیا گیا۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ گائے بھی انسانوں کی طرح ایک دوسرے سے آواز کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرسکتی ہیں؟ یہ بات یونیورسٹی آف سڈنی کی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔
 
رپورٹ کے مطابق گائے کی ڈکار کی مختلف کیفیات، آواز اور اس کے اتار چڑھاؤ سے اندازہ لگایا گیا کہ یہ کس طرح ایک دوسرے سے اپنے جذبات اور دیگر معلومات کا تبادلہ کرتی ہیں۔
 
تحقیق میں 333 گائیں کی آوازوں کو ریکارڈ کیا گیا جس کا بعدازاں محقق الیگزینڈر گرین نے جائزہ لیا جو اس تحقیق کی سربراہ بھی ہیں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ 'گائے ایک ایسا جانور ہے جو گھل مل کر رہنا پسند کرتی لیکن یہ بھی حیرانی کی بات ہے کہ آپس میں گھلنے ملنے کے باوجود یہ اپنی انفرادی شناخت بھی برقرار رکھتی ہیں'۔
 
تحقیق میں سامنے آیا کے یہ اپنی آوازوں سے پریشانی، بھول لگنا اور خوشی جیسی کیفیات کا اظہار کرپاتی ہیں۔
 
الیگزینڈر گرین کے مطابق ان تمام گائیں کی آوازیں ایک دوسرے سے اتنی مختلف ہے کے وہ انہیں دیکھے بغیر یہ بتاسکتی ہیں کونسی گائے آواز لگارہی ہے۔
 
الیگزینڈر گرین نے اپنی تحقیق میں یہ بھی بتایا کہ اگر انہیں خوراک نہ دی جائے یا ایک دوسرے سے الگ رکھا جائے تو بھی یہ آواز کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ کرتی ہیں۔
 
انہیں امید ہے کہ یہ تحقیق کسانوں کی مدد کرسکے گی تاکہ وہ اپنے جانوروں کے جذبات کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم اور حصہ اول ودوم باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2020 کے تمام گروپس کے اہل اور خواہشمند ریگولر اور پرائیوٹ امیدواروں کےلئے امتحانی فارمز جمع کروانے کےلئے 20 جنوری 2020 تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکشن کے مطابق سائنس پر ی میڈیکل، پری انجینئرنگ ، سائنس جنرل ، کامرس، آرٹس، ہوم اکنامکس گروپساوت ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکشن کے سالانہ امتحانات برائے2020 میں شرکت کے اہل گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ریگولر امیدواراپنے امتحانی فارم 20 جنوری سے 17 فروری تک جبکہ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولز یہ امتحانی فارمز 18 فروری سے 19 فروری کو بغیر کسی فیس کے بورڈ آفس میں جمع کرانے کے پابند ہونگے، گورنمنٹ تعلیمی اداروں کےطلبا بغیر کسی فیس کےامتحانی فارمز اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

جبکہ ایسے طلبا و طالبات جو 2019 سے قبل امتحانات میں شریک ہوئے لیکن ناکام ہوئے وہ اپنے امتحانی فارم 20 جنوری سے03 فرروی تک بورڈ آفس میں نارمل فیس کےساتھ اپنے تعلیمی اداروں جمع کروانے کے پابند ہونگےکالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولز یہ امتحانی فارم اور فیسوں کے پے آرڈرز جمعرات 6فروری تک بورڈ آفس کے اکاونٹس سیکشن میں جمع کروانے کے پابند ہونگے، جو طلبا ناگزیر وجوہات کی بنائ پر امتحانی فارم درج بالا تاریخوں میں جمع نہیں کرواسکیں وہ اپنے امتحانی فام 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز منگل 4 فروری سے بروز جمعرات 13 فروری تک جبکہ 1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز جمعہ 14 فروری سے 21 فروری تک اپنے تعلیمی اداروں جمع کرسکتے ہیں

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے2020 میں شرکت کےخواہشمند امیدواروں کےلئے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ کااعلان کردیا ہے۔
 
جاری کردہ اعلامیے کےمطابق میٹرک کے ضمنی امتحانات 2019 میں کامیابی حاصل کی ہےیا کسی وجہ سے ابھی تک اپنے انرولمنٹ فارم جمع نہیں کرائے وہ گورنمنٹ کالجوں ، اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلبا اپنےانرولمنٹ فارم 20 جنوری سے 4 فروری تک متعلقہ تعلیمی اداروں میں جمع کراسکتے ہیں جبکہ کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یہ فارم 6 سے 7 فروری تک انٹربورڈ کے متعلقہ سیکشن سےضروری تصدیق کے بعد بورڈ آفس کے کمرہ نمبر چار میں جمع کروادیں۔
 
رواں سال 2020 محترم وزیر اعلٰی سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام گورنمنٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلبا کی انرولمنٹ فیس معاف کردی گئی ہے لہذا گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے طلبا بغیر کسی فیس کے فارم جمع کراسکتے ہیں اسکے ساتھ ساتھ انٹر بورڈ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انرولمنٹ فارم جمع کرانے کاآخرہ موقع ہے اس کے بعد انرولمنٹ فارم کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائےگا
 
 کراچی: گرینج یونی ورسٹی میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کاانعقاد کیاجارہاہے۔
 
تین روزہ کانفرنس 20 جنوری 2020 سے 22 جنوری 2020 تک عملی تحقیق پر منعقد ہوگی ۔ کانفرنس کا موضوع "عملی تحقیق ، بزنس، اکنامکس، اور منیجمنٹ ہے۔
 
کانفرنس میں تعلیمی ماہرین، اسکالرز، صنعت کار اور بزنس مین تحقیقی مقالے پیش کرینگے۔ تین روزہ کانفرنس ملیشیاٗ پروفیسر ڈاکٹر راجا رسایا، متحدہ عرب امارات اور بلغاریہ کے مندوبین مقالے پیش کرینگے۔
 
کانفرنس کے گیسٹ آف آنر بے نظیر بھٹو شہید یونی ورسٹی لیاری کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ، ڈاکٹر اسد لارک، ڈین ہمدرد یانی ورسٹی اور ڈاکٹر امام بن کھوسو، آئی بی اے ، سندھ یونی ورسٹی جام شورو ہونگے ۔