جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: جامعہ کراچی نے ایم اے سال آخر پرائیوٹ عربی ،جنرل ہسٹری،اسلامک ہسٹری، میتھمیٹکس، فلاسفی، سندھی ،اُردو اور اکنامکس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
 
شعبہٗ اسلامک ہسٹری
اسلامک ہسٹری کے امتحانات میں168 طلبہ شریک ہوئے،06 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 46 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیابی کا تناسب 30.95 فیصدرہا۔
 
شعبہٗ اکنامکس
اکنامکس کے امتحانات میں طلبہ شریک ہوئے،99 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ ایک طالبعلم کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیابی کاتناسب 15.40 فیصدرہا۔
 
شعبہٗ اردو
اُردو کے امتحانات میں طلبہ شریک ہوئے،58 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 121 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیابی کا تناسب 63.25 فیصدرہا۔
 
شعبہٗ جنرل ہسٹری
جنرل ہسٹری کے امتحانات میں 24 طلبہ شریک ہوئے ،07 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 05 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیابی کا تناسب 50 فیصدرہا۔
 
شعبہٗ عربی:
عربی کے امتحانات میں ایک طالبعلم شریک ہوا جس کو پہلی پوزیشن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیابی کا تناسب100 فیصدرہا۔
 
شعبہٗ میتھمیٹکس
میتھمیٹکس کے امتحانات میں 12 طلبہ شریک ہوئے اور تمام طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب صفررہا۔
 
شعبہٗ سندھی
سندھی کے امتحانات میں05 طلبہ شریک ہوئے،03 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 02 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیابی کا تناسب 100 فیصدرہا۔
لاہور: بنگلادیش کیخلاف لاہور میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کی مشقوں کا گذشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں آغاز ہوگیا، دھند، سخت سردی اور روشنی کم ہونے کے باوجود کھلاڑیوں نے میدان میں بھرپور ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا،دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونے والے سیشن کے آغاز میں مصباح الحق نے کرکٹرز کو لیکچر دیتے ہوئے حوصلہ بڑھایا،وارم اپ کے بعد کھلاڑیوں نے مختلف ڈرلز کرتے ہوئے فٹنس بہتر بنانے کاکام کیا۔
 
ہیڈ کوچ مصباح الحق کی زیرنگرانی بابر اعظم اوراحسان علی نے پیسرز کی گیندوں کا تسلسل کے ساتھ سامنا کرتے ہوئے ابتدا میں دفاعی بعد ازاں جارحانہ اسٹروکس کھیلے، دونوں نے چند دلکش بولرز بیک ڈرائیو کھیلتے ہوئے کوچز سے داد سمیٹی، افتخار احمد، محمد حفیظ اور خوشدل شاہ نے اسپنرز اور پھر پیسرز کا سامنا کرتے ہوئے اپنے اسٹروکس بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھی۔
 
انھوں نے اپنی اچھی گیندوں پر اپیلزکا سلسلہ بھی جاری رکھا، اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد نے شاداب خان، عماد وسیم اور عثمان قادر کو ایک ہی نیٹ میں سرگرم رکھتے ہوئے کارکردگی نکھارنے کے نسخے بتائے، شاداب خان گگلی کی لینتھ بہتر بنانے کیلیے بار بار مشورہ بھی کرتے نظر آئے، کیمپ میں حارث رؤف اور شعیب ملک کے سوا تمام کرکٹرز نے رپورٹ کردی ہے، غیر ملکی لیگز میں مصروف دونوں پلیئرز 2روز کی تاخیر سے ساتھیوں کو جوائن کرلیں گے، ہفتے کو پلیئرز ٹارگٹ میچز میں تیاریوں کی جانچ کریں گے۔
کیلیفورنیا: امریکا، آسٹریلیا اور تائیوان سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے مشترکہ تحقیق کرتے ہوئے ایسے مچھر تیار کرلیے ہیں جو ڈینگی وائرس سے متاثر نہیں ہوسکتے؛ اور نتیجتاً وہ ڈینگی پھیلانے کی وجہ بھی نہیں بنتے۔
 
یہ کارنامہ جدید جینیاتی انجینئرنگ کے ذریعے انجام دیا گیا ہے جس کے تحت ڈینگی پھیلانے والے ’’ایڈیز ایجپٹائی‘‘ مچھروں میں ایک خاص طرح کی اینٹی باڈی (ضد جسمیہ) بنانے کی صلاحیت پیدا کی گئی ہے۔ اس اینٹی باڈی کی بدولت یہ مچھر اس قابل ہوجاتے ہیں کہ ڈینگی وائرس نہ تو انہیں متاثر کرسکتے ہیں، نہ ان میں پروان چڑھ سکتے ہیں، اور نہ ہی ان کے ذریعے دوسرے مچھروں اور انسانوں تک پھیل سکتے ہیں۔
 
آن لائن طبی تحقیقی جریدے ’’پی ایل او ایس پیتھوجنز‘‘ (PLOS Pathogens) کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی اس رپورٹ میں ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں اسی طرح کے جینیاتی ترمیم شدہ مچھروں کی بڑی تعداد تیار کرکے، ان کے ذریعے ڈینگی وائرس اور اس سے لاحق ہونے والے ڈینگی بخار کا پھیلاؤ روکا جاسکے گا۔
 
واضح رہے کہ ڈینگی وائرس کی 4 اقسام ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق، ڈینگی وائرس کی چاروں اقسام سے دنیا بھر میں ہر سال اندازاً 39 کروڑ افراد متاثر ہوتے ہیں جن میں سے صرف 9 کروڑ 60 لاکھ لوگوں ہی کو اسپتال یا طبّی مرکز لا کر ڈینگی کی تشخیص کروائی جاتی ہے۔ ان میں سے بھی لگ بھگ 10 لاکھ لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
 
جینیاتی انجینئرنگ کے ذریعے ڈینگی وائرس سے محفوظ مچھروں کی تیاری اس لحاظ سے بھی خوش آئند ہے کہ اگر یہ حکمتِ عملی کامیاب رہی، تو ان ہی خطوط پر کام آگے بڑھاتے ہوئے چکن گنیا اور زیکا وائرسوں کے خلاف بھی مچھروں میں مزاحمت پیدا کی جاسکے گی۔ اس طرح ہم بیماری پھیلانے والے مچھروں ہی کو اس بیماری کے خلاف استعمال کرسکیں گے۔
مانیٹرنگ ڈیسک : گھروں میں عام استعمال ہونے والے کیمیکل نہ صرف بچوں کے آئی کیو (ذہانتی پیمائش) میں کمی کی وجہ بن رہے ہیں بلکہ کسی نہ کسی طرح ان کے دماغ اور اعصابی نظام کو بھی نقصان پہنچارہے ہیں۔
 
جرنل آف مالیکیولر اینڈروکرائنولوجی میں امریکہ میں سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول اور دیگر اداروں کے ڈیٹا کا بغور جائزہ لیا گیا ہے۔ اس سروے میں ماں کی افزائشِ نسل کی عمر اور پانچ سال تک کے بچوں کے خون کےنمونے جمع کئے گئے ہیں۔
 
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف دو طرح کے کیمیکل ہی نہایت مضر ہیں جن میں کیڑے مار ادویہ اور لکڑی سے بنے فرش پر آگ سے بچانے والا کیمیکل پولی برومنیٹیڈ ڈائی فینائل ایتھرنہایت مضر ہے۔ کیڑے مار ادویات میں آرگینو فاسفیٹ شامل ہیں جو پودوں اور درختوں کو حشرات سے بچاتے ہیں۔
 
یہ دونوں اقسام کے اجزا عام استعمال کئے جاتے ہیں اور طویل عرصے تک ان کے ساتھ رہنے والے بچوں کا آئی کیو ایسے ماحول سے دور بچوں کے مقابلے میں کم دیکھا گیا ہے۔ نیویارک یونیورسٹی کے لینگون میڈیکل سینٹر کے مطابق صرف آگ سے بچانے والے کیمیل نے 7 لاکھ سے زائد بچوں کو ذہنی طور پر متاثر کیا ہے اور کیڑے مار دواؤں سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ گیارہ ہزار بچوں سے زیادہ ہے۔
 
 
امریکی ماحولیاتی انسٹی ٹیوٹ نے کہا ہے کہ اب بہت سے گھروں میں آگ سے بچانے والے کیمیکل استعمال نہیں ہورہے اور ضرورت ہے کہ اسے بالکل ختم کردیا جائے۔ دوسری جانب کیڑے مار ادویات پر سخت کنٹرول کی ضرورت ہے۔
 
اس سے قبل اسکنڈے نیویا کے کئی ممالک میں لاکھوں بچوں پر کئے گئے سروے سے معلوم ہوا تھا کہ اسکولوں میں استعمال کیا جانے والا فینائل سانس اور پھیپھڑوں کے امراض کی وجہ بن رہا ہے۔

 لاہور:پاک بنگلہ دیش راولپنڈی ٹیسٹ کے ٹکٹ کی قیمت 50اور 100روپے ہوگی۔

پی سی بی کے مطابق7سے11 فروری تک شیڈول میچ کیلیے میران بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات انکلوژرز کے ٹکٹ 50 روپے میں دستیاب ہونگے، اظہر محمود، عمران خان، جاوید اختر اور جاوید میانداد انکلوژرز کے ٹکٹ ریٹ100 روپے مقرر کیے گئے ہیں، راولپنڈی میں ٹیسٹ کیلیے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

 اپریل میں کراچی میں ہونے والے واحد ون ڈے اور ٹیسٹ کیلیے ٹکٹوں کی مکمل تفصیلات بھی بعد میں سامنے لائی جائیں گی۔

لاہور: پاکستان اوربنگلہ دیش کےمابین کھیلےجانے والاٹی ٹوئنٹی سیریز دھند کے باعث ڈے نائٹ میچز نہ کھیلنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔ بنگلادیش سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ڈے نائٹ میچز نہیں ہوں گے، لاہور میں دھند اس کی وجہ بنی تاہم مقابلوں کا آغاز دوپہر2 بجے ہوا کرے گا۔

لاہور میں24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز کیلیے انضمام الحق، نذرمحمد ، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کے ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہوں گے، اے ایچ کاردار، راجاز، جاوید میانداد اور سعید انور انکلوژرز کیلیے قیمت 1000 روپے مقرر کی گئی جو سری لنکا سے سیریز میں 1500 روپے تھی۔

عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹ 3000کی گذشتہ قیمت کے بجائے اب 2000 روپے میں فروخت کیے جائیں گے، سری لنکا سیریز میں 5000 روپے میں فروخت ہونے والا وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژر کا ٹکٹ اب 4000 روپے میں دستیاب ہوگا، شائقین کو کوریئر کمپنی سے ٹکٹ خریدتے وقت قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھنا ہوگا۔

بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل تمام میچز دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے، لاہور میں دھند ڈے میچز کی وجہ بنی،ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری کردیا گیا، آن لائن بکنگ کا سلسلہ ہفتے سے شروع ہوجائے گا، مقامی کوریئر کمپنی کے مراکز پر ٹکٹیں منگل کو دستیاب ہوں گی،پی سی بی کے مطابق عوام خاص طورپر فیملیز کی سہولت اور دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹوں کے نرخ کم کردیے ہیں۔

کراچی: جامعہ کراچی نے مارننگ وایوننگ پروگرام کے تین طلبہ کے داخلے جعلی مارکس شیٹ جمع کرانے کی بناءپر منسو خ کردیئے

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی سے تصدیق کرانے پر تین طلبہ کے داخلے برائے سال 2020 منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جیولوجی بی ایس سی (آنرز) مارننگ پروگرام کی عِلیاروحانی بنت جاسم روحانی فارم نمبر321958 اور شعبہ نفسیات بی ایس سی (آنرز)کی عریشہ وسیم بنت عبدالوسیم خان فارم نمبر324936 جبکہ ایوننگ پروگرام میں شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن بی پی اے (آنرز) کے اسد حیدر ولد نقی حیدر فارم نمبر326178 کی مارکس شیٹ جعلی ثابت ہوئی جس کی بناءپر ان کے داخلہ فوری طورپر منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

کراچی: وفاقی اردویونیورسٹی نے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کااعلان کردیا۔ جامعہ اردوکے ڈائریکٹر ایڈمشن پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد کے مطابق کلیہ فارمیسی،شعبہ پری میڈیکل اور جنرل سائنس کے انٹری ٹیسٹ بروز اتوار 19جنوری 2020 کوصبح9بجے جبکہ پر ی انجینئرنگ،کمپیوٹر سائنس،ڈی اے ای،کامرس،ڈی بی اے،اے لیول اور آرٹس کے انٹری ٹیسٹ دوپہر 1بجے گلشن کیمپس میں ہوں گے۔

انٹری ٹیسٹ میں شرکت کے امیدوارایڈمٹ کارڈجامعہ اردو کی ویب سائٹ  www.fuuast.edu.pk  سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔طلبہ ایڈ مٹ کارڈ،اوریجنل شنا ختی کارڈ یا ب فارم لازمی ساتھ لائیں کسی بھی امیدوار کو موبائل لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔وہ طلبہ جن کے ایڈ مٹ کارڈ ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہے وہ جمعہ کی صبح9 بجے سے شام 5 بجے تک ایڈ میشن سیل انتظامی بلاک سی حاصل کرسکتے ہیں۔

کراچی: بنگلا دیش کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔کراچی میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے قومی ٹیم کا اعلان کیا۔
مصباح الحق نے بتایا کہ ہم نے آسٹریلیا میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا، بنگلا دیش کے خلاف بھی تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کمبی نیشن بنایا ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ ہم کچھ پول پر کام کر رہے تھے، ہمیں محمد حفیظ کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی، حفیظ اب بھی پاکستان ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کر سکتا ہے۔

قومی ٹیم کے ہید کوچ نے کہا کہ شاداب خان پر کام ہو رہا ہے جب کہ عثمان قادر کو بیک اپ کے لیے رکھا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بابراعظم، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد حسنین، محمد رضوان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک، حارث رؤف، خوشدل شاہ، عثمان قادر، احسان علی، محمد حفیظ، عماد بٹ، محمد موسی خان اور عرفان علی شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ پی ایس ایل کے بعد قومی ٹیم کی نئی شکل نظر آئے گی، جو پرفارم کرے گا وہ ٹیم میں رہے گا۔

ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ جب ٹیم کی سلیکشن ہوتی ہے تو کامران اکمل اور سلمان بٹ سمیت ہر کھلاڑی پر بات ہوتی ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ تک ہم ایک وننگ کمبی نیشن بنانا چاہتے ہیں، ہر کھلاڑی کی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں، کوشش ہے کہ ٹیم کو جیت راہ پر لے کر جائیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض جیسے سینئرز ٹیم میں ہوں تو نوجوانوں کو موقع دینا دشوار ہو جاتا ہے، مختلف کھلاڑیوں کو موقع دے رہے تھے اس لیے سینئر کھلاڑی ٹیم میں نہیں تھے۔سرفراز احمد سے متعلق سوال پر چیف سلیکٹر نے کہا کہ سرفراز احمد بہت بہتری لائے ہیں، پی ایس ایل سامنے ہے پرفارم کریں گے تو کسی بھی وقت واپس آسکتے ہیں۔

 

راولپنڈی: پاک فوج نے میجر جنرل بابر افتخار کو شعبہ تعلقات عامہ کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کردیا ہے۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویشن کی، انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے بھی گریجویشن کی ہے اس کے علاوہ میجر جنرل بابر افتخار نے رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اردن سے بھی گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ، اسٹاف اور انسٹرکشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے آرمر بریگیڈ میں بطور بریگیڈ میجر خدمات انجام دیں، وہ شمالی وزیرستان کی ایک انفنٹری ڈویژن میں بطور بریگیڈ اسٹاف خدمات انجام دیتے رہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کور ہیڈ کوارٹر میں چیف آف اسٹاف بھی رہے، آپریشن ضرب عضب میں میجر جنرل بابر نے آرمرڈ بریگیڈ اور انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کی۔

میجر جنرل بابر افتخار پاکستان ملٹری اکیڈمی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبر رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر بننے سے قبل میجر جنرل بابر افتخار آرمرڈ ڈویژن کی کمانڈ کر رہے تھے۔