جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاڑکانہ: محکمہ اینٹی کرپشن نے شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں سی سی ٹی وی منصوبے کے فنڈز و بجٹ میں خوردبرد و ناجائز استعمال پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ تحویل میں لے لیا ہے۔
 
ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن و اسٹیبلشمنٹ لاڑکانہ ڈویژن عابد شیخ کے احکامات پر سی او لاڑکانہ انسپکٹر امان اللہ راجپر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن و اسٹیبلشمنٹ لاڑکانہ نے سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ ون لاڑکانہ گرمک داس جہانی کی سربراہی میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے سال 2017، 2018 اور سال 2019 ، 2018 کا متعلقہ ریکارڈ اور اہم دستاویزات کو تحویل میں لے لیا ہے.
 
سام سنگ نے سالانہ ’ کنزیومر الیکٹرانکس شو‘ میں مصنوعی انسان پیش کردیئے ہیں جو ہوبہو حقیقی انسانوں کی طرح بات کرتے ہیں، تاثرات کا اظہار کرتے ہیں اور پوچھے گئے سوال کا سیکنڈوں میں جواب دیتے ہیں
۔
ان ڈجیٹل کرداروں کو سام سنگ کی ذیلی کمپنی اسٹار لیب نے بنایا ہے جو بہت جلد چیٹ بوٹ اور ورچول اسسٹنٹ کی جگہ استعمال ہوسکیں گے تاہم اب بھی سام سنگ کا اصرار ہے کہ انہیں ’مصنوعی انسان‘ یا آرٹیفیشل ہیومن قرار دیا جائے۔
 
ویڈیو چیٹنگ بوٹس کو سام سنگ نے نیون کا نام دیا ہے اور کرداروں کے ان کی جنس کے لحاظ سے نتاشا اور فرینک جیسے نام بھی رکھے گئے ہیں۔ نیون کردار خبریں پڑھ سکتے ہیں، آپ سے بات کرتے ہیں، ترجمان کا کردار ادا کرسکتے ہیں اور فلمی اداکاروں کی جگہ بھی لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ چاہیں تو انہیں اپنی تنہائی کا ساتھی اور دوست بھی بناسکتے ہیں۔
 
تمام ڈجیٹل انسان مصنوعی ذہانت یا ’آرٹی فیشل انٹیلی جنس‘ سے کام کرتے ہیں۔ اگر آپ اداس ہوں تو یہ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور کسی بات پر حیران بھی ہوسکتے ہیں۔دیگر ماہرین نے اس اختراع کو جعلی ویڈیوز اور کردار گھڑنے سے تعبیر کرتے ہوئے لوگوں کو خبردار بھی کیا ہے۔ اس ایجاد سے جعلی ویڈیوز اور کرداروں کا ایک ڈھیر بھی لگ سکتا ہے۔
 
نیون بنانے میں سب سے اہم کردار ادا کرنے والے پرانوو مستری نے کہا ہے کہ تمام مصنوعی کردار مسلسل سیکھتے ہیں، وہ یادداشت بھی رکھتے ہیں اور خود آپ کو بھی یاد رکھتے ہیں۔ اسی طرح اگر کئی دن بعد آپ ان کے سامنے جائیں تو وہ کہیں گے کہ اتنے دنوں سے آپ کہاں غائب تھے؟
 
یہی وجہ ہے کہ تمام ڈجیٹل کرداروں کو چیٹ بوٹ کی بجائے ان کے اپنے نام دیئے گئے ہیں جو ان کی شخصیت کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔ سارے کردار اصل دکھائی دیتے ہیں اور ایک سیکنڈ سے بھی کم وقفے میں اپنا ردِ عمل ظاہر کرتے ہیں۔ مصنوعی انسانوں کو احساسات کے ساتھ ویڈیو گیمز میں بھی داخل کیا جاسکتا ہے۔
 
 
 
 
اسلام آباد: ایوان بالا کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یا فتہ علاقہ جات نے فیڈرل لیویز کو ضم نہ کرنے، افغان مہاجرین کیلیے حج کوٹہ اور ملک بھر میں سفر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے ان کیلیے اسکیموں کی تفصیلات طلب کر لیں۔
 
چیئرمین عثمان کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس میں چیف کمشنر افغان پناہ گزین سلیم خان نے بتایاملک میں قریبا ً 28لاکھ افغان رہائش پذیر ہیں،جن میں سے 14لاکھ رجسٹرڈ، 8.5 لاکھ افغان شہریت کارڈ رکھنے والے اور 5لاکھ بغیر کاغذات والے رہ رہے ہیں، 32فیصد کیمپوں میں، 68 فیصد کیمپوں کے باہر منتقل ہو چکے۔ رجسٹرڈ افغانوں میں سے 58فیصد خیبر پختونخواہ، 23فیصد بلوچستان، 11فیصد پنجاب، 4.5فیصد سندھ اور 2.4فیصد اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں۔
 
عثمان کاکڑنے کہابھارت، چین سمیت 15ممالک کے لوگوں کوشہریت دی گئی مگر جو بچے پیدا ہو رہے ہیں اْنھیں شہریت نہیں دی جا رہی، یہ اقوام متحدہ کےقوانین کے منافی ہے کہ جہاں بچے پیدا ہوں ،انھیں وہاں کی شہریت ملنی چاہئے
مومن آفریدی نے کہا بے شمار افغانوں نے یہاں شادیاں کر رکھی ہیں،یہ مسئلہ بھی دیکھا جائے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے اقوام متحدہ سے اب صرف 4.4ملین ڈالر ملتے ہیں

مانیٹرنگ ڈیسک : سوشل میڈیا کی ٹک ٹاک ایپ پاکستان میں معاشرتی مسائل کیساتھ حادثات کا بھی باعث بن رہی ہے۔ ماہرین صحت کیساتھ سماجی ماہرین نے بھی نوجوانوں میں بڑھتے کریز کو خطرناک قرار دیا ہے۔

پاکستان میں نوجوانوں کے ہاتھ میں سمارٹ فون اور ایک ہی دھن ہے سوار ہے، نوجوان بھی ٹک ٹاک کی لت کا شکار ہو چکے ہیں، راتوں رات مشہور ہونے کی دوڑ میں خطرناک سٹنٹس کے لیے بھی ہر دم تیار رہتے ہیں۔

2016 میں بننے والی ٹاک ٹاک ایپ 2019 میں پاکستان میں متعارف ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے نوجوان ٹک ٹاک فیور میں مبتلا ہو گئے۔ ایک ویڈیو ہٹ تو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر ہیں پہنچ جاتے لیکن آئے روز کے حادثات کے بعد نوجوان بھی کہتے ہیں اب ٹک ٹاک بندہو جانی چاہیے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2019ء کے دروان ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہوئے 9 نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ ویڈیو بناتے ہوئے غلطی سے گولی چل گئی توکوئی ٹرین کے نیچے آ گیا۔ طبی ماہرین بھی اب ٹک ٹاک کو ایڈیکشن قرار دے رہے ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک: سوئزر لینڈ کے سائنس دانوں نے روایتی کتھئی رنگ کی چاکلیٹ کو قوسِ قزح کا خوبصورت رنگ دیا ہے اور اس کے لیے انہوں نے باقاعدہ سائنس سے مدد لی ہے۔

ای ٹی ایچ زیورخ اور ایف ایچ این ڈبلیو یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز کے سائنس دانوں نے مشترکہ طور پر ایک پیٹنٹ شدہ طریقہ وضع کیا ہے جس کے تحت غذائی سائنس کے ماہر پیٹرک رہیوس، مادوں کی سائنس کے ماہر ایٹائنے جیفروئے اور ماہرِ طبیعیات ہیننگ گیلنسکی نے سرجوڑ کر اس پر کام کیا تھا۔

پہلے مرحلے میں چاکلیٹ پر عین مٹھائی پر لگے چاندی کے ورق کی طرح کی کوٹنگ پر کام شروع کیا گیا۔ اس میں سونے اور ٹیٹنیئم آکسائیڈ کی باریک پرت لگا کر چاکلیٹ کو رنگ برنگی بنایا گیا لیکن جلد ہی یہ طریقہ تینوں ماہرین نے مسترد کردیا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ایسی تہہ بنانے کاطریقہ بہت پیچیدہ تھا اور چاکلیٹ 31 درجے سینٹی گریڈ پر پگھل جاتی ہےجس پر کوٹنگ لگانا محال تھا۔

مانیٹرنگ ڈیسک : آسمان میں آج کل ایک روشن اور مشہور ستارہ بہت تیزی سے مدھم پڑ رہا ہے۔ ستاروں کے جھرمٹ ’’اورائن‘‘ (شکاری) میں واقع یہ مدھم پڑتا ہوا ستارہ ’’ابط الجوزاء‘‘ (Betelgeuse) کہلاتا ہے جو زمین سے تقریباً 700 نوری سال کے فاصلے پر ہے۔ یعنی اس سے چلنے والی روشنی کو ہم تک پہنچنے میں 700 سال لگ جاتے ہیں۔

بتاتے چلیں کہ ابط الجوزاء، زمین کے شمالی نصف کرے سے دکھائی دینے والا گیارہواں روشن ترین ستارہ ہے جبکہ اورائن جھرمٹ میں یہ دوسرا روشن ترین ستارہ ہے۔ یہ ستارہ فرضی آسمانی شکاری کے کندھے کو ظاہر کرتا ہے۔

اگر فلکیات کی بات کریں تو ابط الجوزاء کو ’’ریڈ سپر جائنٹ‘‘ (بہت بڑا سرخ ستارہ) شمار کیا جاتا ہے جس کی کمیت ہمارے سورج کے مقابلے میں تقریباً 11 گنا زیادہ ہے، یعنی ہمارے سورج جیسے 11 سورج مل کر ایک ابط الجوزاء کے برابر ہوں گے۔

قدرت کا اصول ہے کہ جو ستارہ جتنی زیادہ کمیت کا ہوگا، وہ اپنی زندگی کے مراحل اتنی ہی تیزی سے مکمل کرے گا اور بالآخر ایک بھیانک دھماکے سے پھٹ کر ختم ہوجائے گا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔ منگل کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 41 ہزار 296 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 381 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

لاہور : پنجاب اور آزادکشمیر میں اسکول کھلنے کے ایک دن بعد شدید سردی کے باعث مزید ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔
پنجاب بھر میں تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج اسکولز کھلے لیکن سردی کی وجہ سے بچوں کی حاضری متاثر رہی۔ موسم کی صورت حال کے پیش نظر محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں کی چھٹیاں 12 جنوری 2020 تک بڑھانے کا اعلان کردیا۔
صوبائی وزیر مراد راس نے کہا کہ پنجاب بھر میں کل سے تمام نجی و سرکاری اسکولز بند رہیں گے اور 13 جنوری پیر سے کھلیں گے۔چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ادھر آزادکشمیر میں بھی موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد اسکولز آج کھلناتھے لیکن اب 13 جنوری سے تدریسی عمل کا آغاز ہوگا۔ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایات پر تمام سرکاری و غیر سرکاری
اسکولزمیں تعطیلات بڑھا دی گئیں۔
 کراچی سمیت سندھ بھر میں تعطیلات ختم ہونے کے بعد اسکول کھل گئے اور تدریسی عمل کا بھی آغاز ہوگیا جبکہ سردی بھی کم ہوگئی ہے۔
 
جبکہ دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن نے مزید چھٹیوں کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے تدریسی نظام تباہ ہوجائے گا اور اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر رہے ہیں، اضافی چھٹیوں سے بورڈ امتحانات میں طلبہ کے فیل ہونے کی شرح بڑھ جائےگی۔
اسلام آباد : اسلام آباد میں ورجینیا یونیورسٹی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ تین مختلف نظام تعلیم کی موجودگی میں انسانی وسائل کا فروغ اور ترقی ایک بڑاچیلنج ہے۔
 
وزیراعظم نے کہاکہ وہ مافیا کے خلاف لڑرہے ہیں جوملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہاہے۔ ملک کی اقتصادی صورتحال کے بارے میں وزیراعظم کا کہنا ہےکہ موجودہ حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں ملکی معیشت مستحکم ہوگئی ہے اور اقتصادی اشاریوں میں واضح بہتری آئی ہے۔
 
انہوں نے کہاکہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر پختہ یقین رکھتی ہے اور انہیں ملک کا مساوی شہری تصور کرتی ہے۔ موجودہ علاقائی صورتحال کے بارے میں کہاکہ بھارتی حکومت کی آرایس ایس نظریے پر مبنی پالیسیوں کے باعث علاقائی امن کوشدید خطرات لاحق ہیں۔
 
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہاکہ بھارتی حکومت کی فسطائی پالیسیوں سے خود بھارتی عوام کی شناخت خطرے میں پڑگئی ہے۔
 
وزیراعظم نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ ایک سوپچاس سے زائد روز سے جاری کرفیو کی مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ ان مظالم سے بھارتی حکومت کے جمہوریت کے دعوے بے نقاب ہوگئے ہیں۔
 
 
 
 

لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں بارش اورپہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہےجس سے سردی کی شدت بدستورقائم ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آ ئندہ دوروز تک جا ری رہے گا، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ جومزید سردی کی شدت کا باعث بنےگی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان، خیبر پختون خواہ اور پنجاب میں اکثر مقامات پر جب کہ بالائی سندھ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی، اس دوران مالم جبہ، کالام، پارا چنار، ژوب اور بگروٹ میں برف باری بھی ریکارڈ ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش قلاتٔ میں55ملی میٹرہوئی پیر کو کم سے کم ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارتکالام منفی 15سکردو منفی 13استورمنفی  9کالام منفی8 پاراچنار، بگروٹ ،گوپس منفی7 مالم جبہ منفی6 ہنزہ اورراولاکوٹ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر میں اکثر مقامات پرجبکہ بالائی سندھ میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر بر فباری متوقع ہے۔

شدید بارش اور برفباری کے باعث بلوچستان کے شمالی اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ جنوبی/وسطی پنجاب ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، سرگودھا، خوشاب، لاہور، جھنگ اور فیصل آباد میں اکثر مقامات پر جبکہ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ ، گجرات ،منڈی بہاؤالدین اورخافظ آباد میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔ بالائی سندھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، شہید بینظیرآباد اور روہڑی میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔