جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2020 کا پہلا چاند گرہن آج ہوگا۔
 
دنیا بھر میں سال2020 کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا اور چاند گرہن پاکستان میں دیکھا جا سکے گا۔
 
پاکستان میں گرہن کا آغاز آج 10اور 11جنوری کی درمیانی رات 10 بج کر 8 منٹ پر ہو گا، جو 11 جنوری کو رات 1 بج کر 10 منٹ پر عروج پر ہو گا ،11 جنوری کی صبح 2 بج کر 12منٹ پر چاند گرہن ختم ہو گا۔
 
واضح رہے کہ 2020 میں سورج و چاند کو 6 مرتبہ گرہن لگیں گے۔
 
 
اسلام آباد: وزیراعظم مفت ہنرمندپروگرام 2020 میں داخلے کااعلان ہوگیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کےمطابق پاکستان کےہرمقامات ہر طرح کےکورس پرمفت داخلے جاری رہیں گے۔
 
داخلہ لینےکی آخری تاریخ 24 جنوری ہے جبکہ دوران کورسز ہر ماہ 3000 روپے بطور وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
 
داخلہ لینے والےخواہشمند نوجوان اپنا قومی شناختی کارڈ، پی آر سی، ڈومیسائل، میٹرک مارک شیٹ، 1/1 سائزتصویرکےہمراہ اپنےقریبی منتخب کردہ انسٹیٹیوٹ پر فارم حاصل کرکےوہیں مفت جمع کراسکتے ہیں۔

کراچی: نجی چینل کے بیوروچیف ڈاکٹرخالدحمیدفاروقی نے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کے ہمراہ گزشتہ روز شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کا دورہ کیا اور شعبہ کی فیکلٹی سے ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

۔ڈاکٹر خالد حمید نے شعبہ ابلاغ عامہ کی فیکلٹی کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ ابلاغ عامہ کی اہمیت وافادیت سے دنیا بھر میں استفادہ کیاجارہاہے اور پاکستانی بیانیے کو دنیاکے کونے کونے تک پہنچایا جارہے جس کے لئے شعبہ ہذا کا کلیدی کردار ہے۔ 

انہوں نے تجویز دی کہ شعبہ ہذا کو چاہیئے کہ وہ پوری دنیا اور بالخصوص یورپی جامعات کے شعبہ ابلاغ عامہ اور میڈیاسائنسز کے ساتھ روابط کوفروغ دیں تاکہ شعبہ ہذا کے فیکلٹی ممبران اور طلبہ اعلیٰ معیاری تدریس وتحقیق اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیداکرسکیں۔فیکلٹی ممبران اور طلبہ کو یورپی جامعات میں ہونے والی تحقیق سے استفادہ کرتے ہوئے جدید تقاضوں کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمد عراقی نے کہا کہ میڈیا ایک طاقت ہے اور اس طاقت کو لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لئے استعمال کیا جائے تو معاشرے ترقی کی جانب گامزن ہوسکتے ہیں۔

میڈیا وسیع تر اور موثر ترین ذریعہ ابلاغ ہونے کی وجہ سے آج معاشرے کا اہم جزو ہے، اور محسوس و غیر محسوس طریقوں سے انسانی زندگی کو متاثر کررہا ہے۔ہمارے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے اور میڈیا کی رہنمائی ان کی صلاحیتوں کو کئی گنا بڑھا سکتی ہے۔

کراچی:  جامعہ کراچی کےوائس چانسلر ڈاکٹرخالدعراقی نے مختلف کھیلوں میں جامعہ کی نمائندگی کرنے والے طلباوطالبات میں اسپورٹس کٹس تقسیم کئے

اس موقع پروائس چانسلرکاکہناتھا کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ طلبہ پورے پاکستان میں جامعہ کراچی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور جامعہ کراچی کی نمائندگی کرتے ہیں۔مجھے خوشی ہے کہ ہمارے طلباوطالبات کو دفتر مشیر امور طلبہ کی جانب سے غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینے کے بھر پور مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔تقریب کا اہتمام دفترمشیر امورطلبہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام انتظامی عمارت کے سامنے کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی وجہ سے طلبہ کی ذہنی وجسمانی نشوونما بہترانداز میں ہوپاتی ہے۔جامعات کا یہ ہی کام ہے کہ طلباوطالبات کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف عمل رکھنے کے لئے مواقع فراہم کریں ۔ اسپورٹس آپ کو تحمل ،برداشت اور یگانگت سیکھاتاہے اور آپ کی قائدانہ صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

 مشیر امور طلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم علی نے کہا کہ مذکور ہ تقریب جامعہ کراچی کی اسپورٹس سوسائٹی کی حوصلہ افزائی کے لئے منعقد کی گئی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ طلبہ جامعہ کراچی کی نمائندگی کرتے ہوئے اس کے عزت اور وقار کا پاس رکھیں گے۔

 کراچی: جامعہ کراچی نے ایم اے انگریزی سال اول اور سال آخر پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2018ءکے نتائج کا اعلان کردیا۔

 ناظم امتحانات جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اعظمی کے مطابق ایم اے انگریزی سال اول اور سال آخر پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2018ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 نتائج کے مطابق ایم اے سال آخر کے امتحانات 70 طلبہ شریک ہوئے،13 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا جبکہ 57 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 18.57 فیصدرہا۔

 ایم اے سال اول کے امتحانات میں 89 طلبہ شریک ہوئے،13 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 76 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 14.61 فیصدرہا۔

لاہور: بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی دکھانے والےپاکستانی پیسر حارث رؤف نے وکٹ کا جشن منانے کیلیے نیا انداز اپنا لیا ہے۔
 
میلبورن اسٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے صرف 4میچز میں 13شکار کرنے والے پاکستانی پیسر حارث رؤف نے وکٹ کا جشن منانے کیلیے نیا انداز اپنا لیا ہے۔
 
اس سے قبل میچز میں وکٹ حاصل کرنے کے بعد انھوں نے گلا کاٹنے کا ایکشن اپنایا تھا جسے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، کوچ عاقب جاوید نے بھی سرزنش کی تو پیسر نے آئندہ محتاط رہنےکاوعدہ کرلیا۔
 
بدھ کو میچ کے دوران انھوں نے ہیٹ ٹرک مکمل تو ہر وکٹ کا جشن منانے کیلیے ’’آداب عرض ہے‘‘ کا کلاسیکل انداز اپنایا،ان کا یہ ایکشن توجہ کا مرکز بنا،اس کے ساتھ برق رفتار گیندیں بھی شائقین کو عش عش کرنے پر مجبور کرتی رہیں،حارث رؤف کی ایک گیند کی اسپیڈ 151.3کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔
لاہور: پی ایس ایل فائیو کےلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہاوس فل کے لیے ٹکٹوں کی کمائی سے زیادہ اسٹیڈیمز بھرنے کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ مجوزہ پلان کے مطابق ڈے میچز کے ٹکٹ کے نرخ کم رکھے جارہے ہیں تاہم نائٹ میچز کے لیے نرخوں میں دو سے تین سو روپے کا اضافہ ہوگا۔
 
میزبان شہر میں ہونےو الے اہم میچز کے ٹکٹ کی نرخوں میں بھی کچھ فرق تجویز کیا گیا ہے، جن میچز میں شائقین کی زیادہ دلچسپی نہیں ہوگی، ان کے ٹکٹ سب سے کم ہوں گے۔
 
ٹکٹوں کے نرخوں کو چند روز میں فائنل کرکے پرنٹنگ کے لیے آرڈر دے دیاجائے گا ۔ٹکٹوں کی فروخت بیس جنوری سے ہوگی، پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب بیس فروری کونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جبکہ فائنل بائیس مارچ کو لاہورمیں شیڈول ہے۔
پشاور: پنجاب ، خیبر پختونخوا اور سندھ سے ایک ہی دن میں 6 پولیو کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں ایک سال کے دوران پولیو کیسز کی تعداد 136 تک پہنچ گئی ہے
۔
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 24 ماہ کے بچے اور لکی مروت میں 9ماہ کی بچی میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ دونوں بچوں کے فضلے کے نمونے دسمبر 2019 میں لیبارٹری بھجوائے گئے تھے۔ پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ دونوں متاثرہ بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے۔ نئے کیسزسے رواں سال صو بے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد91 ہوگئی ہے۔
 
دوسری جانب پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان سے دو اور سندھ کے ضلع جامشورو اور قمبر سے بھی ایک ایک پولیو کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔
 
پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا کے مطابق ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 134 ہوگئی ہے۔2019 کے دوران خیبر پختونخوا میں 91 سندھ میں 24، پنجاب 8 اور بلوچستان سے 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ عائشہ صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کی کوششوں کی حمایت کرے گا۔
 
دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں لاک ڈاوَن کو 158 روزہوگئے ہیں اور 80 لاکھ کشمیریوں کادنیا سے رابطہ کٹا ہوا ہے۔ مقبوضہ وادی میں غذائی قلت پیدا ہوچکی ہے۔ وزیر اعظم نے عالمی دنیا کومقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ کرتار پور راہداری کھولنا وزیراعظم کا وژن ظاہر کرتا ہے، پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں.
 
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کےایران سمیت دیگر ممالک کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں، خطے میں حالیہ کشیدہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا اس لئے قیام امن کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے ، خطے میں تناؤ میں کمی اور امن کے لئے کوششوں کی گنجائش موجود ہے۔ وزیر اعظم نے وزیر خارجہ کو متعلقہ وزرائےخارجہ سےرابطےکی ہدایت کی ہے۔ وزیر خارجہ کے دوروں کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں.
کراچی: موٹر سائیکل پر تنہا پاکستان کا سفر کرنے والی کینیڈین خاتون سیاح روزی گیبریل نے اسلامی تعلیمات اور پاکستانی ثقافت سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔
 
محض ایک سال قبل روزی گیبریل ایک موٹر سائیکل کے ساتھ پاکستانی کلچر اورخوبصورتی کے بارے میں جاننے کے لیے آئیں اور تنہا موٹر سائیکل پر پاکستان کو دریافت کرنے نکل پڑیں۔ انہوں نے لاہور، سوات، ملتان اور گوادر سمیت متعدد مقامات کا دورہ کیا اور پاکستان کی خوبصورتی کو پہچانا اور اسے دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچایا۔
 
روزی جہاں بھی جاتیں یوٹیوب پراپنے وی لاگز سے پاکستان کی خوبصورتی کے بارے میں لوگوں کو بتاتیں یوٹیوب پر پاکستان سے متعلق ان کی ویڈیوز کو بہت شہرت ملی۔
 
روزی پاکستانی ثقافت اور اسلامی تعلیمات سے اس قدر متاثر ہوئیں کہ دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں۔ روزی نے انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ اپنے ہاتھوں میں قرآن پاک کو تھامے ہوئے چہرے پر پاکیزہ مسکراہٹ سجائے ہوئے ہیں ایک اور تصویر میں انہوں نے سر پر حجاب بھی باندھا ہوا ہے۔ تصویر کے ساتھ روزی نے خوشخبری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔
 
دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی خوشخبری کے ساتھ ہی روزی نے کہا گزشتہ سال میرے لیے کافی مشکل تھا۔ خالق کائنات نے مجھے پاکستان بھیجا صرف اس لیے نہیں کہ میں خود کو چیلنج کروں اور اپنے درد کو بھول جاؤں بلکہ مجھے راستہ دکھانے کے لیے۔
 
بدقسمتی سے اسلام وہ مذہب ہے جس کی دنیا بھر میں غلط تشریح کی جاتی ہے اور سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ دیگر مذاہب کی طرح یہاں بھی بہت ساری تشریحات ہیں لیکن اسلام کے اصل معنی امن، محبت اور اتحاد کے ہیں۔ یہ صرف مذہب نہیں ہے بلکہ زندگی جینے کا راستہ ہے