جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: آسٹریلیا سے سیریز میں 0-2 کی شکست نے گرین کیپس کو آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر دھکیل دیا جب کہ بھارت بدستور پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے اور انگلینڈ تیسرے درجے پر براجمان ہیں۔
 
آئی سی سی نے پاک، آسٹریلیا سیریز کے اختتام پر ٹیموں کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کردی، مطابق پاکستانی ٹیم تنزلی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر چلی گئی، اسے آسٹریلیا سے سیریز کے دونوں میچز میں اننگز سے شکست ہوئی۔
 
 
رواں برس پاکستان کرکٹ ٹیم کیلیے بہتر نہیں رہا، جنوبی افریقہ کے ٹور میں بھی ناکامی ملی،آسٹریلیا کیخلاف یواے ای میں پانچ ون ڈے انٹرنیشنل کی سیریز میں وائٹ واش کا سامنا رہا تھا،انگلینڈ سے ون ڈے سیریز میں بھی گرین شرٹس ناکام رہے، ورلڈ کپ میں بمشکل تمام پانچویں نمبر پر اختتام کیا تھا۔
 
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 ہوم سیریز میں بھی وائٹ واش کی خفت کا سامنا رہا،آسٹریلیا کے دورے میں بھی ٹیم ایک بھی میچ نہ جیت سکی، برسبین میں اسے اننگز اور5 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،اب ایڈیلیڈ میں بھی اننگز اور48رنز کی ہار مقدر بنی، رینکنگ ٹاپ 10 میں اب پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش اور افغانستان سے ہی آگے ہے۔
 
بھارت پہلے ، نیوزی لینڈ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے اور ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر براجمان ہیں، زمبابوے 11 اور آئرلینڈ 12 ویں پوزیشن پر ہے

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین انعام احمد نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 3561امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے 3401 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے

جس میں سے 211 تمام سات پرچوں، 341 چھ پرچوں، 365 پانچ پرچوں،455 چار پرچوں، 414 تین پرچوں، 454 دو پرچوں جبکہ 551 نے ایک پرچہ میں کامیابی حاصل کی۔ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 5508امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 5156امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 733 امیدوار تمام چھ پرچوں میں، 1406 پانچ پرچوں میں، 973 چار پرچوں میں، 704 تین پرچوں میں، 553 دو پرچوں میں جبکہ 437 ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے  www.biek.edu.pk  پر بھی اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ طلباء اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں۔اس اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK    کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔

کراچی  ؛ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے شہر میں ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ’’کراچی لٹریری سرکل‘‘کے نام سے ایک ادبی تنظیم قائم کرد سرکل کے قیام کا اعلان کیا۔ شرکا نے کراچی لٹریری سرکل کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے شہر میں ادبی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا

،ادب میں نئے موضوعات تلاش کر نے اور نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور انہیں رہنمائی ملے گی ۔ کمشنر نے کہا کہ کراچی کو ماضی کی طرح دوبارہ ادبی مرکز بنایا جائے گا ،کراچی ادبی سرکل کے قیام سے لوگوں کو کتاب پڑھنے اور کتاب تک رسائی کے مواقع حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب کلچر سے مثبت معاشرے کی تعمیر میں مدد ملتی ہے،خواہش ہے شہر کے ہر علاقے میں لائبریری اور ادبی مرکز قائم ہو۔ انہوں نے کہا کہ کراچی انتظامیہ کی جانب سے قائم کونسل آف لائبریریز شہر کی لائبریریوں کو بحالکر نے کے اقدامات کررہی ہے ۔ 

اجلاس میں نور الہدیٰ شاہ، منیزہ شمسی، عباس حسین، فہمیدہ حسین، رعنا شیخ، رومانہ حسین، ماہین عثمانی، ندا مولجی، کاشف رضا، عرفان جاوید، رفاقت حیات، سمیرا راجہ، غازی صلاح الدین اور پیرزادہ سلمان نے شرکت کی

لاہور: پاکستان کی مشہور اداکارہ آمنہ شیخ جو زیادہ تر ٹیلی ویژن  ڈراموں میں کام کرتی نظر آتی ہیں، امریکی شہر نیو یارک میں پیدا ہوئیں، کراچی سے تعلق ہے، 2008ء سے ڈراموں میں کام کرتی آ رہی ہیں، اداکارہ بچیوں کو تعلیم دلوانے کے لیے کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق بظاہر آمنہ شیخ کا تعلق پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ سے ہے، ان کے آباؤ اجداد گوجرانوالہ ڈویژن میں رہائش پذیر تھے تاہم اداکارہ نے اپنا بچپن سعودی عرب میں گزارا اور نو عمر میں شہر قائد کا رُخ کیا، یہاں پر رہائش رکھنے کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکا چلی گئیں۔ انہوں نے اداکار محب مرزا سے شادی کی، ان دونوں کا بیٹا بھی ہے، گزشتہ ماہ محب مرزا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ہم دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔

 اداکارہ نے متعدد فلموں میں کام کیا، مشہور فلموں میں ہیر مان جا،کیک، گڈ مارننگ کراچی، 021، ارمان، جوش، لو دی گم سمیت دیگر فلموں میں کام کر چکی ہیں جبکہ مشہور ڈراموں میں قصوں کی چادر، میرا نام ہے محبت، بولتے افسانے، دل نادان، اگر تم نہ ہوتے، حال دل، دام، تیرے لیے، عشق گمشدہ، ہم تم، اڑان سمیت دیگر ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔

 پاکستانی اداکارہ ملک میں لڑکیوں کو تعلیم دلوانے کے لیے کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہیں۔ خود بھی تعلیم یافتہ ہیں چاہتی ہیں کہ پاکستان کے دور دراز علاقوں میں جہاں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی نہیں انہیں تعلیم حاصل کرنے کے لیے سکول لایا جائے۔

 

ویب ڈیسک : آج عالمی برادری پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن منا رہی ہےواضح رہے کہ یہ دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 14 اکتوبر 1992 کو منظور ہونے والی ایک قرارداد کے تحت ہر سال 3 دسمبر کو منایا جاتا ہے

پوری دنیا میں معذور افراد کے کل تیرہ اقسام ہیں تاہم انہیں سمیٹ کر چار اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ان میں قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد دوسرے نظر سے معذور افراد  .تیسرے جسمانی معذور افراد اور چوتھی قسم میں ذہنی پسماندہ افراد شامل ہیں ۔ 3دسمبر کا عالمی دن ان تمام معذور افراد کی نمائندگی کرتا ہے

ایک اندازے کے مطابق معذور افراد کی تعداد دنیا کی مجموعی آبادی کا دس فیصد ہیں جبکہ ورلڈ بنک کے مطابق یہ تعداد پندرہ فیصد ہے

اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے معذور افراد کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں معذور افراد کی تعداد میں سالانہ 2.65 فیصد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے لیکن کیا ان افراد کو مناسب سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں

پاکستان میں معذورافراد کی تعداد تقریباََ ڈیڑھ کروڑ سے زائد ہے جن میں سے 78%کا تعلق دیی علاقوں جب کہ 21% شہروں میں مقیم ہیں ۔

پاکستان میں مقیم معذورافراد جن گھمبیر مسائل سے دوچارہیں ان میں بیروزگاری،قانون ساز اداروں میں نمائندگی کا نہ ہونا،علاج کی مفت سہولیات کی عدم فراہمی،سفری مسائل،انتہائی حساس نوعیت کی معذوری رکھنے والے معذورافراد کیلئے وظائف کا نہ ہونا اور ذہنی معذوروں کیلئے سائیکالوجسٹ اور سائیکاٹرسٹ کا فراہم نہ ہونا ہے۔ پاکستان میں معذوروں کی مدد اور بحالی کے لیے ادارے تو موجود ہیں لیکن ان کے درمیان رابطوں اور تعاون کو موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ ’

ہمت حوصلہ اور زندگی میں کچھ کرنے کی لگن یہی وہ ہتھیار ہے جو جسمانی معذوری کو ہمیشہ مات دے دیتی ہےاس حوالے سے لوگوں میں احساس بیدار کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ معذوروں کو بھی معاشرے کا حصہ سمجھیں۔۔ یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذوروں کو درپیش مسائل کا اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان افراد کی افادیت پر زور ڈالنا ہے۔

 

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت 10 ملزمان کے خلاف ایل این جی ریفرنس دائر کردیا۔
 
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس کی سماعت کی۔ نیب راولپنڈی نے اختیارات کے غلط استعمال پر شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت 10 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔
مقدمے میں کہا گیا کہ ملزمان نے مارچ 2015سے ستمبر 2019تک ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا جس سے 2029تک قومی خزانے کو 47ارب روپے کا نقصان ہوگا۔
 
ریفرنس کے مطابق ایل این جی معاہدے کے باعث عوام پرگیس بل کی مد میں 15سال کے دوران 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا، پی ایس او کے سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے بھی معاہدے میں اہم کردار ادا کیا، کیس میں چیئرمین اینگرو گروپ حسین داؤد کو بھی نامزد کیا گیا ہے جبکہ سابق سیکرٹری عابد سعید اور ایم ڈی پیٹرولیم شیخ عمران الحق اہم گواہ بن گئے ہیں۔
 
احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16دسمبر تک ملتوی کردی

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی  بورڈ کراچی  انٹر میڈیٹ  سالِ اول کامرس ( پرائیویٹ ) اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے نتائج کا اعلان آج بروز منگل 3 دسمبر 2019ء  کو دوپہر  گیارہ بجےکیا جائے گا۔نتائج اعلان کے فوری بعد بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ طلباء اپنے نتائج بورڈ کی آفیشل اینڈ رائڈ ایپ کے ذریعے بھی معلوم کرسکتے ہیں ۔

اس اینڈ رائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر سرچ کرکے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد: سابق صدرآصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائرکردی۔

 ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز میں اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت دائرکردی جس میں نیب اوراحتساب عدالت نمبردوکوفریق بنایا گیا ہے۔

آصف علی زرداری نے موقف اختیار کیا ہے کہ مجھے دل کی بیماری لاحق ہے اور تین اسٹنٹ بھی ڈالے جاچکے ہیں، شوگر کا مرض ہے اور شوگر لیول کنٹرول کرنے کے لیے مستقل علاج کی ضرورت ہے۔

 آصف زرداری نے میڈیکل رپورٹس درخواست کے ساتھ منسلک کرکے استدعا کی کہ انہیں متعدد بیماریاں لاحق ہیں، لہذا علاج کے لیے ضمانت منظور کی جائے۔

فریال تالپور نے درخواست ضمانت میں کہا کہ اسپیشل بچی کی والدہ ہوں، اس کی دیکھ بھال کے لیے ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کی جائے۔

لاہور: پنجاب کابینہ میں تبدیلیوں کی اطلاعات زور پکڑنے لگیں۔
پنجاب کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کی مسلسل اطلاعات نے وزرا کو عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے اور ان کے ماتحت محکموں کی بیوروکریسی بھی بے یقینی کا شکار ہو کر وزرا کے ساتھ بھرپور تعاون اور ان کی جانب سے بھیجی گئی سمریوں پر پیش رفت سے گریز کر رہی ہے۔
 
پنجاب میں تاریخ ساز انتظامی تبدیلیوں کا سونامی آنے کے بعد ایک مرتبہ پھر صوبائی کابینہ میں تبدیلیوں کی اطلاعات زور پکڑ نے لگی ہیں اور 15 سے زائد وزرا کے بارے یہ کہا جارہا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں ان کی وزارتیں تبدیل ہو سکتی ہیں اوران میں سے 4 وزرا کو’’ریڈ زون‘‘ میں قرار دیا جارہا ہے۔

لاس اینجلس: ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی عالمی  باکس آفس پر “فروزن ٹو” کا راج برقرار ہے۔

ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم “فروزن ٹو” کا ریلیز کے دوسرے  ہفتے بھی باکس آفس پرسحرطاری ہے۔ ایڈونچرفلم نے 73 کروڑ9 لاکھ ڈالرز کما کرنمبرون کی پوزیشن برقراررکھی

فلم کے سیکوئل میں “ایل سا” “اینا” “کرسٹوف” اور” اُولف” اپنی سلطنت کے قدیم رازوں کو جاننے کیلئے  ایک نئے ایڈونچرپرنکل چکے ہیں

 2013 میں 150 ملین ڈالرز کی لاگت سے تیار کی جانے والی فلم ” فروزن ” نے دو آسکر ایوارڈ جیتے تھے اور مجموعی  طور  پر   ایک اشاریہ دو بلین ڈالرز کی کمائی کی تھی۔