جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: طالب علموں کاملک گیر احتجاج رنگ لے آیا۔ وزیراعظم عمران خان نے طلبا کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے فوری حل کیلئے وفاق اور صوبوں کو جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایات کردی ہیں۔
 
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ طلباءکے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے فوری حل کے لیے وزیر اعظم نے وفاق اور صوبوں کو جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
 
اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ ”ہمیں اپنی نوجوان نسل خصوصاً طلباءکی محنت، دیانتداری اور سچائی کے اصولوں پر مبنی کردار سازی کرنی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے متحرک کردار کو معاشرے کی فلاح، قومی مفاد اور سلامتی سے ہم آہنگ کرنا نہایت ضروری ہے۔اپنے حقوق کا مطالبہ طلباءکے بڑھتے ہوئے شعور اور فکر کی عکاسی ہے جو نہایت خوش آئند ہے۔
 
انہوں نے کہاہمارے طلباءوہ طاقت ہیں جس نے آنے والے دور میں ملکی ترقی کیلئے نئی سوچ، بصیرت اور ولولہ انگیز جمہوری قیادت وجود میں لانی ہے۔ہمارے نوجوان ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا آہنی عزم رکھتے ہیں۔
 
انہوں نے کہانوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کی امید ہے۔نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر وزیراعظم عمران خان کا بنیادی مشن ہے۔
 
 
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کا خط چیئرمین سینٹ کو موصول ہو گیا۔
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ارکان کی تقرری کیلئے وزیراعظم عمران خان کاخط چیئرمین سینٹ کو موصول ہو گیا، جس میں وزیراعظم نے الیکشن کمیشن ممبران کیلئے 3،3 نام تجویز کردیئے ہیں،وزیراعظم کی جانب سے سندھ کیلئے جسٹس (ر)صادق بھٹی، جسٹس (ر)نورالحق قریشی اور عبدالجبار قریشی کے نام تجویزکئے گئے ہیں جبکہ بلوچستان کیلئے ڈاکٹر فیض محمد کاکڑ، میر نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کے نام بھیجے گئے ہیں ۔
 
چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کریں گے،ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے خط پر غور کیا جائےگا، اس کے علاوہ آئندہ کے لائحہ عمل اور اجلاس بلانے پر بات چیت کی جائے گی۔
 
لاہور:وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
 
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گڈ گورننس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو گڈگورننس پر فوکس کرنے کی ہدایت کی۔
 
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وزیر اعلی بننے کے خواب دیکھنے والوں کو مایوسی ہو گی۔عثمان بزدار ہی مزید 4 سال وزیراعلیٰ پنجاب رہے گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس مکمل اختیارات ہیں اور ان کی اتھارٹی کو کوئی چیلنج نہیں کر سکتا۔
 
وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان اسمبلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر سننے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی کے مسائل میرٹ پر حل کیے جائے اور پولیس کلچر کی تبدیلی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام پر ثابت کریں گے کہ پی ٹی آئی حقیقی تبدیلی لانے والی جماعت ہے۔ سابقہ دور حکومت میں 10 ارب ڈالر سود کی ادائیگیاں کرنا پڑی ہیں۔ ہم نے احساس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے 190 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
 
وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کو کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرنے اور یوتھ کو فوکس کر کے ترقیاتی منصوبے لانےکی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نماز کی پابندی کے حوالے سے رکن پنجاب اسمبلی ندیم قریشی کی تجویز کو زیر غور لانے کا فیصلہ کیا۔رکن صوبائی اسمبلی ندیم قریشی نے مشورہ دیا کہ سعودی عرب کی طرز پر پاکستان میں نماز کی پابندی کا سرکاری اعلان کیا جائے۔
 
وزیر اعظم نے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں تمام نمازوں کی ادائیگی کرنے کے لیے سرکاری احکامات جاری کیے جائیں گے۔
لاہور: امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول کی 25 پیسے فی لٹر کمی کرکے حاتم طائی کی قبر کو لات ماری ،جنہوں نے حکومت کو سپورٹ کیا وہ شرمند ہیں کہ شہزادوں کی حکومت ہے ۔
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے پٹرول کی 25 پیسے فی لٹر کمی کرکے حاتم طائی کی قبر کو لات ماری ،انہوں نے کہا کہ حکومت نے غریب کے استعمال کی چیزیں بھی مہنگی کردیں،حفیظ پاشا نے اعتراف کیا کہ 20 لاکھ نوجوان بیروزگار ہو گئے،سراج الحق کا کہنا ہے کہ موسم بہترین ہے پانی و مٹی زرخیز ہے لیکن کسان بھوکا سوتا ہے ،انہوں نے کہا کہ جنہوں نے حکومت کو سپورٹ کیا وہ شرمند ہیں کہ شہزادوں کی حکومت ہے
 
 

 سیالکوٹ:معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر وزیراعظم عمران خان کا بنیادی مشن ہے۔ 

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کی امید ہے۔نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر وزیراعظم عمران خان کا بنیادی مشن ہے۔ طلباء کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے فوری حل کے لیے وزیر اعظم نے وفاق اور صوبوں کو جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اپنے حقوق کا مطالبہ طلباء کے بڑھتے ہوئے شعور اور فکر کی عکاسی ہے جو نہایت خوش آئند ہے۔ ہمارے طلباء وہ طاقت ہیں جس نے آنے والے دور میں ملکی ترقی کیلئے نئی سوچ، بصیرت اور ولولہ انگیز جمہوری قیادت وجود میں لانی ہے۔ ہمارے نوجوان ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا آہنی عزم رکھتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل خصوصاً طلباء کی محنت، دیانتداری اور سچائی کے اصولوں پر مبنی کردار سازی کرنی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے متحرک کردار کو معاشرے کی فلاح، قومی مفاد اور سلامتی سے ہم آہنگ کرنا نہایت ضروری ہے
کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایچ آئی وی ایڈز وائرس کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہنے کیلیے عالمی دن منایا جارہا ہے۔
 
۔نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ افراد ایچ آئی وی پازیٹو ہیں، جن میں سے 36,902 افراد رجسٹراڈ ہیں۔ ان رجسٹرڈ افرا میں سے تقریباً 20994 افراداینٹی ریٹرووائرل علاج کروارہے ہیں۔
 
صوبے سندھ میں60ہزار سے زائد افراد اس مرض کا شکار ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں 4266 افراد، بلوچستان میں 5000 سے زائد افراد جبکہ پنچاب کے کوئی اعدادو شمارنہیں موجود نہیں۔
 
  سندھ ایڈزکنٹرول پروگرام کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ ایچ آئی وی ایڈزکے مریض پائے جاتے ہیں۔2015 تک کراچی میں ایڈزکی تشخیص ہونے والے کیسزکی تعداد 8085 تھی لیکن اب سندھ میں اس کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سندھ میں ان مریضوں کی شرح 8.3فیصد سے تجاوزکرکے 17.7فیصد تک پہنچ گئی ہے۔کراچی اور لاڑکانہ میں اس مرض کا شرح سب سے زیادہ ہے۔
کراچی اور لاڑکانہ میں منشیات کے عادی افراد اور خواجہ سراؤں  میں یہ مرض بہت زیادہ ہے۔ صرف کراچی میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد42 فیصد جبکہ خواجہ سراؤں میں اس کی تعداد20 فیصدہے۔
 
ایچ آئی وی وائرس کے حوالے سے سندھ کو بدترین صورتحال کا سامنا ہے، 2019 ایچ آئی وی  ایڈز وائرس نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر اس وقت ایک بار پھر متاثرکیا جب لاڑکانہ کوایچ آئی وی وائرس نے اپنے لپیٹ میں لے لیا، اس وقت بھی سندھ ایڈزکنٹرول نے حکومت اورعوام کودرست اعداد وشمارظاہرکرنے کی بجائے  چھپائے جس کی وجہ سے صرف لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں اس مرض نے وبائی صورت اختیارکی تھی جس پر پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹوکومداخلت کرنا پڑی تھی جس کے بعد بھی سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام نے رتوڈیرو میںکی جانے والی اسکریننگ کا عمل التوا کاشکارکردیا تاکہ حکومت اورعوام کو اسکریننگ کے درست اعداوشمار ظاہر نہ کیے جاسکیں۔
 
صوبائی محکمہ صحت کے ماتحت چلنے والے سندھ ایڈزکنٹرول پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر سکندر میمن نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایاکہ رواں سال 2019 کے دوران رتوڈیرو میں1195 افراد ایچ آئی وی میں رپورٹ ہوئے ان میں 950بچے بھی شامل ہیں جبکہ لاڑکانہ میں اس وبا کی زد میں آنے والے 13افراد بھی جاں بحق ہوگئے۔
 
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ایک  رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ پاکستان میں 13 فیصدکے ساتھ ایچ آئی وی اور ایڈزکے بڑھنے کی شرح  دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
 
رپورٹ کے مطابق سال 2010 میں پاکستان میں 1000 مریضوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص کی شرح 0.08 فیصد تھی جو سال 2018 میں بڑھ کر 0.11 فیصد ہوگئی۔ اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان میں ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ مریضوںکی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار ہے۔

کراچی:  سابق اوپنر رمیز راجہ کا آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں پاکستانی ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس سے دل ٹوٹ گیا، انھوں نے مستقبل میں کینگروز کے دیس نہ جانے کا مشورے دے دیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر معروف کمنٹیٹر نے کہا کہ اگر آپ کے پاس ایسے پلیئرز نہیں جو ٹیسٹ میچز جیت سکیں تو پھرآسٹریلیا کا سفر نہیں کرنا چاہیے، ای ین چیپل کا یہ کہنا بھی درست ہے کہ پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کا مقابلہ نہیں کرسکتی اور بڑے بے جوڑ مقابلے رہے، آسٹریلوی شائقین نے وارنر کی ٹرپل سنچری پر زیادہ خوشی کا اظہار نہیں کیا اور الزام لگایا کہ پاکستان نے مقابلہ نہیں کیا۔

 انھوں نے مزید کہا کہ بابراعظم کے سوا کسی اور کا فٹ ورک درست نہیں رہا، انھوں نے اپنی وکٹیں حریف بولرز کو تحفے میں پیش کیں۔

ایڈیلیڈ: آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن بابر اعظم اور یاسر شاہ کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود پاکستان کے سر پر فالو آن کا خطرہ ٹلنے کا نام نہیں لے رہا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن جب پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان کا مجموعی اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز تھا اور اسے 493 رنز کے خسارے کا سامنا تھا، کریز پر بابر اعظم اور یاسر شاہ موجود تھے۔ ایسا محسوس ہوتا تھا کہ پاکستان کے باقی ماندہ کھلاڑی بھی خزاں رسیدہ پتوں کی طرح جلد ہی پویلین لوٹ جائیں گے لیکن اس موقع پر دونوں کھلاڑیوں نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور 105 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔

194 رنز پر پاکستان کو ساتواں نقصان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا، بابر اعظم نے 95 رنز بنائے۔ بابر اعظم کے بعد شاہین آفریدی بھی آئے اور کھاتہ کھولے بغیر ہی چلے گئے۔ محمد عباس نے یاسر شاہ کا ساتھ دینے کی ٹھانی اور وکٹ بچاتے ہوئے یاسر شاہ کو کھیلنے کا موقع دیا۔ چائے کے وقفے تک پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے تھے۔

کھیل اب بھی جاری ہے اور پاکستان کو فالو آن ہونا یقینی ہے۔

 اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کردی جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا، پیٹرول کی قیمت میں 25 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 113 روپے 99 پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت دو روپے 40 پیسے کمی کے ساتھ 125.01 مقرر کردی گئی ہے۔

 اسی طرح لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت دو روپے 90 پیسے کمی کے بعد 82 روپے 43 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 83 پیسے کمی کے بعد 96 روپے 35 پیسے ہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔