جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 نیویارک: عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی۔

موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ منفی سے مستحکم قرار دیدی ہے، موڈیز کے مطابق پاکستان کے ادائیگیوں کے توازن میں بہتری کی توقع ہے، پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور آزادانہ شرح مبادلہ سے ادائیگیوں کے توازن کی بہتری میں مدد ملے گی جب کہ زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آنے میں وقت لگے گا۔

  ایڈیلیڈ:دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو اننگز اور 48 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو اننگز اور 48 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن جب پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان کا مجموعی اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز تھا جب کہ کریز پر شان مسعود اور اسد شفیق موجود تھے۔

 دونوں کھلاڑیوں نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور 103 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 123 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود 68 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ اسد شفیق 57 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
 
 اسد شفیق کے بعد افتخار احمد کا ساتھ دینے محمد رضوان میدان میں اترے، انہوں نے 45 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ لیون کی گیند پر بولڈ ہوگئے، محمد رضوان کے بعد قومی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم 235 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

  کھٹمنڈو:  پاکستان  نے ساف گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔کراٹے ایونٹ میں  شاہدہ نے انفرادی کاتا میں پاکستان کا پرچم بلند کیاہے۔

ساف گیمز نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں جاری ہیں۔ پاکستان کا تین سو پانچ رکنی دستہ ان کھیلوں میں شریک ہے، پاکستان کا والی بال ایونٹ  میں بھی میڈل یقینی ہوچکا ہے، پاکستان نے والی بال کے فائنل میں کوالیفائی کیاہے جہاں اس کا مقابلہ منگل کو بھارت سے ہورہاہے۔

 پاکستان  کے ساف گیمز میں میڈلز کی تعداد دو ہوگئی، کراٹے کی انفرادی کاتا کیٹگری میں پاکستان کےنیامت اللہ نے سلور میڈل اپنےنام کرلیا، اس سے پہلے انفرادی کاتا میں شاہدہ نے گولڈمیڈل جیت کر ملکی پرچم بلند کیاتھا۔

پشاور: پشاور میں ٹریفک کو رواں رکھنے اور پارکنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے بنائے گئے ٹریفک منیجمنٹ پلان پر 5 سال بعد بھی عمل درآمد نہ ہوسکا۔

 پشاور میں ٹریفک کو رواں رکھنے، پارکنگ کا مسلہ حل کرنے اور اندرون شہر ٹریفک کو ون وے کرنے کے لیے بنائے گئے ٹریفک منیجمنٹ پلان پر 5 سال بعد بھی عمل درآمد نہ ہوسکا جب کہ وزیراعلیٰ کے احکامات کے باوجود ڈیڑھ سال بعد بھی پشاور کی ٹریفک کے لیے منصوبہ بندی نہیں کی جاسکی۔

پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت کے دوران 2014 میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے لیے موجودہ وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کی سربراہی میں ٹریفک منیجمنٹ پلان کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے مختصر عرصے میں ٹریفک پلان تشکیل دیا پلان اس وقت کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک کو پیش کیا جس پر عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کیے گئے لیکن بلدیاتی نظام کے بعد ٹریفک منیجمنٹ پلان ضلعی حکومت کے حوالے کردیا گیا اور پانچ سال کا عرصہ گزرنے جانے کے باوجود اس پر عمل نہ ہوسکا۔

 وزیراعلیٰ محمود خان نے بھی ٹریفک منیجمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے احکامات جاری کیے لیکن موجودہ حکومت بھی اس پر عمل نہ کرسکی، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹریفک منیجمنٹ پلان کے مطابق اندرون شہر سڑکوں کو ون وے کرنے، قصہ خوانی سے چوک یادگار تک راستے کو ٹریفک کے لیے بند کرنے، بڑے بازاروں میں پارکنگ ایریاز بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی جب کہ بڑی شاہراہوں پر پارکنگ کے لیے لائنگ کرنے اور ٹکٹ سسٹم شروع کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی گئی تھی۔

ٹریفک منیجمنٹ پر عمل درآمد کے لیے ڈپٹی کمشنر اور ٹریفک پولیس کو احکامات جاری کیے گئے ہیں لیکن ابھی تک ٹریفک منیجمنٹ پلان پر عمل درآمد نہ ہوسکا، وزیراعلیٰ نے پشاور میں ٹریفک پولیس کی کمی کے پیش نظر مزید ٹریفک پولیس اہلکار بھرتی کرنے کی منظوری دی ہے۔

  اسلام آباد:میں ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تفتیش کرنے والے برطانوی چیف انویسٹی گیشن آفیسر نے عدالت کے روبرو ریکارڈ پیش کردیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے لندن میں ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران لندن پولیس کے چیف انویسٹی گیشن افسر اسٹیورڈ گرین وے، سارجنٹ اور کانسٹیبل اپنا بیان ریکارڈ کرانے پہنچے۔ اس موقع پر تینوں ملزمان خالد شمیم، محسن اور معظم علی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

 عمران فاروق کیس کے برطانیہ میں چیف انویسٹی گیشن آفیسر اسٹیورڈ گرین وے نے ریکارڈ پیش کرایا جس میں ملزم کی برطانیہ پہنچنے سے متعلق دستاویزات ، تعلیمی ریکارڈ، کالج حاضری اور ای میلز عدالت میں شامل ہیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ عمران فاروق کیس کی تفتیش کا نام “آپریشن ہیسٹار “ رکھا گیا تھا۔
 
 پس منظر

ڈاکٹر عمران فاروق 16 ستمبر 2010 کو لندن میں اپنے دفتر سے گھر جارہے تھے کہ انہیں گرین لین کے قریب واقع ان کے گھر کے باہر چاقو اور اینٹوں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

وقوعہ لندن میں ہونے کے باوجود 2015 میں اس وقت کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر ایف آئی اے نے عمران فاروق کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شبہ میں بانی متحدہ اور ایم کیو ایم کے دیگر سینئر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ کاشف خان کامران، محسن علی سید، معظم خان اور خالد شمیم کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا تھا۔ 2015 میں ہی محسن علی سید، معظم خان اور خالد شمیم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا جب کہ کاشف خان کامران تاحال مفرور ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس کی موت ہوچکی ہے

 کراچی: اقوام متحدہ کے تعاون سے سندھ بھر کی جیلوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔    

سندھ بھر کی جیلوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا سلسلہ اقوام متحدہ کے تعاون سے شروع کردیا گیا ہے، اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشن آف آن ڈرگ اینڈ کرائم کے افسران جیلوں کے افسران و اہلکاروں کو ٹریننگ فراہم کررہے ہیں، سندھ بھر کی 24 جیلوں میں قید تقریباً 20 ہزار قیدیوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے جب کہ اقوام متحدہ نے خصوصی سوفٹ ویئر تیار کیا ہے جو کہ جیل افسران کے حوالے کردیا گیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق ڈیٹا میں قیدی کا جرم، اس کی جیل آمد، پرسنل پروفائل، عدالتوں میں پیشی اور کیس ہسٹری سمیت دیگر کوائف شامل ہوں گے، جیل میں قیدی سے ملنے کے لیے آنے والے افراد کا ڈیٹا بھی کمپیوٹرائزڈ رکھا جائے گا۔

آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ قیدیوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کے ساتھ ساتھ جیلوں میں ایسی اسکرین بھی لگائی جارہی ہیں جس سے ہر سزا یافتہ قیدی اپنی سزا سے متعلق تمام تر معلومات خود حاصل کرسکے گا۔

 ایڈیلیڈ: آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی قومی ٹیم کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے 100 سے زائد رنزدرکار ہیں۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن جب پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان کا مجموعی اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز تھا جب کہ کریز پر شان مسعود اور اسد شفیق موجود تھے۔

 دونوں کھلاڑیوں نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور 103 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 123 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود 68 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ اسد شفیق 57 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اس وقت پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنالیے ہیں جب کہ اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے قومی ٹیم کو مزید 100 سے زائد رنز درکار ہیں۔

گزشتہ روز قومی ٹیم نے جب اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان کا مجموعی اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز تھا اور اسے 493 رنز کے خسارے کا سامنا تھا، بابراعظم اور یاسر شاہ کی مزاحمت کے باعث قومی ٹیم281  رنز ہی بناسکی تھی جب کہ فالو آن کا شکار ہونے کے بعد دوسری اننگز میں بھی قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو پہلے ہی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ اگر پاکستان ایڈیلیڈ ٹیسٹ بھی ہار جاتا ہے تو اسے آسٹریلیا میں کھیلی گئی ایک اور ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان وہ ٹیم بن جائے گی جو میزبان ٹیم سے مسلسل 14 ٹیسٹ ہاری ہو;

اسلام آباد:  حکومت نے آرمی چیف کی توسیع سے متعلق قانون سازی کے معاملے پر 3رکنی کمیٹی بنادی ہے۔

ذرائع کے حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کے لیے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر پر مشتمل ہے۔ حکومتی کمیٹی آرمی چیف کی توسیع سے متعلق قانون سازی کے لئے اپوزیشن سے مذاکرات کرے گی۔

پس منظر

سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹی فکیشن سے متعلق درخواست پر اپنے فیصلے میں حکم دیا تھا کہ ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے 6 ماہ میں آرٹیکل 243 کی وسعت کا تعین کیا جائے۔

عدالت نے اپنے حکم میں قرار دیا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ 6 ماہ تک بطور آرمی چیف اپنی خدمات جاری رکھیں گے، ان کی موجودہ تقرری پارلیمنٹ کی قانون سازی سےمشروط ہوگی۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں طلباء یونینز پرتشدد ہو گئی ہیں اور پرتشدد طلباء یونینز کیمپس کا تعلیمی ماحول تباہ کرتی ہیں۔
 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یونیورسٹیز ملک میں مستقبل کے رہنما تیار کرتی ہیں جب کہ طلباء تنظیمیں مستقبل کے لیڈرز بنانے میں اہم ہوتی ہیں، بدقسمتی سے پاکستان میں طلباء یونینز پرتشدد ہوگئی ہیں اور پرتشدد طلباء یونینز کیمپس کا تعلیمی ماحول تباہ کرتی ہیں۔
 
عمران خان نے کہا کہ ہم بین الاقوامی جامعات میں جاری بہترین مثالوں سے استفادہ کرتے ہوئے ایک جامع اور قابلِ عمل ضابطہ اخلاق (کوڈ آف کنڈکٹ) متعارف کرائیں گے تاکہ طلبا یونین کی بحالی اور سرگرمی شروع ہو اور وہ ملک کی نوجوان نسل کو سنوارنے اور مستقبل کے رہنماؤں کی فراہم میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکے۔
 پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز ڈبلیو بی او سپر ویلٹر ویٹ کیٹگری میں یورپی چیمپیئن بن گئے۔
 
باکسر حمزہ شیراز حریف برطانیہ ہی کے ریان کیلی کو چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر نے کے بعد ‎ ٹاپ 15 میں آگئے ہیں۔
 
واضح رہے کہ 20 سالہ حمزہ کے پروفیشنل کیرئیر کی یہ دسویں فائٹ تھی جب کہ نوجوان باکسر حمزہ شیراز  اب تک اپنے تمام مقابلوں میں ناقابل شکست رہے ہیں۔