جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی : پاکستان رینجرز(سندھ) کی جانب سے 25دسمبر یوم ِ ولادتِ قائد اعظم کی مناسبت سے دسمبر کے مہینے کو رینجرزشکریہ جناح کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد "قائد کے نصب العین" اور ان کی وطن کے لئے انتھک جدوجہد سے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔
 
اس سلسلے میں پاکستان رینجرز سندھ کی طرف سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں صوبے بھر میں قائداعظم کی تصاویر سے مزین بینرز آویزاں کرنا، مختلف کھیلوں کے مقابلے، اسکولوں اور کالجز کے طلباء کے مابین قائد اعظم محمد علی جناح کی جہدو جہد آزادی کی عکاسی کے لیے تقریری، تصویری اور مضمون نویسی کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
 
اس کے ساتھ ساتھ صوبے بھر میں امن واک بھی منعقد کیے جانے والے پروگرامز کاحصہ ہیں۔ اس موقع پر اسکول اور کالجوں کے طالب علم قائد اعظم کی رہائش گاہ اور مزار پر حاضری دے کر قائد کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پاکستان رینجرز (سندھ) کی " رینجرزشکریہ جناح" کی کاوش کا بھر پور ساتھ دیتے ہوئے دسمبر کے مہینے کو قائدِ اعظم کے مہینے کے طورپر شایانِ شان طریقے سے منائیں۔
کراچی: گرینج یونیورسٹی کے14ویں تقسیم اسناد کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ پر وقار تقریب میں 349 اسناد تقسیم کی گئیں۔ جس میں 21 گولڈ میڈلز بھی شامل ہیں، اسناد بیچلرز، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے فارغ التحصیل طبا کو عطا کی گئیں۔
 
جلسہ تقسیم اسناد کی مرکزی "سب کوبرابرمواقع" تھے ماریشس کیمپس کےطلبا کوپہلی مرتبہ اسناد دی گئیں، ان طلبہ کاتعلق کرومس، مڈغازکر، ماریشس، نیپال اور نائیجریا سےہے، تقرہب میں سفارت کاروں، سیاسی رہنماوں، شعبہ کاروبار اور عمائدین شہر کےطلبہ سمیت والدین بھی شریک تھے۔
 
گرینج یونیورسٹی کی وائس چانسلرمحترمہ سیما مغل نےتقریب سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ ہم تمام ترجغرافیائی اور ثقافتی حدود کوبالائےطاق رکھتےہوئے تعلیم کے فروغ کےلئے عالمی سطح پراپناکرداراداکرتے رہیں گے۔
 

 

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آٹے، میدے اور سوجی سمیت گندم کی دیگرمصنوعات کی برآمد پر پابندی عائدکر دی ہے۔

وزارت تجارت کی جانب سے گزشتہ روز(جمعہ)باضابطہ طورپرنوٹیفکیشن نمبری 1481(I) / 2019 ء جاری کردیا ہے، جس کے ذریعے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر میں ترامیم کردی گئی ہیں ۔ ترمیمی نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فائن آٹا، میدہ اور سوجی سمیت گندم کی دیگر مصنوعات کی برآمد پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔

 رابطہ کرنے پر وزارت تجارت حکام نے بتایاکہ ملک میں آٹے وگندم کی دیگر مصنوعات کی قیمتوں کو معمول پر رکھنے کیلئے اور اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے اقدام اٹھایاگیا ہے اوراس کی ای سی سی کی جانب سے پہلے ہی منظوری دی جا چکی ہے۔

مظفرآباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت سے 1 قانون پاس نہیں ہوا آرمی چیف کی متفقہ توسیع کیسے کرائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ پارلیمان میں آئےگا، دیکھنا یہ ہے کہ جن سے ایک نوٹی فکیشن نہیں بن سکا اور ایک سال میں ایک قانون پاس نہیں کرسکے، وہ 6 ماہ کے اندر اتنی اہم قانون سازی میں کیسے پارلیمنٹ میں اتفاق رائے پیدا کریں گے اور آئین میں ترمیم کریں گے۔

 چیرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اداروں کا کام کاروبار کرنا نہیں ہے، کب تک بڑے اداروں کو ٹیکس نیٹ سے باہر رکھا جائے گا، سب کو مل کر ترقی میں حصہ ڈالنا ہوگا اور کوئی مقدس گائے نہیں ہوسکتا،یہ حکومت امیروں کو ریلیف اور عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے، یہ کیسا نیا پاکستان ہے جس میں کسانوں سے سبسڈی چھینی جارہی ہے اور اربوں پتی لوگوں کے لئے ایمنسٹی اسکیم آتی ہے۔
 
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جب سے حکومت آئی ہے کوئی ایسا ادارہ نہیں جو زوال پذیر نہ ہو، اس حکومت سے جان چھڑانی ہوگی، سلیکٹرز کو سوچنا ہوگا کہ ملک مزید تجربوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، سلیکٹڈ کو گھر بھیجنا پڑے گا۔

 کراچی:عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 7 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام سونا بالترتیب 100 روپے اور 85 روپے مہنگا ہوا۔

ذرائع کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1464 ڈالر ہوگئی، جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 85 روپے کا اضافہ ہوا۔

 قیمتوں میں اضافے کے  بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 85 ہزار 200  روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 73  ہزار 45 روپے ہوگئی۔

  کراچی: سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں سات اسٹوڈینٹس کونسل کے سالانہ انتخابات کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکڑوں طلبا و طالبات نے حصہ لیا

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں سات اسٹوڈینٹس کونسل کے سالانہ انتخابات 2019-20کا انعقاد کیا گیا، انتخابات میں کل 35 نشستوں پر 84 امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں سے 15 بلامقابلہ کامیاب قرار پائے،اس موقع پر تالپور بلڈنگ کے سامنے مختلف بوتھ لگائے گئے جہاں امیدواروں کے رنگ برنگی بینرز بھی ویزاں تھے،  انتخابات ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز اینڈ پلیسمینٹ کی زیر نگرانی منعقد کیے گئے۔ انتخابات ڈبیٹنگ سوسائٹی، آرٹ سوسائٹی، لٹرری سوسائٹی، سائنس سوسائٹی، کمیونٹی سروس سوسائٹی، موسیقی سوسائٹی اور اسپورٹس سوسائٹی کےلئے کرائے گئے ۔

الیکشن والے دن جامعہ میں میلے کا سماں رہا، سیکڑوں نے طلبہ نے اگلے ایک سال کےلئے اپنی پسندیدہ امیدوار کو منتخب کرنے کےلئے ووٹ ڈالا اور جوش و جذبے کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیا۔ شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد علی شیخ، رجسٹرار، ڈین اور دیگر اساتذہ نے الیکشنز کا جائزہ لیا، اس موقع پر سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا کہ سندھ مدرسہ یونیورسٹی پاکستان کی واحد سرکاری جامعہ ہے جہاں اس طرح آزادنہ طور پر طلبہ سوسائٹیز کے انتخابات کرائے جاتے ہیں ، اس طرح کی سرگرمیاں طلبہ میں اعتماد کی فضا قائم کرتی ہیں اور آج کے طلبہ کل کے لیڈران ہیں، لہذا  اس طرح کی ایکٹیویٹیز سے جمہوری عمل کو فروغ ملے گا، سوچ کا دائرہ وسیع ہوگا۔

ریاض : صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے بھی دیگر اداکاراؤں کی طرح اہل خانہ سمیت عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
 
مہوش حیات سے قبل اداکارہ وینا ملک، اداکارہ نور اور منال خان سمیت دیگر اداکارائیں بھی عمرے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔
 
اداکاراؤں کے علاوہ متعدد پاکستانی اداکار و شوبز شخصیات بھی عمرے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔
 
مہوش حیات نے عمرے کی ادائیگی کے دوران خانہ کعبہ کے سامنے لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے بھی عمرے سعادت حاصل کرلی۔
 
تصویر میں اداکارہ کے ساتھ ان کے بھائی دانش حیات اور ان کی والدہ رخسار حیات کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
 
تصویر میں جہاں مہوش حیات نے خود کو حجاب اور عبایہ سے ڈھانپ رکھا ہے وہیں وہ ہاتھ میں تسبیح بھی تھامے ہوئی ہیں۔
 
اداکارہ نے عمرہ کی ادائیگی پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے کی گزارش کی۔
 
عمرے کی ادائیگی سے قبل مہوش حیات نے اپنے بھائی دانش حیات کو سوشل میڈیا پر مبارک باد بھی تھی اور ان کے ساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
کراچی: پاکستانی خاتون انجینئر نے ہوائی جہاز کا ماحول دوست انجن بنا کر ملک کا نام روشن کردیا۔
 
پاکستانی ایرو اسپیس انجینئر سارہ قریشی لندن میں مقیم ہیں جنہوں نے ایرو اسپیس ڈائنامک میں ماسٹرز کی سند لی جس کے بعد انہوں نے برطانیہ کی کران فیلڈ یونیورسٹی سے ایرو اسپیس پوپلژن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
 
حال ہی میں ڈاکٹر سارہ قریشی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ طویل جدوجہد اور بہت محنت کے بعد انہوں نے اپنے والد مسعود لطیف قریشی کے ساتھ مل کر ایک ’ایرو انجن کرافٹ‘ کمپنی لانچ کی تاکہ وہاں ہوائی جہاز کے ماحول دوست انجن تیار کریں۔
 
سارہ قریشی کے والد پیشے کے اعتبار سے سائنسدان اور طبعیات دان ہیں۔
 
سارہ قریشی نے اپنی ایرواسپیس کمپنی میں ہوائی جہاز کا ماحول دوست انجن تیار کیا ہے جس میں ایسا پریشر سسٹم موجود ہے جو جہاز کے گرم انجن کو ٹھنڈا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
 
اس سسٹم کی مدد سے پانی کے بخارات جہاز کی مشینری کو حدت سے محفوظ رکھیں گے اور ضرورت پڑنے پر اس کا پانی بارش کے طور پر بھی برسایا جاسکتا ہے۔
 
واضح رہے کہ ماحولیاتی تبدیلیاں اور موسمی تغیرات وہ مسائل ہیں جس سے پوری دنیا نبرد آزما ہے اور یہی وجہ ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پوری دنیا میں اقدامات کیے جارہے ہیں
لاہور: ہواوے نے اپنا نیا اسمارٹ فون وائے 9 ایس پاکستان میں متعارف کرادیا ہے۔
 
وائے سیریز کا یہ نیا فون لاہور میں ایک ایونٹ کے دوران متعارف کراتے ہوئے کمپنی نے دعویٰ کیا کہ یہ مڈرینج ڈیوائس اپنے ڈسپلے اور کمرے کی بدولت صارفین کے دل جیت لے گی۔
 
اس فون میں 6.59 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس الٹرا فل ویو ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں۔ فون میں کمپنی کا اپنا کیرین 710 ایف پراسیسر، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
 
فون میں کمپنی نے اپنے ای ایم یو آئی 9.1 کا امتزاج اینڈرائیڈ 9 آپریٹنگ سسٹم سے کیا ہے جبکہ 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔ اس فون کے بیک پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل سنسر (ایف 1.8 آپرچر) سے لیس ہے جبکہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر لینس بھی موجود ہے۔
 
فرنٹ پر 16 میگا پکسل پوپ اپ کیمرا دیا گیا ہے۔
 
تقریب میں ہواوے کے کنٹری منیجر اسکاٹ ہوانگ نے کہا کہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران عالمی مارکیٹ میں کمپنی کا شیئر 18,6 فیصد رہا اور وہ دنیا کی دوسری بڑی کمپنی کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں کامیاب رہی، تمام تر مشکلات کے باوجود اکتوبر تک دنیا بھر میں فونز کی ترسیل 20 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور یہ ہدف 2018 کے مقابلے میں 64 دن پہلے ہی حاصل کرلیا گیا۔
 
پاکستان میں یہ فون 30 نومبر سے 6 دسمبر تک پری آرڈر میں فروخت کیا جائے گا جس کے بعد اس مارکیٹ میں عام فروخت کردیا جائے گا۔ پاکستان میں فون کی قیمت 42 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔
 
 
لاہور: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے، جہاں ایوان وزیراعلیٰ میں سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں گورننس کی بہتری کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کی صورتحال پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا، پنجاب میں انتظامی تبدیلیوں سے متعلق مشاورت بھی ہوئی۔
 
نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی، نئے آئی جی پنجاب نے وزیر اعظم کو پولیس رویے میں بہتری کیلئے اپنے ویژن اور صوبے میں امن و امان کی بہتری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے آئی جی کو وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔
 
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہغریب آدمی  کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں، اپنے دور حکومت میں افسران کو ہر قسم کے سیاسی دباؤ سے آزاد کیا ہے، غریب کو طاقتور کے خلاف تحفظ فراہم کریں گے۔