جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اقرا یونیورسٹی کا 18واں سالانہ کانووکیشن بروز منگل، 3 دسمبر 2019 کو صبح 9 بجے پی اے ایف میوزیم،کراچی میں منعقد ہوگا۔

سالانہ کانووکیشن کے مہمانِ خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل  ہونگے۔

وائس چانسلر و صدر اقرا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی خطبہ استقبالیہ پیش کرینگے۔

اس موقع پرجامعہ کے 840 طلبہ کو بزنس ایڈمنسٹریشن، کمپیوٹر سائنس، انجینئرنگ، میڈیا سائنسز، فیشن ڈیزائن اور ایجوکیشن میں بیچلرز،ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی اسناد تفویض کی جائیں گی۔

کراچی: عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ زیادہ کھانا کھانے کے حوالے سے پریشان افراد کو نہایت مفید معلومات دیتی نظر آرہی ہیں۔
 
اداکارہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے حسن کے چرچے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیں جب کہ بھارتی تو ماہرہ خان کی خوبصورتی کے دیوانے ہیں۔
 
ماہرہ خان خوبصورت ہونے کے علاوہ اسمارٹ بھی ہیں لہٰذا ان کے مداح سوچتے ہوں گے کہ وہ دیگر فنکاراؤں کی طرح سخت ڈائٹنگ اور ورزش کرتی ہوں گی جب ہی اتنی خوبصورت اور اسمارٹ نظر آتی ہیں، لیکن ماہرہ خان کا تو کچھ اور ہی کہنا ہے۔
 
حال ہی میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ماہرہ خان اداکارو ہدایت کار سرمدکھوسٹ کے ساتھ ایک کوکنگ شومیں نظر آرہی ہیں جس میں سرمد کھوسٹ ان سے پوچھ رہے ہیں کیا آپ کی زندگی میں کوئی فوڈ منترا ہے؟ یا آپ کھانے سے متعلق کوئی معلومات لوگوں کو دینا چاہیں گی؟ جس پر ماہرہ خان نے جواب دیا نہیں۔
 
جس پر سرمد کھوسٹ نے کہا شو کی ابتدا میں آپ نے خوش ہوکر کھانے کے حوالے سے کوئی بات کی تھی جس پر ماہرہ خان نے کہا ان کے والد کا کہنا ہے کہ جب پیار سے کھانا بنتا ہے اور انسان خوشی سے کھانا کھاتا ہے تو نہ اسے کوئی بیماری ہوتی ہے اور نہ ہی وہ موٹا ہوتا ہے۔ اور انسانوں کو کھانے سے متعلق منفی سوچ نہیں سوچنی چاہیئے۔
اسلام آباد: معروف اداکار جمال شاہ کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی پہلی فلم ’بدلہ‘ اسلام آباد فیسٹیول میں رونمائی کے لئے پیش کی گئی۔
 
اسلام آباد میں 18 نومبر سے شروع ہونے والا آرٹ فیسٹول اختتام پذیرہوگیا۔ فیسٹیول میں پاکستان سمیت، آسٹریا، ایران ، جاپان، روس اور دیگر ممالک کی کئی فلمیں رونمائی کے لئے پیش کی گئیں تاہم پاکستان کی جانب سے سابقہ ڈائریکٹر جنرل نیشنل آرٹ کونسل و اداکار جمال شاہ کی 2016 میں ریلیز ہونے والی ایکشن ڈرامہ فلم ’ بدلہ بھی رونمائی کے لئے پیش کی گئی جوکہ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
 
جمال شاہ کی اپنی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’بدلہ‘ میں جمال شاہ نے زرک خان کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ جن کی اہلیہ اور دو بچے اپنا آبائی گھر چھوڑنے پر رضا مند نہیں ہوتے جس کے بعد جمال شاہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دشمنوں کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں اور بالآخر فلم کے اختتام میں جمال شاہ اپنی ایک بیٹی اور تین ملازم سمیت انتقال کرجاتے ہیں۔
 
فلم میں جمال شاہ کے ہمراہ ایوب کھوسہ، فردوس جمال ، شامل خان مائرہ خان سمیت کئی نئے چہروں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
 
2009 میں سوات کے حالات نہایت خراب تھے اور خصوصی طور پر فنونِ لطیفہ سے منسلک افراد کے لئے یہ دور ایک بھیانک خواب تھا جہاں فن کا گلا گھونٹا گیا اور فنکاروں کو قتل کیا گیا۔ اور یہ سب انتہا پسندی کے نام پر کیا گیا۔ اس فلم میں انہی حالات کی منظر کشی کی گئی ہے۔

 لاہور: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فود چوہدری کا کہنا ہے کہ اداروں کو ایک دوسرے سے اختیارات کی لڑائی میں نہیں پڑنا چاہیے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دل قوم کے ساتھ دھڑکتا ہے، انہوں نے ہمیشہ اداروں کی مضبوطی کی بات کی ہے، اس میں ان کا کوئی ذاتی مفاد نہیں، وہ حقیقی معنوں میں ملک کو نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔ انہیں طاقت یا پروٹوکول میں کوئی دلچسپی نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ملکی مسائل کو ایک ادارہ یا ایک فرد حل نہیں کرسکتا، اداروں کو ایک دوسرے کے ساتھ اختیارات کی لڑائی میں نہیں پڑنا چاہیے۔ اداروں کے درمیان ایک نئے میثاق کی ضرورت ہے ، جب تک اداروں میں میثاق نہیں ہوتا مسائل میں جکڑے رہیں گے۔ سپریم کورٹ کے ججز بہت قابل لوگ ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ بہت بڑے جج ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈائیلاگ ہونے چاہییں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آرمی کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ قانونی کے بجائے سیاسی بن گیا ہے، ہمیں حقیقت پسند ہونا چاہیے، ذاتی معاملات سے باہر نکل کر سوچنا چاہیے، اپوزیشن کو نظر انداز کرکے نہیں چلا جاسکتا، اتفاق رائے کے بغیر معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے، پارلیمنٹ کو بحیثیت ادارہ تسلیم کرنا چاہیے، دونوں ایوانوں کی پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے، آرمی ایکٹ اور معاشی پالیسیوں پر فوری اتفاق رائے قائم کرنا چاہیے، اس کے علاوہ نیب کے قوانین میں بھی ترامیم کی ضرروت ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے حوالے سے اپوزیشن اور حکومت میں معاملہ آسانی سے طے ہوجائے گا، شہباز شریف نے جو نام بھیجے ہیں وہ سنجیدہ ہیں، پی ٹی آئی کے بھیجے گئے نام بھی سنجیدہ ہیں

سائنس کے میدان میں ترقی کے حوالےسے فواد چوہدری نے کہا کہ چین کے تعاون سے 2022 میں ہمارا پہلا خلائی مشن جائے گا، پاک فضائیہ نے خلا باز منتخب کرنے کا کام شروع کر دیا ہے، چین کے بعد روس کے ساتھ کمیٹی قائم کرنے جارہے ہیں جو سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق تعاون بڑھائےگی۔ پاکستان میں سولر پینل بننا شروع ہوجائے گا،پوری دنیا بیٹریز پر چلی گئی ہے، پاکستان جنوبی ایشیا میں لیتیھئم بیٹری بنانے والا پہلا ملک ہوگا۔ اگلے10سال میں بائیوٹیکنالوجی سے 4 ارب ڈالر کی برآمدات بڑھائیں گے۔

 لاہور:  مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو جلد از جلد فعال بنانے کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس کے باعث الیکشن کمیشن کو دانستہ طور پر غیر فعال رکھنا چاہتے ہیں۔ اس لئے الیکشن کمیشن کو جلد از جلد فعال بنانے کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے معاملے پر عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، عمران خان نے خود اپنے وزرا کو بتایا کہ نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں۔ میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں۔ کم پلیٹس پلیٹس والا مریض بھی چل پھر سکتا ہے، ہم یہ نہیں چاہتے کہ نواز شریف ہمیں وہیل چیئر پر نظر آئیں۔

رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے، جس کے بعد مشترکہ اپوزیشن باہمی مشاورت سے اس حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

لندن: لندن برج پر چاقو حملےکی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی،دو روز قبل لندن برج کے قریب ایک چاقو بردار شخص نے حملہ کر کے دو افراد کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا تھا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ہلاک کر دیا تھا۔

  ذرائع کے مطابق لندن برج پر حملہ کرنے والےملزم کی شناخت 28 سالہ عثمان خان کے نام سے ہوئی تھی جو پہلے بھی لندن اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی سازش میں جیل کاٹ چکا تھا اور دسمبر 2018 میں رہا ہوا تھا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لندن برج پر حملے کئی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔داعش کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن میں دو افراد کو قتل کرنے والا ہمارا جنگجو تھا تاہم داعش کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کے شواہد پیش نہیں کیے گئے۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ لندن برج پر چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم کے لندن آنے پر پابندی عائد تھی، ہلاک ملزم عثمان خان کو ایک دن کے لیے لندن آنےکا استثنیٰ دیا گیا تھا۔مقامی میڈیا کا یہ بھی بتانا ہے کہ عثمان خان کو گزشتہ سال دسمبر میں 20 شرائط پر رہا کیا گیا تھا، شرائط میں رہائی کے بعد لندن نا جانا بھی شامل تھا

کراچی: ٹوپی اجرک ڈے کے موقع پر چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسرڈاکٹر سعید الدین نے مبارکباددیتےہوئے کہاکہ ٹوپی اور اجرک ہماری ثقافت کا حصہ ہے
 
جس کو شایان شان طریقے سے منانا چاہئیے جو قومیں اپنی ثقافت کو بھول جاتی ہیں تاریخ ان کو بھول جاتی ہے ۔
 
اہلیان سندھ کو اس ثقافت کے دن کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر آف فزیکل تھیراپی میں 16 سو طالب علموں نے شرکت کی
 
ڈائریکٹر ایڈمیشن ٹیسٹ نعمان حسن کےمطابق مجموعی طور پر 38 امتحانی مراکز قیام کئے گئے داخلہ ٹیسٹ کی نگرانی کے لیے 3 ٹیمیں تشکیل دی گئی۔ داخلہ ٹیسٹ میں یونیورسٹی کے دونوں کیمپس میں طلباء نے حصہ لیا۔۔ داخلہ ٹیسٹ میں 160 سے زائد نگران امتحان نے اپنے فرائض انجام دیے
 
اس موقع پر شیخ الجامعہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر سید محمد طارق رفیع داخلہ ٹیسٹ یونیورسٹی کی داخلہ پالیسی کا حصہ ہے جس سے امیدواروں کوانکے میرٹ کے مطابق مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔
 
ٹیسٹ کے نتائج امتحان کے چار دن بعد یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر پر دیکھے جاسکتے ہیں۔
کراچی: کراچی میں سرد موسم کا اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں صبح کے وقت ہلکی دھند چھائی رہی، آج کراچی میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
 
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا کی رفتار 6 ناٹیکل مائیل ہے جبکہ ہوا کی رفتار میں تیزی متوقع ہے۔
 
صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ذیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ایڈز ایک مہلک مرض ہے اس سے بچاﺅ کیلئے احتیاط لازم ہے،صحت مند زندگی بسر کرنے کے مثبت رویوں کو اختیار کرکے محفوظ رہاجاسکتا ہے ۔
 
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے ایڈز سے بچاﺅ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ایڈز سے بچاﺅ اور احتیاطی تدابیر کیلئے موثر آگاہی مہم سے بہتر نتائج برآمد ہو سکتے ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا ہے کہ ایڈز سے بچاو کیلئے سوشل میڈیا پر بھی موثر آگاہی مہم چلانا وقت کا تقاضا ہے،ایڈز کی روک تھام کیلئے سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی،مشترکہ کاوشوں اوراجتماعی اقدامات سے ایڈزکے مرض کوبہت حدتک کنٹرول کیاجاسکتا ہے۔
 
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت ایڈز پر قابو پانے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے ،ایڈزکے حوالے سے مفت مشاورت، تشخیص اورعلاج کیلئے مراکز کام کر رہے ہیں،پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت مریضوں کو مفت ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولت میسر ہے۔