ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ جرمیات کے زیر اہتمام اور سیوپاکستان فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے سیمینار بعنوان: ”معاشرے میں جرائم“ بروز منگل 12 نومبر 2019 ءکو صبح 10:00 بجے کلیہ علم الادویہ کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگا۔

سیمینار میں سندھ پولیس،رینجرز،ایف آئی اے،ایف بی آ ر اور اینٹی کرپشن کے سینئر آفیشلز شرکت اور اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔علاوہ بزنس مین ،وکیل اور سوشل ایکٹوسٹ بھی سیمینار سے خطاب کریں گے۔

نئی دہلی: بابری مسجد پر بھارتی سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلے کے بعد شدت پسند بھارتیہ جنتا پارٹی نیا محاذ کھولنے کیلئے پر تولنے لگی۔بی جے پی ایک رکن اسمبلی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش میں واقع تاج محل بھی ایک مندر کو گرا کر بنایاگیاتھا ۔انہوں نے مطالبہ محل کو بھی گرایاجائے اور اس پر ہندووں کی عبادت گاہ قائم کی جائے۔
 
رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے رکن اسمبلی وینے کتیار نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ تاج محل دراصل تیج مندرکوگراکراس کی جگہ تعمیر کیاگیااور بہت جلد تاج محل کو تیج مندرمیں تبدیل کردیاجائے گا۔وینے کتیار جو کہ بابری مسجد کی شہادت میں کردار اداکرنےکے مقدمے کا سامنابھی کررہے ہیں پہلے بھی اس طرح کے شگوفے چھوڑچکے ہیں۔اکتوبر دوہزار سترہ میں انہوں نے ایسا ہی ایک دعویٰ کیاتھا تاہم اس وقت ان کا کہنا تھا کہ تاج محل شیو مندر کو گراکربنایاگیا۔۔۔
 
ماضی میں کئی دوسری سخت گیر ہندوشخصیات بھی اس طرح کے دعوے کرتی رہی ہیں تاہم بھارت کے ماہرین آثار قدیمہ عدالت میں بیان دے چکے ہیں کہ تاج محل کسی مندر پر نہیں بنایاگیابلکہ ایک مقبرے پر بنایاگیاتھااوروہ مسلمانوں ہی کی جگہ تھی
 
واضح رہے کہ نئی دہلی سے دو سوکلومیٹر دور آگرہ میں موجود سفیدسنگ مرمر سے تیاریہ شاندار محل سترہویں صدی میں مغل بادشاہ شاہ جہاں نے اپنی بیوی ممتاز محل کی یاد میں تعمیر کروایاتھا۔

نارووال (ویب ڈیسک) کرتار پورراہداری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے باضابطہ افتتاح کردیا، بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے ہر صبح سات بجے گرداس پور بارڈر کھول دیا جائے گا۔ زیرو لائن سے وہ پیدل یا الیکٹرک گاڑیوں کے ذریعے پانچ سو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے امیگریشن ٹرمینل پُہنچیں گے،بائیو میٹرک کے عمل سے گزرنے کے بعد اُنہیں ایک انٹری کوپن دیا جائے گا۔ یہاں سے نکلنے کے بعد یاتریوں کو راوی پر بنا ایک کلو میٹر پُل عبور کرنے کے لیے شٹل بس سروس مُہیا کی جائے گی۔

غیرملکی ادارے کے مطابق پہلے مرحلے میں ‬خریدی گئی ‫800 ایکڑ زمین کا تقریباً ساڑھے پانچ سو رقبے کو آباد کیا گیا ہے، جس میں راوی پر ایک کلو میٹر پُل کے علاوہ اطراف کی سڑکوں کی تعمیر شامل ہے۔گوردوارے کو سیلابی پانی سے بچانے کے لیے نہ صرف دریا کا رُخ موڑا گیا ہے بلکہ گہری کُھدائی کر کے اسے ساڑھے چار لاکھ کیوسک سیلابی پانی کا مُقابلہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق پچھلے سو برس میں کبھی یہاں اس سے زیادہ سیلابی پانی نہیں آیا۔‬

‫پراجیکٹ ڈائریکٹر عاطف مجید کے مطابق دوسرے مرحلے میں باقی رہ جانے والا ڈھائی سو ایکڑ رقبہ آباد کیا جائے گا۔ بین الاقوامی گرداس پور بارڈر چونکہ بُڈھی راوی میں قائم ہے تو مُستقبل میں کسی بھی مُشکل سے بچنے کے لیے اس پر بھی پُل بنانے کی ضرورت ہے۔ جس کا 68 میٹر حصہ بھارت میں ہے اور 330 میٹر پاکستان کی طرف ہے۔

پاکستان نے فی الحال یہاں سلپ روڈ بنائی ہے، اگلے مرحلے میں جب یہ تعمیر ہوگا تو اسے بھارت کی جانب سے بنائے گئے 68 میٹر لمبے پُل سے جوڑ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی ہوٹل، سیمینار ہالز کی تعمیر شامل ہے۔ جس کے بعد اسے کرتار پور سٹی کا درجہ دیا جائے گا۔‬

اس منصوبے سے جُڑے لوگوں کا کہنا ہے کہ کرتار پور رقبے کے اعتبار سے دُنیا کا سب سے بڑا گوردوارہ بن گیا ہے۔ ‬پنجہ صاحب چار ایکڑ اور ‫ننکانہ صاحب چودہ ایکڑ پر مُحیط ہے، جبکہ بھارت میں واقع ہرمیندر صاحب جسے گولڈن ٹیمپل کہتے ہیں، تیس ایکڑ پر قائم ہے۔

 اسلام آباد:وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ متعدد وفاقی وزراء نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کردی۔
 
نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر حکومت میں اختلافات پیدا ہوگئے۔
 
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی نے نوازشریف کو باہرجانے کی اجازت دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ میری ذاتی رائے میں نوازشریف کا باہر جانا زیادتی ہوگی اور سب وزرا کا اس فیصلے پر اتفاق کرنا مشکل ہے، متعدد وفاقی وزراء نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی ہے اور کابینہ کے تمام ارکان نواز شریف کو باہر بھیجنے کے حامی نہیں۔
 
 وزیر سائنس نے کہا کہ نوازشریف دوران اقتدار اتنے مصروف رہے کہ اپنے علاج کے لئے اسپتال نہیں بناسکے، اس پرمسلم لیگ (ن) کو پہلے قومکے، اس پرمسلم لیگ (ن) کو پہلے قوم سے معافی مانگی چاہیے کہ (ن) لیگ اپنے دور میں ایسا اسپتال نہیں بنا سکی جہاں نوازشریف کا علاج ہوسکے۔
 
فواد چوہدری نے کہا کہ (ن) لیگ کا بیانیہ ہے کہ نوازشریف کو باہر بھیجا جائے کیونکہ ملک میں ایسا کوئی اسپتال نہیں ہے، نواز شریف کی جگہ میں ہوتا تو مر جانے کو ترجیح دیتا یہ نہ کہتا کہ یہاں میرے علاج کے لیے اسپتال نہیں ہے، بہرحال یہ بدقسمتی ہے، دیکھتے ہیں پارٹی اس معاملے میں کیا فیصلہ کرے گی۔
 
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تاحال کابینہ کو نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سمری موصول نہیں ہوئی، اگر ان کا نام ای سی ایل میں ہے تو اسے نکالنے کے لیے کابینہ کی منظوری ضروری ہے، ابھی تک ایسی کوئی سمری کل کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔

لاہور: معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ سوشل میڈیا سے ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا۔

پی ٹی اے اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سو کے قریب لنکس بلاک کر دیے جبکہ ایک درجن سے زائد ویب سائٹ سے نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ کا مواد ہٹا دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جس پر فنکاروں سمیت تمام سوسائٹی کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے رابی پیرزادہ کی درخواست پر کارروائی شروع کی اور فیس بک، یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا سے ان تمام لنکس اور ویب سائٹس کو بلاک کرنا شروع کردیا جہاں رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ موجود تھے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سو کے قریب ایسے تمام لنکس بلاک کر دیے گئے ہیں جبکہ فیس بک اور یو ٹیوب انتظامیہ کی جانب سے جواب کے منتظر ہیں کہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کہاں سے اپ لنکس ہوئی۔ جواب ملتے ہی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کرے گا۔

لاہور: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ۔آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان پہلے، آسٹریلیا دوسرے جبکہ انگلینڈ تیسرے نمبرپرہے۔اسی طرح چوتھے نمبر پر جنوبی افریقہ اور پانچویں نمبر پربھارت ہے۔

آئی سی سی کے مطابق بیٹنگ میں پاکستان کے بابر اعظم پہلی پوزیشن پر،آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے جبکہ انگلینڈ کے ڈیون ملان تیسرے نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق بولرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے،نیوزی لینڈکے مچل سینٹر دوسرے جبکہ عماد وسیم تیسرے اور شاداب خان پانچویں نمبر پر ہیں

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کوبیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ۔
 
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نوازشریف منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ان کے خلاف متعدد مقدمات زیرالتوا ہیں، نوازشریف کوعلاج کیلئے بیرون ملک بھجواناامتیازی سلوک ہے،نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت درخواست کے فیصلے سے مشروط کی جائے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی فیصلہ آنے تک نوازشریف کو بیرون ملک جانے روکنے کاحکم دیاجائے۔
 
 
نظام شمسی کا سیارہ عطارد (Mercury ) بروزپیر11 نومبر 2019 ءکو سورج کے سامنے سے گزرے گا۔جامعہ کراچی کی فلکیاتی رصد گاہ میں بھی اس فلکیاتی منظر کو دکھانے کا انتظام کیاگیا ہے۔
 
نظام شمسی کا سیارہ عطارد (Mercury ) بروزپیر11 نومبر 2019 ءکو سورج کے سامنے سے گزرے گا یہ منظر زمین سے قابل دید ہوگااور دنیا کے کئی ممالک میں ٹیلی اسکوپ کے ذریعے عطارد کے اس سفر کا مشاہدہ ممکن ہوگا۔اس ضمن میں جامعہ کراچی کی فلکیاتی رصد گاہ میں بھی حال ہی میں نصب ہونے والے 16 انچ میڈ ٹیلی اسکوپ کے ذریعے اس فلکیاتی منظر کو دکھانے کا انتظام کیاگیا ہے۔جس کے لئے،میڈیا کے نمائندوں، طلبہ اور اس منظر کو دیکھنے والے دیگر خواہشمند افراد کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ رصدگاہ میں شام 5:30 بجے تک پہنچ جائیں۔
 
جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلینٹری اسٹروفزکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق عطاردکے Transit کا آغاز غروب آفتاب سے انتہائی قریب ترہے اور کراچی میں صرف چندمنٹ کے دوران ہی دیکھا جاسکے گ

جامعہ کراچی اور ایئر لفٹ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی۔جامعہ کراچی کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جبکہ ایئر لفٹ پرائیوٹ لمیٹڈ پاکستان کی طرف سے ہیڈ آف پارنٹرشپ اسد قمر نے دستخط کئے۔

اس مفاہمتی یادداشت کے مطابق ایئر لفٹ پرائیوٹ لمیٹڈ پاکستان جامعہ کراچی کے طلباوطالبات اور جامعہ آنے والے دیگر افراد کو مخصوص کرائے کے عوض ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرے گی۔ایئرلفٹ جوکہ ایک ایپ بیس بیسڈ ٹرانسپورٹ سروس ہے جوطلباوطالبات اور ان کے والدین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص روٹس کا کرایہ پچاس روپے وصول کرے گی۔

علاوہ ازیں مذکورہ ٹرانسپوٹ کمپنی جامعہ کراچی کے داخلہ ٹیسٹ اور سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر طلباوطالبات اور ان کے والدین کو بلامعاضہ ان ہی مخصوص روٹس پرٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرے گی۔ایئر لفٹ کمپنی طلبہ کی سہولت کے پیش نظر وقتاً فوقتاً اپنے روٹس میں اضافہ بھی کرتی رہے گی۔ایئرلفٹ کمپنی کی گاڑیوں میں طلبااور ان کے والدین کی سہولت کے پیش نظر سیکیورٹی کیمرے لگانے کے ساتھ ساتھ ٹریکنگ کی سہولت فراہم کرنے جیسے منصوبے بھی شامل ہیں۔

ایئر لفٹ اپنی اسپانسر شپ کے تحت طلبہ کی سرگرمیوں کی معاونت بھی کرے گی۔جامعہ کراچی خصوصی انتظارگاہ اور ایئر لفٹ کی رجسٹرڈ گاڑیوں کو جامعہ کراچی کے مختلف حصوں میں جگہ فراہم کرے گی۔