ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 کراچی: بحیرہ عرب میں موجود سپر سائیکلون ’کیار‘ مزید کمزور پڑگیا ہے لیکن محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں ایک اور طوفان ماہا کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کیار مزید کمزور پڑگیا ہے اور کراچی سے اب طوفان کا فاصلہ 120 کلو میٹر مزید بڑھنے کے بعد  910 کلو میٹر ہوگیا ہے، آج صبح تک کراچی سے طوفان کا فاصلہ 790 کلومیٹر تھا۔ اگلے 12 گھنٹوں میں کیار طوفان مزید ایک درجہ کم ہوکر کیٹگری 2 میں جاسکتا ہے اور اگلے 24 گھنٹوں میں گلف آف عدن میں داخل ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے نئے سمندری طوفان ماہا کے حوالے سے پہلی ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں ایک اور سمندری طوفان ماہا بن گیا ہے۔ ہوا کا کم دباؤ انتہائی تیزی سے تبدیل ہونے والا نیا طوفان ماہا اگلے 24 گھنٹوں میں شدت اختیار کرے گا۔

اسلام آبا: تیزگام سانحہ پروزیراعظم عمران خان، صدرمملکت عارف علوی سمیت حکومتی و دیگر سیاسی شخصیات نے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کاحکم دےدیا۔
 
ریلوے انتظامیہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو انشورنس کی مد میں 15لاکھ روپے دے گی، جبکہ زخمی ہونے والوں کو50ہزار روپے سے3لاکھ روپے تک دیے جائیں گے
 
چیرمین ریلوے سکندر سلطان کے مطابق گریڈ 21 کے وفاقی انسپکٹر دوست علی لغاری کو تحقیقاتی آفیسر مقرر کردیا گیا ہے جو جائے حادثہ پر تمام شواہد اکھٹے کرکے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریں گے۔
چیرمین ریلوے سکندر سلطان نے بتایا کہ تحقیقات کے لیے دیگر افسران کو بھی جائے حادثہ پر روانہ کردیا گیا ہے۔
کراچی سے لاہور اور راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آگ بھڑک اٹھی ریسکیو ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر تبلیغی جماعت کے مسافروں کا گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگی۔ حادثے کا شکار اکانومی کلاس کی دو بوگیاں امیرحسین اینڈجماعت کے نام سے بک کی گئی تھیں۔
 
ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے امدادی آپریشن جاری ہے جس میں پاک فوج کے دستے بھی شریک ہیں جبکہ خان پور، لیاقت پور اور ریلوے پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
 
کام کے مطابق مسافر ٹرین میں آگ لگنے کے افسوسناک حادثے کے بعد ضلع بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ریسکیو 1122، پولیس، فائر برگیڈ، سمیت دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جب کہ حادثے میں متاثرہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور، آر ایچ سی چنی گوٹھ اور بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
 
ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے بتایا کہ تیز گام ٹرین کی ایئر کنڈیشنڈ اور بزنس کلاس کی تین بوگیوں میں آتشزدگی ہوئی جن میں 209 مسافر سوار تھے۔ متعدد لاشیں ناقابل شناخت ہوگئی ہیں۔
رحیم یار خان : کراچی سے لاہور اور راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی سے 66 افراد جاں بحق جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
 
ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور اور راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثہ رحیم یار خان میں ٹانوری اسٹیشن چک نمبر 6 چنی گوٹھ کے قریب پیش آیا اور زیادہ تر جاں بحق افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے جو اجتماع میں شرکت کے لیے رائیونڈ جارہے تھے۔
 
آگ کے شعلوں نے 3 بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث 66 افراد آگ سے جھلس کر جاں بحق اور 30 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیٹر خانزادہ خان سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر خانزادہ خان سینیٹ کی رکنیت سےمستعفی ہوگئے ہیں، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے خانزادہ خان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے جب کہ سینیٹ سیکریٹری نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خانزادہ خان مارچ 2015 میں 6 سال کی مدت کے لیے سینیٹر منتخب ہوئے تھے تاہم پارٹی قیادت اوران کے درمیان اختلافات تھے جس کی بنا پر انہوں نے مدت پوری سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا، ان کے استعفیٰ کے بعد سینیٹ میں ان کی نشست خالی قرار دے دی گئی ہے

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف جائزہ مشن کے پاکستان پہنچتے ہی ٹوبیکو پراڈکٹس کی آن لائن مانیٹرنگ کا نظام شروع کر کے عالمی ادارے کی ایک اور شرط پوری کر دی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو لاء ڈویژن سے قانونی رائے لینے کے بعد سب سے کم بولی دینے والے وزارت دفاع کے ذیلی ادارے نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن (این آر ٹی سی) کو ملک میں ٹوبیکو سیکٹر کی آن لائن مانیٹرنگ کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کیلیے لائسنس جاری کر دیا گیا۔

کراچی : جامعہ کراچی نے داخلہ ٹیسٹ میں توسیع کردی ۔ یچلرز (مارننگ پروگرام) کا 10 نومبر 2019 ءکوہونے والا داخلہ ٹیسٹ اب 17 نومبر 2019 ءکو ہوگا۔
 
تفصیلات کے مطابق بیچلرز پروگرام میں ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)اورڈاکٹر آف فزیکل تھراپی بھی شامل ہیں۔
 
ماسٹرز(مارننگ پروگرام )کا داخلہ ٹیسٹ جاری کردہ شیڈول کے مطابق 03 نومبر 2019 ءکو ہوگا بیچلرز پروگرام کے امتحانی مراکز اور وقت کا اعلان ایڈمٹ کارڈ کے اجراءکے ساتھ کیا جائے گا۔
اسلام آباد: اوگرا نے یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی ہے۔
 
ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول ایک روپیہ فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی ہے، اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 27 پیسے مہنگا جب کہ لائٹ ڈیزل 6.56 روپے اور مٹی کا تیل 2.39 روپے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
 
اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری پر حتمی منظوری حکومت دے گی جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

 

  کراچی: کسٹم حکام نے اربوں روپے واجبات کی وصولی نہ ہونے پر شاہین ایئرکے اثاثے منجمد کردیے۔

ذرائع کے مطابق سوا چار ارب روپے کے لگ بھگ واجبات کی عدم ادائیگی پر کسٹم حکام نے شاہین ایئر کے جناح ٹرمینل پر 6 دفاتر کے علاوہ بکنگ آفس بھی منجمد کردیا۔