ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

پیرس: فرانسیسی پولیس نے ٹرک میں چھپ کر ملک میں داخل ہونے والے 30 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں ٹرک میں چھپ کر ملک میں داخل ہونے والے 30 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، فرانسیسی دفتر استغاثہ کے مطابق اٹلی سے جنوبی فرانس کے قصبے لا ٹوربی میں ایک ٹول پلازا پر معمول کی چیکنگ کی جا رہی تھی کہ اس دوران اٹلی سے فرانس میں داخل ہونے والے ایک ٹرک کو روکا گیا اور تلاشی لینے پر پچھلے حصے میں چھپے ہوئے 30 پاکستانی پناہ گزین ملے۔

 تمام پاکستانی پناہ گزینوں کو حراست میں لے کر اطالوی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں مزید تفتیش کی جارہی ہے جب کہ ٹرک کا ڈرائیور بھی پاکستانی ہے

 اسلام آباد:قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا کہنا ہے کہ مولانا سینئرسیاستدان ہیں امید ہے انہوں نے جو معاہدہ کیا وہ نہیں توڑیں گے۔

اسلام آباد میں بحریہ انکلیو میں میراتھن ریس کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا بیٹا بھی اسمبلی میں ہے ایشوز قومی اسمبلی میں لیکر آئیں اور مولانا الیکشن کے حوالے سے خدشات بتائیں،اسمبلی ہی بہترین فورم ہے۔

قاسم سوری کا کہنا تھا کہ حکومت نے مزاکرات کے لیے کیمٹی بنائی اور انہیں سیکورٹی بھی دی، فضل الرحمان بلا رکاوٹ آئے معاہدہ کے تحت جگہ و سہولیات دیں، مولانا کو چاہیے وہ معاہدے کی پاسداری کریں اور اگر وہیں بیٹھے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں،  اب بال مولانا کے کورٹ میں ہے۔

 اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان مافیا کے ساتھ مل کر حکمرانوں کا کھایا ہوا نمک حلال کرنے میں پیش پیش ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دہائیوں سے قوم پر مسلط رہنے والوں کواپنی تیسری نسل کا سیاسی مستقبل تاریک نظرآرہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے جھگڑا غریب عوام کے لئے نہیں بلکہ اسعد محمود، آصف زرداری کا جھگڑا بلاول کے لئے، نواز شریف کا جھگڑا مریم کے لیے، شہباز شریف کا جھگڑا حمزہ شہباز کے لئے اوراسفندیار ولی خان کاجھگڑا ایمل ولی کے لئے ہے۔

 معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ یہ جنگ عمران خان کی ذات کی جنگ نہیں ہے یہ پاکستان پر گزشتہ 35 سالوں سے مسلسل حکومت کرنے والے مافیا اور 22کروڑ عوام کی جنگ ہے۔ آج جب یہ اکٹھے حکومت سے باہر ہوئے ہیں تو سب یکجا ہو کر منتخب حکومت کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔
 
 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 22 کروڑ مظلوم عوام نے اپنی مرضی کا حکمران اپنے اندر سے چنا تو مولانا مافیا کے ساتھ مل کر 31 سال سے ناجائز حکمرانوں کا کھایا ہوا نمک حلال کرنے میں پیش پیش ہیں۔ مولانا فضل الرحمان اور ان کے ہمنوا ملک کو انارکی سے دوچار کرنے کے مذموم عزائم میں ناکام و نامراد ہوں گے۔
ریاض: سعودی حکومت نے رواں برس مختلف مقدمات میں جیلوں میں قید 1200 سے زائد پاکستانیوں کو رہا کیا۔
 
غیرملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ رواں برس سعودی جیلوں میں قید 1200 سے زائد پاکستانیوں کو رہا کیا گیا جب کہ مزید کی رہائی کے لئے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ریاض، دمام، مکہ، تبوک اور دیگر سعودی شہروں سے بے دخل کیے گئے 3400 کے قریب پاکستانیوں کو بھی رہا کروایا گیا ہے۔
 
زلفی بخاری نے کہا سعودی حکومت پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے اپنے وعدوں پر تیزی سے عمل پیرا ہے تاہم صحیح طریقہ کار کو وضع کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، قیدیوں کو رہا کرنے پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید قیدیوں کی رہائی ممکن ہوسکے گی۔
 
واضح رہے رواں برس کے آغاز پر وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان پر سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔
کویت سٹی: کویت نے سوشل میڈیا پر خواتین گھریلو ملازمین کی خرید و فروخت کے انکشاف پر کارروائی کا آغاز کردیا جب کہ گوگل، انسٹا گرام اور ایپل نے بھی ایسے اکاؤنٹس کو بند کر دیا ہے۔
 
کویتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر انسٹاگرام اور دیگر ایپس کے ذریعے گھریلو ملازماؤں کی خرید و فروخت کے مکروہ دھندے کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن میں اکاؤنٹس کو بند کر کے اکاؤنٹ ہولڈرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے قانون سازی بھی کی جائے گی۔
 
کارروائی کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کویت کے پبلک اتھارٹی فار مین کے سربراہ ڈاکٹر مبارک علی عظمی کا کہنا ہے کہ خواتین ملازماؤں کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے گی اور ایسی خواتین کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ ایسی خواتین کو کام کے پیسے دینے کے بجائے ایک دوسرے کو فروخت کردیا جاتا تھا۔
 
کویتی حکومت نے یہ کارروائی برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ خواتین کو گھریلو ملازمین کے طور پر فروخت کیا جا رہا ہے اور اس کے لیے سوشل میڈیا کو استعمال کیا جا رہا ہے جہاں باقاعدہ اس دھندے کیلیے ہیش ٹیگ چلائے جاتے ہیں۔
 
انسٹا گرام اور گوگل نے اس مکروہ دھندے میں اپنے پلیٹ فارمز استعمال ہونے کا نوٹس لیا ہے اور ایسے اکاؤنٹس بند کردیئے ہیں جب کہ گوگل اور ایپل نے ایپ ڈیولپرز کے ساتھ مختلف پلیٹ Aaفارمز پر غیر قانونی کام کو روکنے کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔
سڈنی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔
 
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پاکستان کی جانب سے بابراعظم اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے مچل اسٹارک کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
 
فخرزمان کے بعد بلے باز حارث سہیل آئے لیکن غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ بھی 4 رنز بنا کر رچرڈ سن کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 33 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیلی۔
 
ٹاس ہونے کے بعد ہی بارش ہوگئی جو کچھ ہی دیر میں تھم گئی تاہم میچ کا آغاز مقررہ وقت پر کیا گیا۔
 
بعدازاں میچ کے دوران ایک بار پھر بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ روک دیاگیا، جب میچ کا دوبارہ آغاز ہوا تو امپائر نے میچ کو 15 اوورز تک محدود کر دیا۔
 
بارش رکنے کے بعد میچ کا دوبارہ سے آغاز ہوا تو آصف علی اپنے اسکور میں صرف ایک رن کا اضافہ کرنے کے بعد 11 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ عماد وسیم بھی پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
 
مقررہ 15 اوورز میں قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے تاہم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف ملا۔
 
بابراعظم 38 گیندوں پر 5 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 59 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور رچرڈسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
 
آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور کپتان ایرون فنچ نے اننگز جارحانہ آغاز کیا اور 3 اعشاریہ ایک اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 41 رنز بنائے تھے کہ میچ ایک بار پھر بارش کے باعث روک دیا گیا۔
 
مسلسل بارش کے باعث امپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور اس طرح دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔
 
واضح رہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں 3 میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے جہاں پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جارہا ہے جب کہ دوسرا 5 اور آخری 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
 
آسٹریلیا سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے بعد قومی ٹیم کینگروز سے اظہر علی کی قیادت میں 2 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گی۔

سڈنی: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی نمبر ون پوزیشن پر خطرات منڈلانے لگے۔

آسٹریلوی ٹیم سیریز کے تینوں میچز جیت کر مہمانوں کی جگہ سنبھال سکتی ہے، گرین شرٹس اس وقت 274 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، آسٹریلیا (262) کا نمبر چوتھا ہے،البتہ اگر تینوں میچز میں پاکستان کو مات ہوئی تو کینگروز 269 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہو جائیں گے، یوں بابر الیون کو268 پوائنٹس کی وجہ سے دوسرے درجے پر جانا پڑ جائے گا۔

 اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے.

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، یہ مارچ وہ طبقہ کر رہا تھا جس نے قیام پاکستان کی مخالفت کی ان کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھے آج یہ عمران خان کی اپوزیشن بن گئے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس طبقے کی شکست پاکستان کے مستقبل کی کنجی ہے اور انشاللہ یہ معاملہ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔