ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور منصوبہ ریکارڈ وقت میں مکمل کرنے پراپنی حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرتار پور سکھ یاتریوں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔
 
وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور منصوبے کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کراتے ہوئے کہا ہے کہ میں گرو نانک جی کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کے لئے ریکارڈ مدت میں کرتار پور منصوبہ مکمل کرنے پراپنی حکومت کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کرتارپور سکھ یاتریوں کے استقبال کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
آج کرتار پور راہداری منصوبے کی افتتاحی تقریب میں بھارت سے نوجوت سنگھ سدھو اور سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ سمیت اہم شخصیات شریک ہوں گی۔
 
واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم نےکرتارپور زیارت کے لیے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے پاسپورٹ اور 10 روز قبل اندراج کرانے کی شرط ختم کردی تھی۔

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کے والد ہمایوں پیرزادہ نے بیٹی کی خود کشی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

گزشتہ روز گلو کارہ رابی پیرزادہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز نے تہلکہ مچادیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں، کئی صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ بہت سے لوگ ان کی حمایت میں آگے بھی آئے۔

رابی پیرزادہ نے اپنی لیک ہونے والی ویڈیوز کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ لاہور میں تحقیقات کی درخواست دائر کی جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گلوکار ہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیے جانے کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تاہم اب رابی پیر زادہ کی سوشل میڈیا پر خودکشی کی خبریں زیر گردش ہیں جس پر گلوکارہ کے والد ہمایوں پیرزادہ نے ان خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ رابی بالکل ٹھیک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وائرل ہونے والی ویڈیوز پر رابی پیرزادہ نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے موبائل فون میں کچھ خرابی آنے کے باعث اسے ٹھیک کرنے کے لیے دیا تھا اور کسی نے ان کے موبائل فون سے ان کی ویڈیوز اورتصاویر چرا کر انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا تھا۔

 

 سڈنی: پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لئے  119 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ  میں کھیلے جارہے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے  ٹاس جیت  کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے  بابر اعظم اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان کو پہلا نقصان صرف ایک  رن پر ہی فخر زمان کی صورت میں اٹھانا پڑگیا، وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔  ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے حارث سہیل بھی کچھ نہ کرسکے اور صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔  سرفراز کی جگہ پانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کپتان کا ساتھ دیا اور مجموعی اسکور کو  70 تک لے گئے۔ رضوان  30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 
13ویں اوور کا کھیل جاری تھا کہ بارش ہوگئی، جس پر کھیل 15، 15 اوورز تک محدود  کردیا گیا۔ بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو رنز بنانے کی رفتار میں اضافے  کے بجائے وکٹیں گرنے  کی اسپیڈ بڑھ گئی، بعد میں آنے والے آصف علی اور عماد وسیم  بھی بابر اعظم کا ساتھ نہ دے سکے، آصف نے 10 رنز بنائے جبکہ عماد وسیم کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ پاکستان نے مقررہ 15 اوورز میں 107 رنز بنائے، تاہم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو جیت کے لئے 15 اوورز میں 119 رنز کا ہدف ملا ہے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ  59 رنز بنائے۔
کراچی: سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں کانوکشن کاانعقادکیاگیا۔ کانوکیشن کےمہمان خصوصی یونیورسٹیز کے پروچانسلر نثار کھوڑونےشرکت کی۔
 
یونیورسٹیز کے پروچانسلر نثار کھوڑو کا سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے کانووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ سندھ مدرستہ الاسلام کا بنیاد 1885ء میں ڈالا گیا مجھے افسوس ہے کہ سندھ مدرستہ الاسلام سو سال بعد یونیورسٹی بنی جو کے پہلے بننی چاھیئے تھی
 
سندھ اسمبلی کو یہ اعزاز ہے جس نے سندھ مدرستہ الاسلام کے ادارے کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا بل منظور کیا۔ سندھ صوبے میں پبلک اور پرائیویٹ 50 جامعات تعلیم دے رہی ہیں۔ عوام کو اپنے علاقوں میں تعلیم کی سھولیات فراھم کرنے کے لئے متعدد یونیورسٹیز کے کئمپسز قائم کردئے گئے ہیں۔
 
انہوں نےمزیدکہا کہ سندھ مدرستہ الاسلام سے پڑھنے والے پاکستان بنانے والے بڑے نام ہیں امید ہے یہاں سے پڑھنے والے بھی سندھ کا نام مزید روشن کرینگے۔
ایجوکیشن سٹی میں سندھ مدرستہ الاسلام نے عمارت بھی بنائی ہے تاکے ایجوکیشن سٹی میں بھی تعلیم کی سرگرمیاں جاری رہ سکیں۔ ملک میں گالی گلوچ اور نیچا دکھانے کا عمل بند ہونا چاھئے۔
 
نثار کھوڑو کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہناتھا ملک میں ماحول کو بھتر اور سنجیدہ بنانے کی ضرورت ہے۔ گالی گلوچ سے مزید عدم استحکام پیدا ہوگا۔ ایک دوسرے کو برداشت کرکے آگے بڑھنا ہوگا ورنہ قوم کو منتشر کرنے کے لئے بھت لوگ لگے گئے ہیں۔
 
 
 
لاہور: گزشتہ دنوں رابی پیرزادہ کی نجی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی تھیں جس پر اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے موبائل فون ایک کمپنی کو واپس کیا اور یہ تصاویر اسی میں موجود تھیں ، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ان نجی نوعیت کی تصاویر کے لیک ہونے پر متعلقہ اداروں سے رجوع کرچکی ہیں لیکن اب انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے نیا پیغام جاری کردیا۔
 
رابی پیرزادہ نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ " جوبندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کریگا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا"۔ اور ساتھ ہی "ایک فرد کی حفاظت" کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
 
ترکی: ترکی میں جاری انٹرنیشنل بلیئرز اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے نمبر ون محمد آصف نے مسلسل چوتھا میچ جیت لیا۔
 
ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ ترکی کے شہر انتالیہ میں جاری ہے، چیمپئن شپ کے گروپ سی میں پاکستان کے محمد آصف کا مقابلہ اسرائیل کے ڈینیئل رینڈ سے تھا۔
 
پاکستانی ٹاپ کیوئسٹ نے اسرائیل کے پلیئر کو مکمل آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-4 سے کامیابی اپنے نام کی جبکہ ان کی کامیابی کا اسکور 13-88، 25-59، 19-75، اور 36-72 رہا۔
 
دوسرے پاکستانی کھلاڑی مبشر رضا نے بھی گروپ بی میں اپنا دوسرا میچ جیت لیا، انہوں نے تین ففٹی پلس بریکس کھیلتے ہوئے منگولیا کے بولورکھو ایرڈین کو 0-4 سے شکست دی۔
 
پاکستان نمبر 5 مبشر رضا کی جیت کا اسکور 14-64، 0-92، 6-71 اور 1-91 رہا۔
 
پچھلے دو میچز میں آخری فیصلہ کن فریم کی شکست کے بعد ذوالفقار قادر نے بالآخر اپنا پہلا میچ جیت لیا۔
 
انہوں نے ویلز کے ڈیوڈ ڈانو وان کو 1-4 سے شکست دی۔ ڈیوڈ نے پہلا فریم 32-63 سے جیتا لیکن اس کے بعد ذوالفقار قادر نے شاندار کم بیک کیا اور چاروں فریمز میں بھرپور کیو کنٹرول کامظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کرلی۔
کراچی: محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب کے بعد خلیج بنگال میں سمندری طوفان کا خدشہ ظاہر کردیا۔
 
محکمہ موسمیات کے مطابق کیٹگری ون کا سمندری طوفان ماہا مزید شدت اختیار کررہاہے جب کہ خلیج بنگال میں 5 نومبر تک ایک اور سمندری طوفان بن سکتا ہے۔
 
محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہےکہ خلیج بنگال میں بننے والے طوفان کو ’بلبل‘ کا نام دیا جائے گا جب کہ یہ طوفان بحیرہ عرب کے طوفان ’ماہا‘ کو کمزرو کرسکتا ہے۔
 
یاد رہے کہ ’ماہا‘ سے قبل طاقتور ترین سمندری طوفان ’کیار‘ پاکستان سے ٹکرائے بغیر عمان طرف رُخ کرگیا لیکن طوفان نے 700 کلومیٹر کے فاصلے سے ہی سندھ اور بلوچستان کے سمندر میں طغیانی پیدا کردی تھی جس سے ساحلی بستیاں زیر آب آگئ تھیں۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ایک اشارے پر دھرنے والوں کے لیے زمین تنگ کر سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو کمزور نہ سمجھا جائے، ہم عمران خان کی ہدایت پر تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے دھرنے والوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کال دیں تو ان کے ایک اشارے پر پانچ پیاروں اور ان کے چمچوں پر زمین تنگ کر دیں۔

حلوہ کھانے کے بعد صفائی بھی کریں

وفاقی وزیر نے آزادی مارچ والوں کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ حلوہ مارچ کا دوسرا دن ہے، بدبو سے پشاور موڑ کے گرد و نواح میں تعفن پھیل گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سی ڈی اے کو صفائی کے لیےکروڑوں روپےکا فنڈ مختص کرنا پڑ رہا ہے، کیا ہی اچھا ہو کہ حلوے کھانے کے بعد صفائی کا انتظام بھی خود کریں۔

 
 

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج شوکت کمال ڈار نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کے اشتہاری ملزم سابق صدر پرویز مشرف کی تمام منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنیکا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف کی جائیداد میں دو قیمتی پلاٹس، دو مہنگی ترین گاڑیاں اور مختلف بینکوں میں 19 سے زائد اکاؤنٹس میں موجود رقم بھی شامل ہے۔

 قبل ازیں عدالت ملزم کے اشتہاری ہونے کے بعد دونوں ضمانتوں کے دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کی رقم بھی ضبط کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

بے نظیر قتل کیس انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں زیرسماعت رہا۔ اس دوران انہیں پیش ہونے کیلئے بار بار سمن جاری کئے جاتے رہے جس پر انہوں نے اپریل 2013 میں پاکستان آکر سفری ضمانت حاصل کی اور بے نظیر بھٹو قتل کیس میں شامل تفتیش ہوئے اور بعد ازاں 20 مئی 2013کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے پر دس دس لاکھ روپے کے دو مچلکوں پر ملزم کی ضمانت کر لی گئی۔

18مارچ 2016کو علاج کیلئے بیرون ملک چلے گئے، جس کے بعد سابق صدر کو عدالت پیش ہونے کیلئے بار بار سمن اور وارنٹس جاری ہوئے ۔

سڈنی: ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قومی ٹیم کو رینکنگ میں نمبر ون ٹیم برقرار رکھنے کا عزم کیا ہے۔

سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نےکہا کہ 2015 سے کرکٹ کھیلتا آرہا ہوں، انڈر 19میں کپتانی کی ہے  اور کپتان کے لیے اب بھی تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھتا آرہا ہوں اور کوشش ہوگی جو سیکھا ہے اس پر میدان میں عمل کروں۔

پاک آسٹریلیا سیریز سے متعلق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ  آسٹریلیا بھی اچھی ٹیم ہے اس لیے اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، یہ سیریز بڑی اہم ہے کیوں کہ آئندہ ورلڈکپ بھی یہاں ہوگا اس لیے اس سیریز سے فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پلاننگ یہی ہے کہ پرفارمنس دیں گے تو کسی پر دباؤ نہیں آئے گا، وہاب ریاض، محمد عامر اور محمد عرفان کے ساتھ دیگر نوجوان کھلاڑی بھی ہیں جس سے ٹیم کا اچھا کمبینیشن ہے، عامر اور عرفان کی موجودگی میں ڈیوڈ وارنر کے لیے پلان بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم ہے اور اس کی کپتانی بھی  میرے لیے اعزاز ہے، سرفراز نے اسے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی ٹیم بنایا  لہٰذا میری کوشش ہوگی کہ اسے برقرار رکھا جائے۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ سرفراز کی کمی محسوس کریں گے کیونکہ پاکستان کرکٹ کے لیے ان کی بہت خدمات ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں 3 میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے جہاں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ  3 نومبر،  دوسرا 5 اور آخری 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے بعد قومی ٹیم کینگروز سے اظہر علی کی قیادت میں 2 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گی