ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

گوجرخان: مولانافضل الرحمان نے کہا کہ جلسہ ملتوی نہیں کیا گیا ، مریم اورنگزیب کا جلسے سے کوئی تعلق نہیں،قافلے اپنے وقت کے مطابق اسلام آباد پہنچیں، فیصلے کرنے کا حق ہمارا ہے ۔
 
مولانا فضل الرحمان نے ترجمان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جلسہ ملتوی کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جلسہ ملتوی نہیں کیا گیا ، مریم اورنگزیب کا جلسے سے کوئی تعلق نہیں،قافلے اپنے وقت کے مطابق اسلام آباد پہنچیں ،یہ فیصلہ مسلم لیگ (ن) کا اپنا ہے ،یہ ہمارا پروگرام ہے اور ہم فیصلہ کریں گے کہ ہم نے کیا کرنا ہے ،(ن) لیگی قیادت کوآگاہ کر دیا کہ اسلام آباد میں جلسہ آج ہو گا۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ کارکن اسلام آباد پہنچ کر تحمل کا مظاہرہ کریں اور اپنے قافلے سے الگ نہ ہوں ، سب کا رخ اسلا م آباد کی طرف ہے کے پی کے سے قافلے روانہ ہو چکے ہیں، فیصلے کرنے کا حق ہمارا ہے ،مارچ کے اندر جلسہ اور دھرنا بھی ہے۔

 لاہور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت دل اور گردوں کی بیماریوں کے باعث نہیں سنبھل رہی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ان کے کمرے سے ڈینٹل سرجن کے پاس لے جایا گیا تھا، نوازشریف کے مسوڑھے اور دانت کمزور پڑ رہے تھے جب کہ گزشتہ روز نواز شریف کے دانتوں کی فلنگ بھی کروائی گئی تھی۔

ذرائع میڈیکل بورڈ  کے مطابق نواز شریف کی حالت دل اور گردوں کی بیماریوں کے باعث نہیں سنبھل رہی، نواز شریف کو دل اور گردوں کے سنگین مسائل ہیں، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد انتالیس ہزار تک پہنچ چکی ہے، پلیٹ لیٹس کی تعداد مزید بڑھانے کے لئے ادویات دی گئیں تو خطرہ ہوگا تاہم سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس کا مسئلہ اب تشویش ناک نہیں ہے جب کہ نواز شریف کو آئی وی آئی جی کے انجکشن کی تھراپی بھی روک دی گئی ہے

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی تاریخ میں آج ایک اور سیاہ ترین دن ہے کیونکہ ریاست کو 2 حصوں جموں و کشمیر اور لداخ میں باضابطہ طور تقسیم کیا جارہا ہے

مودی سرکار 5 اگست کے سیاہ فیصلے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے دوسرے مرحلے کے تحت آج سے جموں و کشمیر اور لداخ کو دو حصوں میں تقسیم کرکے بھارتی قوانین نافذ کر رہی ہے۔ نئے قوانین کے تحت دیگر ریاستوں کے ہندو شہریوں کو مقبوضہ  کشمیر میں جائیداد خریدنے اور مستقل رہائش کا حق حاصل ہوگیا ہے۔

مودی سرکار نے کشیدگی کے تناظر میں ہوائی اڈوں اورریلوے اسٹیشنز پرہائی الرٹ جاری کردیا ہے اور وادی میں دفعہ144کا نفاذ بھی کیا جارہا ہے۔ بھارت نے جموں و کشمیر کے لیے گریش چندر اور لداخ کیلیے آر کے ماتھر کو گورنر تعینات کیا ہے۔

واضح رہے کہ 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 87 روز سے فوجی محاصرہ ہے اور مواصلاتی ذرائع بھی معطل ہیں۔
سڈنی: آسٹریلوی بیٹسمین گلین میکسویل نے ‏ذہنی تناؤ اور نفسیاتی مسائل کے سبب اچانک کرکٹ سے بریک لے لی۔
 
گلین میکسویل سری لنکا کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے بھی اچانک دستبردار ہوگئے ہیں۔ان کی جگہ ڈارسی شارٹ آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہوگئے، پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران بھی گلین میکسویل کے ایکشن میں نظر آنے کا امکان نہیں۔
 
گلین میکسویل کی جانب سے حیران کن فیصلہ سامنے آنے پر ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے کہا ہے کہ بعض اوقات کھلاڑی اپنے بہت بڑے ذہنی مسائل بھی چھپاتے رہتے ہیں، ماہر نفسیات کو میکسویل کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کہا ہے، ان کی ذہنی صحت کے حوالے سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔
یاد رہے کہ گلین میکسویل نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 28 گیندوں پر 62 کی اننگز کھیلی تھی۔

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے سانحہ تیز گام کے باعث آزادی مارچ جلسہ منسوخ کردیا ہے۔ 

سانحہ تیز گام کی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں نے آزادی مارچ کا آج ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا ہے، ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جلسہ ٹرین حادثے کے باعث منسوخ کیا گیا تاہم اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کا آزادی مارچ جلسہ اب کل ہوگا۔

اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید نے نوجوت سنگھ سدھو سے رابطہ کرکے کرتارپور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی  دعوت دی جو سدھو نے قبول کرلی۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے کرتارپور میں دنیا کے سب سے بڑے گودوارے کے فقیدالمثال افتتاح کی تیاریاں جاری ہیں، وفاقی حکومت نے سرحد پار سے اسٹار کردار نوجوت سنگھ سدھو کو افتتاحی تقریب میں مدعو کرلیا اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر سینٹر فیصل جاوید نے نوجوت سنگھ سدھو سے رابطہ کرکے نوجوت سنگھ سدھو کو تقریب میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی ہے۔

 دوسری جانب نوجوت سنگھ سدھو نے بھجوائی جانے والی دعوت قبول کرلی ہے اور کہا ہے کہ تاریخی تقریب میں مدعو کرنے پر وزیراعظم پاکستان کا شکرگزار ہوں، 9 نومبر کی تقریب میں شرکت کی سعادت حاصل کروں گا۔
 
نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ کرتار پور کی تعمیر اور اس کے افتتاح نے سکھ مذہب کے کروڑوں پیروکاروں کو نہایت مثبت پیغام دیا ہے، دنیا بھر کے سکھ اپنے روحانی پیشواء باباگرونانک سے وابستہ مقام کی زیارت کے منتظر ہیں۔

سڈنی: پاکستان نے دورہ آسٹریلیا کا شاندار آغاز کرتے ہوئے وارم اپ ٹی ٹوئنٹی میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو باآسانی 6 وکٹوں سے ہرادیا۔

قومی کرکٹ ٹیم نے دورہ آسٹریلیا کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ آسٹریلیا الیون کو شکست دیدی ہے، میزبان الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث کرکٹ آسٹریلیا الیون 6 وکٹوں پر 134 رنز بناسکی۔

پاکستان کی جانب سے ٹیم میں کم بیک کرنے والے محمد عرفان نے 4 اوورز میں صرف 19 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی، شاداب خان نے 3 شکار کئے۔ جواب میں فخرزمان اور بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے ہدف با آسانی 4 وکٹوں پر 13 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے فخرزمان نے43 اور کپتان بابراعظم نے 34 جب کہ حارث سہیل نے 32 رنز بنائے۔  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
 
 
اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تیزگام حادثے میں ریلوے کی غلطی نہیں بلکہ لوگ ریلوے قانون کا احترام نہیں کرتے تاہم ٹرین میں مسافر سلنڈر کیسے لے کر پہنچے اس کی تحقیقات کی جائے گی۔
 
وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سولہ ماہ میں تین حادثات ہوئے ہیں، لوگ قانون کا احترام نہیں کرتے، ٹرین میں آگ بجھانے کا آلہ لگا ہوتا ہے لیکن آگ کی شدت بہت زیادہ تھی اور آگ بجھانے کا آلہ چھوٹا تھا جب کہ کسی مسافرنے اس آلہ کا بھی استعمال نہیں کیا۔
 
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حادثے میں ریلوے کی نہیں بلکہ مسافروں کی غلطی ہے، مسافروں نے ناشتہ بنانے کے لیے سلنڈرجلایا جس کے بعد چلتی ٹرین میں آگ لگ گئی۔ چھوٹے اسٹیشنوں پراسکینرکا نظام موجود نہیں لہٰذا تحقیقات کریں گے کہ مسافرکون سے اسٹیشن سے سلنڈر لیکر چڑھے۔
 
وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ دونوں بوگیوں میں بیک وقت آگ لگی، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، اس حادثے میں ریلوے کی کوتاہی ضرور ہے جس کی تحقیقات کرکے وجہ سامنے لائیں گے