ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

سڈنی: ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قومی ٹیم کو رینکنگ میں نمبر ون ٹیم برقرار رکھنے کا عزم کیا ہے۔

سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نےکہا کہ 2015 سے کرکٹ کھیلتا آرہا ہوں، انڈر 19میں کپتانی کی ہے  اور کپتان کے لیے اب بھی تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھتا آرہا ہوں اور کوشش ہوگی جو سیکھا ہے اس پر میدان میں عمل کروں۔

پاک آسٹریلیا سیریز سے متعلق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ  آسٹریلیا بھی اچھی ٹیم ہے اس لیے اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، یہ سیریز بڑی اہم ہے کیوں کہ آئندہ ورلڈکپ بھی یہاں ہوگا اس لیے اس سیریز سے فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پلاننگ یہی ہے کہ پرفارمنس دیں گے تو کسی پر دباؤ نہیں آئے گا، وہاب ریاض، محمد عامر اور محمد عرفان کے ساتھ دیگر نوجوان کھلاڑی بھی ہیں جس سے ٹیم کا اچھا کمبینیشن ہے، عامر اور عرفان کی موجودگی میں ڈیوڈ وارنر کے لیے پلان بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم ہے اور اس کی کپتانی بھی  میرے لیے اعزاز ہے، سرفراز نے اسے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی ٹیم بنایا  لہٰذا میری کوشش ہوگی کہ اسے برقرار رکھا جائے۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ سرفراز کی کمی محسوس کریں گے کیونکہ پاکستان کرکٹ کے لیے ان کی بہت خدمات ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں 3 میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے جہاں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ  3 نومبر،  دوسرا 5 اور آخری 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے بعد قومی ٹیم کینگروز سے اظہر علی کی قیادت میں 2 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گی

کراچی: پاک کالونی کے ایم سی فلیٹ میں بیٹیوں نے آشنا کے ساتھ مل کر باپ کو تشدد کے بعد قتل کردیا۔
 
تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار کے قریب واقع کے ایم سی کے فلیٹ کے چوتھے فلور پر رہائش پذیر 50 سالہ محمد رحیم ولد عبدالرحیم کی تشدد زدہ لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچی اور لاش کو کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کیا۔
 
پولیس کے مطابق جمعے کی شام 5 بجے کے قریب مقتول کی 2 بیٹیوں زینب اور اقراءنے آشنا شفیق کے ساتھ مل کر اپنی دونوں بہنوں اورایک بھائی کو باورچی خانے میں بند کرنے کے بعد اپنے والد محمد رحیم کو سر پر لوہے کے پانے اور سر دیواروں پر مار مار کر قتل کردیا اور اپنے آشنا کے ساتھ فرار ہوگئیں۔
 
پولیس نے بتایا کہ مقتول کے ایم سی کا ملازم تھاجب کہ ملزم شفیق فیصل آباد سے تعلق رکھتا ہے، مقتول کی بیٹوں نے ملزم شفیق سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی کی تھی۔
 
پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع آواران میں 176 اسکول 20 سال سے بند ہونے اور اساتذہ کو برسوں سے تنخواہیں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

بلوچستان ایجوکیشنل سوسائٹی (بی ای ایس) کی جاری کردہ پریس ریلیز میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ آواران میں  گزشتہ ایک ہفتے کی مہم جوئی کے دوران 176 ایسے اسکولوں  کا سرغ لگایا گیا ہے جو بند ہیں، 104 اسکول وہ ہیں جو 2018ء کو منظور ہوئے تھے مگر تعلیمی سلسلہ تاحال شروع نہیں کیا جاسکا جب کہ کئی اسکول ایسے ہیں جو 15 یا 20 سال سے بند ہیں۔

 پریس ریلیز میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ کئی اسکول عمارات سے محروم ہیں لیکن جن اسکولوں کی عمارتیں خستہ حال ہونے کی وجہ سے درسی عمل سے محروم ہیں وہاں کے زیادہ تر اساتذہ آزاد گھوم رہے ہیں۔
 

 مہم کے آرگنائزر شبیر رخشانی کا کہنا ہے کہ مہم کا آغاز جو ہم نے ایک بند اسکول سے کیا تھا، جوں جوں مہم جوئی کا عمل آگے بڑھتا گیا توں توں ایسے ریکارڈ سامنے آگئے کہ آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے زیادہ تر اسکولز بند ہیں۔ اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔ موجودہ صورتحال نے بچوں کو تعلیمی میدان سے دور کر دیا ہے۔

 
شبیر رخشانی نے کوئٹہ کی صحافی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ علاقے کا دورہ کرکے تعلیم سے متعلق حقائق کو سامنے لانے میں ہماری مدد کریں اور اس سلسلے میں اگر کوئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جاتی ہے یا صحافی برادری علاقے کا دورہ کرتی ہے تو بلوچستان ایجوکیشن سسٹم کی ٹیم رضاکارانہ طور پر ان اسکولوں کی نشاندہی کرنے، معلومات فراہم کرنے اور ان کرداروں سے ملوانے کے لیے تیار ہے جو موجودہ نظام تعلیم اور اسکولوں کی بندش سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے) کے چیئرمین عامر علی احمد کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے چئیرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ پیش ہو کر مطمئن کریں کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے 12 نومبر کو کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

کراچی:  عہد ساز شخصیت اور تحریک آزادی کے لیے بیش بہا خدمات انجام دینے والے سر سلطان محمدشاہ آغاخان کی آج 142ویں یوم ولادت منائی جا رہا ہے۔

سر سلطان محمد شاہ آغا خان سوئم 2 نومبر1877 کو کراچی میں پید اہوئے۔محض 9برس کی عمر میں سلطنت برطانیہ نے انھیں ہزہائینس کے خطاب سے نوازا۔ مجموعی طورپروہ ایک غیر معمولی انسان تھے۔سرآغا خان سوئم ان چند اور نمایاں شخصیات میں شامل تھے جو اسلام کو ایک عالمی مذہب قرادیتے تھے۔

 ڈائریکٹرآغاخان یونیورسٹی ایگزامینشن ڈاکٹرشہزادجیوا کے مطابق آغا خان سوئم کا نام تاریخ میں ان شخصیات کے ساتھ جڑا ہے،جنھوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے حق کی وکالت بین الاقوامی سطح پرکی۔
 
 سرسلطان محمد شاہ نے روزاول سے ہی تعلیم کی اہمیت کو پرکھ لیا تھا،وہ یہ سمجھتے تھے کہ مسلم امہ کو اقوام عالم میں امتیاز تعلیم کی وجہ سے ہی حاصل ہوسکتا ہے،یہی وجہ ہے کہ سرسید احمد خان نے علیگڑھ یونیورسٹی کے قیام کی ذمہ داری سرسلطان محمد شاہ کودی جس کے دوران آغاخان سوئم سرسطان محمد شاہ نے اس دور میں 4ملین روپے کا فنڈ اکھٹا کیاجبکہ اپنی جانب سے فنڈ کی مد میں ایک لاکھ 20ہزارروپے دیے۔

سرسطان محمد شاہ نے پہلا اسکول سن 1905کو گوادرمیں قائم کیا،اورآج پرنس کریم آغا خان نے اپنے دادا کے نظریے کوحقیقی شکل دی ہے،یہ عہد ساز اور گرانقدر شخصیت 11 جولائی 1957کو جنیوا میں دنیا سے رخصت ہوئے۔

لاہور: اسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت میں بتدریج بہتری آنے لگی ہے اور انہیں واک کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

ذرائع کےمطابق نواز شریف کو لاہور کے سروسز اسپتال میں داخل ہوئے 12 روز ہوگئے ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے دل ، گردہ ، بلڈ پریشر اور شوگر کے مسائل اپنی جگہ موجود ہیں، نواز شریف کو پہلی مرتبہ ڈاکٹرز نے واک کرنے کی اجازت دی اور نواز شریف واک بھی کی، نواز شریف کو واک کروانے کا مقصد یہی تھا کہ ان کی صحت کے متعلق بہتری کا معلوم ہوسکے۔

دوسری جانب نواز شریف کے علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی حالت میں بتدریج بہتری آنے لگی ہے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 55 ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کل انٹرمیڈیٹ سال دوم آرٹس ریگولر گروپ اورخصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کااعلان کردیا، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آرٹس ریگولراور خصوصی امیدواروں کے نتائج کل صبح ساڑھے گیارہ بجے کیاجائے گا نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی وہب سائٹ پر دیکھےجاسکیں گے علاوہ ازیں بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب بھی بورڈ کےسیکرٹریٹ کانفرنس ہال میں منعقد کی جائے گی

کراچی: پاکستان میں پہلی بار انسداد ٹائیفائیڈ مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر اکرام سلطان کے مطابق ملک میں پہلی بار انسداد ٹائیفائڈ مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں بچوں کو انسداد ٹائیفائیڈ کی ویکسین دی جائے گی۔

ڈاکٹر اکرام سلطان نے بتایا کہ مہم کا آغاز 18 نومبر سے ہو گا جو  30 نومبر تک جاری رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو انسداد ٹائیفائیڈ ویکسین دی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ  سندھ میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کی نشاندہی کے بعد انسداد ٹائیفائیڈ مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سڈنی: پاکستان ٹی20 ٹیم کے ہاتھوں کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) الیون کی شکست کے بعد آسٹریلین نیشنل ٹیم کو ’ورلڈ کلاس‘ گرین شرٹس سے متعلق خبردار کر دیا ہے۔
 
سی اے الیون کے کپتان کرس لین نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ کی نمبرون ٹیم سری لنکا کے مقابلے میں بہت مشکل حریف ثابت ہو گی۔ ”میرے خیال سے وہ سری لنکا کے مقابلہ میں اپنی بہت ہی بہتر ٹیم لے کر آئے ہیں۔ ان کے پاس ایسے لڑکے ہیں جو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باﺅلنگ کروا سکتے ہیں اور ورلڈکلاس بلے باز ہیں جن کے اعداد و شمار ان کی کارکردگی کے گواہ ہیں۔ انہوں نے آج بہت ہی عمدہ کارکردگی دکھائی اور یہی وجہ ہے کہ وہ ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
گوجر خان: رہنما جے یو آئی (ایف) عبدالغفورحیدری نے کہا کہ اگرکوئی یہ کہہ رہاہے ہماراپروگرام ملتوی یاموخرہواہے تووہ سازش کررہاہے، غلط فہمی پھیلائی گئی ہے اسے دورہوناچاہیے۔
 
تفصیلات کے مطابق رہنما جے یو آئی (ایف) عبدالغفورحیدری نے کہا کہ غلط فہمی پھیلائی گئی اسے دورہوناچاہیے، اگرکوئی یہ کہہ رہاہے ہماراپروگرام ملتوی یاموخرہواہے تووہ سازش کررہاہے،مریم اورنگزیب سے میرا رابطہ ہوانہ میں نے کیاہے،مریم اورنگزیب مجھ سے خودبات کریں گی توپتا چلے گاوہ کیاکہنا چاہ رہی ہیں،جس نے جلسہ ملتوی کرنے کی بات کی اس کی بھی لاج رکھنی چاہیے،اسلام آباد رات پہنچنے والے قافلوں کوہم ویلکم کریں گے،کے پی والے گولڑہ شریف سے داخل ہوں گے۔