ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ بے قابو ہو گئی، ایک لاکھ اسی ہزار افراد کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت جاری۔ گورنر نے ریاستی ایمرجنسی نافذ کر دی
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں خطرناک آتشزدگی، تیز ہواؤں کی وجہ سے پھیلتی آگ نے سیکڑوں گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔ ایک لاکھ اسی ہزار افراد کو گھر خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ ڈور بیل کیمرے میں ریکارڈ کی گئی فوٹیج میں لوگوں کوگھر خالی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
 
آگ کی وجہ سے لاکھوں افراد تک بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی، اب تک تیس ہزار ایکڑ کا رقبہ جل کر خاک ہو چکا ہے۔ کیلی فورنیا کے گورنر نے ریاست میں ایمر جنسی نافذ کر دی۔

جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا میں ہونے والے عام انتخابات میں حکمراں جماعت ری پبلکن پارٹی اور صدر موریسیو ماکری کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے البرٹو فرنانڈز نے کامیابی حاصل کرلی۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ارجنٹینا میں جنرل الیکشنز میں جسٹسلسٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے امیدوار البرٹو فرنانڈز 45 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب ہوگئے۔ انہوں نے موجودہ صدر موریسیو ماکری کو شکست دے دی۔

صدر موریسیو ماکری نے شکست تسلیم کرتے ہوئے زمام کار البرٹو فرنانڈز کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ البرٹو فرنانڈز کے حامیوں اور کارکنوں نے ان کی کامیابی پر خوب جشن منایا اور آتش بازی کی۔ پہلا بار ایسا ہوا ہے کہ ارجنٹینا میں کوئی صدر دوبارہ منتخب ہونے میں ناکام ہوگیا ہو۔ 

 ارجنٹینا اس وقت معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ موریسیو ماکری نے برسراقتدار آنے پر ملک کی معیشت کو ترقی دینے کے وعدے کیے تھے جنہیں وہ پورا نہ کرسکے اور ملک کی کرنسی کی قدر میں نمایاں کمی ہوئی۔

ماہرین نے معاشی زبوں حالی کو موریسیو ماکری کی شکست کی وجہ قرار دیا ہے۔ نومنتخب صدر البرٹو فرنانڈز کو ملکی معیشت کی بحالی کے مشکل چیلنج کا سامنا ہوگا۔

کراچی: پاکستان ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کے بعد سرفراز احمد نے دوبارہ سندھ ٹیم کی قیادت سنبھال لی ہے۔
 
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں سندھ اور سینٹرل پنجاب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں، جہاں ایک بارپھر سرفراز احمد بطور قائد اپنی ذمہ داریاں نبھار ہے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے کپتانی کے پریشر کی وجہ سے بطوروکٹ کیپر کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کی جگہ بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان اور اظہرعلی کو ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت دینے کے بعد سرفراز احمد کو دورہ آسٹریلیا سے بھی ڈراپ کردیا گیا تھا۔
 
سرفراز احمد نے اب ساری توجہ ڈومیسٹک کرکٹ پر مرکوز کردی ہے، وہ سندھ ٹیم کے قیادت کرنے کے ساتھ بطور پرفارمر سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ سرفراز احمد کے ساتھ اس میچ میں اسد شفیق نائب کپتان ہیں۔
کیلفورنیا: فیس بک نے امریکا میں ایک نئی ٹیب متعارف کرائی ہے جو آپ کی ہدایت کے تحت خبریں دکھاتی ہے اور اسے براہِ راست موبائل ایپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
 
چند روز قبل کچھ منتخب امریکی صارفین کی فیس بک ایپ پر ایک ٹیب نمایاں ہے جو ظاہر ہے تجرباتی یا آزمائشی طور پر جاری کیا گیا ہے۔ اس تناظر میں آپ فیس بک کی بعض پوسٹس کی ترجیحات کے علاوہ خصوصی طور پر خبروں کی فیڈ کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔
 
’اس ٹیب کے ذریعے آپ نہ صرف فیس بک اسٹوریز قابو رکھ سکتے ہیں بلکہ اپنی پسند کے موضوعات کی خبروں پر بھی نظر رکھ سکتے ہیں اور یہ سب کام براہِ راست ایپ پر کیا جاسکتا ہے،‘ فیس بک کے عہدے دار کیمبل براؤن نے اپنے بلاگ میں بتایا ۔
اس ٹیب کی بدولت آپ قومی نوعیت کی خبریں دیکھ سکتے ہیں اور ساتھ ہی دیگر خبریں بھی نیوزفیڈ میں ملتی رہتی ہیں۔ جیسے جیسے خبریں رونما ہوتی رہتی ہیں عین اسی طرح وہ نمودار ہوتی رہیں گی۔ فیس بک کے مطابق نئی مجوزہ ٹیب کے ذریعے فیس بک پر دیکھی جانے والی خبروں کو چار حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ ان میں اول عمومی خبریں، دوم موضوعاتی خبریں، سوم متفرق خبریں اور چہارم مقامی خبریں شامل ہیں۔
 
اس دوران آپ جو خبریں نہیں دیکھنا چاہتے اسے چھپا بھی سکتے ہیں اور اپنے پسندیدہ موضوعات کو سی فرسٹ یعنی پہلے بھی دیکھ سکتے ہیں ۔ فیس بک کے مطابق اس میں الگورتھم اور خود صارف کی پسند و ناپسند کو شامل کیا گیا ہے تاکہ بہتر سے بہتر انداز میں خبریں دیکھی جاسکیں۔
کراچی: انٹرنیشنل طلبہ کنونشن اور ایکسپو 2019 کا انعقاد آج آئی بی اے کراچی میں منعقد ہوا انٹرنیشنل طلبہ کنونشن اور ایکسپو 2019 کا افتتاح آج 28،2019اکتوبر کو آئی بی اے کراچی یونیورسٹی میں انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سوشل سائنسز, اور دیگر ساتھیوں کے اشتراک سے ہوا.
 
اس موقع پر گورنر سندھ اور چانسلر عمران اسماعیل وائس چانسلرز قائداعظم یونیورسٹی ، نیشنل اسکل یونیورسٹی ,علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے شرکت کی۔ عمران اسماعیل نے تقریب سے خطاب کیا اور ائی یو سی پی ایس ایس اور پیغام پاکستاں کو اس موقع پرمبارکباد دی اور ان کی کاوشوں کو سراہا اور طلباء میں ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا ایک چھت کے نیچے پاکستان کے تمام رنگوں اور ثقافتوں کو دیکھنا بہت خوشگوار ہے میں آئی یو سی پی ایس ایس کی کوششوں اور اس کامیاب تقریب کے لئے مبارکباد پیش کرتا ہوں ہوں۔"
 
ڈائریکٹر آئی بی اے ڈاکٹر فاروق نے قومی اور بین الاقوامی لوگوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ آئی بی اے ہمیشہ اس طرح کی سرگرمیوں میں مصروف رہتا ہےاوراس طرح کی تقریبات کے لئے اس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں
 
ڈاکٹر مختار احمد وائس چانسلر نیشنل اسکل یونیورسٹی نے کہا آئی یو سی پی ایس ایس نے پورے پاکستان کے طلباء کو ایک ہی چھت تلے جمع کیا ہے یہ کاوشیں پاکستان میں خوشحالی اور امن کے لیے بہت کارآمد ہیں
 
چیئرمین آل پاکستان وائس چانسلرز کمیٹی اور وائس چانسلر قائد عظم یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر محمد علی کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات وقت کی ضرورت ہیں اور پاکستان کے ہر کونے سے آنے والے طلباء کے مابین تعامل کا اہتمام کیا جانا چاہئے۔
 
گورنر سندھ عمران اسماعیل کو گلدستہ اور شیلڈ پیش کی گئیں اس کے بعد انہوں نے آئی بی اے کراچی یونیورسٹی میں ایک درخت لگایا۔ اس موقع پر آوازانسٹیٹیوٹ آف میڈیااینڈ مینجمنٹ سائنسز سمیت دیگر جامعات نےاسٹال لگائے۔
.
کراچی: کراچی میں طاقتور طوفان 'کیار' کے اثرات ، ہاکس بے پر سمندر بپھر گیا، کئی کئی فٹ اونچی لہریں، پانی سٹرک پر آگیا، ڈی ایچ اے گالف کلب متاثر، ساحلی پٹی پر لٹھ بستی اور ریڑھی گوٹھ میں پانی داخل ہوگیا۔
 
پانی ابراہیم حیدری کی لٹھ بستی کے 185 گھروں میں داخل ہوگیا۔ طوفان کے باعث ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 500 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا تھا تیز ہواؤں کے باعث پانی رہائشی علاقے میں داخل ہوا۔
 
ایدھی حکام کا کہنا ہے ابراہیم حیدری کے اطراف میں اب سیلابی صورتحال نہیں۔ بحیرہ عرب میں آنیوالا طوفان کراچی کے ساحل سے 860 کلو میٹر دور ہے تاہم اس کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
 
سمندری طوفان کیار ابھی بہت دور ہے لیکن پاکستان کے ساحلی علاقوں میں اس کے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے، کراچی کی ساحلی پٹی، ابراہیم حیدری، لٹھ بستی، چشمہ گوٹھ، کیماڑی سمیت دیگر علاقوں میں پانی داخل ہو گیا مکین گھروں میں محصور ہوگئے۔
 
ابراہیم حیدری کے علاقوں میں رات سے پانی داخل ہونے کا سلسلہ شروع ہوا تو مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جانے لگا، ماہی گیروں کی بستی میں دور دور تک صرف پانی ہی پانی ہے۔ دنیا نیوز نے خبر نشر کی تو وزیراطلاعات سندھ سعید غنی بھی متاثرہ علاقوں میں جائزہ لینے ابراہیم حیدری پہنچ گئے۔
 
صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ اور چیئرمین ضلع کونسل سلمان مراد بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچے اور ریلیف کیمپ لگانے کی ہدایت کی، حفاظتی بند کا کام بھی جاری ہے۔ کیماڑی کے بھٹہ ویلیج کی مختلف آبادیوں، جزیرہ بابا بھٹ سمیت کلفٹن میں بھی پانی داخل ہو گیا۔
 
ماہرین کا کہنا ہے بحیرہ عرب میں اب تک اٹھنے والوں طوفانوں میں یہ سب سے طاقتور طوفان ہے، طوفان کے زیر اثر کراچی سمیت سندھ اور مکران کے کئی اضلاع میں آج آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔ محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔
کراچی: گلوکارہ مومنہ مستحسن کی ڈانس وڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
 
پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن اپنی گائیکی کی وجہ سے سب کو بے حد پسند ہیں، انہیں اصل پہچان کوک اسٹوڈیومیں عالمی شہرت یافتہ گلوکار نصرت فتح علی خان کے ساتـھ آفریں آفریں گا کر ملی تھی، جس کے بعد وہ راتوں رات مشہورہوگئیں تھیں
 
تاہم اب ان کی ایک وڈیووائرل ہوئی ہے جس سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ وہ محض ایک گلوکارہ نہیں بلکہ اچھا رقص کرنا بھی جانتی ہیں۔ مومنہ وائرل ہونے والی وڈیومیں خود بہت محظوظ ہوتے ہوئے رقص کررہی ہیں۔
 
دوسری جانب مومنہ نے رقص کرتے ہوئے جو لہنگا پہنا ہوا ہے وہ اس میں نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ جس کی مداح بھی خوب تعریف کررہے ہیں۔

سڈنی: ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی فارم بدستور پاکستان کیلیے باعث تشویش ہے۔

سڈنی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران لیگ اسپنرعثمان قادر کی شمولیت کے سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے شاداب خان پر انحصار کر رہے تھے، وہ تھوڑا  آؤٹ آف فارم ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں مزید لیگ اسپنرز تلاش کر رہے تھے، 3، 4 نظروں میں آئے، ان میں سے عثمان قادر کو آسٹریلیا میں کھیلنے کا تجربہ پیش نظر رکھتے ہوئے منتخب کیا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ عثمان قادر کی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کارکردگی بھی اچھی رہی، نوجوان سپنر گوگلی اور فلپر سمیت بولنگ کے ہتھیاروں سے مزین ہیں جب کہ شاداب خان کی فارم بدستور پاکستان کیلیے باعث تشویش ہے۔

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت ایک بار پھر بگڑگئی ہے جب کہ انہیں میگاکٹس لگانے پر گردے خراب ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نواز شریف کو مزید میگا کٹس لگانے یا نہ لگانے کا فیصلہ نہیں کرسکا، نواز شریف کو اسٹیرائیڈز دینے سے گردے متاثر ہونے لگے ہیں، میگا کٹس نہ لگائیں تو پلیٹ لیٹس نہیں بڑھ سکتے اور اگر میگا کٹس لگائیں تو گردوں کو نقصان پہنچے گا لہذا ڈاکٹرز اس معاملے پر شش و پنج کا شکار ہیں۔

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا بلڈ یوریا بھی بڑھ گیا ہے جو نارمل رینج 50 سے بڑھ کر 63 ہوگیا ہے، میڈیکل بورڈ نواز شریف کے فیملی ڈاکٹر سے مشورہ کے بعد مزید فیصلہ کرسکے گا۔

سربراہ میڈیکل بورڈ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حالت تاحال ناساز ہے، ان کے پلیٹلیٹس کی تعداد غیر متوقع طور پر تیزی سے اپ ڈاؤن ہو رہی ہے، ابھی پلیٹلیٹس کی تعداد 25 ہزار ہے تاہم ان کی طبیعت 30 ہزار تک پہنچنے کے بعد نارمل تصور ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک نواز شریف نے کسی اور اسپتال جانے کی خواہش ظاہر نہیں کی جب کہ آج ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج سے پنجاب حکومت کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے سندھ میں سیکنڈری تعلیم کے فروغ کے لیے ساڑھے 7 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد 2 کروڑ 28 لاکھ ہے، ان میں سے 28 فیصد بچوں کا تعلق سندھ سے ہے، صوبے میں سیکنڈری تعلیم کے فروغ کے لیے 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض دیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق منظور کئے گئے قرض سے سندھ کے 10 اضلاع میں سیکنڈری اسکول کے 160 نئے بلاک تعمیر کئے جائیں گے