ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی : عباسی شہید اسپتال کے پرفیسرز ایک بار پھر تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج ہو گئے احتجاجی مظاہرین نے علامتی بھوک ہڑتال کرتے ہوئے عباسی شہید کی او پی ڈی ، کے ایم ڈی سی کی ڈینٹل اوپی ڈی اور تدریسی عمل معطل کر دیا ہے ۔
 
مظاہرین کا کہنا تھا نو سے ساڑھے نو کروڑ کا پیکچ تھا جو منظور ہوا تھا وہ اب تک نا مل سکا ۔ چار سے ساڑھے چار ماہ کی تنخواہ رکی ہوئی ہیں ہر بار مجبور کیا جاتا ہے احتجاج کرنے پر اگر مطالبات نہیں مانے گئے تو بھوک ہڑتال پر جائیں گے اور پریس کلب پر احتجاج کاریں گے
 
.مظاہرین کاکہنا تھا کے تنخواہیں ہمارا جائز حق ہیں جو ہمیں دیا جائے اس کے ساتھ ساتھ پروفیسرز نے شہری حکومت مخالفت میں شدید نعرے بازی کی

سکھر: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ انسانوں کا سیلاب ایوانوں کے کچرے کواپنے ساتھ بہا کرلے جائے گا۔

سکھر میں آزادی مارچ کے دوسرے مرحلے پر ملتان روانگی سے قبل اپنے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سب جانتے ہیں حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کرلیا ہے، انہوں نے کشمیرکا مسئلہ گمبھیرکردیا ہے۔ یہ پاکستان کی نمائندہ حکومت نہیں ہے، جبر کی بنیاد پر عوام پر حکومت نہیں کی جا سکتی، تمام سیاسی جماعتیں ملک پر جبر محسوس کر رہی ہیں، ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے اور یہ ملک کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ حکمران ملک کی کشتی کوڈبورہے ہیں جسے عوام کو بچانا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے وجود اور آئین کو خطرہ ہے، آئین پاکستان کو دیباچہ اور بچوں کا کھیل بنا دیا گیا ہے، ہم آئین ،جمہوریت اور اسلام کےلیے نکلے ہیں، ہم ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں، ہم پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، سیاسی جنگ کا طبل جنگ بج چکا ہے، ہمیں سیاسی جنگ لڑنی ہے، عوام اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے تاکہ قوم کو ظالموں سے نجات مل سکے ،آج انسانوں کا سیلاب اسلام آباد کی طرف جا رہا ہے، یہ طوفان ایوانوں کے کچرے کو اپنے ساتھ بہا کر لے جائے گا۔

 
کراچی : سمندری طوفان کیار کے اثرات کراچی کی ساحلی پٹی پر رونما ہونا شروع ہو گئے سمندر کی بھپری لہریں شہر میں داخل ہونا شروع ہوگئی۔ ہاکس بے کا پانی سڑک تک آ گیا ، جس کے باعث ہاکس بے کی سڑک بند ہو گئی۔
 
جبکہ ڈیفنس گلف کلب میں بھی سمندر کاپانی داخل ہو گیا ہے ،،سمندر کی سطح بلند ہونے سے ساحلی حصوں میں بنے رہائشی علاقوں کو نقصان ہوسکتا ہےگالف کلب سے پانی کی نقاسی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں
کراچی : سمندری طوفان کیار کے اثرات کراچی کی ساحلی پٹی پر رونما ہونا شروع ہو گئے سمندر کی بھپری لہریں شہر میں داخل ہونا شروع ہوگئی۔ ہاکس بے کا پانی سڑک تک آ گیا ، جس کے باعث ہاکس بے کی سڑک بند ہو گئی۔
 
جبکہ ڈیفنس گلف کلب میں بھی سمندر کاپانی داخل ہو گیا ہے ،،سمندر کی سطح بلند ہونے سے ساحلی حصوں میں بنے رہائشی علاقوں کو نقصان ہوسکتا ہےگالف کلب سے پانی کی نقاسی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں
اسلام آباد: نیب نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے مالکان کے اثاثوں کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا ہے۔
 
ذرائع کے مطابق ملک بھر کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے مالکان کی ایف آئی اے سے بیرون ملک ٹریول ہسٹری لینے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔ نیب انٹیلی جنس یونٹ نے ایف بی آر سے90سے زائد پرائیویٹ میڈیکل کالجز مالکان کے پچھلے8سال کے ٹیکس ریکارڈ کا ڈیٹا مانگ لیا۔ فلاحی طرز پر بنائے گئے اسپتال اور میڈیکل کالجزکے مالکان کی لسٹیں بھی تیار کرلی گئی ہیں۔
 
مفلوج پی ایم ڈی سی سے منظور شدہ میڈیکل کالجز کی انسپکشن رپورٹس کا پچھلے2 ہفتوں سے فارنسک آڈٹ جاری ہے۔ فیس کی مد میں لی جانے والی رقوم کے بارے میں بینکوں سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔
ننکانہ صاحب: وزیراعظم عمران خان نےننکانہ صاحب میں باباگرونانک یونیورسٹی کاافتتاح کردیا۔
 
تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، ماضی میں بدقسمتی سے تعلیم کو ترجیح نہیں دی گئی، باباگرونانک یونیورسٹی میں جدید تعلیم بھی دی جائے گی، سب سے زیادہ کرپشن اوقاف کی زمینوں پر ہورہی ہے، ہر درگاہ کے پاس اوقاف کی زمین پر یونیورسٹی اور اسپتال بنائی جائے، امیر لوگوں کو ان کی اولاد بھی بھول جاتی ہے لیکن دنیا انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو یاد رکھتی ہے۔
 
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی نہ ہوتو قومیں آگے نہیں بڑھتیں، ترقی یافتہ ممالک میں سب کے لیے ایک قانون ہے لیکن ہمارے ملک میں امیر اور غریب کےلیے الگ الگ نظام ہے، ماضی میں مدرسوں میں تمام مذاہب کے افراد تعلیم حاصل کرتے تھے، مغل دور میں اشرافیہ دہلی کے 2مدرسوں میں تعلیم حاصل کرتے تھے،ملک میں یکساں تعلیمی نظام حکومت کی ذمہ داری ہے، ملک میں اشرافیہ اور عام عوام کےلیے الگ تعلیمی نظام ہے۔
 
عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم خطے میں تعلیم کے شعبہ میں سب سے آگے تھے، تعلیم کو اہمیت نہیں دی گئی، ہم پیچھےرہ گئے
 
وزیراعظم نے مزید کہا تعلیم کے بغیر کسی معاشرے نے ترقی نہیں کی، انسانیت کی خدمت کرنیوالے کو اللہ تعالیٰ زیادہ عزت دیتا ہے، رسول اکرم ﷺ ہم سب کیلئے مثال ہیں، ہم خطے میں تعلیم کے شعبہ میں سب سے آگے تھے، ہم نے اپنا تعلیمی نظام ٹھیک کرنا ہے، بھارت کشمیر میں انتہا کا ظلم کر رہا ہے، دنیا کی تاریخ کسی امیر آدمی کو یاد نہیں کرتی۔
ننکانہ صاحب: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک میں زندہ ہوں این آر او نہیں مل سکتا، ماضی میں 2 این آر اوز کی وجہ سے ملک مقروض ہے۔
بابا گورونانک یونیوسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا عدالت نے پوچھا کیا نواز شریف کی زندگی کی ضمانت دے سکتے ہیں، میں اپنی زندگی کی گارنٹی نہیں دے سکتا، کسی کی کیا دوں گا، نوا شریف کو بہترین طبی سہولتیں دیں، ملک کے اعلیٰ ڈاکٹرز نواز شریف کا معائنہ کر رہے ہیں۔
 
وزیراعظم کا کہنا تھا پیشگوئی کی تھی سارے کرپٹ ایک طرف ہو جائیں گے، آزادی مارچ کا مقصد کیا ہے ؟ کہتے ہیں یہ یہودی لابی ہے، استعفیٰ کس وجہ سے لینے آ رہے ہیں، ان کو خوف ہے کہ حکومت کامیاب ہو رہی ہے، پی ٹی آئی حکومت کے دور میں پہلے سال مہنگائی سب سے کم ہے۔
 
عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم خطے میں تعلیم کے شعبہ میں سب سے آگے تھے، تعلیم کو اہمیت نہیں دی گئی، ہم پیچھےرہ گئے، اوقاف کی زمینیں سب سے زیادہ کرپشن کی شکار ہیں، ان زمینوں پر یونیورسٹیاں اور ہسپتال بنائے جائیں، تمام بزرگ انسانیت کی خدمت کیلئے آئے۔
 
وزیراعظم نے مزید کہا تعلیم کے بغیر کسی معاشرے نے ترقی نہیں کی، انسانیت کی خدمت کرنیوالے کو اللہ تعالیٰ زیادہ عزت دیتا ہے، رسول اکرم ﷺ ہم سب کیلئے مثال ہیں، ہم خطے میں تعلیم کے شعبہ میں سب سے آگے تھے، ہم نے اپنا تعلیمی نظام ٹھیک کرنا ہے، بھارت کشمیر میں انتہا کا ظلم کر رہا ہے، دنیا کی تاریخ کسی امیر آدمی کو یاد نہیں کرتی۔

لاہور: وفاقی حکومت نے فضل الرحمن کیخلاف بغاوت کی کارروائی کی مخالفت کردی۔

لاہورہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمن کا مارچ روکنے اور اشتعال انگیز تقاریر پر ان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کی متفرق درخواست کی سماعت کی۔

 درخواست گزار نے فضل الرحمن کی توہین آمیز تقاریر کا ٹرانسکرپٹ اور سی ڈیز پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ عدالت اس پیش کردہ ٹرانسکرپٹ اور سی ڈیز کو عدالتی فائل کا حصہ بنانے کا حکم دے۔
عدالت نے مولانا فضل الرحمن کی تقاریر کے ٹرانسکرپٹ اور سی ڈیز کو عدالتی فائل کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی۔ وفاقی حکومت کے وکیل اسرارالہی نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ مظاہرین کی جانب سے قانون ہاتھ میں لینے پر وفاقی حکومت کارروائی کرے گی۔

عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی اور اس نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرکے لگانے کی ہدایت کردی۔

 اسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران اور ایف بی آرکے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے اور تاجر برادری نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہاہے کہ شناختی کارڈ کی شرط ناممکن اور پیچیدہ ڈاکیومنٹیشن ہے، ایف بی آر کو آئی ایم ایف سے معاہدہ کرتے وقت سوچنا چاہیے تھا۔ 29 اور30 اکتوبر کو ہر حال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔ آل پاکستان انجمن تاجران اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے ڈیڈ لاک بر قرار ہے۔

 اسلام آباد، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔ ہم مذاکرات سے انکاری نہیں تاہم چیئرمین ایف بی آر کہتے ہیں کہ فکسڈ ٹیکس لارہے ہیں پھر 2گھنٹے بعد اپنا بیان بدل لیتے ہیں۔ آئی ایم ایف کی ٹیم کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے تاجرنمائندوں سے بھی مذاکرات کرے۔
 

 آئی ایم ایف کو حکومت سے معاہدہ کرتے وقت پاکستان میں شرح خواندگی کا خیال رکھنا چاہیے۔ اجمل بلوچ نے کہاکہ سخت شرائط کے تحت معاہدے نے کاروبار کو تباہ کردیا ہے۔ یکم جولائی سے کاروبار کا پہیہ رک گیا ہے جس سے تاجر سخت پریشان ہیں۔ حکومت کو یہ بات سمجھ میں آجانا چاہیے کہ کاروبار نہیں ہوگا تو ٹیکس کہاں سے آئے گا۔

کراچی: بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان ’’کیار‘‘ سے کراچی سمیت پاکستان کی کسی بھی ساحلی مقام کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
 
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ٹروپیکل سائیکلون ایڈوائزری کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے ہواکے کم دباؤ نے سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلی ہے جس کو ’’کیار‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔
 
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان ’’کیار‘‘ رواں سال بحیرہ عرب میں بننے والا تیسراسمندری طوفان ہے، کراچی سے سمندری طوفان کا فاصلہ 1000کلومیٹر کے لگ بھگ ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق سمندری طوفان کے 29 اور 30 اکتوبر کے درمیان عمان کے ساحلی مقام سے ٹکرانے کا امکان ہے۔
 
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہرمیں گرمی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جس کی وجہ سے خنکی میں اضافہ ہوا ہے ہوا میں نمی کاتناسب36 فیصد رہا، جمعے کوشہر میں شمال مغربی اور سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چلیں، آج مطلع گرم اور خشک رہے گا۔