ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپور میرس میں داخلہ کے خواہشمند امیدواراں کو داخلہ حاصل کرنے کے لئے دو دن کے اندر فیس جمع کروانے کی ہدایت جاری کردی۔
 
سیلف فنانس پر داخلا کی یہ آخری توسیح ہے۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ مہران کے داخلا ٹیسٹ میں جن امیدواراں نے 40 یا 40 سے زائد نمبر حاصل کئے تھے۔
وہ ڈائریکٹر فنانس کے نام سے ڈیمانڈ ڈرافٹ بینک سے بنوا کر جامعہ مہران کے ڈائریکٹر ایڈمیشن کے دفتر میں جمع کروائیں۔
 
سیلف فنانس پر جن شعبہجات میں داخلے کے لئے نشستیں خالی ہیں ان کی تفصیلات جامعہ مہران کے ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
کراچی: اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2019 کی مارکس شیٹ تیارکی جاچکی ہیں،
 
کالجوں اور ہائرسیکنڈری اسکولوں کےنمائندے پرنسپل کےاتھارٹی لیٹر کے ساتھ بروز جمعرات 24 اکتوبر 2019سے بورڈکےمتعلقہ سیکشن سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں
کراچی: عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان فلم ’’قائد اعظم زندہ باد‘‘ میں فہد مصطفیٰ کی ہیروئن بنیں گی۔
 
ماہرہ خان کا شمارپاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جب کہ فہد مصطفیٰ کوبھی پاکستان کا سلمان خان کہا جاتا ہے جن کی آج تک کوئی فلم باکس آفس پرناکام نہیں ہوئی۔ لیکن یہ دونوں سپراسٹارز آج تک کسی فلم میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے تاہم اب ماہرہ اور فہد کے مداحوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ یہ دونوں ہدایت کار نبیل قریشی کی فلم’’قائد اعظم زندہ باد‘‘میں مرکزی کردار کرتے نظر آئیں گے۔
 
ہدایت کار نبیل قریشی نے یہ خبر سوشل میڈیا پرشیئر کرتے ہوئے کہا فہد مصطفیٰ اورماہرہ خان بولو ہاں کہ نا؟ جس کے جواب میں ماہرہ خان نے جوابی ٹوئٹ میں فہد مصطفیٰ کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، جی ہاں۔
 
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے ماضی میں دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ بطور اداکار فہد مصطفیٰ کی بے حد عزت کرتی ہیں۔ انہوں نے فہد مصطفیٰ کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا لیکن وہ فہدکے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔
پشاور: سوات او رملاکنڈمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات اورملاکنڈمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت4 اعشاریہ 3 جبکہ گہرائی 34کلومیٹرریکارڈ کی گئی ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکزپاک،افغانستان،تاجکستان کاسرحدی علاقہ تھا،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اوردکانوں سے باہر نکل آئے۔
اسلام آباد: رہنما جے یو آئی حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ احتجاج کیلئے اسلام آباد میں ایک جگہ کا تعین کرلیا ہے، حکومت کے رویے کے مطابق احتجاج کا لائحہ عمل اپنائیں گے۔
 
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے احتجاج کی مشروط اجازت ملنے پر رہنما جے یو آئی حافظ حسین احمد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اجازت ملنا اچھی بات ہے،احتجاج کیلئے اسلام آباد میں ایک جگہ کا تعین کرلیا ہے،حکومت کے رویے کے مطابق احتجاج کا لائحہ عمل اپنائیں گے،کسی کےلئے مسئلہ نہیں بننا چاہتے،کسی صورت میں بھی قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے۔
 
انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمارے ساتھیوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جے یو آئی (ف) رہنماوں کو کسی صورت میں قانون اپنے ہاتھ نہ لینے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو کچھ ہوا تو محاسبہ عمران خان کا ہوگا۔
 
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف سب کچھ عمران خان کی ہدایت پر ہورہا ہے، انہیں سیاسی اقدار کا کوئی پاس نہیں، شرم حیا حکومت کے پاس سے بھی نہیں گزری، بیمار شخص کے لیے جس طرح کے بیان دئیے جارہے ہیں ہم اسے نہیں بھولیں گے اور اگر نوازشریف کو کچھ ہوا تو محاسبہ عمران خان کا ہوگا۔
 
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کا شریف خاندان کے ساتھ رویہ انتہائی غیرانسانی ہے، میاں نوازشریف کی صحت کاشدید خطرات لاحق ہیں، نوازشریف سے طبی سہولیات واپس لے لی گئیں تھی، میڈیکل رپورٹس کوسامنے نہیں لایا جارہا، مریم نواز کی والد سے ملاقات نہ ہونے دینے سے ثابت ہے یہ سفاک ہیں، (ن) لیگ نوازشریف کی صورتحال کا ذمہ دار حکومت کو قراردیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 31 اکتوبر کو ن لیگ آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی۔

کراچی: سندھ حکومت آٹے کی قیمتوں پر کنٹرول میں ناکام ہو گئی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی بھی تعطل کا شکار اور ضلعی انتظامیہ بے بس ہے، آج سندھ کابینہ کے اجلاس میں فلور ملز کو گندم کا کوٹہ جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، بعض ذخیرہ اندوزوں کی مونو پولی کی وجہ سے 35 روپے کلو فروخت ہونے والا آٹا 50 روپے سے بھی زائد قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

سیکریٹری خوراک کی جانب سے تمام ڈویژنل کمشنرز کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے خطوط بھی انتظامی نا اہلی کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں اور صوبے بھر میں کسی بھی جگہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔

 سندھ حکومت کے پاس 8 لاکھ ٹن سے زائد گندم کا ذخیرہ ہونے کے باوجود آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں استحکام نہیں لایا جا سکا۔ تاہم سندھ کابینہ کے آج ( بدھ کو) منعقدہ اجلاس میں ذخیرہ کی گئی گندم فلور ملز کو کوٹہ کے مطابق فراہم کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ جس کے بعد آٹے کی قیمتوں میں استحکام کو ممکن بنایا جائے گا۔

اس ضمن میں سیکریٹری خوراک لئیق احمد نے ذرائع کو بتایا کہ صوبے بھر میں گندم کا کوئی بحران نہیں ہے، میرپورخاص میں 90 ہزار 77 ٹن، حیدرآباد میں 52 ہزار 192، کراچی میں ایک لاکھ 25 ہزار ٹن ، سکھر میں 3 لاکھ 9 ہزار ٹن اور لاڑکانہ میں ایک لاکھ 75 جبکہ شہید بے نظیر آباد (نوابشاہ ) میں 90 ہزار ہزار ٹن سے زائد گندم موجود ہے۔

انھوں نے بتایا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس کی منظوری کے بعد فلور ملز کو باڈی کے تناسب سے گذشتہ سال کے بجلی کے بلوں کی چکنگ کے بعد گندم فراہم کی جائے گی۔

اسلام آباد: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں ویڈیو بنانے پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لے کر تحقیقات شروع کردیں۔
 
ٹاک ٹاک پر ویڈیوز اپ لوڈ کرکے شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ کی دفتر خارجہ کے میٹنگ روم میں بنائی جانے والی ویڈیو پر تنازع اٹھ کھڑ ا ہوا اور اعلیٰ حکام نے ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئےمتعلقہ افراد سے تحقیقات شروع کردیں۔
 
حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ دفتر خارجہ کی عمارت کے میٹنگ روم میں نظر آرہی ہیں حالانکہ میٹنگ روم مکمل طور پر خالی ہے تاہم کسی عام انسان کے میٹنگ روم میں داخلے اور آزادانہ گھومنے پر سوشل میڈیا صارفین حیران ہیں اور عمارت کی سیکیورٹی پر تنقید کررہے ہیں۔
 
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اعلی حکام نے نوٹس لےکر متعلقہ افراد سے تحقیقات شروع کردیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو کافی دن پہلے بنائی گئی تھی جو بعد میں وائرل ہوئی۔ حالانکہ یہ ویڈیو حریم شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 16 گھنٹے قبل اپ لوڈ کی گئی ہے۔
 
واضح رہے کہ اس سےقبل حریم شاہ مبشر لقمان نجی طیارہ اسکینڈل بھی سامنے آچکاہے۔ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور صندل خٹک نے مبشر لقمان کے ذاتی طیارے میں بیٹھ کر ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جس کے بعد مبشر لقمان نے ان پر الزام لگایا تھا کہ دونوں ٹک ٹاک اسٹارز نے ان کے طیارے سے قیمتی سامان چوری کیا ہے