ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

‏سوات ‏: سوات میں آرمی کی گاڑی گہری کھائی میں گرگئی
 
گاڑی کھائی میں گرنے سے آرمی کے 8 جوان شہید اور 15 شدید ز خمی ہوگئے
زخمیوں کواسپتال پہنچادیا گیا.
ساہیوال : انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ساہیوال مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔
 
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی۔ سانحہ ساہیوال کے ملزمان میں صفدر حسین، احسن خان، رمضان، سیف اللہ، حسنین اور ناصر نواز عدالت میں پیش ہوئے۔ مقتول ذیشان کے بھائی سمیت مجموعی طور پر 49 گواہوں کے بیان قلمبند کیے گئے۔
 
سانحہ ساہیوال کے مقتول خلیل کے بچے عمیر، منیبہ اور بھائی جلیل سمیت دیگر نے بھی اپنا بیان قلمبند کروایا۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 2020 کے اختتام سے قبل پاکستان سرمایہ کاری کیلئے اعلی مقام بن جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عالمی بینک کی ای او ڈی بی رینکنگ میں اپنی تاریخ کی سب سے بڑی اوراچھی بہتری حاصل کی ہے، گذشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستان کی درجہ بندی میں نمبروں کی کمی واقع ہوئی لیکن اب 28 درجے بہتری واقع ہوئی ہے اورہم 136 سے 108 پر پہنچ گئے ہیں

وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنی حکومت کے ان تمام لوگوں کومبارکباد دینا چاہتا ہوں جنہوں نے یہ کام کرنے کے لئے سخت محنت کی لیکن ہمیں ابھی بہت طویل سفرطے کرنا ہے۔ انشاء اللہ 2020 کے اختتام سے قبل پاکستان سرمایہ کاری کے لئے ایک اعلی مقام بن جائے گا۔

 

اسلام آباد: کرتار پور راہداری کھولنے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے پاکستان کی طرف سے معاہدے پر دستخط کیے۔
 
معاہدے میں سکھ یاتریوں کی آمد اور واپسی کے اوقات، انٹری فیس سمیت دیگر معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی، پاکستان کی جانب سے کرتاپور راہداری کا پہلا فیز مکمل ہوگیا ہے جب کہ 9 نومبر کو وزیراعظم عمران خان راہداری کا افتتاح کریں گے
بیجنگ: چند ہفتوں قبل چین نے چاند پر بھیجی جانے والی تحقیقی گاڑی (روور) سے لی گئی بعض تصاویر بھیجی تھی جس میں چاند پر ہلکے نیلے رنگ کی کچھ پراسرار اشیا نظر آرہی تھیں۔ اب اسی شے کی بہتر اور نئی تصاویر لی گئی ہیں۔
 
اگست میں چینی یوٹو دوم گاڑی نے چاند کے دوردراز علاقے میں ایک گہرے گڑھے (کریٹر) کے اندر ہلکی نیلی شے کی تصاویر جاری کی تھیں جسے ماہرین نے پہلے ایک جیل نما اور رنگین مادہ قرار دیا تھا۔
 
اب ان نئی تصاویر سے اس مادے کو ایک نئے زاویے سے دیکھا جاسکتا ہے اور ماہرین بہتر طور پر اندازہ لگاسکتے ہیں کہ آخر یہ کیا شے ہوسکتی ہے۔
 
ماہرین کا خیال ہے کہ چاند ہر زمین کی طرح فضائی اور ہوائی غلاف نہ ہونے کے برابر ہے اور اسی وجہ سے وہاں چھوٹے بڑے خلائی پتھر یا شہابئے ٹکراتے رہتے ہیں ۔ اس تصادم سے جو گرمی اور دباؤ پیدا ہوتا ہے اس کے نتیجے میں خام شیشہ بن سکتا ہے اور غالباً یہ پراسرار مادہ بھی شیشہ ہی ہے۔ دوسری جانب امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ اپالو سلسلے کے آخری اور سترھویں مشن میں بھی چاند کے ایک گڑھے میں ایسی ہے شے دیکھی گئی ہے۔
 
جب تیز رفتار پتھر چاند کی سطح سے ٹکراتے ہیں تو ان سے بننے والا شیشہ روشنی کو خاص زاویئے سے منعکس کرتا ہے جسے پراسرار قرار دیا جاسکتا ہے۔
 
ناسا سے وابستہ ڈین موریارٹی نے بتایا کہ یہ مادہ بہت گہری رنگت کا ہے جو سیاہ اور تاریک پس منظر میں موجود ہے ۔ جب اس کی ہموار سطح پر روشنی پر پڑتی ہے تو یہ چمکدار دکھائی دیتا ہے۔
 
یوٹو دوم اب مزید قربت سے اس شے کی تصویر بنانے کی کوشش کرے گا اور اس کے بعد ہی اس پراسرار شے کے بارے میں کچھ کہنا ممکن ہوگا۔
لاہور: گرین ٹاؤن میں21سالہ سنبل کو شوہر، ساس اور نندوں نے بدترین تشددبنایا
متاثرہ بہو سنبل کاکہناہے شوہر، ساس اور نندوں نے بدترین تشدد کیا، کلہاڑی اور شیشہ مار کر سر پھوڑ دیا۔ مشتعل شوہر نے گرم استری لگا کرچہرا جلا دیا۔
 
متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بمطابق زرائع درخواست دینے کے باوجود ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا
 

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیاد پرسزا معطلی کی درخواست پر ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیاد پر سزا معطلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا، رجسٹرار آفس نے متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف، نواز شریف کی اپیل میں متاثرہ فریق نہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں طبی بنیادوں پر نواز شریف کی سزا معطلی کے لیے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف متعدد بیماریوں کی وجہ سے بہت تکلیف میں ہیں، نوازشریف کی صحت شدید خراب ہے لہذا العزیزیہ ریفرنس میں سنائی گئی سزامعطل کی جائے، نواز شریف کی موجودہ بیماری سے انکی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، سروسز اسپتال کے ڈاکٹر ابھی تک نواز شریف کی بیماری کی تشخیص نہیں کر سکے، لگ رہا ہے بون میرو پلیٹلٹس بن نہیں رہا اور بیماریوں سے بچانے والا اندرونی نظام کمزور ہو چکا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اپیل پر فیصلہ ہونے تک نواز شریف کو ضمانت پر رہا کیا جائے، غیرملکی ڈاکٹروں کی سفارشات کے باوجود نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت نہیں دی گئی لہذا پاکستان یا بیرون ملک نواز شریف کو مرضی سے علاج کرانے کی اجازت دی جائے۔

  کولمبو:ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلیے سینئرسری لنکنز کی پاکستان آمد پر سوالیہ نشان عائد ہے آئی لینڈ بورڈ دسمبر میں کراچی اور راولپنڈی میں2 ٹیسٹ میچز کھیلنے پر تقریباً آمادہ ہو چکاہے جب کہ محدود اوورز کے ٹور کا بائیکاٹ کرنے والے ٹاپ کرکٹرز پر نگاہیں پھر مرکوز ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ پاکستان میں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے پر تقریباً رضامند نظر آتا ہے البتہ ابھی باضابطہ طور پر اس کا اعلان نہیں کیا،یہ کسی بھی ٹیم کی2009 کے آئی لینڈرز پر ہی ہونے والے دہشتگرد حملے کے بعد پاکستان میں پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی، ستمبر اکتوبر میں کراچی اور لاہور میں ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 سیریزکامیابی سے منعقد ہوئی، پی سی بی سری لنکا پر ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلیے ٹیم پاکستان بھیجنے پر زور دے رہا ہے۔

جس پر اب آئی لینڈ بورڈ تیار نظر آتا ہے، 2 ٹیسٹ میچز کی یہ سیریز کراچی اور راولپنڈی میں دسمبر میں کھیلی جائے گی، لاہور میں ان دنوں بہت زیادہ دھند ہوتی ہے اس لیے اسے وینیوز کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا،2009 کے بعد سے پاکستان اپنی تمام ٹیسٹ سیریز نیوٹرل وینیوز پر کھیل رہا تھا جس میں سے زیادہ تر طویل فارمیٹ کے میچز یو اے ای میں منعقد ہوئے، اس میں اخراجات بھی زائد ہوتے تھے۔

اب سب کی نگاہیں ایک بار پھر سری لنکا کے ان سینئر کھلاڑیوں پر مرکوز ہوچکی ہیں، جنھوں نے اس سے قبل سیکیورٹی خدشات کا عذر پیش کرکے محدود اوورز کے میچز کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا، اب یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ 2ٹیسٹ میچز کے لیے آنے پر راضی ہوتے ہیں یا نہیں۔
کراچی: اسلام آباد میں انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کنونشن اور ایکسپو 2019 کے دو ایڈیشنوں کے کامیاب انعقاد کے بعد ، انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کنونشن اور ایکسپو 2019 کا تیسرا ایڈیشن انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سماجی علوم ، حکومت سندھ، پیغام پاکستان، اقوام متحدہ و دیگر سندھ بھر کی جامعات کے اشتراک سے کراچی کے 10 مختلف مقامات پر منعقد ہوگا ،
 
شیڈول کے مطابق اسٹوڈنٹس آرٹ اینڈ لٹریری فیسٹیول کے مقابلوں کا افتتاح 26 اکتوبر 2019 کو ہوگا۔ سٹی ٹور ، فیری ٹرپ ، امن واک، ورکشاپس اور ثقافتی تقریب 27 اکتوبر 2019 کو منعقد ہوگی۔.انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کنونشن اور ایکسپو پیر 28 اکتوبر کو انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن مین کیمپس کراچی میں ہوگا۔ جس میں افتتاحی تقریب ہوگی اور اس ان موضوعات پر 3 سیشن ہوں گے۔
کاروبار کے ذریعہ معاش حاصل کرنا, نوجونواں میں رواداری,بات چیت سے معاملات کا حل,
منگل 29 اکتوبر کو چار سیشن انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی میں ہوں گے جو ان موضوعات پر مبنی ہوں گےپاکستاں ایک انصاف پسند اور مساوی معاشرہ , میڈیا, سائبر کرائم ، نوجوانوں اورامن کا قیام,منشیات سے پاک کیمپس اور معاشرے میں نوجوانوں کا کردا, طلبا کی حوصلہ افزائی کا سیشن
اقرا یونیورسٹی مین کیمپس کراچی میں انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کنونشن ماڈل اقوام متحدہ ہوگا۔ بین الاقوامی اسٹوڈنٹس کنونشن 2019 کی اختتامی تقریبب 29اکتوبر 2019 کو ہوگی۔
 
پچھلے دو کامیاب کنونشنن میں 30 سے زاید قومیت کے طلباء شریک ہوئے جب کے تقریبا 30،000 سے زیادہ افراد نے کنوینشن میں شرکت کی جن میں طلباء ، معزز اساتذہ ، والدین ، ​​کاروباری افراد ، معزز وائس چانسلرز ، صحافی، اور سفارتکار شامل تھے۔ ان وسیع تقریبات میں پورے پاکستان کی 80 سے زائد یونیورسٹیوں کے پرعظم طلباء نے حصہ لیا. رواں سال بھی ملک بھر سے کثیرتعداد میں طلباء اور ماہرین 26-29 اکتوبر 2019 کوبین الاقوامی طلبا کنونشن اور ایکسپو 2019 میں شرکت کریں گے
جامعہ کراچی ڈاکٹر آف فارمیسی،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی اور بیچلرز ،ماسٹرز پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی
 
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی(مارننگ پروگرام)اور بیچلرز ،ماسٹرز (مارننگ پروگرام )میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں برائے سال 2020 ءکے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 28 اکتوبر2019 ءتک توسیع کردی گئی ہے۔ خواہشمند طلبہ28اکتوبر2019 ءتک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں،طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاںتمام معلومات موجودہیں۔
 
واضح رہے کہ مخصوص نشستوں اور سیلف فائنانس پر داخلے کے خواہشمند طلبا وطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بیچلرز،ماسٹرز، ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ وایوننگ پروگرام) اور ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کا داخلہ فارم جمع کرائیں اور داخلہ ٹیسٹ میں لازماً شرکت کریں بصورت دیگر انہیں داخلے کے لئے اہل نہیں سمجھا جائے گا۔
 
علاوہ ازیں ایسے امیدوار جو اپنے انٹر(HSC ) یا مساوی امتحانات کے نتائج کے منتظر ہیں وہ اپنی صوابدیدپر داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں،تاہم ایسے امیدواروں کو ”داخلہ فہرست “ کی اجراءسے تین دن قبل مذکورہ امتحانات کے نتائج اور مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے لازمی ہوں گے، بصورت دیگر انہیں داخلے کے لئے اہل تصور نہیں کیا جائے گا