ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی)، جامعہ کراچی کے عوامی آگاہی پروگرام کے تحت ”پیدائشی اندھے پن کے ساتھ گونگے بچوں سے دستی دستخط کا استعمال“ کے موضوع پر ایک لیکچر بدھ کو(23 اکتوبر سوا دو بجے دوپہر) بین الاقوامی مرکز کے پروفیسر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔
 
برطانوی تقریر و زبان کی معالج محترمہ شہلینا میتھا متعلقہ موضوع پر خطاب کریں گی، جس میں اساتذہ، صحت کے ماہرین، طلبہ و طالبات، محققین، این جی اوز کے نمائندگان اور عام شہری شرکت کرینگے۔لیکچر کا انعقاد ڈاکٹر پنجوانی سینٹر جامعہ کراچی اور ورچؤل ایجوکیشنل پروگرام برائے پاکستان کے باہمی تعاون سے ہورہا ہے۔

تخم بالنگا کا استعمال صحت کے لیے بے شمار فائدے مند ہے کیونکہ اس میں موجود غذائیت ہڈیاں مضبوط کرنے میں بھی نہایت ہی معاون ثابت ہوتی ہیں۔

مگر ایک تحقیق کے مطابق تخم بالنگا انسان کو ڈپریشن جیسے مرض سے باہر نکالنے کی خاصیت بھی رکھتا ہے۔ 

ماہرین کے مطابق تخم بالنگا اومیگا 3سے مالا مال ہوتا ہے جو کہ انسان کے مزاج کو مثبت اور اسے خوش کرنے کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے۔

ڈپریشن ایک ایسی دماغی بیماری ہے جو اب بہت ہی عام ہے، ہم اپنے ارد گرد ایسے بے شمار لوگوں کو جانتے ہوں گے جو اس بیماری سے لڑ رہے ہیں۔

سینٹرل فوڈ ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر  پروفیسر رام نے بتایا کہ تقریباً 3 گرام تخم بالنگا کو ایک گلاس پانی میں ڈال کر 10 منٹ تک چھوڑ دیں جب یہ پانی اپنے اندر جذب کرلے گا تو اس کا با آسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاہ تخم بالنگا کو پَھلوں کے رس میں ملا کر بھی پی سکتے ہیں جب کہ اسے دودھ اور ملک شیک کے ساتھ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک بالغ انسان کے جسم کو روزانہ 1 سے 2 گرام اومیگا 3 کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ عموماً مچھلی یا چند پودوں کی بیجوں سے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے، تخم بالنگا میں اومیگا 3 سب سے زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جس کا روزانہ استعمال آپ کو بے شمار بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔

اگر آپ ڈپریشن جیسی بیماری میں مبتلا ہیں تو روزانہ ایک چمچا تخم بالنگا اپنی خواراک میں شامل کریں جس سے آپ کو اپنی طبعیت میں فرق محسوس ہوگا۔

اسلام آباد مہنگائی کے اس طوفان نے عوام کو پہلے ہی شدید پریشانی میں ڈال رکھاہے اور اب بجلی مزید مہنگے ہونے کے امکان نے بھی جنم لے لیاہے ۔
 
تفصیلات کے مطابق نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق 30 اکتوبر کو سماعت کرے گا ، بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے 97 پیسے اضافے کا امکان ہے ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا ۔دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آج صبح کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قدر انٹر بینک میں 15 پیسے کم ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 155 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔

کراچی:نامور پاکستانی شاعر، اسکرپٹ رائٹر،میزبان اور مزاح کار انور مقصود نے مولانا فضل الرحمان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دھرنے میں ایک جگہ بیٹھنا پڑتا ہے اور مولانا صاحب ایک جگہ بیٹھ نہیں سکتے۔

کراچی میں سینئر سٹیزن پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹر کی افتتاحی تقریب کے دوران انور مقصود نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے حوالے سے کہا کہ دھرنے میں ایک جگہ بیٹھنا پڑتا ہے اور مولانا صاحب دھرنے میں ایک جگہ بیٹھ نہیں سکتے۔

 سینئر سٹیزن کیئر سینٹر کے حوالے سے انور مقصود کا کہنا تھا کہ  یقین نہیں آتا سندھ میں کوئی ادارہ اتنی جلدی اتنی ترقی کرسکتا ہے، اس ادارے کی اچھی بات ہے اس کو حکومت سے پانی اور بجلی نہیں چاہئیے، کراچی میں اس سینٹر کی بہت ضرورت تھی۔
 
  واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جو ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں سے ہوتے ہوئے 31 اکتوبرکو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہوگا۔

پشاور: خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں احتجاجی ہڑتال 28 ویں روز بھی ختم نہ ہوسکی۔

پشاور میں ڈاکٹروں کی ہڑتال 28 ویں روز میں داخل ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں حکومت اور ڈاکٹروں کے مابین مذاکرات کے باوجود ڈیڈ لاک برقرار ہے جب کہ اسپتالوں کی او پی ڈیز آج بھی مریضوں کےلئے مکمل بند ہے۔

 ڈاکٹروں و طبی عملے کی ہڑتال کے باعث دیگر طبی سروسز بھی تعطل کا شکار ہیں جس کے باعث  اسپتالوں میں آنے والے مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ حکومت نے ڈسٹرکٹ وریجنل ہیلتھ اتھارٹیز کے قانون کو نافذ کرنے کا فیصلہ برقراررکھا ہے۔ جب کہ ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا ہے۔
 
 دوسری جانب گرینڈ ہیلتھ الائنس نے لانگ مارچ کی تیاریاں زور وشور سے شروع کردیں اور پنجاب اور وفاق کے گرینڈ ہیلتھ الائنس نے خیبرپختونخوا کے ڈاکٹروں کو بھی لانگ مارچ میں شرکت کا عندیہ دے دیاہے۔ صوبے کے بڑے اسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے عہدیداروں نے دورے کے دوران تمام ڈاکٹروں و طبی عملے کی تنظیموں کو 25 اکتوبر کے لانگ مارچ کے لئے منصوبہ بندی کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے حکومت سے صوبائی وزیر صحت کے مستعفی ہونے کی شرط عائد کردی

 لاہور:مصباح الحق  کے بیک وقت تین عہدوں کیخلاف درخواست پر گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے سابق کپتان کو کام سے روکنے کی متفرق درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، جناب جسٹس امیر بھٹی نے علی زاہد بخاری ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کے پاس ہیڈ کوچ سمیت تین عہدے ہیں۔

ان کیلیے ان کے پاس کوئی تجربہ نہیں، انھوں نے عدالت سے مصباح کو فوری طور پر کام سے روکنے کی استدعا کردی، اس پر عدالت نے کہا کہ کسی کھلاڑی کو کھلانا یا نہ کھلانا ہماراکام نہیں۔

لاہور: ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانے کا تمام تر ملبہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی پر ڈال دیا۔

دورہ آسٹریلیا کیلیے قومی اسکواڈز کا اعلان کرنے کے موقع پر پریس کانفرنس کے آغاز میں انھوں نے کہا کہ سرفراز احمد کو ہٹائے جانے کے بارے میں میڈیا میں بہت سے باتیں گردش کررہی ہیں، اس حوالے سے وضاحت کرنا چاہوں گا کہ میری، چیئرمین پی سی بی اور چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کی وکٹ کیپر بیٹسمین کے بارے میں کافی بات چیت ہوئی۔ ہم نے معاملات کا جائزہ لیا لیکن کپتان کے بارے میں حتمی فیصلہ احسان مانی کی صوابدید ہے۔

انہوں نے کہا بورڈ کے سربراہ نے اپنے بیان میں خود بھی واضح کیاکہ سرفراز احمد کو ہٹانے کا فیصلہ صرف ان کی ناقص فارم کی بنیاد پر کیا، میڈیا میں کئی تھیوریز چل رہی ہیں مگر اس میں کوئی سازش نہیں تھی، میں نے ہمیشہ وکٹ کیپر بیٹسمین کو سپورٹ کیا، ان کی بطور کپتان ملک کیلیے خدمات بھی ہیں، سیدھی سی بات ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ ہورہی ہے، اپنی فارم بحال کریں تو قومی ٹیم کے دروازے کھلے ہیں، یہ پیغام سرفراز احمد اور سب کیلیے ہے۔

 لندن: سابق سری لنکن کپتان کمارسنگاکارا ایک بار پھر پاکستان آنے کے لیے بے تاب ہیں۔

کمار سنگا کارااس بس پر سوار تھے جس پر 10 سال قبل لاہور میں دہشتگردوں نے فائرنگ کی تھی، اب سنگاکارا ایم سی سی کے صدر بن چکے۔

انھوں نے کہاکہ اگر ایم سی سی کا پاکستان ٹور ہوا تو میں بھی ساتھ ضرور آؤں گا، فی الحال ہماری اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کئی بریفنگز دی ہیں، اگر ہمارے کلب کا ٹور ہوا تو یہ ایک اہم اقدام ہوگا۔

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ والد کے خون میں پلیٹلیٹس کی کمی کی ایک وجہ زہر بھی ہو سکتی ہے۔ 

نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ طے شدہ طبی معاملہ ہے کہ نواز شریف کے خون میں پلیٹلیٹس کی کمی کی ایک وجہ زہر بھی ہو سکتی ہے۔ جو ایک یا دوسری صورت میں دیا جا رہا ہو۔ کسی کو شبے کا فائدہ نہ دیں۔ اگر نواز شریف کو کوئی نقصان پہنچا تو آپ جانتے ہیں کون لوگ اس کے ذمہ دار ہوں گے۔ نیب کو کس طرح معلوم ہوا کہ پلیٹلیٹس خون پتلا کرنے والی دوائی سے کم ہوئے؟ خون کے ٹیسٹ کی وہ رپورٹ سامنے لائی جائے جو یہ ثابت کریں؟ تاریخ گواہ ہے ایسی روش کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکی۔

حسین نواز نے کہا کہ ہمیں حالات کے جبر کی وجہ سے بھولنا نہیں چاہیے کہ مریم نواز بھی بیمار ہیں۔ حکومت پنجاب کی طرف سے نہ تو ان تک ڈاکٹر کو رسائی دی گئی ہے نہ ان کی بیماری کے بارے میں تفصیلات سے ہی آگاہ کیا گیا ہے۔ انہیں بے وجہ قید رکھا گیا ہے۔