ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ”کورین کلچر ڈے “17 اکتوبر 2019 ءجمعرات شام 7 بجے اے سی آڈیٹوریم Iمیں منعقد کیا جارہا ہے۔جس میں کوریا سے آئے ہوئے معروف آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہر ہ کریں گے۔

کراچی: سابق کراچی پولیس چیف شاہد حیات کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی۔
 
سابق ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات کی نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی، میئر کراچی وسیم اختر اور آئی جی سندھ کلیم امام سمیت کئی اعلیٰ شخصیات اور پولیس افسران نے شرکت کی۔
 
سابق کراچی پولیس چیف شاہد حیات کی تدفین ان کے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں کی جائے گی۔
مظفرگڑھ: عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شادی کرنے کا اعلان کر دیا۔
 
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو حکومت مخالف "آزادی" مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔
 
ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ جب بھی خوشی کی تیاری کرتا ہوں،کوئی مسئلہ کھڑا ہوجاتا ہے، اب تو لوگ کہتے ہیں کہ آپ بھی شیخ رشید بنتے جا رہے ہیں۔
 
جمشید دستی نے مزید کہا کہ 2019 میں شادی کا ارادہ تھا لیکن اس سال تو شادی ہوتی نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے دوران شادی کا اعلان کروں گا اور 2020 میں سادگی سے شادی کر لوں گا۔
 
پاکستان تحریک انصاف کے سابق اتحادی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اللہ حکمرانوں کو بھی وعدوں کی تکمیل کی ہدایت دے۔
ویب ڈیسک : ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی راج برقرار ہے، انتظامیہ اور محکمہ صحت کی تمام حکمت عملی ناکام نظر آتی ہے۔ راولپنڈی میں اموات کی تعداد 37 ہوگئی۔
 
جاں بحق افراد اور متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ راولپنڈی میں بھی ڈینگی نے مزید 2 جانیں لے لیں، دونوں مریض گزشتہ چار روز سے ہولی فیملی میں زیر علاج تھے، اب تک 37 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 8260 ہوگئی ہے۔
 
اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 146 شہری نشانہ بنے، پوٹھوہار ٹاون سے 46 اور میونسپل کارپوریشن کے علاقوں سے 42 مریضوں میں تشخیص ہوئی۔ چکلالہ اور راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے مختلف علاقوں کے 26 مریض ڈینگی کا شکار بنے۔ اسلام آباد کے 15 رہائشیوں کو راولپنڈی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ کہوٹہ 3، مری 1، کوٹلی ستیاں سے 3 اور کلرسیداں سے 2 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی۔
 
لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 31 نئے مریض رپورٹ ہوئے، متاثرہ مریضوں کی تعداد 375 تک پہنچ گئی۔ کراچی کے علاقے سائٹ میٹروول کی رہائشی 35 سالہ ثمرین نجی ہسپتال میں چل بسی، سندھ میں ایک ہی روز میں ڈینگی کے 200 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 192 ڈینگی کے کیسز سامنے آئے۔
 
رواں ماہ سندھ میں 2505، کراچی میں 2333 کیسز رپورٹ ہوئے، رواں سال سندھ میں 5722، کراچی میں 5376 مریض سامنے آئے۔ رواں برس سندھ میں 18 افراد جان سے گئے۔ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 83 کیس رپورٹ ہوئے۔ صوبے میں ڈینگی کیسزکی تعداد 5 ہزار 414 ہوگئی۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق پشاور میں مزید 35 افراد متاثر ہوئے، متاثرہ افراد کی تعداد2 ہزار238 ہوگئی۔
 
کوہاٹ میں ڈینگی کے مزید 14 کیس سامنے آئے، تعداد 294 ہوگئی۔ مردان میں مزید 4 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے تعداد 217 ہوگئی۔

فیصل آباد: حسن علی کی فٹنس مسائل کے سبب قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولربدستور فٹنس مسائل کا شکار ہیں، فٹنس بحال ہونے کی امید پر سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل کیے جانے والے بولر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ابھی تک کمر کی تکلیف سے نجات نہیں پاسکے اور بولنگ میں مشکلات محسوس کر رہے ہیں۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ان کے ساتھ کام کرنے والا میڈیکل پینل کوئی خطرہ مول لینے کے بجائے انہیں نومبر میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل سپرفٹ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

یاد رہے کے این سی اے میں پاکستان کے دو اہم بولرز شاہین آفریدی اور محمد عباس کی بحالی کا پروگرام بھی جاری ہے۔
بھارت میں ہندوتوا کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا 117 سال پرانی علامہ اقبال کی نظم لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری ہندوﺅں کے خلاف قرار دے دی گئی
 
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے پلی بھیٹ میں واقع ایک اسکول کی اسمبلی کے دوران نظم پڑھنے کی پاداش میں ہیڈ ماسٹر کو معطل کرکے اسکول بند کردیا گیا۔
 
دوسری طرف بھارتی ریاست پٹنہ کے شہر پلی بھیر کے اسکول میں علامہ اقبال کی خوبصورت دعائیہ نظم پڑھنا بھی جرم بن گیا۔
 
شاید بھارتی نیتا یہ بھول گئے کہ وہاں گایا جانا والا نغمہ سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا بھی شاعر مشرق علامہ اقبال کی تحریر ہے۔
لاہور: ورلڈ بیچ گیمز میں میڈل جیتنے والے پاکستانی پہلوان انعام بٹ کا کہنا تھا میں بہت خوش ہوں میڈل جیتا اپنا میڈل کشمیری عوام کے نام کرتا ہوں جن پر بھارت کی جانب سے بہت ظلم ہورہا ہے
 
انعام بٹ جب اینوک ورلڈ بیچ گیمز میں سونے کا تمغہ جیت کر جب لاہور ایئر پورٹ پہنچے تو ساتھی پہلوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر گولڈ میڈلسٹ کا شاندار استقبال کیا اور انعام بٹ زندہ باد کے نعرے لگائے۔
 
انعام بٹ کا استقبال کرنے کے لیئے خصوصی طور پر ان کے آبائی شہر گوجرانوالہ سے بھی ان کے ساتھی پھلوان اور متوالے لاہور پہنچے اور قومی چمپیئن کو پھولوں کے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا.
کراچی : سندھ حکومت کی یقین دہانی کے بعد آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ نے کراچی پریس کلب پر گذشتہ ایک ماہ سے جاری دھرناو احتجاج مشروط طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ سندھ حکومت نے اساتذہ کو مستقل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد اساتذہ نے احتجاج ایک ماہ کے لئے مﺅخر کیا۔اساتذہ رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ اگر وعدے کے مطابق ایک نکاتی مطالبہ پورا نہیں ہوا تودوبارہ احتجاج پر بیٹھ جائینگے ۔
 
تفصیلات کے مطابق آئی بے اے ٹیسٹ پاس اساتذہ نے منگل کے روز سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب سے ملاقات اور اساتذہ کے مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کے بعد گذشتہ ایک ماہ سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کر دیا
اسلام آباد: سعودی عرب اور ایران کے بعد پاکستان کا اگلا قدم یمن اور شام میں تنازعات کا خاتمہ ہے پاکستان شام اور یمن میں بھی ثالثی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے جارہا ہے تاکہ بکھرے ہوئے اور جنگ و جدل میں پھنسی مسلمان اُمہ کو ایک بار پھر سے اپنے قدموں پر کھڑا کیا جاسکے.
 
سعودی عرب دورہ میں یمن میں امن کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی. جبکہ ایرانی صدر سے ملاقات میں ایرانی صدر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو سعودیہ عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کے لیے مکمل اختیارات دے دیے.
 
اللہ پاک مسلم امہ کو ایک بار پھر سے متحد کردے اور ایک بار پھر ہم کفر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال سکیں,لوگ اعتراض کررہے ہیں جبکہ مجھے خوشی ہے آخری معرکوں کی تیاری شروع ہوچکی ہے اور اس کی بنیاد کو مضبوط کرنے کا سہرا بھی ان شاءاللہ پاکستان کے سر ہی ہوگا.
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اشیائے خورو نوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا۔
 
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرائس کنٹرول مکنیزم کی تیاری کے لیے چاروں وزرائے اعلیٰ کا اجلاس جمعے کو طلب کیا جائے گا۔