ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: نامورپاکستانی اداکارو میزبان حمزہ علی عباسی کے ہم شکل نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی ہے اورلوگ دونوں میں بے انتہا مشابہت دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے ہیں۔
 
میانوالی سے تعلق رکھنے والے یاسرعمار نامی شخص کی حمزہ علی عباسی سے حیرت انگیزمشابہت نے لوگوں کو دنگ کردیا ہے۔
 
یاسر عمار کی نہ صرف شکل حمزہ علی عباسی سے ملتی ہے بلکہ ان کی آواز اوران کے بات کرنے کا انداز بھی بالکل حمزہ علی عباسی جیسا ہے۔
یاسرعمارنے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ بالکل حمزہ علی عباسی کی کاپی نظر آرہے ہیں۔
 
یاسر عمار 9 مارچ کو میانوالی میں پیدا ہوئے تھے اور حمزہ علی عباسی کی ہی طرح اداکاری کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ وہ ہم ٹی وی کے ڈرامے’’لوگ کیا کہیں گے‘‘ میں اداکاری کے جوہردکھا چکے ہیں

 لاہور: فٹنس مسائل سے دوچار فاسٹ بولر حسن علی آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔

سری لنکا کے خلاف سیریز سے کمردرد کا شکار ہونے والے بائیں ہاتھ کے پیسر کو ڈاکٹرز نے مزید تین ہفتے آرام کی ہدایت کی ہے، وہ فیصل آباد میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے صرف ایک میچ سدرن پنجاب کے خلاف کھیلے ہیں جس میں انہوں نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا،

حسن علی  کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب کا عمل جاری رہے گا تاہم وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں اور ٹیسٹ میچوں میں بھی فاسٹ بولر کی شمولیت کے امکانات بہت معدوم دکھائَی دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حسن علی کے فٹنس رپورٹ کلیئر نہ ہونے پر سلیکٹرز نے ٹی ٹوئنٹی کے مجوزہ کھلاڑیوں کی فہرست سے حسن علی کا نام  خارج کردیا ہے۔ تین ہفتوں بعد ایک بارپھر بائیں ہاتھ کے پیسر کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا، اس کی رپورٹس آنے کے بعد حسن علی کے مستقبل کا فیصلہ ہوسکے گا۔ قومی ٹیم کا اعلان 21 اکتوبر کو ہورہا ہے جس میں  حسن علی کی کسی نوجوان باولر کو  کو اسکواڈ میں شامل کیاجاسکتا ہے۔
کوئٹہ: صوبائی حکومت نے بلوچستان یونیورسٹی جنسی ہراسانی اسکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
 
ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے جامعہ بلوچستان اسکینڈل کی تحقیقات ایک ہفتے میں مکمل کرلی جائیں گی۔ تحقیقاتی رپورٹ 27اکتوبر کو گورنر امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو پیش کی جائے گی۔
 
صوبائی حکومت کی جانب سے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اراکین بلوچستان اسمبلی پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس 23اکتوبر کو ہوگا جس میں واقعہ کی تحقیقات پر بات چیت کی جائے گی۔
 
پس منظر
 
جامعہ بلوچستان میں سیکیورٹی عملے کی جانب سے ہاسٹل اور دیگر جگہوں پر خفیہ کیمروں سے طالبات کو بلیک میل اور ہراساں کرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے واقعے کا نوٹس لیا جس پر ایف آئی اے نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات پر چھاپے مارتے ہوئے بڑے پیمانے پر طالبات کی ویڈیوز برآمد کیں۔
 
طلباء تنظیموں اور دیگر فریقوں نے جنسی اسکینڈل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے معاملے کی شفاف تحقیقات کرنے اور ملوث اہلکاروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔ یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال ماضی میں بھی جنسی ہراسگی کیس میں برطرف کیے جاچکے ہیں۔

کراچی : ضیاء الدین یونیورسٹی ایگزامینشن بورڈ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر انوار احمد زئی نے اعلان کیا ہے کہ2020ء کے سالانہ امتحانات کے لیے نویں اور گیارہویں جماعت کے ریگولر طلبہ کے انرولمنٹ اور پرائیوٹ امیدواروں کے رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ31اکتوبر 2019ء ہے۔ طلباء و طالبات جلد از جلد اپنے فارم جمع کرائیں۔ انرولمنٹ اور رجسٹریشن فارم ضیاء الدین یونیورسٹی ایگزامنیشن بورڈ کی ویب سائٹ www.zueb.edu.comسے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

کراچی: جامعہ اردو نے ایم اے پرائیوٹ کے امتحانات کی تاریخ کااعلان کردیا۔
 
وفاقی اردو یو نیورسٹی کےترجمان رئیس جعفری کاکہنا ہےکہ ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق ایم اے پرائیویٹ کے امتحانات ہفتہ 19 اکتوبر سے منعقد ہونگے۔
کراچی : اعلی ثانوی تعلیی بورڈ کراچی میں انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس ریگولر گروپ 2019 سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
امتحانات میں 43021 طلبا نے حصہ لیا 41 ہزار بچے شریک ہوئےجبکہ
12888 طلبا کامیاب ہوئے امتحانات میں نتائج کا تناسب 30 اعشاریہ 70 فیصد رہا
کامیاب طلبا کو نقد انعامات سے نوازا گیا
کراچی: عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں جنہیں انسٹاگرام پر 5 ملین لوگوں نے فالو کیا۔
 
سوشل میڈیا موجودہ دور میں ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے کا سب سے طاقتور میڈیم ہے جس کے ذریعے نا صرف پرستار اپنے پسندیدہ اسٹارز سے متعلق ہر بات سے باخبر رہتے ہیں بلکہ شوبز اسٹارز بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں سے براہ راست رابطے میں رہتے ہیں۔
 
سوشل میڈیا کی دنیا میں فیس بک اور ٹوئٹر کی اپنی اہمیت ہے لیکن تصاویر شیئر کرنے والی ایپ ’’انسٹاگرام‘‘نے اس پلیٹ فارم پر جس تیزی سے اپنی جگہ بنائی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انسٹاگرام کے ذریعے عام افراد کے ساتھ شوبز اسٹارز بھی تصاویر اور مختصر دورانیے کی ویڈیوز شیئر کرکے لوگوں کو اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں سے آگاہ رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی طرح انسٹاگرام پر بھی پاکستانی اداکاراؤں کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
 
انسٹاگرام پر ویسے تو فنکاروں کو لاکھوں کی تعداد میں لوگ فالو کرتے ہیں لیکن ماہرہ خان نے تمام فنکاروں کو پیچھے چھوڑدیا۔ انسٹاگرام پر ماہرہ خان کے فالوورز کی تعداد 5 ملین(50 لاکھ)ہوگئی ہےاور ماہرہ خان وہ پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 5 ملین لوگ فالو کرتے ہیں
 
اس موقع پر ماہرہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ 50 لاکھ فالوورز ہونے پر جشن مناتی نظر آرہی ہیں اس کے ساتھ ہی وہ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک تصویر کے بارے میں بتارہی ہیں جسے لوگوں نے بہت بڑی تعداد میں لائک کیا اوراس پر تبصرے کیے۔
 
کراچی: سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پنجاب نہیں بلکہ کراچی کے ’’ڈرپوک‘‘ کرکٹرز خود اپنے زوال کے ذمہ دار ہیں۔
 
ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق شعیب نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ قومی ٹیم میں اب کراچی کا صرف ایک کھلاڑی اسد شفیق ہی باقی رہ گیا وہ بھی بہت ڈرپوک انسان ہے،64 ٹیسٹ کھیلنے کے بعد جوئے روٹ، ویرات کوہلی یا بابر اعظم کے ساتھ اس کا نام آنا چاہیے تھا مگر ایسا نہیں ہوا۔
 
انہوں نے کہا کہ جب ایک پنجابی کراچی والے لڑکے کو کہہ رہا ہے کہ تگڑے ہوجائو مگر وہ نہیں ہورہا تو اس میں ہمارا کیا قصور، ہم سرفراز کو صرف سمجھا ہی سکتے تھے کہ مکی آرتھرکی جگہ خود چارج لو، نئے کھلاڑیوں کو موقع دو، بدقسمتی سے سرفراز نے بات نہیں سنی، یہ حالات اس کی اپنی وجہ سے آئے، سرفراز 2 سال سے مجھے ڈرپوک کپتان لگا، میں اسے کہتا رہا کہ خود فیصلے کرو اور سامنے آ کر پرفارمنس دکھاؤ مگر اس نے بات نہیں مانی جس کا خمیازہ اب بھگتنا پڑا۔

 کراچی: سرفراز احمد نے کیریئر میں پہلی بار بورڈ حکام کو ’’ناں ‘‘ کہہ دی، انھوں نے ازخود قیادت چھوڑنے کے حوالے سے وسیم خان کی پیشکش کو قبول نہ کیا۔

سرفراز احمد پر ہمیشہ یہ الزام لگا کہ وہ اپنے یا پلیئرز کیلیے بورڈ سے بات نہیں کرتے،کوچزاور سلیکٹرز کے سامنے بھی دفاعی انداز اپناتے ہیں، مگر گذشتہ روز وہ مختلف روپ میں دکھائی دیے۔

ذرائع نے بتایا کہ فیصل آباد میں پی سی بی کے سی ای او وسیم خان نے سرفراز سے ملاقات میں انھیں ازخود قیادت چھوڑنے کا کہا، ان کا کہنا تھا کہ اس سے انھیں  برطرفی کی رسوائی سے بچنے کا موقع مل جائے گا،البتہ سرفراز نے یہ تجویز نہیں مانی، انھوں نے وسیم سے کہا کہ اگر بورڈ کپتانی سے ہٹانا چاہتا ہے تو خود پریس ریلیز جاری کر دے وہ مستعفی نہیں ہوں گے۔

اس موقع پر سی ای او نے یہ بھی واضح کر دیا کہ انھیں نہ صرف قیادت سے برطرف کیا جا رہا ہے بلکہ وہ تینوں طرز کی ٹیموں میں بھی شامل نہیں ہوں گے، ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی سے واپسی کا دروازہ کھل سکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سرفراز سمجھ رہے تھے کہ صرف ٹیسٹ میں کپتانی  چھنے گی مگر گذشتہ چند روز سے بورڈ کے رویے نے ان کی رائے تبدیل کر دی تھی۔ مصباح الحق پہلے ہی انھیں پسند نہیں کرتے تھے اور انھیں سرفراز نے سری لنکا سے سیریز میں شکست کی صورت میں موقع بھی فراہم کر دیا، ایک ہی ہوٹل میں قیام کے باوجود کوچ نے سرفراز سے ملاقات بھی نہیں کی تھی۔

بورڈ نے مختصر طرز میں شعیب ملک اور محمد حفیظ کو بھی ذمہ داری سونپنے کا سوچا مگر چونکہ شعیب  ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے اور حفیظ کی حالیہ کارکردگی اچھی نہیں اس لیے تجویز پر عمل نہ ہوا، مصباح سمیت  بورڈ حکام کو اس حقیقت کا اندازہ ہے کہ آسٹریلیا میں جیتنا آسان نہ ہوگا اس لیے وہ چند نوجوانوں کو شامل کر کے  اچھے نتائج نہ آنے پر تشکیل نو کے دور سے گذرنے کا نعرہ لگا دیں گے۔

 اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے حکومت نے منصوبہ بندی شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے حکومت نے منصوبہ بندی شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج طلب کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق امن و امان کی صورتحال کے پیش نظرسرکاری عمارتوں اور اہم تنصیبات پر فوج تعینات کرنے پر غوربھی کیا جارہا ہے جب کہ فوج طلبی کا حتمی فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روزمارچ سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے 7 رکنی حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی تھی، کمیٹی مولانا فضل الرحمان سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کرے گی۔