ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

حیدرآباد: حیدر آباد موٹر وے پر کاٹھور کے قریب سندھ رینجرز اور آرمی اہلکاروں نے ٹریفک جام کے مسئلے پر ڈرائیوروں پر فائرنگ کردی
 
جس کی نتیجے میں کم ازکم 3 ڈرائیورز حضرات جان بحق اور 8 ڈرائیورز حضرات زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے
 
جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جارہی ہےتمام جان بحق و زخمی ڈرائیوروں کا تعلق ضلع وزیرستان سے بتایا گیا ہے ۔
کراچی: ڈیفنس فیز1 میں اسکول کےحادثےمیں جاں بحق ہونےوالےطالبعلم کے والدین کارروائی کےبغیرلاش لےکرروانہ یوگئے۔
 
اس حوالے سے بچےکےوالدکاکہنا ہے کہ مجھے کوئی پولیس کاروائی نہیں کرنی ہے،جو اللہ کو منظور تھا وہ ہوگیا ہے
 
ڈرائیور کا قصور نہیں ہے وہ میرے ساتھ بچوں کو اسپتال لیکر آیا ہے
 
والدکامیڈیا سے بات کرتےہوئے کہنا تھاکہ ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار نہیں کیا ہے بلکہ میرے ساتھ موجود تھا جو بعد میں پولیس کے ساتھ چلا گیا ڈرائیور غریب آدمی ہے مجھے کوئی قانونی کاروائی نہیں کرنی ہے

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے دعوی کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا نے قانون ہاتھ میں نہ لیا تومارچ پراعتراض نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی سطح پر کوئی پکڑ دھکڑ نہیں ہورہی تاہم اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا توقانون حرکت میں آئے گا۔

علی امین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان الیکشن کوجعلی کہتے ہیں تو ان سے دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کریں ۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی ، معاشی بدحالی اور حکومتی ناہلی کے خلاف 27 اکتوبر سے حکومت کے خلاف اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے حکومت نے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے تاہم سربراہ جے یو آئی کا کہنا ہے کہ نہ انہیں کسی حکومتی کمیٹی کا علم ہے اور نہ ہی کسی نے ان سے رابطہ کیا ہے، مذاکرات صرف وزیراعظم کے استعفے کے بعد ہوں گے

مانیٹرنگ ڈیسک: کھانسی کو ختم کرنے کے لیے ہم اکثر گھر میں کئی ٹوٹکوں کا بھی استعمال کرتے ہیں، شہد، ادرک، دارچینی سے ہم کافی حد تک کھانسی پر قابو پا لیتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ کھانسی کے علاج کے لیے ’انناس ‘ نہایت ہی مفید ثابت ہوتا ہے؟
 
انناس ایک ایسا پھل ہے جو بہت خوش ذائقہ ہوتا ہے اور اسی لیے سب اسے کھانا پسند کرتے ہیں، انناس کے اندر ایسے ’اینٹی آکسیڈینٹ‘ پائے جاتے ہیں جو کہ قوت مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں جب کہ یہ نظامِ ہاضمہ کے لیے بھی نہایت ہی مفید ہے۔
 
ان تمام فوائد کے علاوہ انناس کھانسی اور نزلے کے لیے بے حد فائدے مند پھل ہے، اس میں موجود انزائم ’برومیلین‘ میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ یہ الرجی اور انفیکشن کو ٹھیک کر دیتا ہے۔
 
ماہر خوراک ڈاکٹر ایڈوینا راج کا کہنا ہے کہ ’ انناس میں موجود انزائمز کھانسی، نزلے اور انفیکشن کے خلاف بہت معاون ثابت ہوتے ہیں‘ ۔
 
انناس کے ذریعے کھانسی کا علاج کرنے کا طریقہ۔
 
1۔ انناس کا رس اور شہد۔
کھانسی کو دور کرنے کا سب سے آسان طریقہ ہے جس میں آپ ایک بڑا چمچہ شہد لیجیے اور اس میں آدھا کپ نیم گرم انناس کا رس ملا لیجیے۔
اس کو ملانے کے بعد گرم گرم پینے سے بہت جلد آپ کی کھانسی دور ہو جائے گی۔
 
 
2۔ انناس کا رس، شہد، نمک اور کالی مرچ۔
 
کھانسی کو دور کرنے کے لیے آپ ایک کپ انناس کا رس، ایک چمچہ شہد، ایک چٹکی نمک اور ایک ہی چٹکی کالی مرچ لیجیے۔
ان تمام چیزوں کو اب اچھی طرح یکجا کیجیے اور اسے دن میں 3 مرتبہ پینے سے کھانسی بہت جلد ٹھیک ہوجائے گی۔
پشاور: پشاورہائیکورٹ نے ڈینگی سے متعلق رپورٹ آئندہ سماعت پر جمع کرانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں ڈینگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس قیصر رشید اور جسٹس نعیم انور نے کیس کی سماعت کی ،محکمہ صحت حکام نے عدالت کو بتایا کہ مختلف ہسپتالوں میں 179 ڈینگی سے متاثرہ مریض داخل ہیں ۔
 
جسٹس قیصر رشید نے استفسار کیا کہ ڈینگی سے کسی کی موت ہوئی ہے یا نہیں؟حکام محکمہ صحت نے کہا کہ ابھی تک ڈینگی سے کسی کی موت نہیں ہوئی ،جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ خبر لگی ہے کوہاٹ میں ڈینگی سے متاثرہ شخص کی موت ہوئی ،کیا کوہاٹ اس صوبے کا حصہ نہیں ؟
 
محکمہ صحت کے حکام نے کہا کہ جس شخص کی ہلاکت ہوئی وہ ڈینگی سے نہیں ہوئی ،جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ عوام کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ، عدالت کی ڈینگی سے متعلق رپورٹ آئندہ سماعت پر جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
 
 
لاہور : برطانیہ کے شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملاقات کی اور شہزادہ ولیم کو زیتون کی لکڑی سے بنی روایتی چھڑی اور پینٹنگ جبکہ کیٹ میڈلٹن کو شال تحفے میں دی۔
 
برطانوی شاہی جوڑا لاہور پہنچا تو ایئرپورٹ لاؤنج میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی، برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی اس موقع پر موجود تھے۔
 
ملاقات میں شہزادہ ولیم کو زیتون کی لکڑی سے بنی روایتی چھڑی اور پینٹنگ کا تحفہ پیش کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ نے شہزادی کیٹ میڈلٹن کو شال تحفے میں دی۔
 
 
 
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا آپ کا دورہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔ برطانیہ کا بین الاقوامی ترقیاتی ادارہ (ڈیفڈ) پنجاب کے مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کر رہا ہے۔
 
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت سماجی شعبوں کی پائیدار ترقی پر یقین رکھتی ہے۔پاکستان خصوصاً پنجاب کے سماجی شعبہ کی بہتری کیلئے برطانیہ کے گراں قدر تعاون کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔
 
شاہی جوڑا لاہورمیں مختلف مقامات ایس اوایس ولیج ، نیشنل کرکٹ اکیڈمی اوربادشاہی مسجد کا دورہ کرے گا۔
 
شاہی جوڑے کی لاہورآمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ائیرپورٹ سے گورنر ہاؤس سمیت بادشاہی مسجد، ایس اوایس ویلیج، نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور شوکت خانم اسپتال تک چھ ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔
 
گذشتہ روز برطانوی شہزادہ ولیم اورکیٹ کا چترال میں شاہی استقبال کیا گیا ، شاہی مہمانوں کو روایتی چغہ، چترالی ٹوپی شال،اورشہزادی ڈیانا کے انیس سو اکیانوے کے دورے کا یادگاری البم بھی پیش کیا گیا۔
 
پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے بروغل نیشل پارک اور بمبوریت کا بھی دورہ کیا۔
 
اس سے قبل منگل کی رات شاہی جوڑے کے اعزارمیں اسلام آبادمونومنٹ پر عشائیےکا اہتمام کیاگیا تھا۔ ولیم اورکیٹ نے رکشےمیں انٹری دی، شہزادے نے شیروانی اور شہزادی نے میکسی پہن رکھی تھی۔ شہزادہ شہزادی نے صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔
 
 
Comments
کراچی: ڈیفنس فیز 1 تیز رفتار گاڑی نے اسکول کے بچوں کوروند ڈالا
جاں بحق بچے کی شناخت حماد جبکہ زخمی کی طلحہ کے نام سے کی گئی پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی طالب علم آپس میں بھائی ہیں.
 
واقعے کے وقت دونوں اسکول سے موٹرسائیکل پر گھر جا رہے تھےپولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بس ڈرائیور تنویر کو گرفتار کرلیا،
پولیس نے مزدا CP.1239 کو تحویل میں لے لیا ہے،

 بھارت نے پاکستان میں شیڈول ڈیوس کپ ٹائی کے سلسلے میں ویزوں کے لیے درخواست دیدی ہے تاہم وہ اب بھی میچز کی اسلام آباد سے منتقلی کے لیے پرامید ہیں۔ ایشیا اوشیانا گروپ ون ٹائی 14 اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونا تھے لیکن سکیورٹی وجوہات کے سبب انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے مقابلوں کو نومبر تک ملتوی کر دیا تھا۔

آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ہیرونموئے چیٹرجی نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ میچز کو پاکستان سے منتقل کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ویزوں کیلئے لیے درخواست دیدی ہے لیکن ابھی بھی میچز کے مقام کے حوالے سے حتمی منظوری کے منتظر ہیں۔

ہم نے میچز کا مقام تبدیل کرنے کی درخواست دی تھی جس پر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ہمیں 3نومبر تک حتمی جواب دینے کا وعدہ کیا تھا۔ پاکستان اور بھارت میں ڈیوس کپ ٹائی آئندہ ماہ کے آخر میں اسلام آباد میں شیڈول ہے۔

لاہور: پاکستان کسان اتحاد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مذاکرات کامیاب ہونے پر احتجاج کی کال واپس لے لی

مرکزی چیئرمین پاکستان کسان اتحاد چودھری انوراور مرکزی کوآرڈینیٹر ملک ذوالفقار اعوان کے وفد کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ،وزیر قانون راجہ بشارت،صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان،صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ،صوبائی وزیر مواصلات،آئی جی پنجاب،ہوم سیکرٹری اور چیف سیکرٹری پنجاب سے طویل مذاکرات ہوئے۔

وزیر اعلیٰ سے مذاکرات کامیاب ہونے پرکسانوں نے مرکزی کوآرڈینیٹر ملک ذوالفقار اعوان کا پرتپاک استقبال کیا ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔