اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: نامور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں پڑھی جانے والی حمد ’’وہی خدا ہے‘‘ سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہورہی ہے عاطف اسلم نے یہ حمد اپنے بیٹے احد کے نام کی ہے۔
 
کوک اسٹوڈیو سیزن 8 میں عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں گائی گئی قوالی ’’تاجدار حرم‘‘ آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔ عاطف اسلم کی آواز میں گائی گئی یہ قوالی کوک اسٹوڈیو کے مقبول ترین ٹریکس میں سے ایک ہے جس کے ویوز کی تعداد بھی کروڑوں میں ہے۔
 
عاطف اسلم ایک بار پھر اپنی خوبصورت آواز میں پڑھی جانے والی حمد سے کوک اسٹوڈیو کے تمام گانوں کا ریکارڈ توڑنے والے ہیں۔ گزشتہ کچھ سیزن سے کوک اسٹوڈیو کی مقبولیت میں اضافے کے بجائے کمی آتی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ کوک اسٹوڈیو انتظامیہ نے سیزن 12 کا آغاز عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں پڑھی جانے والی حمد ’’وہی خدا ہے‘‘ سے کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کا یہ فیصلہ صحیح بھی ثابت ہوا ہے۔
 
عاطف اسلم نے حمد کی کچھ جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ ویڈیو کے ساتھ عاطف اسلم نےخدا کی حمد و ثنا بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’بے شک تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں۔‘‘
 
عاطف اسلم نے ویڈیو میں حمد پڑھنے اور خدا کے ساتھ اپنے روحانی رابطے کا تجربہ بھی لوگوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا ’’جو دل سے چیز پڑھی ہوئی ہوتی ہے وہ آپ کے حضور قبول ہوتی ہے، اور ایک دفعہ قبول ہوجائے تو آپ اس فہرست
گلوکار عاطف اسلم نے یہ خوبصورت حمد اپنے بیٹے احد عاطف اسلم کے نام کرتے ہوئے نہایت جذباتی لہجے میں کہا ’’میرا بیٹا جب بڑا ہوگا تو وہ اس حمد کو سنے گا اور اسے اس چیز کی خوشی ہوگی کہ میرے باپ نے حمد پڑھی تھی۔‘‘میں شامل ہوجاتے ہیں جن کو وہ (خدا) چاہتا ہے۔‘‘

لاہور:پاکستان کے دورے پر آئے آئرلینڈ اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ حکام نے پی سی بی کے عہدیداروں سے ملاقات میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی میں تعاون کا یقین دلادیا۔

کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین راس میکولم، چیف ایگزیکٹو وارن ڈیوٹرم اور انگلینڈ اینڈویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن نے لاہور میں پاکستان اور سری لنکا  کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکی مہمانوں کو سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفینگ دی گئی۔ آفیشلز نے سیکیورٹی انتطامات کو تسلی بخش قرار دیا، گرین شرٹس کا جولائی میں دورہ آئرلینڈ پہلے سے ہی شیڈول ہے۔ بورڈ حکام سے  ہونے والی اس ملاقات میں  آئرش حکام نے اگلے برس  پاکستان میں ٹیم بجھوانے کا عندیہ دیتے ہوئے اس بات پراتفاق کیا  کہ اس سلسلے میں فیوچر ٹورز پروگرام میں سے کوئی ونڈو تلاش کرنا ہوگی۔ اس معاملے پر مزید بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

دوسری جانب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کے لیے بحالی کے لیے کی جانے والی کوششیں زبردست ہیں۔ اسی طرح اعتماد بڑھتا رہا تو پاکستان میں ایک بارپھر پہلے کی طرح ٹیمیں آکر ضرور کھیلیں گی۔

اسلام آباد:الیکشن کمیشن پاکستان نے تحریک انصاف کی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کی چاروں درخواستیں مسترد کردیں۔ الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ اسکروٹنی کمیٹی پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی تحقیقات جاری رکھے اور دونوں فریقین کمیٹی کے سامنے 14 اکتوبر کو پیش ہوں۔
 
پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کی تحقیقات کرنے والی اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک (افشا) ہونے سے روکنے کی 4 درخواستیں جمع کراتے ہوئے کہا تھا کہ اسکروٹنی
کمیٹی کی کارروائی کو خفیہ رکھا جائے۔
 
الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی درخواست پر 2018 میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے اسکروٹنی کمیٹی بنائی تھی جو پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کررہی ہے۔
 
الیکشن کمیشن کے باہر اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی فنڈنگ کی اسکروٹنی (چھان بین) کا عمل اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا، اسکروٹنی کمیٹی کے 2 درجن سے زیادہ اجلاس ہو چکے ہیں، تحریک انصاف کے خلاف فنڈنگ کیس عوام کے سامنے اصل حقائق لے کر آئے گا، تحریک انصاف کی حکومت کی ناکامی کی وجہ تبدیلی کے اصولوں کو اپنے اوپر لاگو نہ کرنا ہے۔
پشاور: مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کا اعلان کردیا
 
آزادی مارچ 27 کو نہیں بلکہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا
 
27 اکتوبر کے جلوس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالے جائیں گے
 
 
راولپنڈی: بھارتی فورسز نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر جارحیت کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان شہید اور 2 خواتین زخمی ہوئی ہیں۔
 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن پر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان اور 2 خواتین زخمی ہوئی ہیں۔
 
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے بروہ اور چیری کوٹ سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزی کی، بھارتی فائرنگ سے سیریاں گاؤں کی دو خواتین زخمی ہوئیں اور سپاہی نعمت علی شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیاں تباہ ہوئیں اور بھارتی فوج کے جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔
 
 
 
 
 
 
انقرہ / تہران:ترکی نے شام کے شمال مشرقی علاقے میں کرد جنگجوؤں کیخلاف فوجی آپریشن کا شروع کردیا ہے اور سرحد سے ملحق قصبے راس العین میں فضائی کارروائی کی گئی۔
 
برطانوی خبرایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے آپریشن کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحد میں دہشت گردوں کی راہداری کو ختم کرنا ہے۔
 
خیال رہے کہ ترکی نے شام میں فوجی آپریشن کا فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی فوج کو وہاں سے بے دخل کرنے کے اچانک فیصلے کے فوری بعد کیا جبکہ ٹرمپ کے فیصلے کو واشنگٹن میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
 
رپورٹ کے مطابق فوجی کارروائی کے حوالے سے ترک سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ شام میں فوجی آپریشن فضائی کارروائی سے شروع کیا گیا ہے اور اس میں بری فوج کا تعاون بھی حاصل ہوگا۔
 
ترک میڈیا کے مطابق راس العین میں بمباری کی گئی، طیاروں کے اڑنے کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں اور عمارتوں سے دھواں اٹھتا نظر آرہا ہے،شام میں فوجی کارروائی کے تازہ سلسلے پر متعدد ممالک کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے کہ اس سے خطے کے بحران میں اضافہ ہوگا۔
 
ترکی کا کہنا تھا کہ کارروائی کا مقصد خطے کو محفوظ بنانا ہے تاکہ لاکھوں مہاجرین کو شام واپس بھیجا جاسکے۔دوسری جانب شام کا کہنا ہے کہ وہ ترکی کی کسی بھی جارحیت کا قانونی طریقے سے جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
 
 
 
 
کراچی : پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز دو مسافر خاتون کی ویڈیو بنانے پر آپس میں لڑ پڑے، اے ایس ایف نے شارجہ جانے والے مسافر سے ڈھائی کلو منشیات برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔
 
ملتان سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پروازپی کے331میں دوران پرواز مسافرآپس میں لڑ پڑے، ایک مسافر کا دوسرے مسافر پرالزام تھا کہ وہ خواتین کی ویڈیو بنارہا تھا۔
 
ویڈیو بنانے سے منع کرنے پر دونوں مسافرآپس میں الجھ پڑے، فضائی میزبانوں کے منع کرنے کےباوجود نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، دونوں مسافروں نے لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا۔
 
طیارے کے عملے نےتمام صورتحال سے کپتان کو آگاہ کیا، جس کے بعد طیارہ کراچی لینڈ ہوتے ہی مسافر کو سیکیورٹی اداروں نے حراست میں لے لیا۔
 
علاوہ ازیں ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پی کے257سے شارجہ جانے والے مسافر سے ڈھائی کلو منشیات برآمد کرلی۔
 
اس حوالے سے اےایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافرکو حراست میں لے لیا گیا ہے، مسافرپی کے257کے ذریعےشارجہ جارہا تھا، گرفتارملزم کو اے این ایف کے حوالےکردیا گیا ہے۔
لاہور: شہبازشریف نےمولانافضل الرحمان کےدھرنےمیں بھرپورشرکت کی مخالفت کردی
 
اس حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ ہمیں مولانافضل الرحمان کےدھرنےمیں شرکت نہیں کرنی چاہیے اس احتجاج کاکریڈٹ مولانافضل الرحمان کوجائےگا
 
انہوں نےمزید کہاکہ ہمیں اپنااحتجاج کاپروگرام کرناچاہیے مولانافضل الرحمان نہایت قابل احترام ہیں
مولانافضل الرحمان کےدھرنےمیں شرکت کاحتمی فیصلہ نوازشریف کریں گے۔
 
 
۔
 
 
 
 
کراچی: کراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو گرفتار کرکے ڈھائی کلو منشیات برآمد کرلی۔
 
کراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے شارجہ جانے والے مسافر کے سامان سے ڈھائی کلو منشیات برآمد کرلی۔
 
اے ایس ایف کے مطابق مسافر پی کے257 کے ذریعے شارجہ جا رہا تھا، مسافر پی کے257 کے ذریعے شارجہ جا رہا تھا۔
 
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔
 
رواں سال اگست میں نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے ابوظہبی جانے والے مسافر کے سامان سے 3 کلو 600 گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کی تھی۔
 
اے ایس ایف کے مطابق مسافر اللہ یارنجی ایئرلائن سے ابوظہبی جانا چاہتا تھا، ہیروئن کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔
 
اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی‘ 2 افراد گرفتار
 
یاد رہے کہ 24 مئی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس نے مسافر کے قبضے سے1 کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔
 
اے این ایف حکام کے مطابق ملزم چائے کے پیکٹ میں آئس ہیروئن چھپا کراسمگل کرنا چاہتا تھا، ملزم ثاقب کے ہمراہ خاتون جمیل اختربھی سفرکرنا چاہتی تھی۔
 
 
 
 
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے، ذہنی امراض میں مبتلا افراد کوعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
 
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ذہنی صحت کےعالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ تندرست زندگی کا براہ راست تعلق صحت مند دماغ سے ہے۔
 
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غربت، بیروزگاری، معاشی مسائل سے ذہنی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے، موبائل فون، کمپیوٹر کا بے تحاشا استعمال بھی ذہنی بگاڑ کا باعث بن رہا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ اعتدال کے ساتھ زندگی بسرکرنے سے ذہنی صحت برقرار رہتی ہے، جسمانی ورزش، تفریحی سرگرمیاں اوراچھا ماحول دماغی صحت کے لیے ضروری ہیں۔
 
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ذہنی امراض میں مبتلاافرادکی بحالی حکومت کی ترجیح ہے۔
 
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کوعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، عوام میں ذہنی بیماریوں سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کا شعورپیدا کرنا ہے۔
 
واضح رہے کہ دنیا بھر میں آج ذہنی صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، یہ دن منانے کا مقصد عالمی سطح پر ذہنی صحت کی اہمیت اور دماغی رویوں سے متعلق آگاہی بیدار کرنا ہے۔