اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: عالمی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم نے کوک اسٹوڈیو 12 میں حمد ’وہی خدا ہے‘ اپنی آوازاورمنفرد انداز میں پڑھ کرمداحوں کو بہت محظوظ کیا۔
 
کوک اسٹوڈیو کی جانب سے گزشتہ روز عاطف اسلم کی آوازمیں پڑھی گئی حمد ’وہی خدا ہے‘ کی کچھ جھلکیاں شیئرکی گئی تھیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھیں جب کہ مداح اُن جھلکیوں سے تو محظوظ ہو ہی رے تھے تاہم وہ پوری حمد سننے کے لیے بھی بے تاب نظر آئے اور ان کا یہ انتظاراب ختم ہوگیا۔
 
عاطف اسلم کی آواز میں پڑھی گئی حمد جیسے ہی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تو ویسے ہی مداحوں کا ہجوم امڈ آیا اور عاطف اسلم کے پڑھنے کے اندازسمیت حمد کی کمپوزیشن کی بے حد تعریف کی گئی۔
 
عاطف اسلم کی آواز اورحمد پڑھنے کے منفرد انداز کو دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
 
چینائی: چینی صدر شی جی پنگ دو روزہ غیر رسمی دورے پر بھارت پہنچے ہیں جہاں وہ تاریخی مقامات کی سیر کر رہے ہیں اور اس دوران ایک موقع پر وزیراعظم مودی کو ساحل سمندر پر گندگی اُٹھانا پڑ گئی۔
 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ساحل سمندر کو صاف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتے ہیں۔ مودی خالی بوتلوں،پلاسٹک کی تھیلیوں اور دیگر کچرے کو چن چن کو ایک تھیلی میں ڈال رہے ہیں۔
 
وزیراعظم مودی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ماملا پورم کے ساحل پر علی الصبح 30 منٹ کی واک کے دوران وہاں موجود کچرا اُٹھایا اور متعقلہ ادارے کو دیا۔ ہمیں اپنی تفریحی عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنا چاہیئے اور ہمیشہ فٹ اور صحت مند رہنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔
 
واضح رہے کہ چین کے صدر شی جی پنگ دو روزہ غیر رسمی دورے پر کل بھارت کے شہر چینائی پہنچے تھے جہاں ماملا پورم کے تاریخی مقامات کی سیر بھی کی اور وزیراعظم مودی کے عشایئے میں شرکت بھی کی اور آج دونوں رہنماؤں کی وفد کے ہمراہ معاشی اور علاقائی حالات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اجلاس جاری ہے۔
اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں اسٹریٹ کرائم میں خوفناک اضافے کو دیکھتے ہوئے اسلام آباد پولیس کی جانب سے عوام کی سہولت کے لئے موبائل فیسیلیٹیشن سینٹر قائم کردیا گیا ہے جس کا مقصد عوام کی سہولت اور شہریوں کی شکایات کو دور کرنا ہے۔
 
آئی جی اسلام آباد پولیس محمد عامر زولفقار کی ہدایت کے مطابق پولیس کی موبائل وین شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کرے گی جس کا کام شہریوں کی موبائل اسنیچینگ اور دیگر وارداتوں کے حوالے سے شکایات درج کرنا ہوگا۔
 
اس سے قبل شہریوں کو اپنی شکایات درج کرانے کے لئے پولیس اسٹیشین جانا پڑتا تھا جو کہ ان کے لئے مشکل عمل تھا لیکن اب پولیس شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے شہریوں کے لئے شہریوں کی دہلیزپر بھی ہوگی۔شہریوں نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ یہ اقدام پولیس اور شہریوں کو مزید قریب لانے میں خوش آئند ثابت ہوگا۔

لودھراں: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ان کے شاہ محمود قریشی سے معاملات ختم ہوگئے ہیں اب ہم مل کر پارٹی کے لیے کام کریں گے۔

لودھراں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ شاہ محمود قریشی حج پر جانے سے پہلے ان سے بہت زور سے بغل گیر ہوئے تھے جس سے سب معاملات ختم ہوگئے، اب میں اور شاہ محمود مل کر پارٹی کے لیے کام کریں گے۔

آزادی مارچ کے حوالے سے جہانگیر ترین نے کہا کہ ہمیں سیاست اور عوام کی خدمت کرنی چاہیے، ہمیں پاکستان کا خیال کرنا چاہیے لیکن مولانا فضل الرحمان صرف اپنا خیال کر کے دھرنا دے رہے ہیں، وہ پہلی بار پارلیمنٹ سے باہر ہوئے ہیں، (ن) لیگ بھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ شامل ہونے کے معاملہ پر تقسیم کا شکار ہے۔

 ہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں پولیس ریفارمز پر کام ہورہا ہے، اسپیڈو بسز کی منظوری ہو گئی ہے بہت جلد چلنا بھی شروع ہو جائے گی، جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ کہیں بھی بنا دیا جائے مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔
لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی آئندہ ہفتے ٹی ٹونٹی کپتان کے حوالے سے مشاورت کریں گے ۔
 
سرفراز ا حمد کو سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے کپتان مقرر کیا گیا تھا ، پی سی بی کو ٹیسٹ ٹیم کیلئے بھی کپتان کا تقرر کرنا ہے ۔
 
پاکستان کرکٹ ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا روانہ ہوگی جہاں پہلے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے ۔ سرفراز احمد کو صرف سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا ہی کپتان مقرر کیا گیا تھا۔
 
چیئر مین پی سی بی اگلے ہفتے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے کپتان کے نام کا اعلان کریں گے۔
 
ذرائع کا کہنا ہے آسٹریلیا کے دورے کیلئے اسکواڈ اور کپتان کااعلان 13 اکتوبر سے فیصل آباد میں شروع ہونےو الے ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران کیا جا سکتا ہے ۔
 
سر فراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ سرفراز احمد کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے ٹیسٹ کا نیا کپتان لایا جا سکتا ہے اور اس کیلئے اظہر علی کو مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔

جامعہ کراچی: بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل کا14 اکتوبر کو ہونے والا پرچہ اب17 اکتوبر کوہوگا

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2019 ءکا14 اکتوبر 2019 ءکو ہونے والا اورل سرجری کا پرچہ اب 17 اکتوبر 2019 ءکو منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ مقررہ وقت اور امتحانی مرکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی بین الاقوامی جامعات کے نیٹ ورک کا حصہ بن گئی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے معاشرے کی ضروریات سے ہم آہنگ تعلیم و تحقیق کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی جامعات کے ایک اشتراک بنام ٹیلوارز نیٹ ورک میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

اس نیٹ ورک میں تمام بر اعظموں سے تعلق رکھنے والے اعلی تعلیمی ادارے شامل ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے بتایا کہ اس ممبرشپ سے یونیورسٹی کے موجودہ پراجیکٹس کو تقویت ملے گی جن میں طبی عملے پر تشدد، شہروں میں ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کی تیاری اور غریب آبادیوں تک صحت کی سہولتوں کی فراہمی شامل ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمینٹ سیل ثریا خاتون نے بتایا کہ یہ نیٹ ورک جامعات کو پراجیکٹس کے لیے مالی امداد اور تعاون بھی فراہم کرتا ہے۔

 کراچی: اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل سے متعلق کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

مرید عباس قتل کیس میں چند روز قبل گرفتار ہونے والے ملزم عادل زمان کو شناختی پریڈ کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں دو گواہوں نے مرکزی ملزم عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کو پہچان لیا۔

گواہوں نے عدالت میں بتایا کہ خضرت حیات کے ساتھ عاطف زمان سے پیسے لینے بخاری کمرشل گئے تھے، عاطف زمان سفید رنگ کی گاڑی میں آیا، عاطف زمان نے خضر حیات کو اپنی طرف بلایا اور فائرنگ شروع کر دی۔

گواہوں نے یہ بھی بتایا کہ عادل زمان بھی فائرنگ کے دوران موٹر سائیکل سے اترا اور بھاگ کر عاطف زمان کی گاڑی بیٹھ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گولیاں لگنے کے بعد خضر حیات زمین پر لیٹ گیا جب کہ فائرنگ کے بعد دونوں ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران اور سعودی عرب کا شیڈول تیارکرلیا گیا،وزیراعظم عمران کل ایران کا دورہ کریں گے ، وزیراعظم عمران خان ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان منگل کو سعودی عرب جائیں گے ،وزیراعظم کادورہ سعودی عرب ایک روزہ ہو گا،وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ملاقات کریں گے،وزیراعظم سعودی قیادت کو دورہ ایران پر اعتماد میں لیں گے۔
 
واضح رہے کہ وزیراعظم ایران سعودیہ تعلقات میں کشیدگی کم کروانے کیلئے کوشاں ہیں ۔

 لاہور:سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھ پر اور میرے خاندان پر جتنے بھی ظلم کر لیں لیکن ہم سرخرو ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو گزشتہ روز عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیا تھا، انہوں نے نیب کے ڈے کئیر سینٹر میں پہلی رات گزاری۔ نواز شریف نے رات کو گھر سے آئے دال چاول کھائے، وہ رات دیر تک جاگتے رہے، دیر تک جاگنے پر سیکورٹی تعینات افسر نے ان سے خیریت دریافت کی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیشہ قوم کی خدمت نیک نیتی سے کی ہے اللہ تعالی اپنا کرم کرے گا، آپ لوگ میرے اور میرے خاندان پر جتنے بھی ظلم کر لیں میں اور میرا خاندان سرخرو ہو گا۔

گزشتہ روز نواز شریف کو چوہدری شوگر مل کیس میں کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کر کے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں انہوں نے عدالت کے روبرو بیان دیا تھا کہ نیب نے مجھ سے جیل میں بھی تفتیش کی، یہ آئے اور مجھ سے مختلف سوالات پوچھے، جو مجھے معلوم تھا بتا دیا اور جو معلوم نہیں تھا کہہ دیا مجھے علم نہیں لیکن مجھے جیل میں وکلاء سے بھی نہیں ملنے دیتے۔