Reporter SS
کراچی : سندھ کے مشہور صوفی شاعرحضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر این ای ڈی یونیورسٹی نے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق این ای ڈی یونیورسٹی میں تدریسی و غیرتدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی
کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے چھ دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقرر کر دی۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی سفارش پر خطرناک دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقرر کی گئی جس کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر، لشکرجھنگوی، جنداللہ سے ہے، لشکر جھنگوی کے دہشتگرد غلام مرتضی کے سر کی قیمت ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی۔ القاعدہ کے دہشتگرد فصل غنی عرف شفیق کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپےمقرر جبکہ جنداللہ کراچی کے امیر منظور احمد عرف بلال کے سر کی قیمت 30 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔
جند اللہ کے رفیق عرف عبیداللہ کے سر کی قیمت 20 لاکھ، لشکر جھنگوی کے ارشد اور محمد جعفر افتخار کے سر کی قیمت 50 لاکھ رکھی گئی ہے۔ انعامی رقم دہشتگردوں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنیوالوں کو دی جائے گی۔
سندھ کے مشہور و معروف صوفی شاعر اورادبی اسلامی شخصیت شاہ عبدلطیف بھٹائی کا عرس 14 اکتوبر کو ہر سال کی طرح بھرپور عقیدت پسندی کے ساتھ منایا جائے گا۔
اس حوالے سےسندھ حکومت کی جانب سے 14 اکتوبر کو صوبے بھر میں تعطیل کا اعلان اور نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق اس روز تمام صوبائی حکومتی اور ضلعی انتظامیہ کے ماتحت ادارے اور سرکاری و غیر سرکاری و غیر سرکاری درس گاہیں بند رہیں گی۔
وزیراعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ دو ماہ سے لاکھوں کشمیریوں کے مسلسل لاک ڈاؤن نے انسانیت سوز صورتحال پیدا کر رکھی ہے، وزیراعظم نے خطے میں امن و سلامتی کے خطرات سے بچنے کیلئے فوری طور پرکرفیو اٹھانے پر زور دیا۔ صدرشی جن پنگ نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری، دونوں رہنماوں کے مابین باہمی امور سمیت عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مضبوط اور اور وسیع تر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ صدر ژی جن پنگ نے سی پیک منصوبوں میں تیزی لانے پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے قومی اور علاقائی معاشی ترقی کے عمل میں مدد ملے گی۔ چینی صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات کے ذریعے پاکستان مستحکم معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مستحکم افغانستان کے خطے کی معاشی ترقی میں کردار پر دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا، افغانستان میں قیام امن کے لیے مزید حمایت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور چین کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون پر اظہار اطمینان اور دونوں ممالک کے مابین اعلی سطحی روابط کے مزید فروغ پر بھی دونوں رہنماوں نے مہر تصدیق ثبت کی۔