اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسپین: ماہرین نے کہا ہے کہ آب و ہوا میں تبدیلی سے ختم ہونے والے مونگے اور مرجان اب دوبارہ زندگی کی جانب لوٹ رہے ہیں۔

ہم جانتے ہیں کہ سمندروں کے اندر کورل جمع ہوکرریف بناتے ہیں اور ان کے نیچے طرح طرح کی مچھلیاں، شرمپ، لابسٹر اور دیگر سمندری جاندار پروان چڑھتے ہیں۔ اسی بنا پر مرجانی چٹانوں کو سمندری حیات کی نرسریاں بھی کہا جاتا ہے۔

اس سے قبل ماہرین کا خیال تھا کہ سمندروں کا درجہ حرارت بڑھنے سے مونگے تیزی سے فنا ہورہے ہیں اور آبی حیات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ اب یہ معلوم ہوا ہے کہ بعض مونگے اور مرجان سکڑ کر دھیرے دھیرے ختم ہونے لگتے ہیں لیکن جیسے ہی حالات بہتر ہوتے ہیں وہ دوبارہ پھلنے پھولنے لگتے ہیں۔ یہ ایک ایسا عجیب و غریب مظہر ہے جس کا اس سے قبل مشاہدہ نہیں کیا گیا تھا۔

پوری دنیا کے سمندروں کا پانی گرم سے گرم ترہوتا جارہا ہے اور یوں حساس مرجانی چٹانیں تیزی سے متاثر ہورہی ہیں۔ ان میں مشہور ’گریٹ بیریئر ریف‘ بھی شامل ہے جو شدید متاثر ہوکر تباہی کے دہانے پر جاپہنچا ہے۔ لیکن ماہرین نے ایک خاص قسم کے مونگے Cladocora caespitosa کو بحال ہوتے دیکھا ہے۔

یونیورسٹی آف بارسلونا کے ڈیاگو کرسٹنگ اور کرسٹینا لینرس نے مسلسل 16 برس تک اس مونگے کی چٹانوں کو مشاہدہ کرکے بتایا ہے بڑے پیمانے پر متاثر ہونے کے باوجود بھی کورل کی یہ قسم دوبارہ فروغ پاسکتی ہے ۔ انہوں نے دیکھا کہ کورل کی کلیاں یا پولپس دھیرے دھیرے سکڑیں اور بے جان نظر آئیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کی نشوونما ہوئی اور وہ دوبارہ اگنے لگیں۔

اس بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کلائمٹ چینج سے تباہ ہونے والے کورال دوبارہ فروغ پاسکتے ہیں۔

کراچی : پے کون پاکستان اور ایمز ٹی وی ، پاکستان ویوز سمیت دیگر میڈیا چینلز کے اشتراک سے حبیب یونیورسٹی میں 12 اکتوبر2019 بروز ہفتہ بین الاقوامی کانوینشن کاانعقاد کیاجارہا ہے
 
کنونشن میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے آئی ٹی پروفیشنلز، سافٹ ویئر ڈویلپرز، اور پروگرامنگ سے وابسطہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجیزکےحوالے سے معلومات فراہم کریں گی۔
 
کانوینشن میں ملک کی نامور جامعات کے پرفیسرز ، ٹیکنالجیز کی دنیاسے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔
لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین پر نفرت انگیز تقریر کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
 
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن کے سدک پولیس اسٹیشن میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو نفرت انگیز تقریر کے الزام میں تیسری مرتبہ طلب کیا گیا تاہم انہوں نے اس بار بھی سوالوں کے جوابات نہیں دیے۔ پولیس کو سوالات کے جواب نہ دینے اور شواہد کی روشنی میں پراسیکیوشن نے ان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کی ہے۔
 
برطانوی قانون کے مطابق فرد جرم عائد ہونے کے بعد بانی ایم کیوایم کے خلاف ٹرائل تقریباً 2 ہفتے میں مکمل ہوجائے گا۔ فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد الطاف حسین کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ جس کے بعد گرفتاری یا ضمانت کا فیصلہ کیا جائے گا
 
واضح رہے کہ الطاف حسین پر 2016 میں نفرت انگیز تقریروں کاالزام ہے۔ انہیں 11 جون کو گرفتار بھی کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کو مولانا فضل الرحمان سے رابطوں اور انہیں دھرنے سے روکنے کا ٹاسک سونپ دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کو مولانا فضل الرحمان سے رابطوں اور دھرنا بچاؤ ٹاسک سونپ دیا ہے ۔ وزیر اعظم نے اس سلسلے میں دھرنے سے متعلق تمام معلومات طلب کرتے ہوئے ان سے دھرنےکو روکنے یا نمٹنے سے متعلق سفارشات بھی تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے سونپی گئی ذمہ داری کو مد نظر رکھتے ہوئے نور الحق قادری کا مولانا فضل الرحمان سے رابطے کا بھی امکان ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سفارشات مرتب کرکے وزیراعظم کو پیش کریں گے، وزیر اعظم سفارشات کی روشنی میں اعلیٰ سطح اجلاس بلاکر مشاورت بھی کریں گے۔
کراچی: جامعہ کراچی نے بی اے ریگولرسال دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2018 ءکے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
 
جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی اے ریگولرسال دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2018 ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
 
امتحانات میں 6891 طلبہ شریک ہوئے،787 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 2150 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن اور 05 طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 42.69 فیصدرہا۔
 
لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کےمارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا جیل سے لکھا گیا خط جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو موصول ہوگیا ، خط میں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
 
نواز شریف نے خط میں یقین دہانی کرائی ہے کہ ہر قسم کا تعاون کریں گے، ن لیگ کی پوری قیادت آپ کے مارچ کی حمایت کرتی ہے، سلیکٹڈ حکومت کےخاتمے کے لیے ن لیگ پوری طرح آپ کے ساتھ ہوگی۔
 
نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ناجائز اور مسلط کردہ حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔
 
خیال رہے شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل میں بڑے بھائی کو آزادی مارچ کے حوالے سے پارٹی کی سفارشات سے آگاہ کرنا تھا لیکن اچانک کمر درد کے باعث ملاقات ملتوی ہوگئی تھی۔
 
کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف اور مریم نواز سے اہل خانہ نے ملاقات کی تھی ، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا تھا کہ نواز شریف نے پیغام دیا ہے کہ پوری قوم مولانا کے پیچھے چلے ، شہباز شریف مارچ میں شامل نہ ہوسکے تو لاہور میں استقبال ضرور کریںں گے۔
 
یاد رہے گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوا تھا، جس میں شہباز شریف، راجہ ظفر الحق، احسن اقبال سمیت مرکزی قیادت مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کی حامی نہیں تھی جبکہ جونیئرقیادت نے مارچ میں شرکت کی تجویز دی تھی۔
 
جاوید لطیف، امیر مقام اور سینیٹر پرویز رشید مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کے حامی تھے۔
 
واضح رہے جے یو آئی (ف) نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مظاہروں کے ساتھ اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ شروع ہوگا۔
 
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد جانا ہمارا آخری اور حتمی فیصلہ ہے، اب یہ جنگ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی، ہماری جنگ کا میدان پورا ملک ہوگا، ملک بھر سے انسانوں کا سیلاب آرہا ہے۔
 
کراچی: شہر قائد میں ایف آئی اے کی کارروائی 2 طالب علموں کو گرفتار کرلیا، خاتون کو جنسی ہراساں اور الیکٹرک شاک دینے والا ملزم بھی دھر لیا گیا۔
 
کراچی میں سوشل میڈیا پر نوجوان کو بلیک میل کرنے والے 2 طالب علموں کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے انسٹاگرام پر لڑکی کی جعلی آئی ڈی بنا کر دوستی کی تھی۔
 
ایف آئی اے نے نوجوان کی شکایت پر انٹر کے طالب علموں کو حراست میں لیا، ملزمان نے ویڈیو کال ریکارڈ کرکے بلیک میلنگ شروع کی تھی۔
 
دوسری جانب اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ذمہ دار کون‘ کی ٹیم کی نشاندہی پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کی، خاتون کو جنسی ہراساں، الیکٹرک شاک دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
 
ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم سیل کے مطابق گرفتار ملزم علی کا تعلق بااثر گھرانے سے ہے، ملزم خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرتا تھا۔
 
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم علی نے مظلوم خاتون کو 6 سال سے زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم لڑکی کو نہ ملنے پر باپ کے قتل کی دھمکیاں دیتا تھا۔
 
گرفتار ملزم سے دو موبائل فون، میموری کارڈ بھی ملا ہے، ملزم علی شادی شدہ اور 2 بچوں کا باپ ہے، ملزم لڑکی کی جعلی آئی ڈی بنا کر غیراخلاقی تصاویر شیئر کرتا تھا۔
 
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق متاثرہ خاتون کے رابطے پر ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 66 روز ہو چکے ہیں، لوگ بدستور بھارتی بربریت کے باعث مسائل کا شکار ہیں۔ کشمیری عوام دواؤں، علاج، خوراک اور رابطوں سے محروم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت سے مقبوضہ کشمیر میں بڑا انسانی بحران ہے، 3 امریکی صدارتی امیدوار بھی بھارتی اقدام کی مذمت کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر سطح پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اٹھا رہا ہے، کشمیریوں کے مسئلے کے حل کےلئے کوشاں ہیں۔ لاکھوں لوگ محصور ہیں، کھلی جیل میں بند ہیں۔ امریکی سینیٹرز کی آمد اور کشمیر کا دورہ خوش آئند ہے، توقع ہے اقدامات سے کشمیر کی صورتحال سب کے سامنے آچکی ہے۔
 
ترجمان کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری افتتاحی تقریب کےلئے من موہن سنگھ کو دعوت دے دی، سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کو باضابطہ دعوت نامہ بھیجا۔ کرتار پور راہداری پر ترقیاتی کام وقت پر مکمل ہوجائے گا۔ توقع ہے کرتار پور راہداری پر شیڈول کے مطابق امور طے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے چین کا سرکاری دورہ کیا ہے، دورہ چین کے دوران باہمی اور علاقائی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم کی چینی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں، ہر شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق رائے کیا گیا۔
 
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ چینی صدر نے کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کی، چینی صدر نے کشمیر معاملے کو نامکمل ایجنڈا قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک اتھارٹی بنائی تاکہ دوسرا مرحلہ تیزی سے آگے بڑھے، سی پیک کے اثرات ہر جگہ پہنچنے کےلئے اقدامات اٹھائے گئے۔ سارک کانفرنس کے معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں، سارک کانفرنس کے انعقاد میں بھارت کی رکاوٹ ختم ہوگئی۔ سارک کانفرنس کے جلد انعقاد پر آگاہ کیا جائے گا۔اپنی بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورہ ایران اور سعودی عرب کے امکانات ہیں، وزیر اعظم کے دوروں سے متعلق جلد پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔ سری لنکا کےلئے پاکستانی ہائی کمیشن کی تعیناتی طریقہ کار کے مطابق ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اور اسلحے کی دوڑ پر پاکستان کا مو¿قف واضح ہے، پاکستان ایسی کسی بھی دوڑ میں شامل نہیں۔ کوئی رافیل رکھے یا کچھ اور، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔