پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اداکارہ نیمل خاور نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
 
حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور 25 اگست کو اسلام آباد میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اس کے ساتھ ہی خبر سامنے آئی تھی کہ نیمل خاور شوبز انڈسٹری چھوڑ رہی ہیں لیکن نیمل کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔
 
اداکارہ نیمل خاور نے گزشتہ روز اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا کہ وہ اب شوبز انڈسٹری چھوڑ رہی ہیں۔
 
انہوں ںے اپنے ٹویٹ میں سب کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ سب نے میرے اور حمزہ کی زندگی کے نئے سفر کے آغاز کے لیے دعائیں کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
 
 
نیمل خاور نے کہا کہ میری شادی خیر خیریت سے ہوگئی ہے اب میں اپنے مداحوں سے ایک اعلان کرنا چاہتی ہوں۔
 
انہوں نے اپنے اگلے ٹویٹ میں لکھا کہ میں اداکاری چھوڑ رہی ہوں، اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ میرا ذاتی ہے میں نے کسی کے دباؤ میں آکر یہ فیصلہ نہیں کیا، میں نے 9 ماہ قبل ہی اداکاری چھوڑ دی تھی۔
 
نیمل خاور نے عوام سے اپیل کی کہ برائے مہربانی غلط اور سنسنی خیز خبریں نہ پھیلائیں۔
 
یاد رہے کہ اداکارہ نیمل خاور کا پہلا اور آخری ڈرامہ ان دنوں نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے۔
 
 
 
 
 
سری نگر : مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے کہا میری والدہ مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلی ہیں، مودی سرکارسے پوچھتی ہوں کہ ان سے دہشتگردوں جیسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔
 
مقبوضہ کشمیرکی گرفتار سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بیٹے اوربھائی لاپتہ ہیں، کشمیریوں کودواؤں کے سنگین بحران کا سامنا ہے۔
 
التجا مفتی کا کہنا تھا کہ میری والدہ مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلی ہیں۔مودی سرکارسے پوچھتی ہوں کہ ان سے دہشتگردوں جیسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔
 
یاد رہے مقبوضہ کشمیرکی گرفتار سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کو خط لکھا ، جس میں کہا تھا کہ کشمیریوں کو جانوروں کی طرح پنجرےمیں قیدکردیاگیاہے، کشمیریوں کوبنیادی انسانی حقوق سےمحروم کردیاگیاہے۔
 
التجا مفتی کا کہنا تھا کہ محبوبہ مفتی سےکسی کوملنےنہیں دیاجارہاہے، یہ توہین آمیزسلوک ہے۔
 
خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل پچیسویں روزبھی کرفیو جاری ہے ، بچوں کا دودھ اور جان بچانے والی ادویات سمیت کھانے پینے کی اشیا ختم ہونے سے بحران سنگین ہوگیا ہے جبکہ نیٹ موبائل، انٹرنیٹ سروس اورٹی وی نشریات بھی بدستوربند ہیں۔
 
پانچ اگست سے اب تک دس ہزارسے حریت رہنماؤں اورکارکنوں کوگرفتارکیا جاچکا ہے، گرفتارافرادکورکھنے کے لئے تھانوں اورجیلوں میں جگہ کم پڑگئی ہے جبکہ سیدعلی گیلانی اور میرواعظ عمرفاروق ، محبوبہ مفتی گھروں میں نظربند ہیں اور یاسین ملک بدستورتہاڑجیل میں قید ہیں۔
 
 
 
 
اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کل پوری قوم گھروں سے باہرنکلے گی۔
 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ انتہا پسند مودی دنیا کے امن کو تباہ کررہا ہے، مودی نفرت، ظلم اور جبر پھیلا کر انسانی زندگی کو برباد کرنا چاہتا ہے۔
 
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیرمیں ظلم انسانی تاریخ میں بدقسمت باب کا اضافہ ہے، وزیراعظم کی قیادت میں کل پوری قوم گھروں سے باہرنکلے گی۔
 
انتہا پسندمودی دنیا کے امن کو تباہ کر رہا ہے۔نفرت، ظلم اور جبر کی آلودگی پھیلا کر انسانی زندگی اور بقائے باہمی کے ماحول کو برباد کرنا چاہتا ہے۔کشمیر میں ظلم و بربریت انسانی تاریخ میں ایک بدقسمت باب کا اضافہ ہے۔
 
 
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں کل پوری قوم گھروں سے باہرنکلے گی، کشمیریوں سے یکجہتی کا آغاز پاکستان اورکشمیرکے قومی ترانوں سے ہوگا۔
 
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان مظلوم کشمیریوں کے قومی جذبات دنیا تک پہنچائیں گے۔
 
 
 
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کل پوری قوم ظالم کے خلاف اور مظلوموں کے حق میں گھروں سے باہر نکلے گی۔کشمیریوں سے یکجہتی کا آغاز پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانوں سے ہوگا۔ عمران خان مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کرتے ہوئے قومی جذبات پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔
 
 
یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم سے وعدہ کرتا ہوں جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا اور دنیا بھر میں کشمیر کا کیس لڑوں گا۔
 
 
 
 
 
 
 
لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب ) ٹیم آج اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے ان کی رہائش گاہ پرتحقیقات کرےگی اور سات سوالات پر جواب طلب کرے گی، شہبازشریف کوویسٹ مینجمنٹ کیس میں تین مرتبہ طلب کیالیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔
 
تفصیلات کے مطابق نیب ٹیم ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورآمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں تفتیش کے لئے آج اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائشگاہ جائے گی، تین رکنی نیب ٹیم شہبازشریف سے سات سوالات پرجواب طلب کرےگی جبکہ زائد اثاثے بنانے سے مختلف بھی سوالات تیار ہے۔
 
نیب کی تحقیقاتی ٹیم میں ایڈیشنل،ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرشامل ہیں ، ٹیم ایک بجےرہائش گاہ پہنچےگی۔
 
سوالنامے میں شہباز شریف سے پوچھا گیا ہےکہ قانون کیخلاف ایل ڈبلیوایم سی بنانےکی سمری کیوں منظور کی گئی؟ایس ڈبلیوایم سی کامینجمنٹ یونٹ فعال ہونےکےباوجود کمپنی بنانےکی کیاضرورت؟غیرقانونی اقدامات سے حکومت کو اربوں کانقصان پہنچا؟اس پرکیا کہیں گے؟ جبکہ اکاونٹ میں مشتبہ ٹرانزیکشن اورچوہدری شوگرملز پربھی تحقیقات ہونا ہے۔
 
 
شہباز شریف سے سوال کیا گیا کہ صفائی کمپنی بنانےسےقبل اس کےنفع ونقصان کی تحقیق کرائی گئی؟ کیاکمپنی آئی سٹیک کوقانونی طریقہ استعمال کئےبغیرٹھیکہ دیاگیا؟ غیرملکی کمپنیوں کو320ملین ڈالرکاٹھیکہ آوٹ سورس کااختیارکس نےدیا؟ اور صفائی کمپنی کو بغیرکسی جامع منصوبے کےقرضہ،امداددینےکافیصلہ کیوں کیا گیا ؟
 
سوالنامے میں پوچھا گیا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم نےقرض واپس،سرمایہ پیداکرنےکےمنصوبےکیوں مستردکیے؟ جوغیرقانونی اقدامات اٹھائےگئے،حکومت کواربوں کانقصان پہنچا؟ جبکہ شہبازشریف اکاؤنٹ میں مشتبہ ٹرانزیکشن کےشواہدبھی ملےہیں۔
 
 
 
خیال رہے نیب ویسٹ شہباز شریف کیخلاف مینجمنٹ کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، منی لانڈرنگ کیس ، ایل ڈبلیو ایم سی کرپشن کیس اور چوہدری شوگر ملز کی تحقیقات کر رہا ہے جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کیس میں شہباز شریف کو تین مرتبہ طلب کیاگیا مگروہ پیش نہیں ہوئے۔
 
 
 
اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ بین الاقوامی ایشو ہے، چاہتے ہیں کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ حل ہو، بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدودبند کرنےکاابھی فیصلہ نہیں ہوا۔
 
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھےگا، مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، عالمی ایشوہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کیاجائے، چاہتے ہیں کشمیریوں کی امنگوں کےمطابق مسئلہ حل ہو۔
 
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سےسیزفائرکی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے، ایل اوسی پر شہریوں اور سول آبادی کو نشانہ بنارہا ہے، کل بھی ڈپٹی ہائی کمشنر بھارت کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایاگیا۔
 
 
ڈاکٹر فیصل نے کہا مقبوضہ کشمیرمیں کرفیومسلسل25ویں روزبھی جاری ہے، اشیائے خوردونوش کی قلت، دواؤں کی کمی ہے، مطالبہ کرتے ہیں حریت رہنماؤں سمیت گرفتار کیے گئے کشمیریوں کو فوری رہا کیا جائے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق خصوصی ڈیسک قائم کردیا اور وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر کشمیرکی صورتحال پراپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔
 
ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روزوزیرخارجہ نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط لکھا، خط میں مقبوضہ کشمیرسےمتعلق تفصیلی طور پرآگاہ کیاگیا، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کےکمشنر برائے انسانی حقوق کو بھی خط لکھا، کرفیو کے باعث محصور کشمیریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔
 
کرفیو کے باعث محصور کشمیریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں
افغان امن مذاکرات کے حوالے سے ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن مذاکرات میں پیشرفت کوخوش آئندقراردیتاہے، پاکستان افغانستان میں قیام امن اور استحکام چاہتا ہے، افغانستان میں امن کیلئےپاکستان نےسجیدہ کوششیں کی ہیں۔
 
انھوں نے مزید کہا امریکاطالبان امن مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئےہیں، پاکستان افغانستان کے امن عمل کو ہمیشہ سے سپورٹ کرتا آیا ہے، افغان امن مذاکرات کا نتیجہ خیز اختتام چاہتے ہیں۔
 
 
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان کو سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے آگاہ کیا، توقع ہے افغانستان سرحدپار سے دہشت گردی روکنے کیلئے اقدامات کرے گا ، پاکستان نے افغانستان کے الزامات مسترد کردیئے ہیں۔
 
ترجمان نے مزید کہا مسئلہ کشمیرحل کرنےکیلئےہماری کوششیں جاری ہیں اورجاری رہیں گی، پاکستان بھارت سے کبھی باہمی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا، ہرمرتبہ بھارت کی جانب سےمذاکرات سے راہ فرار اختیار کیاگیا۔
 
دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت جلدبازی میں مقبوضہ کشمیر میں غلط اقدامات اٹھا رہا ہے، بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدودبند کرنےکاابھی فیصلہ نہیں ہوا، بھارتی منافقت عروج پرہے، خطےکی صورتحال اورکشمیر کی صورتحال کے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔
 
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت جومرضی کہتا رہے صورتحال نہیں بدل سکتی، مسئلہ کشمیر پر دوطرفہ بات چیت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے، کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ اسٹیٹ آف جموں اینڈ کشمیر کا ہے، بھارت کو حل کرنا ہوگا، وزیر خارجہ مسئلہ کشمیر پر بات چیت کیلئے جنیوا کنونشن میں جا رہے ہیں، اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح ہےاس میں کوئی تبدیلی نہیں۔
 
 
کرتارپورراہداری سے متعلق ترجمان نے کہا پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے کے اقدامات کرلیےگئے ہیں، پاکستان کے اپنے پلان کے تحت کرتارپور راہداری پر کام جاری ہے ، پاکستان کرتارپور راہداری کی تکمیل چاہتا ہے۔
 
ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرپرعالمی عدالت میں جانےکیلئےمشاورت جاری ہے، جنیواکنونشن سے متعلق تہمینہ جنجوعہ وہاں پر موجود ہیں، مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے واضح مؤقف پر قائم ہیں جبکہ کلبھوشن کو قونصلررسائی پر بھارت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
 
 
کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے پاکستانی گانے چرانے اوربھونڈے انداز میں ریمکس کرنے پر بالی ووڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
 
چند روز قبل عالیہ بھٹ کی ایک میوزک ویڈیو ’’پراڈا‘‘ منظر عام پر آئی تھی، جو دراصل ملکہ ترنم نورجہاں کے 32 سال پرانے فلمی نغمے’’کالے رنگ کا پراندا‘‘ اور پاکستانی پاپ بینڈ وائٹل سائنز کے 27 سال پرانے گانے’’گورے رنگ کا زمانہ‘‘ کی بھونڈی نقل تھی۔
 
سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ اور بھارتی بینڈ ’’دوربین‘‘ کو پاکستانی گانے چراکران کے بھونڈے ریمیکس بنانے کے لیے شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔ اداکارہ مہوش حیات بھی پیچھے نہیں رہیں۔
مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر بھارتیوں کی پاکستانی گانے چرانے کی روایت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا یہ بہت عجیب بات ہے کہ ایک طرف تو بھارت پاکستان کو رسوا کرتا ہے اور دوسری طرف ہمارے ہی گانے ہماری اجازت کے بغیر چراتا ہے۔ بالی ووڈ کے نزدیک کاپی رائٹ کی خلاف ورزی اور رائلٹی کی ادائیگی کی کوئی اہمیت نہیں۔
 
 
مہوش حیات کی اس ٹوئٹ نے بھارتی میڈیا میں ہنگامہ مچادیا ہے اور بھارتی میڈیا اپنی صفائیاں پیش کرتے ہوئے اس حقیقت کو مہوش حیات کا الزام قرار دے رہا ہے۔
 
دوسری طرف مہوش حیات نے شاہ رخ خان کو بھی پاکستان مخالف فلم بنانے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ آخر کار جو میں طویل عرصے سے کہتی آرہی ہوں وہ ثابت ہوگیا۔ ایک اور کمزور اور پاکستان مخالف پراجیکٹ۔ ہم کب جاگیں گے اور سمجھیں گے کہ بالی ووڈ کا ایجنڈا کیا ہے؟ مہوش حیات نے شاہ رخ خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ محب وطن بنیں کوئی آپ کو محب وطن بننے سے نہیں روک رہا لیکن اپنی دیش بھگتی ثابت کرنے کے لیے پاکستان کو استعمال نہ کریں۔
کراچی: ایک بین الاقوامی میگزین نے مہوش حیات کا نام عالمی تبدیلی کے لیے کوشاں خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا۔
 
دنیا بھر میں 26 اگست کے روز خواتین کی برابری کا دن منایا جاتا ہے اس حوالے سے ایک بین الاقوامی میگزین ’دی مسلم وائب‘ نے خواتین کی معاشرے میں کاوشوں کے تناظر میں ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں دنیا بھر سے مختلف پانچ اُن خواتین کے نام شامل کیے گئے ہیں جوکہ نہ صرف معاشرے کی بہتری کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں بلکہ خواتین کے لیے بھی مشعل راہ بن رہی ہیں۔
 
میگزین کی جانب سے جاری کردہ مضمون میں خواتین کی فہرست میں تمغہ امتیاز یافتہ مہوش حیات کا نام بھی شامل ہے جوکہ دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے خواتین کے
حقوق، لڑکیوں کی تعلیم، انسانی حقوق اور خیراتی کام کے لیے مشغول ہیں۔
 
 
عالمی تبدیلی کے لیے کوشاں خواتین کی فہرست میں نام شامل ہونے پر مہوش حیات خوشی پر قابو نہ رکھ سکیں اور ٹویٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ عالمی میگزین ’ مسلم وائب‘ نے دنیا بھر سے ایسی خواتین کی فہرست کے لیے میرا انتخاب کیا جو روایتی سوچ کو ختم اور دنیا تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
 
مہوش حیات نے یہ بھی کہا کہ دیگر مسلم خواتین کی طرح میری سوچ بھی عین اُن خواتین جیسی ہے جو معاشرے کی بہتری چاہتی ہیں۔
 
ایریزونا: نورو وائرس شید قے اور دست کی وجہ بنتے ہیں اور پوری دنیا کے پانیوں میں یہ پایا جاتا ہے۔ اب ایک چھوٹی خردبین (مائیکرواسکوپ) اور ایک ایپ کی بدولت اسے پانی میں بہت آسانی سے شناخت کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح نہ صرف بیماری سے بچاجاسکتا ہے بلکہ اس کی وبا کو پھیلنے سے بھی روکا جاسکتا ہے۔
 
نورو وائرس کئی ممالک میں گیسٹروانٹرائٹس کی عام وجہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ پانی میں اس کی موجودگی صحتمند افراد کو بہت تیزی سے بیمار کرتی ہے۔
 
اب یونیورسٹی آف ایریزونا کے پروفیسر جیونگ ییول یون اور ان کے ساتھیوں نے ایک اسمارٹ سسٹم بنایا ہے جس کی بدولت ایک اسمارٹ فون ایپ اور مائیکرواسکوپ کی بدولت پانی میں نورووائرس کے آثار معلوم کئے جاسکتے ہیں۔ یہ پورا نظام اتنا حساس ہے کہ فی ملی لیٹر 10 ایٹوگرام نورووائرس کی باآسانی شناخت کرسکتا ہے۔ یعنی پانی میں وائرس کی معمولی مقدار بھی بھانپ سکتا ہے۔ اس طرح روایتی طریقوں سے چھ گنا مؤثر اور بہتر ہے۔ لیکن سائنسدانوں کی یہ بات یاد رکھیں کہ اگر انسانی جسم میں دس کے قریب نورو وائرس چلے جائیں تو وہ اسے بیمار کرنے کے لیے کافی ہے۔
اس بیماری کو موسمِ سرما کی قے کا مرض بھی کہا جاتا ہے۔ کسی بحری جہاز، گنجان علاقوں اور دیگر مقامات پراس کی وبا سب سے تیزی سے پھیلتی ہے۔
 
نورووائرس کی شناخت کے لیے تحقیقی ٹیم نے ایک کاغذی چپ بنائی ہے ججس میں پولی اسٹائرین کے ایسے چھوٹے موتی رکھے گئے جو خاص روشنی خارج کرتے ہیں۔ ان موتیوں کی سطح پر نورو وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز ڈالی گئی تھیں۔ جیسے ہی نورو وائرس یا اس کے ذرات اس پر پڑتے ہیں تو وہ اس سے چپک جاتے ہیں۔
 
یہ ٹیسٹ حمل کا پتا لگانے والے ٹیسٹ جیسا ہی ہے جس میں اینٹی باڈیز ایک ہارمون ایچ سی جی کی موجودگی میں حاملہ ہونے کا پتا دیتی ہیں۔
 
اس کے بعد اسمارٹ فون کی خردبین سے روشنی خارج کرتے ہوئے موتیوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد ایپ کا کام شروع ہوتا ہے اور وہ تصویر کے پکسل کو دیکھتے ہوئے نورو وائرس کے ذرات کی تعداد کا اندازہ لگاتی ہے۔ اس ایجاد کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ پانی کے نمونے کو عین اسی مقام پر دیکھا جاسکتا ہے اور اسے تجربہ گاہ میں لانے کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ ماہرین نے ایریزونا کے پانیوں میں اسے کامیابی سے آزمایا ہے۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر نے پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی خالی اسامی پر تعیناتی کی درخواست دے دی۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے اپنے ٹوٹر اکائونٹ پر جاری کردہ ایک پیغام میں کہا ہے کہ رواں ہفتے کے آخر تک آپ کو ایک بڑی خبر ملے گی۔
 
ڈین جونز نے پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے درخواست دے رکھی ہے اور ہوسکتا ہے کہ یہ بڑی خبر پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے ہو۔
اکتوبر 2017 میں ڈین جونز کو افغانستان کی کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا۔
اس وقت ڈین جونز ایچ بی ایل کے تحت ہونے والی پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کے اب تک ہونے والے سیشنز میں ڈین جونز کی کوچنگ میں دو بار ٹائٹل جیت چکی ہے۔
دوسری جانب سابق پاکستانی کرکٹر انضمام الحق اس عہدے کے مضبوط امید وار ہیں۔ پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دینے کے بعد انضمام الحق ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے باضابطہ درخواست دے چکے ہیں۔

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر  میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ عظیم قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں اور ہم یوم دفاع کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات منعقد کریں گے۔

آئی ایس پی آر میں یوم دفاع و شہدا 2019 کے حوالے سے کانفرنس ہوئی جس میں ملک بھر سے سول و فوجی حکام نے شرکت کی، کانفرنس میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریبات سے متعلق بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پچھلے سال پہلی دفعہ ہر شہید کے گھر جانے کا پروگرام شروع کیا گیا جو جاری رکھا جائے گا، پچھلے سال بہت اچھا ریسپانس رہا، ہر شہید کو یاد کیا گیا، اس سال بھی ہر شہید کے گھر پہنچیں گے، عوام سے درخواست ہے شہیدوں کے لواحقین سے ملیں اور ان کا شکریہ ادا کریں۔

 میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ حکومت کے اعلان کے مطابق 12 بجے ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے، 12 بجے قومی ترانہ اور کشمیر کا ترانہ بجایا جائے گا، پوری قوم اپنے اپنے علاقے  اور دفاتر میں اکٹھی ہو گی، کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا جب کہ گلی، محلے، گاؤں اور شہر میں شہدا کی تصاویر لگائی جائیں گی، ”کشمیر بنے گا پاکستان“ تقریبات کا حصہ ہو گا، یومِ دفاع کی مناسبت سے چھاؤنیوں میں ہتھیاروں کی نمائش ہوگی،

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جی ایچ کیو میں شام کے وقت تقریب نہیں ہو گی بلکہ دن میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، آرمی چیف جی ایچ کیو میں یاد گارِ شہدا پر حاضری دیں گے اور پھول چڑھائیں گے، آرمی چیف شہدا کے لواحقین اور غازیوں سے ملاقات کریں گے۔