پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فرودس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم قوم سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر پر بات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے اقدامات اور اس کے نتیجے میں خطے میں پیدا ہونے والی صورت حال پر قوم کو آگاہ کریں گے۔ وزیر اعظم اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم میں اجاگر کرنے کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
قومی کرکٹر عماد وسیم کا نکاح پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے نکاح ہوا۔
 
عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی جس میں دولہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
 
سوشل میڈیا پر عماد وسیم کے نکاح کے بعد اہلیہ کے ساتھ تصاویر زیر گردش ہیں تاہم فی الحال قومی کرکٹر کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی۔
 
عماد وسیم کا ولیمہ 26 اگست کو اسلام آباد میں ہو گا جس میں شرکت کے لیے وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات کو دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں۔
 
یاد رہے کہ 20 اگست کو حسن علی نے بھارتی دوشیرہ سے دبئی میں شادی کی تھی۔
کراچی : دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے داخلہ ٹیسٹ کا انعقادکیاگیا۔
 
این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقدہ داخلہ ٹیسٹ میں 5 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی داخلہ ٹیسٹ کا آغاز صبح 10 بجے ہوا
 
اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کاکہناتھا کہ داخلوں میں شفافیت کا کلچر قائم ہوگیا ہے، 540 نشستوں کیلئے 5 ہزار سے زائد طلبا کا آنا جامعہ دائود کے تعلیمی نظام پر اعتماد کا اظہار ہے

مظفر آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نازی مودی کے احمقانہ اقدامات بھارت کو لے ڈوبیں گے۔

مظفر آباد میں ریلی سے خطاب کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر قبضہ بھارتی قیادت کا سوچاسمجھا منصوبہ ہے، بھارت کشمیری مسلمانوں کو یرغمال بنا کر وادی پر قبضہ کرناچاہتا ہے، خطے میں بھارت کی حکمرانی کے خواب کو پاش پاش کریں گے، نازی مودی کے احمقانہ اقدامات بھارت کو لے ڈوبیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کو پاکستان اور چین کی دوستی کھٹکتی ہے، مقبوضہ کشمیر میں آکر بھارت کا ایجنڈا مکمل نہیں ہوا، بھارت آزاد کشمیر پر بھی حملہ کرسکتا ہے، پاکستان پر حملہ ہوا خطے کا نقشہ بدل جائےگا، بھارت مذہب کی لڑائی لڑرہا ہے، یہ لڑائی پاکستان اور بھارت کی نہیں بلکہ برصغیر کی لڑائی ہوگی، قوم نےپیٹ پر پتھر باندھ کر ملک کو ایٹمی قوت بنایا ہے، پاکستان کا میزائل نظام دفاع وطن کیلئے استعمال ہو گا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بھارت کی کوشش ہے پاکستان کو اندر سے توڑا جائے، ہمیں سیاسی ،سفارتی اور معاشی محاذپر ایک ہو کر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا، کشمیر کا غدار مودی کا یار ہوگا، وزیراعظم عمران خان نے پہلی دفعہ جرات کے ساتھ مودی کو فاشسٹ اور ہٹلر کہا، 50 سال میں عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو سلامتی کونسل میں گئے۔

 اسلام آباد:خواتین کے لیے 50 ہزار روپے یا زیادہ کی خریداری پرذاتی شناختی کارڈ کی شرط  سے چھوٹ دیے جانے کا امکان ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے خواتین کے لیے 50 ہزار روپے یا زیادہ کی خریداری پرذاتی شناختی کارڈ کی شرط  سے چھوٹ دیے جانے کا امکان ہے جبکہ ابھی تاجروں کے ساتھ فکسڈ ٹیکس اسکیم بارے جاری مذاکرات کے تناظر میں معمول کی50 ہزار روپے اور اس سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ  نمبر کی  فراہمی کی شرط کو بھی 30 ستمبر نرم کردیا ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے 50 ہزار کی خریداری پر خواتین کیلیے ذاتی شناختی کارڈ کی فراہمی ضروری نہیں ہوگی اور اس بارے میں باقاعدہ وضاحت جاری کیے جانیکا امکان ہے اور اس میں یہ تجویز بھی ہے کہ خریداری کرنیوالی خواتین کے بجائے متعلقہ خواتین کے شوہر یا والد کا شناختی کارڈ قابل قبول ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ معاشرتی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ کاروبار کی راہ میں کوئی رکاوٹ ڈالنے یا کسی کو ہراساں کرنے کا ارادہ نہیں ہے ایف بی آر کے مطابق 50 لاکھ سے زیادہ ٹرانزیکشن پر کارروائی سے قبل ممبر آپریشنزسے اجازت لینا ہوگی۔

اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا بھر اور بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے کرتار پور راہداری منصوبے کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کرتارپور سکھ برادری کے لئے مقدس مقام ہے، سکھ برادری کے مذہبی جذبات کا ہمیں تہہ دل سے احترام ہے، پاکستان دنیا بھر اور بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے کرتار پور راہداری منصوبے کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے تاکہ وہ اپنی مذہبی رسومات پوری آزادی اور سہولت سے ادا کر سکیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرتارپور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی کی دنیا میں ایک بہترین مثال ہے، انتہا پسندی اور عدم برداشت کے بڑھتے رجحانات اور واقعات میں کرتار پور دنیا کو انسانیت اور اختلاف رائے کے احترام اور برداشت کا پیغام دے رہا ہے،  ہم یقین رکھتے ہیں کہ کرتارپور راہداری کا یہ منصوبہ مختلف عقائد اور تہذیبوں کے مابین ہم آہنگی کے فروغ کا بھی باعث بنے گا۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے پرچم میں سفید رنگ اتنا ہی عزیز ہے جتنا سبز رنگ، پاکستان اور دنیا بھر میں اقلیتوں کے حقوق کے لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان پر عزم ہیں

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی، آئل اور چائے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر کے تمام  یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی، آئل اور چائے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل کی قیمت فی لیٹر 10روپے، گھی فی کلو 15روپے اور چائے کی پتی 950 گرام 18 روپے مہنگی کردی گئی۔

 اسکردو: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہی ہے۔  

اسکردو میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی مسلسل جدوجہد کی تاریخ ہے،ہم نے آہستہ آہستہ اپنے حقوق حاصل کیے ہیں، صدر زرداری نے گلگت بلتستان میں حکومت بنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کیا ہے، پیپلزپارٹی فاشسٹ نہیں نظریاتی جماعت ہے، مجھے افسوس ہے کسی نے پیپلزپارٹی کا منشور نہیں پڑھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے خود کو پورے ملک کے سامنے بے نقاب کر دیا،عمران خان اپنی کہی ایک بھی بات پر قائم نہیں رہے، پی ٹی آئی حکومت بالکل ناکام اور نااہل ہے، حکومت بھی اپوزیشن کا کردار کررہی ہے تاہم حکومت اپوزیشن کرے گی تو حکمرانی کون کرےگا۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہی ہے، مشترکہ پارلیمنٹ کےاجلاس کے دوران مریم نواز کو گرفتارکرلیا گیا، حکومت کو پتہ ہی نہیں اسے کیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس روز میں آزاد کشمیر پہنچا اسی رات فریال تالپورکو گرفتار کرلیا گیا، ہم نے رکاوٹیں ماضی میں بھی دیکھی ہیں، پتاہے ان کا مقابلہ کیسے کرنا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ دنیا میں جہاں جہاں جاؤں گا کشمیر کے لیے آواز بلند کروں گا، کشمیرکاز کے لئے جگہ جگہ آواز بلند کریں گے، پاکستان نے کبھی آرٹیکل 370 کو تسلیم نہیں کیا، مقبوضہ کشمیرکو کھلی جیل بنا دیا گیا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے لیے کام کرنے والے سیاستدانوں کو بھی نظر بند کردیا گیا، اگر کشمیری مودی کے ساتھ ہیں تو وہاں سے کرفیوہٹا دیا جائے۔

اسلام آباد: یو اے ای کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کو ایوارڈ دینے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عرب امارات کا دورہ احتجاجاً منسوخ کردیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ایوارڈ دینے پر یو اے ای کا دورہ احتجاجاً منسوخ کردیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ میرے کشمیری بہن بھائی محصور ہوں اور میں ان حالات میں یو اے ای کا دورہ کروں، دورہ پہلے سے طے شدہ تھا، تین بجے ہماری پرواز تھی تاہم مودی کو ایوارڈ ملنے کے بعد آج ہی وہاں میرا جانا اور یو اے ای حکام سے ملنا مناسب نہیں تھا۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ مودی کشمیریوں پر مظالم ڈھائے اور اسے ایوارڈ دیا جائے اس پر دکھ ہوا، مودی کشمیریوں پر ظلم و بربریت میں ملوث ہے، فیصلے سے یو اے ای سفیر کو آگاہ کردیا ہے، اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجاً یہ دورہ منسوخ کیا۔
اسلام آباد: بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی اور غلام نبی آزاد سری نگر جانے کے لیے طیارے میں سوار ہو گئے۔
 
بھارت کے اپوزیشن رہنما مقبوضہ کشمیر میں زیر حراست سیاسی رہنماؤں سے ملیں گے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے۔
 
دوسری جانب قابض انتظامیہ نے کانگریس رہنماؤں کو وادی میں آنے سے منع کر دیا ہے۔
 
قابض انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کانگریس رہنماؤں کا دورہ قانون کی خلاف ورزی ہو گی اور اس سے صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔
 
خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔
 
بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے، حریت قیادت اور سیاسی رہنماؤں کو گرفتاریوں یا گھروں میں نظر بند کیا جا رہا ہے جب کہ بھارتی اقدامات کے خلاف مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں مودی سرکار کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔