پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

واشنگٹن: ناسا کےماہرین نے 7 اگست سے شروع ہونے والی ایمیزون جنگلات میں آتشزدگی کے بعد کاربن مونو آکسائیڈ گیس کا خوفناک اخراج دیکھا گیا ہے۔
 
امریکی خلائی ادارے نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ایمیزون جنگلات کی آگ ایب ایک چیلنج بن چکی ہے اور ناسا نے ایٹماسفیئرک انفراریڈ ساؤنڈر (اے آئی آر ایس) کے ذریعے یہ ڈیٹا حاصل کیا ہے ۔ یہ حساس آلات ناسا نے ایکو سیٹلائٹ پر لگائے گئے ہیں۔ یہ سیٹلائٹ فضائی آلودگی، فضائی درجہ حرارت اور دیگر اہم معلومات جمع کرتا ہے۔
 
ناسا کے مطابق 8 سے 22 اگست کے درمیان 18 ہزار میٹر یا 5500 میٹر بلندی تک کاربن مونو آکسائیڈ کےآثار ملے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگل کی آگ نے فضا میں غیرمعمولی طور پر کاربن مونو آکسائیڈ خارج کی ہے جو تصویر میں سبز، پلیے اور گہرے سرخ رنگ میں نمایاں ہے۔ ہر رنگ فی ارب حصے کاربن مونو آکسائیڈ کو ظاہر کرتا ہے۔
 
 
’ سبز رنگ کا مطلب ہے کہ فضا میں ایک ارب میں سے ایک سو حصے کاربن ڈائی آکسائیڈ موجد ہے ۔ پیلا رنگ 120 حصے صے کاربن مونو آکسائیڈ کو ظاہر کرتا ہے۔
 
’ سبز رنگ کا مطلب ہے کہ فضا میں ایک ارب میں سے ایک سو حصے کاربن ڈائی آکسائیڈ موجود ہے ۔ پیلا رنگ 120 حصے ارب بالحاظ حجم اور سرخ رنگت 160 حصے فی ارب کو ظاہر کررہا ہے۔ جبکہ دیگر مقامات پر کاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار اس سے بھی ذیادہ ہوسکتی ہے۔‘ پریس ریلیز کے متن میں لکھا گیا۔
 
ہم جانتےہیں کہ کاربن مونو آکسائیڈ عالمی تپش اور کلائمٹ چینج میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور ایمیزون جنگلات کی ہولناک تباہی سے خارج ہونے والی یہ گیسی کئ ماہ تک فضا میں برقرار رہے گی۔ پھر تیزرفتار ہواؤں سے یہ زمین کے قریب پہنچ کر مزید نقصان کی وجہ بن سکتی ہیں۔
ٹاؤنٹن: کاؤنٹی ٹی 20 بلاسٹ میں بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔انھوں نے عمدہ اننگز سے ایک اور فتح سمرسیٹ کی جھولی میں ڈال دی، ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر کا اعزاز بدستور برق رفتار 63 رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمین کے پاس موجود ہے، ادھر محمد حفیظ نے بھی مڈل سیکس کی جانب سے 3 چھکوں سے مزین 48 رنزجڑدیے۔
 
انگلش کاؤنٹی ٹی 20 بلاسٹ میں پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم کی جانب سے عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے، انھوں نے گذشتہ روز گلیمورگن کے خلاف سمرسیٹ کی 25 رنز سے فتح میں 63 رنز کا حصہ ڈالا، ان کی ٹیم نے 8 وکٹ پر 177 رنز بنائے، جواب میں گلیمورگن کی ٹیم 152 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بابر کی 42 بالز کی اننگز میں ایک چھکا اور 7 چوکے شامل تھے، ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر کا اعزاز بدستور ان کے پاس ہے۔
 
انھوں نے اب تک 60.11 کی اوسط سے 541 رنز اسکور کیے ہیں، انگلینڈ کے ٹی 20 سیزن میں صرف ایک ٹیم ڈربی شائر ایسی ہے جس نے ایک بھی کامیابی حاصل نہیں کی تھی اوراب تک گلیمورگن بھی فتح کو ترس رہی ہے، اس منفی ریکارڈ کا حصہ بننے سے بچنے کیلیے اسے باقی 2 میچزمیں لازمی کم سے کم ایک فتح حاصل کرنا ہوگی۔ ادھر مڈل سیکس کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ نے 37 بالز پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 48 رنز بناکر ٹیم کا ٹوٹل 5 وکٹ پر 171 تک پہنچایا تاہم حریف سائیڈ سسیکس نے صرف 2 وکٹ پر ہی 4 اوورز قبل ہدف حاصل کرکے مقابلہ 8 وکٹ سے اپنے نام کرلیا، لاؤری ایوانز نے ناٹ آؤٹ 52 اور لیوک رائٹ نے 48 رنز بنائے۔ حفیظ 4 اوورز میں 32 رنز دینے کے باوجودکوئی وکٹ نہیں لے سکے۔
پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٙٹر اعجاز احمد کو قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔
 
اعجاز احمد انڈر 16 اور اے ٹیموں کے ساتھ بھی کام کریں گے۔ سابق کرکٹر اعجاز احمد کی تقرری 3 سال کے لیے کی گئی ہے، اعجاز احمد اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
 
آئندہ ماہ قومی اے کرکٹ ٹیم کی کینیا میں 8 ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت اعجاز احمد کی پہلی اسائنمنٹ ہوگی۔ بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد اور ایمرجنگ ایشیا کپ میں بھی اعجاز احمد ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ آئندہ سال قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرنی ہے۔
اعجاز احمد کا انتخاب وسیم خان اور مدثر نذر پر مشتمل کمیٹی نے کیا ہے، کمیٹی نے عہدے کے لیے خواہشمند دیگر سابق کرکٹرز کے انٹرویوز کے بعد اعجاز احمد کا نام فائنل کیا۔
 
اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ اہم ذمہ داری سونپے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں، اپنے تجربے کی بنیاد پر قومی جونیئر کرکٹ کی بہتری میں کردار ادا کروں گا، ڈایریکٙٹر اکیڈمیز مدثر نذر کا کہنا ہے کہ اعجاز احمد کی بطور کوچ قابلیت پر کوئی شک نہیں، اعجاز احمد کھیل پر گرفت اور کھلاڑی کی پہچان کرنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔

کراچی: شوبز کی دنیا میں آج کل حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی پر جہاں مبارک سلامت کا شور برپا ہے، وہیں الٹی سیدھی باتیں بنانے والے بھی کم نہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ باتیں بھی گردش میں ہیں کہ نیمل سے شادی کے پہلے امیدوار عثمان مختار تھے جو ڈرامہ سیریل ’’انا‘‘ میں نیمل کے ساتھی اداکار ہیں لیکن حمزہ علی عباسی کے درمیان میں آ جانے سے یہ تعلق ختم ہوگیا۔

ان تمام باتوں کا جواب دیتے ہوئے عثمان مختار نے کہا ہے کہ اگر وہ اور نیمل، اسکرین پر خوبصورت جوڑی ہیں تو اس کےلیے ’’میں نے، نیمل نے، اسکرپٹ رائٹر اور ڈائریکٹر نے بہت محنت کی ہے لیکن مداحوں کا یہ سمجھنا کہ میں اور نیمل کبھی آپس میں شادی کریں گے، شدید کوفت میں مبتلا کرنے والی بات ہے۔ نہیں! ہم ایسا نہیں کرسکتے کیونکہ ہماری دوستی بہت پرانی ہے اور ہم بالکل بہن بھائیوں کی طرح ہیں۔ نیمل اور حمزہ کی جوڑی بہت خوبصورت ہے اور لوگوں کو انہیں مستقبل میں ایک دوسرے کے ساتھ خوش و خرم اور صحت مند زندگی کی دعائیں دینی چاہئیں،‘‘ عثمان نے کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی پر وہ بہت خوش ہیں اور مداحوں کی اس سوچ سے کبھی اتفاق نہیں کریں گے کہ حقیقی زندگی میں بھی انہیں اور نیمل کو ایک ساتھ ہونا چاہیے۔

قّومِی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوج کیلیے درخواست جمع کروانے کی ڈیڈ لائن آج ختم ہورہی ہے۔

 تاحال ڈین جونز کے علاوہ کسی ہائی پروفائل غیر ملکی کی جانب سے دلچسپی ظاہر نہ کئے جانے پر مصباح الحق مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں، ان کی طرف سے درخواست آج جمع کروادی جائے گی، سابق کپتان اس وقت پری سیزن کیمپ کی نگرانی کررہے ہیں،  بولنگ کوچ کیلئے وقار یونس امیدواروں میں شامل ہو چکے ہیں، ان کی جانب سے ہیڈ کوچ کے لیے بھی درخواست جمع کروائی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق کورٹنی واش بھی پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن ڈین جونز کی طرح ان کا کیس بھی کمزور نظر آرہا ہے، ذرائع کے مطابق راشد لطیف نے چیف سلیکٹر کے عہدے پر کام کرنے میں عدم دلچسپی کا اظہار کردیا ہے، ہیڈ کوچ کو ہی نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے تحت بننے والی 6 صوبائی ٹیموں کے کوچز اور سلیکٹرز کی سلیکشن کی معاونت سے چیف سلیکٹر کی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔

  یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں مصباح الحق نے کہا تھا کہ اگر ہیڈکوچ کی چیف سلیکٹر ہوتو 15 رکنی اسکواڈ میں سے پلیئنگ الیون کے انتخاب پر اٹھنے والے اعتراضات ختم ہو سکتے ہیں۔ چیف سلیکٹر کے بجائے راشد لطیف کرکٹ کمیٹی میں شامل ہوسکتے ہیں، مصباح الحق پہلے ہی اشارہ دے چکے ہیں کہ اگر انہوں نے قومی ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں تو مفادات کے ٹکراؤ سے گریز کے لیے کرکٹ کمیٹی سے استعفی دے دیں گے۔

لاہور: سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد نے بھی لائن آف کنٹرول پر پرامن احتجاج کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے جاری والے اپنے ویڈیو بیان میں جاوید میانداد نے کہا کہ میں ظلم وستم کا نشانہ بننےوالے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج کروں گا، دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر پر ہونے والے بھارتی مظالم کی جانب کروانا چاہتا ہوں، میں پرامن احتجاج میں دنیا کے تمام لیجنڈز کھلاڑیوں کو شرکت کی دعوت دوں گا۔

لیجنڈ کرکٹر نے مزید کہا کہ جو میرے ساتھ چلنا چاہتا ہے، آئے میرے ساتھ چلے،کشمیریوں کی جدوجہد کبھی ختم نہیں ہوسکتی، دنیا میں نئے ملک بنتے رہیں گے، یہ ایک سسٹم ہے، جس طرح پاکستان کو بننے سے کوئی نہیں روک سکا،اسی طرح کشمیر کو آزاد ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی نژاد انٹرنیشنل باکسر عامر خان بھی بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں سے اپنی یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے لائن آف کنٹرول جانے کا اعلان کرچکے ہیں، اس مقصد کے لیے عامر خان منگل کو لندن سے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ہم پر انگلی اٹھانے کی بجائے اپنی جانب اٹھنے والی 4 انگلیوں کو دیکھیں۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہم پر انگلی اٹھانے کی بجائے اپنی جانب اٹھنے والی چار انگلیوں کو دیکھیں ،وہ سندھ پر توجہ دیں اور وہاں پر گڈ گورننس لائیں جس کے بعد وہ ہم پر تنقید کریں۔ بلاول بھٹو زرداری ہم پر تنقید کرنے کی بجائے تھر اور سندھ کے دیگر علاقوں میں چلے جائیں انھیں اپنی حکومت کی گڈ گورننس نظر آجائے گی،کراچی کو دیکھ لیں بارش کا ایک قطرہ گرتا ہے تو ہفتوں پانی کھڑا رہتا ہے،شہر میں گندگی ،بدبواور کچرا ہے جسے اٹھانے والا کوئی نہیں، یہ سب خود کچرا بنے ہوئے ہیں.

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے کے ساتھ جڑا ہواہے ،اگر پاکستان میں امن ہوگا تو افغانستان میں بھی امن ہوگا اور افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا۔ خیبرپختونخوا ،طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان سے جڑا ہوا ہے اور ہم نے اسی تناظر میں اسے بلاتعطل کھولا ہے کیونکہ یہ افغانستان کے ساتھ وسطی ایشیاءاور دنیا کے لیے ایک آسان ترین روٹ ہے اور یہاں سے تجارت ہونے کی وجہ سے پشاور تجارتی مرکز بنے گا،ہمارا اس سلسلے میں پورا فوکس ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ افغانستان میں جلد امن آجائے گا

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ہم پر انگلی اٹھانے کی بجائے اپنی جانب اٹھنے والی 4 انگلیوں کو دیکھیں۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہم پر انگلی اٹھانے کی بجائے اپنی جانب اٹھنے والی چار انگلیوں کو دیکھیں ،وہ سندھ پر توجہ دیں اور وہاں پر گڈ گورننس لائیں جس کے بعد وہ ہم پر تنقید کریں۔ بلاول بھٹو زرداری ہم پر تنقید کرنے کی بجائے تھر اور سندھ کے دیگر علاقوں میں چلے جائیں انھیں اپنی حکومت کی گڈ گورننس نظر آجائے گی،کراچی کو دیکھ لیں بارش کا ایک قطرہ گرتا ہے تو ہفتوں پانی کھڑا رہتا ہے،شہر میں گندگی ،بدبواور کچرا ہے جسے اٹھانے والا کوئی نہیں، یہ سب خود کچرا بنے ہوئے ہیں.

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے کے ساتھ جڑا ہواہے ،اگر پاکستان میں امن ہوگا تو افغانستان میں بھی امن ہوگا اور افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا۔ خیبرپختونخوا ،طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان سے جڑا ہوا ہے اور ہم نے اسی تناظر میں اسے بلاتعطل کھولا ہے کیونکہ یہ افغانستان کے ساتھ وسطی ایشیاءاور دنیا کے لیے ایک آسان ترین روٹ ہے اور یہاں سے تجارت ہونے کی وجہ سے پشاور تجارتی مرکز بنے گا،ہمارا اس سلسلے میں پورا فوکس ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ افغانستان میں جلد امن آجائے گا

دبئی: عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان کے متحدہ عرب امارات میں میوزک کنسرٹ کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

استاد راحت فتح علی خان کے پروڈیوسر، بزنس ڈائریکٹرز اور پی ایم ای کے سی ای او سلمان احمد نے ورلڈ ٹور کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 27 دسمبر رواں سال کا سب سے بڑا شو ثابت ہوگا۔

راحت فتح علی خان موسیقی کے میدان میں نت نئے تجربات کرتے رہتے ہیں، انھوں نے 2019کے عالمی ٹور کا آغاز متحدہ عرب امارات سے کیا تھا اور اب انھوں نے 27 دسمبر کو دبئی میں میگا ایونٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس میگا ایونٹ میں 20ہزار موسیقی کے دلدادہ شرکت کرسکیں گے۔

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا جس کے تحت صوبہ کے 29 اضلاع میں لاکھوں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے پولیس سروسز اسپتال پشاور میں وزیراطلاعات شوکت علی یوسفزئی کی صاحبزادی نمرہ یوسفزئی اور دیگر بچوں کو قطرے پلاتے ہوئے مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم پولیو کے قطرے بچوں کو پلائیں ۔ اگر کوئی کسی وجہ سے پولیو مہم کا بائیکاٹ کرتا ہے اور وجہ یہ بتاتا ہے کہ وہ حکومت سے خفا ہے تو وہ قوم کے بچوں سے کیوں خفا ہے کہ انھیں پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری ہے یا مہم کا بائیکاٹ کررہا ہے۔ اگر کسی کے کسی بھی معاملےمیں کوئی تحفظات ہیں تو وہ ہمارے ساتھ آئیں اور بیٹھیں بات کریں ،میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں ان کے جو بھی تحفظات ہیں وہ میں دور کرنے کے لیے تیار ہوں۔