پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک بار پھر ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں کشمیر کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی 16 اگست کو صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ بھارتی وزیر اعظم مودی سے بات کریں گے چنانچہ آج امریکی صدر کی بھارتی وزیراعظم سے گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے خطے میں کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے علاقائی امن کو ہر صورت مقدم رکھنے کی بات کی۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ 16 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو واضح کیا تھا کہ 5 اگست کو بھارت نے ایسا یک طرفہ اور غاصبانہ فیصلہ کیا ہے جس نے خطے کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کی ہئیت، آبادی، جغرافیہ تبدیل کرنا چاہتا ہے، اس وقت مقبوضہ کشمیر کی تالا بندی ہے اور وہاں انسانی المیہ پیدا ہوچکا ہے، یہ تمام بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی سے بات کی اور کہا کہ خطے کا امن برقرار رہنا چاہیے اور اس حوالے سے امریکی صدر نے وزیر اعظم عمران خان کو بھی آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ رات 10 بجے ہونے والی گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ کو مودی کے اقدام کی وجہ سے خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا اور برملا کہا کہ مودی سرکار کے پانچ اگست کے یک طرفہ اقدام سے خطے کے امن و امان کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے، ان اقدامات کا مقصد بین الاقوامی سطح پر متنازع معاملہ کو ختم کرنا تھا۔

وزیراعظم نے امریکی صدر سے کہا کہ بھارت آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جائے کہ ہندوستان کے یہ یک طرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی کرتے ہیں، ہمیں وہاں ایک نیا انسانی کرائسز جنم لیتا دکھائی دیتا ہے۔

وزیراعظم نے امریکی صدر کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں آج کرفیو کو 15 روز گزر رہے ہیں، ہماری اطلاعات کے مطابق بہت سے لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور بہت سے لوگ لاپتا ہیں، صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر میں بھیجا جائے تاکہ حالات دنیا کے سامنے آئیں اور صدر ٹرمپ بھی اپنا کردار ادا کریں اور بھارت سے فی الفور کرفیو اٹھانے کا کہا جائے گا۔

وزہراعظم نے مطالبہ کیا کہ بھارت بین الاقوامی معاہدے کی پاس داری کرے، کشمیر مسئلے کا حل سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرے جس کا وہ پابند ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ اس تنازع کے حل کے لیے صدر ٹرمپ اپنا کردار ادا کریں گے۔

 
 
 
حافظ آباد: صوبہ پنجاب کے علاقے سکھیکی کے قریب موٹروے ایم ٹو کوٹ سرور انٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق 15 زخمی ہوگئے۔
 
سکھیکی کے قریب موٹروے ایم ٹو کوٹ سرورانٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی، حادثے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔
 
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
 
پولیس حکام کے مطابق بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی، حادثہ ڈرائیورکو نیند آجانے کے باعث پیش آیا۔
 
 
اس سے قبل رواں ماہ 4 اگست کو بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ ایک مسافر زخمی ہوگیا تھا۔
 
لیویز حکام کے مطابق حادثہ مسافر بس کے ڈرائیور کی جانب سے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔
 
 
یاد رہے کہ رواں سال 8 جون کو بھکر میں ایم ایم روڈ پر فاضل اڈا کے قریب بس اور ٹریک میں تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے تھے۔
 
 
 
 
 
 
 
کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
 
کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
 
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مشرق سے ہوا 12 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چل رہی ہے۔
 
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
 
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، ژوب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
 
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 42، سکھر اور روہڑی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
 
کو تبدیل کردیا، اے ٹی سی نےدونوں مجرموں کو موت اور جرمانےکی سزا سنائی تھی
 
کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے زہرہ شاہدقتل کیس میں ملزمان کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا، اے ٹی سی نےدونوں مجرموں کو موت اور جرمانےکی سزا سنائی تھی۔
 
سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی ، سماعت میں وکیل ملزمان نے کہا میرےموکلین کیخلاف مقدمہ واقعےکے9 دن بعددرج کیاگیا اور گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے۔
 
عدالت نے ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل جزوی طورپرمنظور کرتے ہوئے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔
 
پی ٹی آئی کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل میں سزا پانے والے ملزمان راشدٹیلر، زاہد عباس زیدی نے سزا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔
 
 
یاد رہے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن راشد ٹیلر اور زاہد عباس کو سزائے موت سنائی تھی جبکہ جبکہ 2 مزید ملزمان عرفان اور کلیم کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا تھا۔
 
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کو عام انتخابات کے چند روز بعد 18 مئی 2013 کو ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا، حکومت نے ملزمان کی نشاندہی کے لیے 25 لاکھ روپے انعام رکھا تھا۔

 شاور:خیبر پختونخوا حکومت تاحال صوبے اور اضلاع کے مابین مالی وسائل کی تقسیم کے لیے صوبائی مالیاتی ایوارڈ کا اجراء نہ کرسکی جس کے باعث صوبہ اور مرکز کے مابین وسائل کی تقسیم گزشتہ مالی سال کے فارمولے کے مطابق ہی ہوگی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ مالی سال کے لیے صوبے اور اضلاع کے مابین مالی وسائل کی تقسیم کا فارمولہ مالی سال 11-2010 کے پی ایف سی ایوارڈ کے تحت ترتیب دیا تھا جس کے تحت آبادی کی بنیاد پر 60 فیصد، پسماندگی کی بنیاد پر20 فیصد اور 20 فیصد انفراسٹرکچر میں کمی کی بنیاد پر وسائل کی تقسیم کا فارمولا ترتیب دیا گیا تھا۔

مذکورہ ایوارڈ کے تحت سالانہ بنیادوں پر تنخواہوں میں 5 فیصد اضافہ ،تنخواہوں کے علاوہ دیگر اخراجات کے لیے سالانہ بنیادوں پر10 فیصد اضافہ ،تحصیل وٹاﺅن میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے لیے سالانہ 10 فیصد اضافہ ،ضلعی حکومتیں صوبہ سے ملنے والی گرانٹ کا20 فیصد حصہ خود رکھتے ہوئے بقایا80 فیصد ویلیج نیبرہڈ کونسلوں کو منتقل کرے گا۔ ترقیاتی فنڈز میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 ءکے تحت صوبائی اے ڈی پی کا 30 فیصد تک حصہ مقامی حکومتوں کو فراہم کیا جائے گا۔ پیسکو کو ادائیگی محکمہ خزانہ کی جانب سے براہ راست کی جائے گی اور بعدازاں اسے اضلاع اور ٹی ایم ایز کے حوالے سے ایڈجسٹ کیاجائے گا۔

 صوبائی حکومت کی جانب سے جاری مالی سال 20-2019 کے لیے نیا پی ایف سی ایوارڈ جاری نہ کیے جانے کے باعث گزشتہ سال کے ایوارڈ کے تحت ہی وسائل کی تقسیم کی جارہی ہے، اس بارے میں محکمہ خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ چونکہ بلدیاتی اداروں کا مقررہ چار سالہ دورانیہ ختم ہورہا ہے اس لیے صوبائی مالیاتی ایوارڈ کے اجراء میں بھی تاخیر ہوئی ہے اور گزشتہ سال کے ایوارڈ کے تحت وسائل کی تقسیم کی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ امکان ہے کہ جونہی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوگا اور نئے بلدیاتی نمائندے آجائیں گے تو ان کو صوبائی مالیاتی کمیشن میں شامل کرتے ہوئے ان کی مشاورت سے نیا ایوارڈ جاری کیا جائے گا۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے عہدے کی موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد انہیں مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کر دیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق ملک اور خطے میں جاری پاک فوج کی امن کی کوششوں کے تسلسل کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خاندان کا تعلق گکھڑ منڈی گوجرانوالہ سے ہے۔ انہوں نے کینیڈین آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، نیول پوسٹ گریجویٹ اسکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پاکستان سے تعلیم حاصل کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی کیریر کا آغاز 24 اکتوبر 1980ء میں 16 بلوچ رجمنٹ سے کیا۔ وہ اسکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کوئٹہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اور این ڈی یو میں انسٹرکٹر رہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے انفنٹری بریگیڈ کے بریگیڈ میجر اور آرمی کی سب سے بڑی 10 ویں راولپنڈی کور کے چیف آف اسٹاف کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی کمانڈ بھی سنبھال چکے ہیں۔ انہیں انتہائی پیشہ ور افسر قرار دیا جاتا ہے۔

 
 
 
 
 
لندن : پاک بھارت کشیدگی کے باعث شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کا امکان ہے، دورہ پاکستان کا اعلان دو ماہ قبل کنگسٹن پیلس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کیا گیا تھا۔
 
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوسی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے سبب برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کا امکان ہے۔
 
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی موجودہ کشیدہ صورتحال کی وجہ سے برطانوی دفتر خارجہ اور کامن ویلتھ دفتر کی جانب سے ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کو پاکستان نہ جانے کی ہدایات دی جاسکتی ہیں۔
 
واضح رہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو رواں برس پاکستان آنا تھا، جس کا باقاعدہ اعلان دو ماہ قبل کنگسٹن پیلس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کیا گیا تھا۔
 
بیان میں کہا گیا تھا کہ ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج پاکستان کا دورہ دفترخارجہ کی دعوت پر کررہے ہیں۔
 
بعد ازاں برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی جانب سے دورہ پاکستان ترتیب دیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا شاہی جوڑے کا دورہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کی عکاسی کرے گا، پاکستان اور برطانیہ کے تاریخی روابط ہیں جنہیں دونوں مزید مستحکم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
 
واضح رہے کہ 2006ء میں شہزادہ چارلس نے اپنی اہلیہ کمیلہ پارکر کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
 
 
 
 
لاہور : اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیزکانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کےمظالم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی جبکہ تجویز دی گئی کہ حکومت مقبوضہ کشمیر کی عالمی سطح پربھرپور وکالت کرے ۔
 
امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت حزب اختلاف کی کل جماعتی کانفرنس جاری ہے ، کانفرنس میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنےکے بعدکی صورتحال پرغورکیا گیا۔
 
اے پی سی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کےمظالم اور لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے تجویز دی گئی کہ حکومت مقبوضہ کشمیر کی عالمی سطح پربھرپور وکالت کرے۔
 
اےپی سی میں کہا گیا کہ اپوزیشن جماعتیں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہیں،اقوام متحدہ عالمی برادری مقبوضہ وادی سے کرفیو ختم کرائے۔
 
کل جماعتی کانفرنس میں کہا حکومت نے کشمیر پرمشترکہ اجلاس میں غیر سنجیدگی دکھائی، مسئلہ کشمیر پر پاکستان ،بھارت اور کشمیری فریق ہیں، اپوزیشن جماعتیں اورعوام کشمیر پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں ، پاک فوج بھارت کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینےکی صلاحیت رکھتی ہے۔
 
دوسرے سیشن میں چیئرمین سینٹ کےانتخاب میں ناکامی کے بعد کی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گااور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
 
مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی کے وفد اور عبدالغفورحیدری، اکرم درانی اورطلحہٰ محمود اے پی سی میں شریک ہیں۔
 
مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ آصف، احسن اقبال اور ایاز صادق موجود ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے نیر بخاری، شیری رحمان اور فرحت اللہ بابر شریک ہیں جبکہ آفتاب شیر پاؤ،محمود اچکزئی، میاں افتخارحسین، طاہر بزنجو اور دیگر بھی موجود ہیں۔
 
خیال رہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اسکردو کے دورہ پر روانگی کے باعث جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کمر کے درد کے باعث اے سی میں شریک نہیں ہیں۔
 
یاد رہے سینیٹ میں چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے 14 اراکین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ہونے والی اموات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرنٹ لگنے سے 13 افراد جاں بحق ہوئے، کے الیکٹرک کے خلاف 10 مقدمات درج کیے گئے۔
 
شہر قائد میں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ہونے والی اموات سے متعلق رپورٹ انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کو پیش کردی گئی ہے۔
 
اے آئی جی آپریشنز سندھ کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 29 جولائی سے 13 اگست تک شہر میں بارشیں ہوئیں، بارشوں کے دوران کرنٹ سے مجموعی طور پر 13 افراد جاں بحق ہوئے۔
 
رپورٹ کے مطابق کرنٹ سے ہونے والی اموات کے بعد کراچی کے علاقوں درخشاں، پاپوش نگر، تیموریہ، شارع نور جہاں، اجمیر نگری، گلبہار، سائٹ، سپر ہائی وے اور بغدادی میں مقدمات درج ہوئے۔
 
رپورٹ میں کہا گیا کہ ملیر سٹی میں درج مقدمات کی تعداد 2 ہے، جبکہ کرنٹ لگنے سے مجموعی طور پر درج مقدمات کی تعداد 10 ہے۔
 
یاد رہے کہ کراچی میں ہونے والی مون سون کی تباہ کن بارشوں میں دو ہفتے کے دوران متعدد افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
 
ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کے لواحقین نے کے الیکٹرک کے خلاف کیسز درج کروانے شروع کردیے تھے۔
 
2 روز قبل نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بھی کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات پر کے الیکٹرک کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے غفلت برتنے کے الزامات کی باضابطہ تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔
 
نیپرا کے سینئر افسران کے الیکٹرک حکام سے تحقیقات کر کے 15 دن کے اندر رپورٹ جمع کروائیں گے۔

تھرپارکر: سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت کے باعث مزید 3 بچے انتقال کر گئے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق انتقال کرنے والے 2 نومولود تھے جب کہ تیسرے بچے کی عمر 3 روز تھی۔

یاد رہے کہ تھرپارکر میں رواں ماہ غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تھرپارکر میں رواں برس انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 535 ہو گئی ہے۔